اس ویب سے احمد دیدات کے لیکچرس ڈآئون لوڈ کریں

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

نبیل

تکنیکی معاون
نبیل یہاں آپ کا نام نہاد سے کیا مطلب ہے ذرا وضاحت فرمائیں گے؟
پہلے آپ بتائیں کہ آپ کو احمد دیدات اور ذاکر نائیک سے کیا تکلیف ہے؟ کیا آپ کی اسلام سے وابستگی یہی ہے کہ آپ اسلام کے مبلغوں پر کیچڑ اچھالنا شروع کر دیں؟
 

ساجد

محفلین
بہت افسوس ہوا چند دوستوں کی کم علمی پہ۔ تنقید کرنے سے پہلے کم از کم احمد دیدات لکھ کر کسی سرچ انجن کو ہی زحمت دے لیتے۔ ایک عضیم اسلامی سکالر کے بارے میں یہ ہیں ہماری معلومات۔
 

فر حان

محفلین
پہلے آپ بتائیں کہ آپ کو احمد دیدات اور ذاکر نائیک سے کیا تکلیف ہے؟ کیا آپ کی اسلام سے وابستگی یہی ہے کہ آپ اسلام کے مبلغوں پر کیچڑ اچھالنا شروع کر دیں؟

محترم ذار بتا تو دیں کے میں نےکس مبلغ اسلام کی شان میں گستاخی کی ہے ۔ جو آپ اتنا آگ بگولہ ہو رہے ہیں؟
 

اظفر

محفلین
جناب نبیل صاحب ایم کیو ایم کی سائیٹ پر بڑی تنقید کی گئی پر یہاں قادیانیت کی تبلیغ کھلے عام ہو رہی ہے یہان کسی نے توجہ تو دور کی بات۔۔۔ قادیانیت مسلکی مسئلہ نہیں خالص ایمانی مسئلہ میں اپنا احتجاج رکارڈ کروارہا ہوں امید ہے کے اس سائیٹ کو خالص ایمان کے جذبے کے تحت حذف کردیا جائےگا؟؟؟؟؟

جناب عالی
گزشتہ چند روز سے آپ کے الطاف بھائی صاحب قادیانیوں کی کھلم کھلا حمایت کر رہے ہیں اور پاکستان کے آئین اور قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دینے پر اپنے درد کا اظہار کر رہے ہیں ۔ آپ پہلے اس کو سمجھا لیں یہاں بعد میں آنا/۔


شمشاد بھائی اور ہمت بھائی میں کسی پر تنقید نہیں کرنا چاہتا میں صرف اتنا کہنا چاہتا ہوں کے اگر میں کسی بات کے بارے میں لا علمی میں کوئی بات کہ گیا جس سے کسی کی دل آزاری ہوئی تو میری اصلاح ہونی چاہیے تھی یا نہ کے یہاں خود کو پڑھا لکھا ثابت کرکے کسی کی تذلیل ؟؟؟
یہ بات آپ کی بالکل مناسب ہے ۔ اردو محفل میں اکثر اس بات کا خیال نہیں رکھا جاتا ۔:rolleyes:
 

وجی

لائبریرین
فرحان صاحب برائے مہربانی اگر کوئی ایسا لنک آپکو لگتا ہے کہ وہ قادیانی سوچ کی ترجمانی کرتا ہے
تو اسکی نشادہی کریں کہ کونسا لنک ہے ؟؟
 

