مہمان اس ہفتے کی مہمان "جیا راؤ"

تعبیر

محفلین
ایک بار پھر ایک نئی مہمان شخصیت کے ساتھ :)

ہماری یہ مہمان ادب اور ادبی ذوق و شوق کے حوالے سے جانی جاتی ہیں۔ خود بھی شاعرہ ہیں۔ بہت ہی ذہین،حاضر جواب اور بزلہ سنج شخصیت کی مالک ہیں ۔ واحد فیمیل رکن ہیں جو محفل کے ہر زمرے میں اپنے پیغامات اور دوسروں کی حوصلہ افزائی کرتی نظر آتی ہیں۔

اس دفعہ کی مہمان شخصیت ہیں

977H_28.gif
جیا
977H_28.gif

آپ سب چاہیں تو اپنے خیالات اور تاثرات اپنے لفظوں میں بھی پیش کر سکتے ہیں یا پھر چاہیں تو
ان سوالات کے ذریعے بھی اپنے اپنے تاثرات کا اظہار کرسکتے ہیں :)
اگر سارے نہیں تو کچھ سوالوں کے بھی جواب دے سکتے ہیں ۔ مقصد صرف مہمان شخصیت سے اپنے تاثرات کا اظہار کرنا اور انکی کارکردگیوں کو سراہنا اور انکی حوصلہ افزائی کرنا ہے :)

1۔مہمان شخصیت کے بارے میں پہلا تاثر کیا تھا۔کیا اب بھی وہی رائے ہے یا اب رائے بدل چکی ہے ۔
(یعنی اب تک ویسا ہی پایا جیسا پہلا تاثر تھا یا اب خیالات بدل چکے ہیں)

2۔پہلی دفعہ مہمان شخصیت سے جان پہچان/بات چیت کا آغاز کب اور کیسے ہوا یا ابھی تک بات چیت نہیں ہوئی

( اگر سیکشن اور تھریڈ یاد ہو تو اسکا حوالہ بھی دے سکتے ہیں)

3۔مہمان شخصیت کی کونسی عادت بہت پسند ہے ۔(انکی پسندیدہ عادت)

4۔مہمان شخصیت سے ابتک کیا سیکھا /کیا سبق سیکھا

5۔ مہمان شخصیت کو کوئی پیغام ، سوال ،مشورہ/ رائے

6۔اور کچھ خاص جو کہنا چاہیں ( کوئی ایسی بات جو آپ نے ابھی تک نہ کہی ہو)

میں بعد میں حاضر ہونگی اپنے تاثرات کے ساتھ :)
 
پہلا تاثر بہت ہی مہربان اور ہمدرد انسان کا تھا

اب یہ تاثر اور بھی مضبوط ہو گیا ہے :)

ملاقات تو ہماری فیشن سیکشن میں ہوئی تھی ۔ پر زیادہ جانا پہچانا میں نے انہیں انٹرویو سیکشن میں محسن کے انٹریو والے تھریڈ مین وہاں پہلی بار میں نے انہیں بولتے سنا تھا جبکہ اس سے پہلے یہ صرف ہر تھریڈ یہ تعریف کرتے ہی پائی جاتی تھیں

زیادہ تو ممبرز کو میں نے صرف اپنے ہی تھریڈز پر محدود دیکھا ہے یا پھر اپنے دوستوں کے تھریڈ پر تعریفیں کرتے جبکہ جیا کی یہ بات بہت کمال ہے کہ وہ ہر ایک ممبر کو یہاں ایک جیسی اہمیت دیتی ہیں ۔

جیا کی ذہانت اور شوخی بھی بہت پسند ہے :)

یہی کہ دوستی وہ رشتہ ہے جس میں کوئی عمر قید نہیں ۔
جیا آپ کا مجھے باجی،آپی،سسٹر کے بجائے تعبیر کہ کر پکارنا بہت اچھا لگتا ہے اور تھوڑی دیر کے لیے مجھے اپنا آپ کم عمر سا لگتا ہے :laugh:

سوالِ۔۔اتنی چھوٹی عمر میں ہی آپ اتنی ذمہ دار اور کیئرنگ اور اتنی اچھی کیسے ہیں :confused:

