اسے کیا کہئے؟

ساجد

محفلین
ملک و قوم پر حملے نہیں کئے جانے چاہئیں لہذا طالبان سے مذاکرات کے عمل سے الگ ہو رہا ہوں (مولانا سمیع الحق کا طالبان کے خلاف کارروائی پر بیان)
-----------------------------؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛
حیرت ہے کہ 13 برس سے طالبان کے ہاتھوں ذبح ہونے والے بے قصور پاکستانی مولانا کو قوم دکھائی دئیے نہ وہ پاکستان ملک دکھائی دیا کہ جس کے چپے چپے پر ان قاتلوں نے دہشت پھیلا دی ۔
لیکن طالبان کے ٹھکانوں پر پاکستانی فوج کی کارروائی کے 13 گھنٹوں کے اندر مولانا کا یہ بیان سامنے آ گیا :(
 
فرحت کیانی

لائبریرین

دوغلے پن اور جنونیت کا کُھلا ثبوت۔
 
لیکن عمران خان کے یو ٹرن سے کل تک اسکی پالیسی کی اندھا دھند حمایت کرنے والے پرجوش پی ٹی آئی کارکنان، اب کمر کس کر میدان میں آئیں گے اور اس یوٹرن کی بھی اسی شد و مد سے حمایت شروع کردیں گے۔۔۔۔چلو دیر آید درست آید۔
 
فرحت کیانی

لائبریرین
لیکن عمران خان کے یو ٹرن سے کل تک اسکی پالیسی کی اندھا دھند حمایت کرنے والے پرجوش پی ٹی آئی کارکنان، اب کمر کس کر میدان میں آئیں گے اور اس یوٹرن کی بھی اسی شد و مد سے حمایت شروع کردیں گے۔۔۔ ۔چلو دیر آید درست آید۔
بند کان، ادھ کُھلی آنکھیں اور مضبوط گلے (vocal cords)۔
 
محمد امین

لائبریرین
ہمارے ایک ساتھی جوشیلے نوجوان اور انصافی ہیں۔۔۔ ان سے کل میں نے پوچھا طالبان کے بارے میں، تو کہتے ہیں بالکل بات ہونی چاہیے ان سے بلکہ روٹ کاز تلاش کرنا چاہیے کہ ایک بچے کا باپ مرگیا تو وہ کیا کرے خود کش حملے کے علاوہ؟؟ پاکستان کی مشہور ترین جامعات میں سے ایک کے فارغ (العقل) انجنیئر کے منہ سے یہ سن کر بہت افسوس ہوا۔ اول تو وہ مجھے بولنے ہی نہیں دے رہے تھے پھر جب میں نے بھی تھوڑی گرمی دکھائی تو چپ ہوئے۔ پھر میں نے عرض کی کہ بھائی کراچی میں جو اوپریشن ہورہا ہے اور اس میں ایم کیو ایم کے بیسیوں کارکنان لاپتہ ہوگئے اور کچھ تو 92 سے ہی لاپتہ ہیں ان کا کیا؟؟ کہنے لگا یہ تو ہیں ہی قصوروار۔۔۔یہ سب بالکل صحیح پکڑے گئے ہیں۔۔۔ میں نے کہا تو اگر یہ قصوروار ہیں تو ان کے قصور کا روٹ کاز تلاش کرنے کا خیال تم لوگوں کو کیوں نہیں آتا؟ طالبان سے کونسی رشتے داری ہے؟؟ پھر کہتے ہیں کہ ایم کیو ایم تو کھلے عام بدمعاشی کرتی ہے۔۔۔ میں نے کہا کہ طالبان کونسے خفیہ ناموں سے کام کر رہے ہیں؟ وہ بھی تو دھماکہ کرکے ذمے داری قبول کرلیتے ہیں، بلکہ ایم کیو ایم تو اگر کچھ کرتی بھی ہے تو ذمے داری نہیں لیتی۔۔۔ یہ کھلے عام تو نہیں ہوا۔۔۔ لاجواب ہو کر بغلیں جھانکنے لگے۔۔

عمران خان نے اس ملک کے مستقبل کے معماروں کے ذہن بند کر دیے ہیں۔۔۔۔
 
قیصرانی

لائبریرین
موصوف نے اس مذمن گناہ سے توبہ کی ہے جس کے قابل اب وہ ویسے بھی نہیں رہے تھے
بشکریہ یوسفی۔ تحریف میری اپنی طرف سے ہوئی ہے :)
 
حاتم راجپوت

لائبریرین
اندھا دھند تقلید بلاشبہ بُری ہے۔ میں تحریکِ انصاف کو سپورٹ کرتا ہوں لیکن ہر فعل کو بغیر کسی معقول جواز کے قبول کرنا اور اس کی حمایت کرنا بلاشبہ غلط ہے۔میں عمران کی طالبان کے ساتھ مذاکرات کی پالیسی کے سخت خلاف ہوں۔ لیکن ایک عرض کرتا چلوں کہ کوئی بھی سیاستدان کسی ملک کے معماروں کا ذہن بند نہیں کر سکتا۔ ہاں البتہ قوم خود اپنے ذہن سیاستدانوں کے پاس گروی رکھ آئے تو اور بات ہے جو آج تک اس ملک میں ہوتا آیا ہے۔
 