بشیر احمد

محفلین
فرحان بھائی سب بھائیون نے جو کچھ لکھا ان سب کا مقصد اصلاح ہے باقی اگر کہیں تلخی پائی جاتی ہےتو اس کی بنیاد اور وجہ آپ کی ہی بات ہے اھل اسلام کی سائیٹ کو قادیانیوں کی ویب سائیٹ کہنا اور اتنے بڑے دعوی کی بنیاد بھی لاعلمی ہو ماشاء اللہ بھائی بہت خوب
اب آپ یہ فرما رہے ہیں کہ " جہاں تک رہی ڈاکٹر ذاکر نائیک کی بات تو میں یہاں کسی کی دل آزاری نہیں کرنا چاہتا۔"
آپ علم اور تحقیق کی بنیاد پر ان سے اختلاف کر سکتے ہیں آپ علمی بات لکھیں خوشی ہوگی لیکن خدارا لاعلمی کی وجہ سے ذاکر نائک صاحب پر کوئی الزام مت لگا دینا اگر آپ کسی عا لم دین کے تفرد کی وجہ سے ان کی تمام تر عظیم خدمات پھر پانی پھیرنے کے قائل ہییں تو جناب بڑے بڑے اعلی حضرتوں کے تفردات پر نظر رکھیں جن کو پڑھ کر انسانی روحیں کانپ جاتی ہیں اکیلے ذاکر نائیک کا کیا قصور ہے ؟
جبکہ حقیقت تو یہ ان تما م تر موقف دلیل کی بنیاد پر ہوتے ہیں جن کو وہ بر محل بیان کردیتے ہیں اللہ تعا لی ذاکر نائک صاحب کی زندگی طویل فرمائے اور ان کو مزید توفیق عطا فرمائے
 

طالوت

محفلین
میرے کہنے کو تو کچھ چھوڑا ہی نہیں ورنہ مجھے تو احمد دیدات مرحوم اور قادیانی ساتھ دیکھ کر 10000 وولٹ کا جھٹکا لگا تھا ۔ چند ایک ہی شخصیات ہی تو ہیں جنھوں نے صحیح معنوں میں اسلام کی خدمت کی ہے جن میں سے ایک احمد دیدات مرحوم تھے ۔ اللہ رب العزت ان کے معاملات آسان فرمائے ۔

یہ ہمارا وطیرہ بن چکا ہے ۔ آج کل کوئی بھی ایک ای میل بنا دیتا ہے کہ اگر آُ پ مسلم ہیں اور اسلام کی سربلندی چاہتے ہیں تو اس ای میل کو زیادہ سے زیادہ لوگوں کو بھیجیں ۔ اور ہمارے "مسلمان" بھائی مسلمانیت میں بغیر دیکھے سمجھے ثواب کی ٹوکریاں سر پر رکھے پسینہ پسینہ ہو رہے ہوتے ہیں ۔ کبھی اپنے خول سے باہر نکلیں تو پتا چلے ۔ اور اس کی تو اس قدر مثالیں ہیں کہ اچھا خاصا دفتر تیار ہو سکتا ہے اور ایسی مثالیں ہیں کہ سر پیٹنے کو جی چاہتا ہے (دوسرے کا) ۔
وسلام
 

شمشاد

لائبریرین
شمشاد بھائی اور ہمت بھائی میں کسی پر تنقید نہیں کرنا چاہتا میں صرف اتنا کہنا چاہتا ہوں کے اگر میں کسی بات کے بارے میں لا علمی میں کوئی بات کہ گیا جس سے کسی کی دل آزاری ہوئی تو میری اصلاح ہونی چاہیے تھی یا نہ کے یہاں خود کو پڑھا لکھا ثابت کرکے کسی کی تذلیل ؟؟؟

لیکن بھائی میں نے تو کسی کی تذلیل نہیں کی اور نہ ہی اپنے آپ کو پڑھا لکھا ثابت کیا ہے۔
 