2۔کیا آپ کی اپنی کونسی عادت/خوبی بہت پسند ہے اور دوسروں میں کس عادت کے ہونے کو پسند کرتی ہیں

پیغام کہ ہمیشہ خوش رہیں اور ہنستی مسکراتی رہیں ایسی ہی رہیے گا جیسی ابھی ہیں :)

6۔اور کچھ خاص جو کہنا چاہیں ( کوئی ایسی بات جو آپ نے ابھی تک نہ کہی ہو)

پہلے بھی کہا ہے اب بھی کہتی ہوں کہ مجھے اپ شروع ہی سے اپنی اپنی سی لگی ہیں اور بہت بہت پسندیدہ ممبر ہیں میری

زیادہ سے زیادہ محفل پر آنے کی کوشش کیا کریں :)

(کل اپنی غلطیاں صحیح کرونگی اور کوئی اضافہ بھی)
 
طالوت

محفلین
1۔مہمان شخصیت کے بارے میں پہلا تاثر کیا تھا۔کیا اب بھی وہی رائے ہے یا اب رائے بدل چکی ہے ۔
(یعنی اب تک ویسا ہی پایا جیسا پہلا تاثر تھا یا اب خیالات بدل چکے ہیں)
پہلا تاثر اب تک قائم ہے ۔۔ شوخ ، باتونی ، ذہین ۔۔۔۔
2۔پہلی دفعہ مہمان شخصیت سے جان پہچان/بات چیت کا آغاز کب اور کیسے ہوا یا ابھی تک بات چیت نہیں ہوئی
( اگر سیکشن اور تھریڈ یاد ہو تو اسکا حوالہ بھی دے سکتے ہیں)
"لڑکوں کی واپسی" متفرقات میں ۔۔ جس پر یہ لڑکیوں کا دفاع کرنے آئیں تھیں ۔۔
3۔مہمان شخصیت کی کونسی عادت بہت پسند ہے ۔(انکی پسندیدہ عادت)
خاصے تناؤ کے ماحول کو پرسکون کرنا ۔۔ اگرچہ اس میں بھی ڈنڈی مار ہی جاتی ہیں بس ذرا سمجھنا پڑتا ہے ۔۔
4۔مہمان شخصیت سے ابتک کیا سیکھا /کیا سبق سیکھا
بندہ ہنسی مذاق میں بھی تلخ بات کر سکتا ہے۔۔
5۔ مہمان شخصیت کو کوئی پیغام ، سوال ،مشورہ/ رائے
اس انداز کو قائم رکھیے ۔۔ مگر ذرا ہتھ بھی ہولا رکھیے ۔۔:) اور برادر کہاں ہیں ان دنوں ؟ شاعری اچھی کرتی ہیں آپ ۔۔ کبھی معاشرتی رویوں پر بھی کچھ کہیے کہ آپ کا مشاہدہ اچھا ہے ۔۔
6۔اور کچھ خاص جو کہنا چاہیں ( کوئی ایسی بات جو آپ نے ابھی تک نہ کہی ہو)
سب کچھ کہہ دیتے ہیں دورانِ گفتگو ، بس ذرا کم کم آتی ہیں ۔۔
وسلام
 
جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ وبرکاتہ،

1۔مہمان شخصیت کے بارے میں پہلا تاثر کیا تھا۔کیا اب بھی وہی رائے ہے یا اب رائے بدل چکی ہے ۔
(یعنی اب تک ویسا ہی پایا جیسا پہلا تاثر تھا یا اب خیالات بدل چکے ہیں)

دوست، ہمدرد، سب کوتکلیف کواپناسمجھنے والی ۔ اب بھی یہی تاثرہے۔

2۔پہلی دفعہ مہمان شخصیت سے جان پہچان/بات چیت کا آغاز کب اور کیسے ہوا یا ابھی تک بات چیت نہیں ہوئی

( اگر سیکشن اور تھریڈ یاد ہو تو اسکا حوالہ بھی دے سکتے ہیں)
کچھ یادنہیں میرےخیال میں حدیث شریف کےتھریڈپران سےکچھ خیالات کاتبادلہ ہواتھا۔اچھی طرح یاد نہیں ہے۔

