اس فورم کا مقصد!

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

میں نے نوٹ کیا ہے کہ محفل فورم کی وی بلیٹن سوفٹویر پر منتقلی کے بعد سے فورم پر لوگوں کو اس کا استعمال سیکھنے میں قدرے دقت کا سامنا رہا ہے۔ وی بلیٹن کی فیچرز اب تک یہاں زیر استعمال سکرپٹ پی ایچ پی بی بی اور کٹیگری موڈ کے مقابلے میں کافی زیادہ ہیں۔ میں نے یہ فورم اسی مقصد کے لیے سیٹ اپ کی ہے تاکہ یہاں وی بلیٹن کی عام فیچرز اور تمام نئی شامل کی جانے والی فیچرز کے استعمال کے بارے میں معلومات ایک جگہ فراہم کی جا سکیں۔

والسلام
 
نبیل بہت اہم نکتہ پر پوسٹ کی ہے اور یقین جانو واقعی اکثریت مجھ سمیت ابھی تک وی بلیٹن کے فوائد سے محروم ہے اپنی لاعلمی یا پی ایچ پی بی بی سے تعلق دیرینہ کی بنا پر ۔

محفل کو خوبصورت اور نئے فیچرز سے متعارف کروانے سے یقینا لوگوں میں جوش و خروش بڑھے گا اور صارفین کی تعداد میں تیزی سے اضافہ بھی ہوگا ، ماشاءللہ اب بھی اچھی رفتار سے جاری ہے۔
 
میم نون

محفلین
اسلام،
میں نے تو تقریبا' جتنے بھی فورم جوائن کیے ہیں وہ vb based ہیں۔
اور یقینا' vb بہتر ہے phpbb سے۔
شکریہ-
 
بے شک نبیل بھائی کی ان کوششوں کا صلہ صرف اللہ کی ذات ہی انہیں دے سکتی ہے ۔ میں ذاتی طور پر وی بی کو ناپسند کرتا ہوں جسکی وجہ صرف اسکا اوپن سورس نہ ہونا ہے اگر اسکے فیچرز کو دیکھیں تو بلاشبہ phpBB سے کہیں بہتر ہیں ۔ اور تعصب ایک طرف اچھی چیز کو اچھا نہ کہنا زیادتی ہوگی ۔
 
رند

محفلین
نبیل بھائی وی بلٹن تو واقعی اچھا ہے اس لیے پیسوں پہ بھی ہے میرے خیال میں اس کی قیمت پاکستانی روپوں میں نو دس ہزار روپے یا اس سے بھی زیادہ بنتی ہے نا
 
نسر ت

محفلین
میںاس فورم کے زریعے لو گوں کی تو جہ سپیشل بچوں کی جانب دلاناچاہتی ہوں، خاص طور ڈیف افراد کے لیے اشاروں کی زبان کو عام لوگوں تک پہنچانا چاہتی ہوں۔
 
طیب عباس

محفلین
اسلام و علیکم۔
ویسے تو اس فورم کا کافی عرصے سے قاری ہوں لیکن لکھنے کی جسارت پہلی مرتبہ کر رہا ہوں۔ ذاتی طور پر اس فورم کے توسط سے بیش بہا معلومات سے مستفید ہو چکا ہوں خصوصاً اردو کمپوزنگ کی تمام تر معلومات آ پ احباب کی مدد اور رہنمائی سے حاصل کردہ ہیں۔ اللہ تعالیٰ آپ کو اس کار خیر کا اجر عطا فرمائے اور آپ کی توفیقات میں اضافہ فرمائے۔
 
نیاز

محفلین
السلام علیکم،

میں نے نوٹ کیا ہے کہ محفل فورم کی وی بلیٹن سوفٹویر پر منتقلی کے بعد سے فورم پر لوگوں کو اس کا استعمال سیکھنے میں قدرے دقت کا سامنا رہا ہے۔ وی بلیٹن کی فیچرز اب تک یہاں زیر استعمال سکرپٹ پی ایچ پی بی بی اور کٹیگری موڈ کے مقابلے میں کافی زیادہ ہیں۔ میں نے یہ فورم اسی مقصد کے لیے سیٹ اپ کی ہے تاکہ یہاں وی بلیٹن کی عام فیچرز اور تمام نئی شامل کی جانے والی فیچرز کے استعمال کے بارے میں معلومات ایک جگہ فراہم کی جا سکیں۔

والسلام
اپ کے اس سافٹ ویئر اور گوگل ان پٹ ٹول میں کیا بنیادی فرق ہے ؟
:) میں پچھلے ١ سال سے گوگل ان پٹ ٹول استعمال کر رہا ہوں کافی مطمین ہوں :)
 
Top