عدیم ہاشمی اس نے کہا کہ ہم بھي خريدار ہو گئے

شمشاد

لائبریرین
اس نے کہا کہ ہم بھي خريدار ہو گئے
بِکنے کو سارے لوگ ہي تيار ہو گئے

اس نے کہا کہ ايک وفادار چاہيئے
سارے جہاں کے لوگ وفادار ہو گئے

اس نے کہا کہ کوئي گنہگار ھے يہاں
جو پارسا تھے وہ بھي گنہگار ہو گئے

اس نے کہا کہ کاش کوئي جنگجو ملے
آپس ميں يار برسرِ پيکار ہوگئے

اس نے کہا عديم‘ مرا ہاتھ تھامنا
چاروں طرف سے لوگ نمودار ہوگئے

عديم ہاشمی
 

زونی

محفلین
عدیم ہاشمی میرے پسندیدہ شاعروں میں شامل ہوتے جا رہے ہیں ،،، پتہ نہیں انہیں اتنی مقبولیت کیوں نہیں ملی :)
 

نایاب

لائبریرین
واہہہہہہہہہہ بہت خوب شراکت محترم شمشاد بھائی
کیوں نہ سب دیوانے ہوتے کہ وہ یار طرح دار ہے ہی لاجواب و باکمال ۔۔۔۔۔۔۔۔
 
Top