اس لمحۂ وارد میں نہ میں اور نہ تو تھا۔۔۔۔۔۔کرشن کمار طورؔ

اس لمحۂ وارد میں نہ میں اور نہ تو تھا
آفاق میں جو کچھ بھی تھا آوازۂ ہو تھا

سرکار کہیں رہتا بھی ہے اک سازمانہ
جس دہر پہ نازاں ہو وہ میرا بھی کبھو تھا

یہ بات بہت خوف میں کرتی ہے اضافہ
باہر تھا بھلا کون جو تصویر میں تو تھا

یہ کم ہے کوئی میرے مقابل یہاں نکلا
تھا داد کا حق دار مرا جو بھی عدو تھا

ظاہر ہے ترے بعد کوئی بھایا نہ مجھ کو
میں دیکھتا بھی کس کو مری آنکھوں میں تو تھا

یہ سچ جو کہیں بھی تو کہیں کس سے یہاں پر
مسمار مجھے کرتا مرا جوشِ نمو تھا

اے طورؔ میں اس بات پہ حیراں ہوں ابھی تک
کل سامنے جو آیا وہ میرا ہی لہو تھا
 

فارقلیط رحمانی

لائبریرین
ظاہر ہہ ہے ہہ ترے بعد کوئی بھایا نہ مجھ کو​
میں دیکھتا بھی کس کو مری آنکھوں میں تو تھا​
عمدہ غزل! شیئرنگ کے لیے شکریہ​
 

فارقلیط رحمانی

لائبریرین
ظاہر ہے ترے بعد کوئی بھایا نہ مجھ کو​
میں دیکھتا بھی کس کو مری آنکھوں میں تو تھا​

عمدہ پیشکش ۔ بہت بہت شکریہ
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
سرکار کہیں رہتا بھی ہے اک سازمانہ​
جس دہر پہ نازاں ہو وہ میرا بھی کبھو تھا​

یہ بات بہت خوف میں کرتی ہے اضافہ​
باہر تھا بھلا کون جو تصویر میں تو تھا​

کیا کہنے۔۔۔ بہت ہی عمدہ انتخاب۔۔۔
 
ظاہر ہے ترے بعد کوئی بھایا نہ مجھ کو
میں دیکھتا بھی کس کو مری آنکھوں میں تو تھا
واہ ۔۔ کیا بات ہے محسن وقار علی ۔
شکریہ:love:
آپ نے شاید میرے نام کو "کاپی" کرکے ٹیگ کیا ہے۔ٹیگ کرنے کا یہ طریقہ غلط ہے
کیونکہ نام خود ایک لنک ہوتا ہے اور یوزر پروفائل پر لے جاتا ہے
درست طریقہ یہ ہو گا
کاپی کرنے کے بعد اسے سلیکٹ کریں اور "ڈی لنک" کے بٹن پر کلک کریں یا پھر دائیں جانب سب سے اوپر موجود "اریزر" کے بٹن پر کلک کریں
اب نام کے شروع میں @ لکھ کر پوسٹ کر دیں
 
Top