بشیر احمد

محفلین
میں سمجھتا یوں تنقید میں ناقد کیلئے لازمی ہے کہ اس کی نیت خیر خواہی کی ہوہا ں ا گر کسی کی نیت اصلاح کی نہیں تذ لیل اور انانیت کی ہے تو اللہ تعا لی ہی اس کا محاسبہ کرے گا اور جس پر تنقید کی جائی رہی اگر وہ مدلل ہے تو منقد علیہ کو چا ہئے کہ اسے من و عن قبول کرے یقینا یہ چیز اس کی شخصیت میں نکھار لائے گی اس اعتبار سے تنقید کرنے والا تو محسن ٹھرا لیکن ہمارا معاشرے کے افراد کا انداز کچھ دگر گوں ہے ہم فورا پر طیش ہوکر اپنے محسن کی نیت ہر شک کرنے لگتے ہیں ہمیں کس نے حق دیا کہ ہم کسی کی نیت پر شک کریں کیا ہم دلون کو بھیدوں کے جاننے کو والے بن گئے ہیں ؟؟؟؟؟؟؟؟؟ کیا ہم نے کسی کے دل میں جھانک کر دیکھا ہے ؟؟؟؟؟؟ یہی وجہ کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا
ایاکم والظن فان الظن اکذب الحدیث
بدگمانی سے بچو کیونکہ بدگمانی جھوٹی باتوں میں سے ایک بڑی جھوٹَی بات ہے
 

سعود الحسن

محفلین
احمد دیداد صاحب کی پیدائش انڈین گجرات کی ہے ، نوجوانی ہی میں ساوتھ افریقہ منتقل ہوگئے تھے، جبکہ یہ یاد رہے کہ ساوتھ افریقہ کی عدالتوں نے سب سے پہلے قادیانیوں کو غیر مسلم تسلیم کیا (پاکستان سے بھی پہلے)، اور جہاں تک مجھے یاد پڑتا ہے احمد دیدات صاحب ساوتھ افریقہ میں اس قادیانیت مخالف تحریک کے روح رواں تھے۔
 

ذیشان حیدر

محفلین
ماشاءاللہ آپ علمی لوگوں کی علمی اور سیر حاصل گفتگو سن کر بڑاسکون ہوا۔ میں تو ٹھرا جاہل آپ سب پڑھے لکھے لوگ ہیں پر بہرحال میں اس پر مذید بحث نہیں کرسکتا جب کے میں جانتا ہوں کے اس سائیٹ کا ایک لنک ایک متنازہ سائیٹ‌پر کھلتا ہے ۔اللہ آپ سب کو اور مجھ کو تہذب سکھائے کسی کو بات بتانے کے اور سمجھانے کے کچھ تہذیبی طریقے بھی ہوتے ہیں۔دوسروں کو جاہل کم عقل ثابت کرکے خود کو پڑہا لکھا ثابت کرنا اگر تہذیب ہے تو یہ آپ کو مبارک جہاں تک رہی ڈاکٹر ذاکر نائیک کی بات تو میں یہاں کسی کی دل آزاری نہیں کرنا چاہتا۔جزاک للہ



محترم ذار بتا تو دیں کے میں نےکس مبلغ اسلام کی شان میں گستاخی کی ہے ۔ جو آپ اتنا آگ بگولہ ہو رہے ہیں؟





جناب سبحان اللہ ۔ اوپر جو الفاظ کہیے کہ میں‌کسی کی دل آزاری نہیں‌کرنا چاہتا۔ ہم بچے تو نہیں‌جو آپ کی بات کو سمجھ نہیں‌پائے۔ والسلام
 
اس دھاگے پر میری پوری نگاہ ہے۔ اور صاحب خرد احباب سے میری درخواست ہے کہ متنازعہ موضوع پر گفتگو ترک کرکے اس سائٹ کے حوالے سے اپنے صحت مند تبصرے جاری رکھ سکتے ہیں۔

سو بات کی اک بات یہ کہ اگر مجھے ضد ہے کسی بات پر تو مزید میری اصلاح ممکن نہیں۔ اور اگر میں انا پرست نہیں ہوں تو طنز و تشنیع کے باوجود احباب کی باتوں میں سے اصلاح کا پہلو نکال لوں گا۔ اور اگر مناسب لگا تو ٹھیک ورنہ آپ کے لئے آپ کا دین میرے لیے میرا دین۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top