اس کو اردو میں کیا کہیں گے؟

صفدر خان

محفلین
Lingoes ڈکشنری اس کا مطلب چینا بطخ بتا رہی ہے۔
شکریہ جناب لیکن میں نے یہاں پہ سوال پوچھنے سے پہلے خود ہی نیٹ پہ تحقیق کرلی تھی۔ اور مجھے بھی بس اتنا ہی جواب ملا تھا جتنا کہ آپ کو ملا ہے۔
اُس کے بعد ہی میں نے یہاں فورم پہ سوال پوچھا۔ تاکہ اگر کسی کو ذاتی طور پہ پتہ ہو تو وہ بتادے۔
اگر کسی نے spoonbill نہیں دیکھا تو google image پہ سرچ کرکے اِس کی تصویر دیکھ سکتے ہیں۔ پھر ذاتی معلومات کے تحت ترجمہ کردیں۔ لغات سے تو مدد نہیں مل رہی۔
مطلب اِس فورم کا کوئی فرد اگر پاکستان کے کسی ایسے علاقے میں رہتا ہو جہاں spoon bill پایا جاتا ہے تو ایسے فرد کو یقیناً اُس کا نام معلوم ہوگا۔
کبھی کبھی حد درجہ افسوس بھی ہوتا ہے زبان کی حالت دیکھ کر۔
 

شہزاد وحید

محفلین
زبان کی حالت دیکھ کر کیوں افسوس رہا ہے بھائی آپ کو؟ بہت سی چیزوں کے نام مقامی ہی ہوتے ہیں کیوں کہ وہ ہر جگہ نہیں پائی جاتیں اور نہ ہی زبان دانوں کی دنیا کی ہر چیز سے واقفیت ہوتی ہے کہ وہ ہر چیز کے لیئے ایک نام مختص کر دیں۔
خیر چینا بطخ تو ڈکشنری بتا رہی ہے اور یہ دو لنک چمچ باز اور دابِل نام بتا رہے ہیں۔

کوڈ:
http://iseeebirds.blogspot.com/2009/02/elegant-spoonbills.html
http://www.brighthub.com/education/languages/articles/38015.aspx

یہ نام ویسے تو ہندی میں ہیں لیکن چونکہ باقی بہت سے پرندوں کے نام ہندی اور اردو میں مشترک ہیں جیسے شتر مرغ، ہُد ہُد، الُو، بلبل، کبوتر اسی لیئے spoonbill کا بھی یہی نام ہو سکتا ہے۔ مزید اگر کسی کو exact پتہ ہے تو بتا ہےدے۔
 
آزمائش، امتحان، پرکھ، جانچ
(ثابت کرنے کا عمل، ثبوت، کوئی کارروائی جو کردار، قابلیتوں یا اسی طرح کے دیگر اوصاف کو متعین کرنے کے لیے ہو؛ تیاری کے لیے آزمائش یا امتحان؛ سزا کے تعطل کی ایک مدت، جیسے کسی جرم کے لیے قید کی سزایا کسی تعلیمی ناکامی کے باعث برخاستگی؛ وقت کی ایک مدت جس کے دوران خطاکار کو آزمائشی یا اصلاحی افسر کے سامنے باقاعدہ وقفوں کے بعد حاضر ہونا پڑے
( قومی انگریزی اردو لغت از مقتدرہ قومی زبان۔ پاکستان)
 
Top