3۔مہمان شخصیت کی کونسی عادت بہت پسند ہے ۔(انکی پسندیدہ عادت)

ہرقسم کےسوال کاجواب بہت خوبصورتی سےدیتیں ہیں۔

4۔مہمان شخصیت سے ابتک کیا سیکھا /کیا سبق سیکھا

محبت، دوستی ، پیار کرنادوسروں کی خدمت کاجذبہ

5۔ مہمان شخصیت کو کوئی پیغام ، سوال ،مشورہ/ رائے

اب سسٹرجیہ، آپ نےشادی کےبعدمحفل پرآناکم کردیاہےکیاوجہ ہےکیاہوامصروفیات زیادہ ہوگئیں ہیں کیا؟

6۔اور کچھ خاص جو کہنا چاہیں ( کوئی ایسی بات جو آپ نے ابھی تک نہ کہی ہو)

واقعی آپ کامشاہدہ واقعی بہت مضبوط ہےآپ آجکل کے حالات کےمتعلق بھی کچھ لکھیئےگاکہ جونفسانفسی کادورہےہرکوئی دوسرے کودیکھ کرراضی نہیں ہے۔

والسلام
جاویداقبال
 
جیا جی میرے میڈٰیا والے دھاگے پر آئی تھیں‌۔۔۔۔۔
دل کھول کر تعریف کرنے کےمشکل فن سے آشنا۔۔۔۔۔
پیغام یہ ہے کہ آپ کی حو صلہ افزائی پر مزید دو تحآریر لکھ ڈالیں ۔۔۔آپ پڑھیے گا ضرور:grin:
ابھی نئی ہوں محفل پر سو ۔۔۔۔تھوڑے کو ہی بہت جانیے۔۔۔۔:grin:
ان سے یہ سیکھا کے آپ کے الفاظ بعض اوقات دوسرے کے لیے بہت معنی رکھتے ہیں سو ان کے استعمال میں‌ سخاوت کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔۔۔۔
بہت شکریہ ۔۔جیا جی۔۔۔جیتی رہیے۔۔۔۔:):)
 
جیا راؤ

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ وبرکاتہ،

1۔مہمان شخصیت کے بارے میں پہلا تاثر کیا تھا۔کیا اب بھی وہی رائے ہے یا اب رائے بدل چکی ہے ۔
(یعنی اب تک ویسا ہی پایا جیسا پہلا تاثر تھا یا اب خیالات بدل چکے ہیں)

دوست، ہمدرد، سب کوتکلیف کواپناسمجھنے والی ۔ اب بھی یہی تاثرہے۔

2۔پہلی دفعہ مہمان شخصیت سے جان پہچان/بات چیت کا آغاز کب اور کیسے ہوا یا ابھی تک بات چیت نہیں ہوئی

( اگر سیکشن اور تھریڈ یاد ہو تو اسکا حوالہ بھی دے سکتے ہیں)
کچھ یادنہیں میرےخیال میں حدیث شریف کےتھریڈپران سےکچھ خیالات کاتبادلہ ہواتھا۔اچھی طرح یاد نہیں ہے۔

3۔مہمان شخصیت کی کونسی عادت بہت پسند ہے ۔(انکی پسندیدہ عادت)

ہرقسم کےسوال کاجواب بہت خوبصورتی سےدیتیں ہیں۔

4۔مہمان شخصیت سے ابتک کیا سیکھا /کیا سبق سیکھا

محبت، دوستی ، پیار کرنادوسروں کی خدمت کاجذبہ

5۔ مہمان شخصیت کو کوئی پیغام ، سوال ،مشورہ/ رائے

اب سسٹرجیہ، آپ نےشادی کےبعدمحفل پرآناکم کردیاہےکیاوجہ ہےکیاہوامصروفیات زیادہ ہوگئیں ہیں کیا؟

6۔اور کچھ خاص جو کہنا چاہیں ( کوئی ایسی بات جو آپ نے ابھی تک نہ کہی ہو)

واقعی آپ کامشاہدہ واقعی بہت مضبوط ہےآپ آجکل کے حالات کےمتعلق بھی کچھ لکھیئےگاکہ جونفسانفسی کادورہےہرکوئی دوسرے کودیکھ کرراضی نہیں ہے۔

