اس بزم میں ہر شخص ہی مصروفِ فغاں ہے

فرخ منظور

لائبریرین
^^^مجھے کوئی تکلیف لاحق ہو یا نہ ہو آپ ضرور کسی قابلِ رحم عارضے کا شکار محسوس ہو رہے ہیں ۔ ۔ ۔ ۔ ارے بھائی جب آپ نے اس عاجز کے کلام پر اپنی قیمتی رائے کا اظہار کر دیا ہے تو اب کیا مسئلہ ہے؟ خوامخواہ بات کو طول دینے کا مقصد کیا ہے۔ کریدتے ہو جو اب راکھ جستجو کیا ہے؟:)۔ ۔ ۔ ۔ ۔
یکایک یوں نہیں ہوتے ہیں پیارے جان کے لاگو
کبھی آدم سے ہو ہی جاتی ہے تقصیر بھی آخر​
;)

قبلہ بات سے بات نکلتی ہے۔ آپ خاموش نہیں رہنا چاہتے لہٰذا آپ کی بات کا جواب دینا فرض بنتا ہے۔ میں تو جس عارضے کا شکار ہوں میں جانتا ہوں لیکن آپ نے بھی نہ ماننے کی قسم کھا رکھی ہے کہ سیکھنا کچھ نہیں اور شاعری بھی کرنا ہے۔ :)
 
یہ تو مان نہ مان مین تیرا مہمان اور بلائے جان والی بات ہوئی۔ ۔ "آپ خاموش رہنا نہیں چاتے اسلئیے آپکی بات کا جواب دینا مجھ پر فرض بنتا ہے"۔ ۔ ۔ارے بھائی آپ مجھے خاموش کرنے پر آخر کیوں تلے ہوئے ہیں۔ میرے خاموش نہ رہنے سے آپ کو کیا پرابلم ہے؟اور آپ پر یہ فرض کس نے عائد کیا ہے؟ چھیڑ خوانی تو آپ خود کر رہے ہیں۔
چونکہ اس عاجز نے آپ کے سامنے زانوئے تلمّذ تہہ نہیں کیا لہذا اس سے یہ ثابت ہوا کہ میں کچھ سیکھنا نہیں چاہتا۔ ۔ ۔سبحان اللہ۔ نرالی منطق ہے۔
فی الحال تو آپ تنقید برائے تنقید ہی کرتے جا رہے ہین۔ تنقید برائے اصلاح کرنے والوں کا لب و لہجہ اور ہوتا ہے۔ اعجاز صاحب اور فاتح صاحب بھی تنقید کرتے ہیں لیکن انکی تنقید اور آپکی تنقید میں زمین و آسمان کا فرق ہے ۔میں انکا دل سے ممنون ہوں۔اور انکی بات کا میں نے کبھی برا بھی نہیں منایا کیونکہ میں انکو اپنا بزرگ سمجھتا ہوں۔ لیکن براہِ کرم" آپ "میرا خود ساختہ استاد بننے کی کوشش مت کیجئے۔ مجھے خوب علم ہے کہ میں کتنے پانی میں ہوں۔:)
 
قبلہ نہ میں استاد ہوں نہ ہی مجھے کسی استادی کا دعویٰ ہے۔ میں عروض کی ابجد سے بھی ناواقف ہوں لیکن بغیر اوزان کے شاعری کا سب سے بڑا مخالف ہوں۔ مجھے بالکل شوق نہیں کہ آپ میرے آگے زانوئے تلمذ تہہ کریں کیونکہ میں آپ کو عروض کے متعلق کچھ بھی نہیں بتا سکتا۔ میں صرف اتنا عرض کرنا چاہ رہا ہوں کہ آپ محفل کے اساتذہ مثلاً وارث صاحب، اعجاز صاحب اور فاتح صاحب سے عروض سیکھیے پھر شاعری کا شوق فرمائیے۔ اگر آپ ایم اے کرنا چاہتے ہیں تو پہلی جماعت میں داخلہ لینا ہی پڑے گا ورنہ کبھی ایم اے نہیں ہو سکتا۔ اب اس کے بعد میں آپ کی کسی بات کا جواب نہیں دوں گا۔ کیونکہ آپ مخلصانہ مشورے کو بھی دشمنی گردانتے ہیں۔
 
مخلصانہ مشورہ دینا بھی ایک فن ہے۔ سلیقے کے ساتھ بات کہنے اور بات کو اندھا دھند دیوار پر مار دینے میں بڑا فرق ہوتا ہے۔ میں نے بھی آپ کی پہلی پوسٹ کو مخلصانہ مشورے پر ہی محمول کیا تھا لیکن آپکی بعد والی پوسٹس نے اس تاثّر کی یکسر نفی ہی کی۔
 
Top