اس سے پہلے کہ بے وفا ہوجائيں

عمر سیف

محفلین
اس سے پہلے کہ بے وفا ہوجائيں
کيوں نہ اے دوست ہم جدا ہو جائيں

تو بھي ہيرے سے بن گيا تھا پتھر
ہم بھي جانے کيا ہو جائيں

تو کہ يکتا بے شمار ہوا
ہم بھي ٹوٹيں تو جا بجا ہوجائيں

ہم بھي مجبوريوں کا عذع کريں
پھر کہيں اور مبتلا ہو جائيں

ہم اگر منزليں نہ بن پائے
منزلوں تک کا راستہ ہو جائيں

دير سے سوچ ميں ہيں پروانے
راکھ ہو جائيں يا ہوا ہوجائيں

اب کے گر تو ملے تو ہم تجھ سے
ايسے لپٹيں کہ قبا ہو جائيں

بندگي ہم نے چھوڑ دي فراز
کيا کريں جب لوگ خدا ہوجائيں

احمد فراز
 
زونی

محفلین
اس سے پہلے (احمد فراز)

اس سے پہلے
اس سے پہلے کہ بے وفا ہوجائيں
کيوں نہ اے دوست ہم جدا ہو جائيں

تو بھي ہيرے سے بن گيا تھا پتھر
ہم بھی جانے کيا ہو جائيں

تو کہ يکتا بے شمار ہوا
ہم بھی ٹوٹيں تو جا بجا ہوجائيں

ہم بھي مجبوريوں کا عذر کريں
پھر کہيں اور مبتلا ہو جائيں

ہم اگر منزليں نہ بن پائے
منزلوں تک کا راستہ ہو جائيں

دير سے سوچ ميں ہيں پروانے
راکھ ہو جائيں يا ہوا ہوجائيں

اب کے گر تو ملے تو ہم تجھ سے
ايسے لپٹيں کہ تیری قبا ہو جائيں

بندگی ہم نے چھوڑ دی فراز
کيا کريں جب لوگ خدا ہوجائيں
 
فرخ

محفلین
اس سے پہلے کہہ بے وفا ہو جائیں۔۔۔۔۔ احمد فراز مرحوم

السلام و علیکم دوستو۔۔
بہت مدت بعد میں Adobe Illustrator CS2 میں ان پیج کے ذریعے کچھ بنانے کا تجربہ کر رہا تھا اور جلدی جلدی میں یہ نظم کمپوز کر ڈالی۔
جانتا ہوں کہ اس کی کمپوزیشن میں بہت چیزیں باقی ہیں، لیکن میں دراصل Adobe Illustrator کو چیک کر رہا تھا۔
اسے فلیش کے فارمیٹ میں ایکسپورٹ کیا ہے تاکہ فائل کا سائز چھوٹا رہے اور کوالٹی بھی بہتریں رہے۔
[flash]http://img393.imageshack.us/img393/8484/issaypehlaykybaywafaahmzf9.swf[/flash]​

نوٹ: اگر یہ آپ کو چھوٹی لگ رہی ہو یا پڑھنے میں دشواری ہو، تو اس پر Right Mouse Button کلک کریں اور Menu میں سے Zoom In کا انتخاب کر کے اسے اچھی طرح پڑھ سکتے ہیں۔ یہ خاصیت دراصل فلیش کی خاص خاصیت ہے

اُمید ہے پسند آئے گی۔
والسلام
فرخ
 
السلام و علیکم دوستو۔۔
بہت مدت بعد میں Adobe Illustrator Cs2 میں ان پیج کے ذریعے کچھ بنانے کا تجربہ کر رہا تھا اور جلدی جلدی میں یہ نظم کمپوز کر ڈالی۔
جانتا ہوں کہ اس کی کمپوزیشن میں بہت چیزیں باقی ہیں، لیکن میں دراصل Adobe Illustrator کو چیک کر رہا تھا۔
اسے فلیش کے فارمیٹ میں ایکسپورٹ کیا ہے تاکہ فائل کا سائز چھوٹا رہے اور کوالٹی بھی بہتریں رہے۔
[flash]http://img393.imageshack.us/img393/8484/issaypehlaykybaywafaahmzf9.swf[/flash]​

نوٹ: اگر یہ آپ کو چھوٹی لگ رہی ہو یا پڑھنے میں دشواری ہو، تو اس پر Right Mouse Button کلک کریں اور Menu میں سے Zoom In کا انتخاب کر کے اسے اچھی طرح پڑھ سکتے ہیں۔ یہ خاصیت دراصل فلیش کی خاص خاصیت ہے

اُمید ہے پسند آئے گی۔
والسلام
فرخ

بہت خوب فرخ ۔ ۔
 
فرخ

محفلین
بہت شُکریہ
لیکن میرے تھریڈ کو یہاں منتقل کرنے کا مقصد؟

جناب میں‌ نے تو باقاعدہ اسے ڈیزائین کیا ہے اسلیے اسے کسی اور تھریڈ کے ساتھ ضم کرنے کی کوئی تُک نہیں‌بنتی
برائے مہربانی اسے واپس کر دیں
شکریہ
 
محمد وارث

لائبریرین
شکریہ فرخ صاحب، اس تھریڈ کو محفل کی پالیسی کے مطابق یکجا کیا گیا ہے کہ اگر 'پسندیدہ کلام' ایک سے زائد موضوع ایک ہی کلام کے پوسٹ ہوں تو انکو یکجا کر دیا جاتا ہے۔

والسلام
 
Top