شمشاد

لائبریرین
جیسا کہ کچھ نے ایم کیو ایم کے پاس رکھا ہوا ہے، کچھ نے پی ٹی آئی، کچھ نے پی پی پی اور باقیوں نے ن لیگ کے پاس۔ محدودے چند نے باقی جماعتوں کے پاس اپنے اپنے گروی رکھے ہوئے ہیں۔
 
فرحت کیانی

لائبریرین
ہمارے ایک ساتھی جوشیلے نوجوان اور انصافی ہیں۔۔۔ ان سے کل میں نے پوچھا طالبان کے بارے میں، تو کہتے ہیں بالکل بات ہونی چاہیے ان سے بلکہ روٹ کاز تلاش کرنا چاہیے کہ ایک بچے کا باپ مرگیا تو وہ کیا کرے خود کش حملے کے علاوہ؟؟ پاکستان کی مشہور ترین جامعات میں سے ایک کے فارغ (العقل) انجنیئر کے منہ سے یہ سن کر بہت افسوس ہوا۔ اول تو وہ مجھے بولنے ہی نہیں دے رہے تھے پھر جب میں نے بھی تھوڑی گرمی دکھائی تو چپ ہوئے۔ پھر میں نے عرض کی کہ بھائی کراچی میں جو اوپریشن ہورہا ہے اور اس میں ایم کیو ایم کے بیسیوں کارکنان لاپتہ ہوگئے اور کچھ تو 92 سے ہی لاپتہ ہیں ان کا کیا؟؟ کہنے لگا یہ تو ہیں ہی قصوروار۔۔۔ یہ سب بالکل صحیح پکڑے گئے ہیں۔۔۔ میں نے کہا تو اگر یہ قصوروار ہیں تو ان کے قصور کا روٹ کاز تلاش کرنے کا خیال تم لوگوں کو کیوں نہیں آتا؟ طالبان سے کونسی رشتے داری ہے؟؟ پھر کہتے ہیں کہ ایم کیو ایم تو کھلے عام بدمعاشی کرتی ہے۔۔۔ میں نے کہا کہ طالبان کونسے خفیہ ناموں سے کام کر رہے ہیں؟ وہ بھی تو دھماکہ کرکے ذمے داری قبول کرلیتے ہیں، بلکہ ایم کیو ایم تو اگر کچھ کرتی بھی ہے تو ذمے داری نہیں لیتی۔۔۔ یہ کھلے عام تو نہیں ہوا۔۔۔ لاجواب ہو کر بغلیں جھانکنے لگے۔۔

عمران خان نے اس ملک کے مستقبل کے معماروں کے ذہن بند کر دیے ہیں۔۔۔ ۔
آپ کو سمجھنا چاہئیے تھا نا کہ جذبات و احساسات و امت کے درد کے کاپی رائٹس صرف طالبان اور ان کے حمایت کرنے والوں کے لیے مخصوص ہیں۔ باقی رہے عام لوگ یا دوسری جماعتیں ، وہ تو ہیں ہی گنہگار و دوزخی۔

مستقبل کے معماروں کے ذہن بند کرنا ان کو لاحاصل و بے مقصد کاموں میں مصروف کرنے کے لیے بنیادی شرط تھی۔
اور اس بات کا احساس اب بہت سوں کو ہو رہا ہے۔ اسی لیے شاید کل لاہور میں جاری احتجاج میں مظاہرین نے پی ٹی آئی کے کارکنان و لیڈران کو مظاہرے میں شامل نہیں ہونے دیا۔
 
صرف شمولیت سے نہیں روکا بلکہ پھینٹا چڑھایا ہے اور ایسا بھگایا کہ ان کو بھاگنے کا راستہ سجھائی نہیں دے رہا تھا ۔ عمران اب جتنے مرضی یو ٹرن لے چند ہی ماہ میں اس کی غیر متوازن سیاست کا بھرم کھل گیا ہے اور اس کی نااہلی واضح ہو چکی ۔
 
ایک میدان کا بہترین لیڈر دوسرے میدان میں بھی رہنمائی کر سکتا ہوتا تو قائدِ اعظم بانی پاکستان ہونے کے ساتھ ساتھ شاعر ملت بھی ہوتے اور اسی طرح اقبال حکیم الامت ہونے کے ساتھ ساتھ بانی مملکت بھی ہوتے۔
عمران خان کو ' multiple intelligence' کی تھیوری پڑھنے اور سمجھنے کی بہت ضرورت ہے۔ کھلاڑیوں کو لیڈ کرنے اور عوام کا رہنما بننا دو مختلف باتیں ہیں اور دونوں جگہ سوچ، رویے اور کام کا انداز ایک سا رکھا گیا تو پھر ایک کے بعد ایک یو ٹرن لینا پڑے گا اور سارا وقت ایک ہی سڑک پر گھومتے گزر جائے گا۔
 
Top