ابن انشا اس دل کے جھروکے میں اک روپ کی رانی ہے

محمد بلال اعظم

لائبریرین
اس دل کے جھروکے میں اک روپ کی رانی ہے​
اس روپ کی رانی کی تصویر بنانی ہے​
ہم اہل محبت کی وحشت کا وہ درماں ہے​
ہم اہل محبت کو آزار جوانی ہے​
ہاں چاند کے داغوں کو سینے میں بساتے ہیں​
دنیا کہے دیوانا ۔۔۔ دنیا دیوانی ہے​
اک بات مگر ہم بھی پوچھیں جو اجازت​
کیوں تم نے یہ غم لےکر پردیس کی ٹھانی ہے​
سکھ لے کر چلے جانا ، دکھ دے کر چلے جا نا​
کیوں حسن کے ماتوں کی یہ ریت پرانی ہے​
ہدیہ دل مفلس کا چھ شعر غزل کے ہیں​
قیمت میں تو ہلکے ہیں انشا کی نشانی ہے​
 

سید زبیر

محفلین
بہت خوبصورت کلام منتخب کیا ہے ۔ ۔ ۔واہ
سکھ لے کر چلے جانا ، دکھ دے کر چلے جا نا
کیوں حسن کے ماتوں کی یہ ریت پرانی ہے
بہت خوب
 

محمد بلال اعظم

لائبریرین
بہت خوب اچھا انتخاب ہے بھائی۔۔۔ ۔!



یہ شعر کچھ سمجھ نہیں آیا۔ کہیں "آزاد" کی جگہ "آزار" تو نہیں ہے۔

بہت خوبصورت کلام منتخب کیا ہے ۔ ۔ ۔واہ
سکھ لے کر چلے جانا ، دکھ دے کر چلے جا نا
کیوں حسن کے ماتوں کی یہ ریت پرانی ہے
بہت خوب

خوبصورت غزل کی پسندیدگی کا شکریہ۔
 
Top