شگفتہ سسٹر،
میں اس افسانے کو ایک جگہ جمع کر کے پروف ریڈنگ کر رہی تھی مگر کچھ بگز کی وجہ سے آپکی پوسٹز ہمیشہ تھوڑی سی ٹوٹ پھوٹ کا شکار نظر آتی ہے۔
انہی بگز کا پتا چلانے کے لیے میں نے آپ کی پوسٹ کو تاہوما میں تبدیل کر کے دیکھا تھا (جس کے بعد وہ صحیح نظر آنے لگی)۔
کیا آپ بتا سکتی ہیں کہ آپ کونسا اردو کلیدی تختہ (کیبورڈ) استعمال کر رہی ہیں۔
(میں نے مکمل شدہ افسانوں کی جو ای بک بنائی ہے، اسے دیکھ کر مجھے حیرت ہوئی کہ بہت سے لوگوں نے اردو والی "ی" کی جگہ عربی والی "ي" استعمال کی ہے۔ اس کے علاوہ بھی کافی غلطیاں تھیں مثلا اردو کے Full Stop کی جگہ انگلش کا فل اسٹاپ استعمال کیا گیا تھا۔۔۔ وغیرہ وغیرہ۔
اس لیے بہتر رہے گا کہ ایک دفعہ ممبرز اپنے اپنے کیبورڈ سے بھی ہمیں مطلع کریں۔ (میں ممبرز کو ذاتی پیغام کر کے اُن کے کیبورڈ میں موجود غلطیوں سے آگاہ کر دوں گی)۔