اس کی اردو بتائیں۔۔

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،
کسی زمانے پر اپنے انگریزی میڈیم دوستوں کو زچ کرنے کے لیے میں نے کچھ انگریزی اصطلاحات کا اردو ترجمہ دریافت کیا تھا۔ اسی سلسلے کو میں ایک کھیل کے طور پر یہاں شروع کر رہا ہوں۔ میں ایک انگریزی اصلاح لکھوں گا، جو اس کی اردو بتائے، وہ اگلی انگریزی اصطلاح لکھ دے۔ اسی طرح یہ کھیل آگے بڑھتا رہے گا۔

تو جناب right angle triangle کی اردو بتائیں۔ یہ سوال میں پہلے بھی پوچھ چکا ہوں۔ ;)

نوٹ: کچھ اصطلاحات کی اردو ٹرانسلٹریشن ہی ان کا اردو ترجمہ مانی جاتی ہے۔
 

مغزل

محفلین
پیارے صاحب (نبیل)
یہ بہت اچھا سلسلہ آپ نے شروع کیا ہے۔۔۔
ایک سوال میرا بھی۔۔
"Magnifying Glass"
کی اردو بتائیں۔۔

م۔م۔مغل
 

فرخ منظور

لائبریرین
بہت شکریہ وارث صاحب بہت خوب بات بتائی آپ نے - لیکن جب یہ لاؤڈ سپیکر پہلے پہل آیا تو ہمارے مولوی حضرات نے اسکا استعمال حرام قرار دیا تھا - مگر اب سب سے زیادہ اسکا استعمال یہی حضرات کرتے ہیں-
 
Top