اس بزم میں ہر شخص ہی مصروفِ فغاں ہے

اس بزم میں ہر شخص ہی مصروفِ فغاں ہے
پتھر کی طرح چپ ہوں، یہ کس پہ عیاں ہے

اب اُسکی جفاوءں سے گلہ ہی نہیں کوئی
اپنی وفا کی یاد بھی اب بارِ گراں ہے۔ ۔ ۔ ۔

برسوں کی محبّت تھی دو دن کی نہیں بات
برسوں سے کسک سی مرے سینے میں نہاں ہے

ہوتا ہے خام عشق، جو محبوب خام ہو
اسکو بسائیں دل میں جو محبوبِ جہاں ہے

جسکی ہر ایک بات زمانوں میں معتبر
جسکے ہر اک سخن میں معنی کا جہاں ہے

محمود اک کرم یہ کرو، اس کے ہو رہو
وابستہ جسکے دامنِ رحمت سے جہاں ہے​
 
الف عین

لائبریرین
محمود، یا تو اس بحر میں کمال حاصل کرو یا اس سے دور رہا کرو۔ یہاں بھی وہی بات ہے کہ دو بحور خلط ملط ہو گئی ہیں۔
 
فاتح

لائبریرین
عمدہ کوشش ہے گو اکثر مصرعے خارج البحر ہیں۔ صرف ذیل کے مصرعوں کا وزن درست ہے:

  1. اس بزم میں ہر شخص ہی مصروفِ فغاں ہے
  2. اب اُسکی جفاوءں سے گلہ ہی نہیں کوئی
  3. برسوں سے کسک سی مرے سینے میں نہاں ہے
 
الف عین

لائبریرین
فاتح کچھ مصرعے اس بحر میں ہیں، مفعول فاعلات مفاعیل فاللن/فاعلات
ہوتا ہے خام عشق، جو محبوب خام ہو
جسکی ہر ایک بات زمانوں میں معتبر
محمود اک کرم یہ کرو، اس کے ہو رہو
 
فاتح

لائبریرین
اعجاز صاحب میں نے خارج البحر لکھا تھا یعنی اس بحر سے خارج جس میں غزل لکھنے کا آغاز کیا تھا شاعر نے۔ لہٰذا اگر باقی تمام اشعار یا مصرعے چار یا پانچ مختلف بحروں میں ہوں تب بھی انہیں خارج البحر ہی شمار کیا جائے گا۔
یوں بھی جو ردیف اور قافیہ محمود صاحب نے استعمال کیے ہیں ان کے ساتھ مضارع کی یہ بحر "مفعول فاعلات مفاعیل فاعلن" استعمال ہی نہیں ہو سکتی۔
 
فرخ منظور

لائبریرین
محمود اگر وسط میں رہنا چاہتے ہیں تو پھر انہیں نثری شاعری کی طرف توجہ دینا چاہیے۔ کیا یہ ضروری ہے کہ اگر کوئی شخص شعر موزوں نہیں کر سکتا پھر بھی وہ شاعری ہی کرے۔ کیا نثر کے میدان میں کچھ نہیں کیا جا سکتا؟
 
الف عین

لائبریرین
درست کہہ رہے ہیں فاتح۔۔ قافئے کے اعتبار سے تو صرف وہی اشعار بحر میں ہیں جن کی تم نے نشان دہی کی ہے۔ میں نے محض ان مصرعں کو منتخب کیا تھا جن کے اوزان خطا نہیں ہوئے، اس زمین میں تو وہ بھی بے بحر ہی ہیں۔
ویسے محمود کے خیالات اچھے ہیں اور الفاظ کا استعمال بھی درست ہے۔
 
محمود اگر وسط میں رہنا چاہتے ہیں تو پھر انہیں نثری شاعری کی طرف توجہ دینا چاہیے۔ کیا یہ ضروری ہے کہ اگر کوئی شخص شعر موزوں نہیں کر سکتا پھر بھی وہ شاعری ہی کرے۔ کیا نثر کے میدان میں کچھ نہیں کیا جا سکتا؟
اس قیمتی مشورے کا بہت بہت شکریہ۔ ۔ ۔نثر کی طرف آنے کی اسلئیے ہمّت نہیں ہوئی کہ " مر کے بھی چین نہ پایا تو کدھر جائیں گے":):grin:
 
فرخ منظور

لائبریرین
اس قیمتی مشورے کا بہت بہت شکریہ۔ ۔ ۔نثر کی طرف آنے کی اسلئیے ہمّت نہیں ہوئی کہ " مر کے بھی چین نہ پایا تو کدھر جائیں گے":):grin:

لیکن
یہ شہادتِ گہ الفت میں ہے قدم رکھنا
لوگ آسان سمجھتے ہیں "شاعر" ہونا
(اقبال سے معذرت کے ساتھ)
اگر بحور کا خیال نہیں رکھ سکتے تو آپ شاعر نہیں کہلا سکتے ۔ اس لئے بہتر ہے پہلے عروض کا علم حاصل کریں۔
:)
 
فاتح

لائبریرین
محمود صاحب، لگتا ہے آپ خواہ مخواہ دل پر لے گئے ہیں۔;)
اعجاز صاحب، فرخ صاحب اور ناچیز سمیت تمام آپ کے خیر خواہ ہیں اور سب دوستوں کا یہی خیال ہے کہ آپ کے کلام میں پائے کے مضامین ہیں لیکن اوزان و بحور پر گرفت قدرے کمزور ہے۔ اس جانب کچھ توجہ درکار ہے۔
 
