مجھے یاد پڑتا ہے کہ جناب
ظہیراحمدظہیر صاحب نے اپنی خطاطی یا اسکیچنگ کے نمونے کبھی محفل میں شئیر کیے تھے۔
عرفان بھائی وہ لڑیاں تو موجود ہیں لیکن ان کی تصاویر غائب ہوچکی ہیں ۔ شاید فوٹو بکٹ کے ذریعے لگائی تھیں اور پھر کچھ مہینوں کے بعد غائب ہوگئیں۔ نمعلوم اس کا کیا تدارک ہے؟
پچھلے سال مریم افتخار بٹیا سے بھی ایسی ہی کسی لڑی میں وعدہ کیا تھا کہ قلم سے لکھی ہوئی کوئی عبارت پوسٹ کروں ۔ ارادہ تھا کہ نہ صرف طغرے پوسٹ کروں گا بلکہ خطاطی اور خوشخطی کی ایک زبردست اور آسان ٹِپ بھی شیئر کروں گا ۔ لیکن پھر جیسا کہ ہوتا آیا ہے نہ فرصت ملی اور نہ کاہلی میں کوئی کمی واقع ہوئی ۔
اسکیچ بک سے اسکین کرنا اور پھربعد کے تمام مراحل سے گزرنا فرصت طلب ہے ۔ اب کوشش کرتا ہوں کہ چند روز میں اس لڑی میں کچھ پیش کرسکوں ۔