اس سے ملیں جوبہت خاص ہے

زبیر مرزا

محفلین
السلام علیکم
عید پرآپ کی ملاقات اُس سے کراتا ہوں جو بہت خاص ،غیرمعمولی اوربلند حوصلہ ہے جس سے
مل کرزندگی کی قدر کرنے کا سلیقہ آجاتا ہے جو ٹمٹماتا چراغ ہے اور زندگی کی جنگ لڑرہا ہے
یہ خاموش طبع بچہ ّعبداللہ تھیلسمیا میں مبتلا ہے ، اس کی عمرآٹھ سال ہے اس کی والدہ گھریلوملازمہ ہیں اورباپ خوانچہ لگاتا ہے یہ 5 بہن بھائی ہیں 2 بھائی 3 بہنیں -
افلاس اوربیماری اسے پیدا ہوتے ہی ملیں زندگی اس کے لیے آسان نہیں لیکن یہ گلہ نہیں کرتا
چھوٹی چھوٹی باتوں اور چیزوں سے بہل جاتا ہے -
اس جیسے بہت سے بچے ہمارے اردگرد موجود ہوں گے جن کے مصائب سے
ہم بے خبراورغافل ہیں کہ خدا نہیں ہمیں صحت اوردولت سے بڑی نعمتوں سے نوازا ہے تو ہم بھول بیٹھے ہیں ان بیکسوں اورلاچاروں کو
کوشش کریں کہ عید کی خوشیوں میں ان کے لیے کچھ کرنےاوران کی دادرسی کی -
آپ سب کو عیدالضحٰی مبارک
2222.gif
PA260227_zpsd94f7723.jpg

00050K01M.gif
 

قیصرانی

لائبریرین
بہت شکریہ کہ آپ نے شیئر کیا

میری جانب سے عبدللہ کو عید مبارک۔ ایک اچھی خبر کہ پاکستان نے تھیلیسمیا کے علاج کی دوا تیار کر لی ہے جس کے تجربات مکمل ہونے والے ہیں انشاء اللہ
 

مہ جبین

محفلین
عبداللہ کو بہت عید مبارک ہو
اللہ اس بچے کو صحتِ کاملہ عطا فرماکر خوشیوں اور مسرتوں سے بھرپور زندگی عطا فرمائے
اور ہم سب کو ایسے لوگوں کی دل کھول کر مدد کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین

زحال مرزا کو اور سب گھر والوں کو عید کی دلی مبارکباد
 

نایاب

لائبریرین
محترم بھائی عید کے موقع پر آپ نے اک اچھے عمل کی جانب رہنمائی فرمائی جزاک اللہ خیراء
اللہ تعالی اس مرض میں مبتلا تمام مریضوں کو شفائے کاملہ عطا فرمائے آمین
آپ کو بھی دلی عید مبارک
 
Top