فرخ منظور

لائبریرین
مین شاعر کہلوانا ہی نہیں چاہتا۔ ۔ ۔ ۔ ;)۔ پچاس ساٹھ غزلیں یا نظمیں کہنا اور بات ہے۔ ۔ کل وقتی شاعر ہونا اور بات ہے۔ :)

جب تک وہ پچاس ساٹھ غزلیں اور نظمیں وزن میں نہیں ہوں گی تب تک وہ نظمیں اور غزلیں کہلا ہی نہیں سکتی۔
 
اگر نثری شاعری شاعری کہلاسکتی ہے، تو ناچیز کی پچّاس ساٹھ کہیں کہیں سے اوزان و بحور کی قید سے آزاد نام نہاد 'غزلیں اور نظمیں' بھی کسی نہ کسی خانے میں فٹ کردیجئے۔ ۔ ۔یہ عاجز ایک ٹیڑھی لکیر ہے، اسکو سیدھا کرنے کی کوشش فرمائیں گے تو یہ ٹوٹ جائے گی:)
 
محمود صاحب، لگتا ہے آپ خواہ مخواہ دل پر لے گئے ہیں۔;)
اعجاز صاحب، فرخ صاحب اور ناچیز سمیت تمام آپ کے خیر خواہ ہیں اور سب دوستوں کا یہی خیال ہے کہ آپ کے کلام میں پائے کے مضامین ہیں لیکن اوزان و بحور پر گرفت قدرے کمزور ہے۔ اس جانب کچھ توجہ درکار ہے۔
آپکی بات صحیح ہے۔ ۔ ۔مسئلہ یہ ہے کہ زیادہ تر جو بھی کلام اس ناچیز نے پوسٹ کیا ہے، پندرہ سال پرانے زندگی کے ایک دور میں کہا گیا تھا، جو کسی کے ساتھ بھی شئیر نہیں کیا تھا۔ ۔اس فورم کی رکنیت حاصل کرنے کے بعد ۔نجانے کیوں دل چاہا کہ دیکھیں تو سہی شیئر کرکے۔ ۔ ۔ نہ تو مجھے شاعر ہونے کا دعوی ہے اور نہ ہی میں یہ دعوی کر سکتا ہوں۔ ۔ ۔بات صرف یہ اظہار چاہتی تھی کہ۔ ۔
ہم بھی رکھتے ہیں زادِ راہِ عدم
اپنا غم، تیرا غم، جہان کا غم۔ ۔​
بے فکر رہیئے۔ شعرو شاعری کی دنیا کو ہمارے وجود سے قطعاّ کوئی خطرہ نہیں ہے:)
احسان اتنا تلخ جوابِ وفا ملا۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
پھر اسکے بعد ہم کوئی ارماں نہ کرسکے​
 
ارے حضور اتنی مایوسی۔۔۔ کفر ہے قبلہ کفر
'شعر و شاعری کی دنیا' کو آپ کے وجود سے ایک سنگین خطرہ بہرحال در پیش ہے اور وہ یہ کہ آپ شعر گوئی کے کرم کو مستقل و مسلسل نہیں رکھنا چاہتے اور 'شعر و شاعری کی دنیا' کو اپنے خوبصورت لہجے سے محروم رکھنے پر آمادہ ہیں۔ اگر یہ خطرہ نہیں تو پھر خطرہ کسے کہا جائے گا؟
اور ہاں اوزان کی جن اغلاط کے متعلق ہم عرض کر رہے ہیں ان میں سے اکثر تو محض چند الفاظ کی ترتیب بدلنے سے درست ہو جائیں گی۔
 
الف عین

لائبریرین
نہیں محمود، جاری رکھو، کلام کے خیالات کی عمدگی کا تو ہمیشہ کہتا رہا ہوں، بس تکنیکی خامیاں ہو جاتی ہیں۔ اس کلے لئے کچھ پڑھیں، کچھ اصلاح لیں، اور دوستوں کے مشورے کا برا نہ مانیں۔
 
فرخ منظور

لائبریرین
نہیں محمود، جاری رکھو، کلام کے خیالات کی عمدگی کا تو ہمیشہ کہتا رہا ہوں، بس تکنیکی خامیاں ہو جاتی ہیں۔ اس کلے لئے کچھ پڑھیں، کچھ اصلاح لیں، اور دوستوں کے مشورے کا برا نہ مانیں۔

میرے کہنے کا بھی یہی مقصد ہے کہ اگر اشعار وزن میں نہیں ہیں تو عروض کی کم از کم مبادیات سیکھ لینا چاہیے۔

سید محمد جعفری صاحب کے بقول

ہو وہ اک مجموعۂ حسنِ بیاں ، حسنِ خیال
خوبصورت شعر کی مسٹر یہی تعریف ہے
ان میں سے کچھ بھی نہیں ہے جب تمھارے بس کا روگ
شعر کیوں کہتے ہو بھائی کیا کوئی تکلیف ہے

:)
 
^^^مجھے کوئی تکلیف لاحق ہو یا نہ ہو آپ ضرور کسی قابلِ رحم عارضے کا شکار محسوس ہو رہے ہیں ۔ ۔ ۔ ۔ ارے بھائی جب آپ نے اس عاجز کے کلام پر اپنی قیمتی رائے کا اظہار کر دیا ہے تو اب کیا مسئلہ ہے؟ خوامخواہ بات کو طول دینے کا مقصد کیا ہے۔ کریدتے ہو جو اب راکھ جستجو کیا ہے؟:)۔ ۔ ۔ ۔ ۔
یکایک یوں نہیں ہوتے ہیں پیارے جان کے لاگو
کبھی آدم سے ہو ہی جاتی ہے تقصیر بھی آخر​
;)
 
Top