بہادر شاہ ظفر اس در په جو سر بار کے روتا کوئى ہوتا،بہادر شاہ ظفر

ملائکہ

محفلین
اس در په جو سر بار کے روتا کوئى ہوتا
تو بستر راحت پہ نہ سوتا کوئی ہوتا

کس کا فلک اول و ہفتم کہ مرا اشک
اک آنکھ جھپکتے میں ڈبوتا کوئی ہوتا

یہ دل ہی تھا ناداں کہ تیری زلف سے الجھا
یوں اپنے لئے خار نہ بوتا کوئی ہوتا

بلبل بھی تھی جاں باختہ پروانہ بھی جانباز
پر میری طرح جان نہ کھوتا کوئی ہوتا

لالہ کے بھی کام آتا صبا گریہ شبنم
گر داغ جگر اشک سے دھوتا کوئی ہوتا

ہم بھی گل لخت جگر اپنے اسے دیتے
یہ پھول جو بالوں میں پروتا کوئی ہوتا

تنہائی میں اتنا تو نہ گھبراتا ظفر میں
دل گرچہ میرے پاس نہ ہوتا کوئی ہوتا


بہادر شاہ ظفر
 

زونی

محفلین

تنہائی میں اتنا تو نہ گھبراتا ظفر میں
دل گرچہ میرے پاس نہ ہوتا کوئی ہوتا




بہت خوب ملائکہ ، شکریہ شئیر کرنے کیلئے ۔:)
 

محمد وارث

لائبریرین
تنہائی میں اتنا تو نہ گھبراتا ظفر میں
دل گرچہ مرے پاس نہ ہوتا کوئی ہوتا


لاجواب۔ بہت شکریہ شیئر کرنے کیلیے!
 

زین

لائبریرین
ملائکہ بہن کو میرے خیال سے صرف بہادر شاہ ظفر کا کلام پسند ہے۔ :grin:
 
Top