مذاق برطرف
آپ شاید برا منا گئیں۔ دراصل یہ مسئلہ کسی کو بھی نہیں کوئی اردو سیکھنا چاہ رہا ہے اور یہاں اس کا مذاق بنایا جارہا ہے۔ لطیف انداز میں جو تبصرے آپ کو نظر آتے ہیں، میری دانست میں اس کی وجوہات یہ ہیں۔
زبان سیکھنے کے لیے ضروری نہیں کہ فورم کو ہی تختۂ مشق بنایا جائے۔ زبان میں ضروری مہارت پیدا کی جاسکتی، بہت سے ذرائع موجود ہیں۔
اگر فورم کو استعمال ہی کرنا ہے، تو کیا ضروری ہے کہ ہر لڑی پر فائر کیا جائے؟ میرے لیے انتہائی سنجیدہ ترین لڑی "اصلاحِ سخن" کی لڑی ہے۔ یہاں تبصرہ کرنے کی شدید تحریک کے باوجود یہاں مکمل احتراز کرتا ہوں کیوں کہ یہاں سیکھنے سکھانے کے عمل میں مخل ہونا آداب کے شدید خلاف سمجھتا ہوں۔ آفریدی صاحب یہاں بھی اندھا دھند چھکے لگا رہے ہیں۔ پچھلے دنوں اس کی وجہ سے شدید قسم کی غلط فہمی اور تھوڑی سی بدمزگی دیکھنے میں آئی۔
اصلاح سخن : برائے تنقید (غزل) ’’نہ کیجے ذرا غم ،اگر وہ خفا ہے ‘‘
اصلاح سخن : برائے تنقید (غزل) ’’نہ کیجے ذرا غم ،اگر وہ خفا ہے ‘‘