والسلام
جاویداقبال

ارے ارےےےے۔۔۔ یہ ہم تو ہر گز نہیں ہو سکتے۔۔۔۔ :eek::eek:
یہ یقیناً گوہرِ نایاب (جیہ جی) کے لئے لکھا گیا ہے۔۔۔۔۔
شادی وادی کی بات نہ ہو رہی ہوتی تو خصوصیات کو ہم ٹھونک بجا کر کہیں نہ کہیں 'فٹ' کر ہی لیتے۔۔۔۔ :blush::grin::grin:

خیر جی۔۔ مذاق بر طرف۔۔۔۔ کہاں جیہ جی۔۔۔ کہاں ہم۔۔۔۔:blush: :hatoff::hatoff:
 
زین

لائبریرین
میں‌بھی یہی سوچ رہا تھا۔ اچھا ہوا آپ نے بتادیا ۔
ورنہ ہم تو ساجد اقبال بھائی اور تعبیر بہن کے تاثرات کا موازانہ کرکے پریشان سے ہوگئے تھے
:grin:
 
جیا راؤ

محفلین
سارہ ہمیں آپ سے یہ امید نہ تھی۔۔۔۔۔ :grin::grin:
تفصیلی جواب بعد میں دیتے ہیں۔۔۔
تعبیر جی اور طالوت جی۔۔۔ آپ کے مراسلات کا جواب بھی ٹھہر کر دیتے ہیں۔۔۔
ابھی آپ سب صرف شکریہ قبول فرمائیے۔۔۔ :):)
 
زین

لائبریرین
زین آپ کے تیر و نشتر کہاں ہیں۔۔۔ لے کر فوراً حاضر ہوں۔۔۔ :beating:
:boxing:
لے جی ۔ یہاں بھی زور زبردستی ۔

ہر مرتبہ سوچتا ہوں کہ آخر میں‌لکھوں گا اور پھر بھول جاتا ہوں ۔

خیر اب پرانے مراسلات پڑھ کر تیر و نشتر کے ساتھ حاضر ہوجائوں گا۔:hatoff:
:box:
 
پرانے مراسلات پڑھ کر نہیں۔۔۔۔ :grin::grin:
میں نئے لکھتی ہوں اچھے اچھے۔۔۔ وہ پڑھ کر دیجئیے گا۔۔۔۔ :laugh::laugh:
 
نہیں۔‌ ہماری ’’برادری‘‘ کے خلاف جو مہم چلائی تھی اس کا ’’بدلہ‘‘ تو لینا ہے اب ۔:grin:
بھرپور حملے کئے جائیں گے ۔:beating::box::boxing:
طالوت بھائی نے قبل از وقت اپنے تاثرات بیان کئے ہیں ۔ ان سے بھی کہونگا کہ دوبارہ لکھیں۔:boxing:
 
جیا راؤ

محفلین
ایک بار پھر ایک نئی مہمان شخصیت کے ساتھ :)

ہماری یہ مہمان ادب اور ادبی ذوق و شوق کے حوالے سے جانی جاتی ہیں۔ خود بھی شاعرہ ہیں۔ بہت ہی ذہین،حاضر جواب اور بزلہ سنج شخصیت کی مالک ہیں ۔ واحد فیمیل رکن ہیں جو محفل کے ہر زمرے میں اپنے پیغامات اور دوسروں کی حوصلہ افزائی کرتی نظر آتی ہیں۔

اس دفعہ کی مہمان شخصیت ہیں

977H_28.gif
جیا
977H_28.gif

آپ سب چاہیں تو اپنے خیالات اور تاثرات اپنے لفظوں میں بھی پیش کر سکتے ہیں یا پھر چاہیں تو
ان سوالات کے ذریعے بھی اپنے اپنے تاثرات کا اظہار کرسکتے ہیں :)
اگر سارے نہیں تو کچھ سوالوں کے بھی جواب دے سکتے ہیں ۔ مقصد صرف مہمان شخصیت سے اپنے تاثرات کا اظہار کرنا اور انکی کارکردگیوں کو سراہنا اور انکی حوصلہ افزائی کرنا ہے :)

1۔مہمان شخصیت کے بارے میں پہلا تاثر کیا تھا۔کیا اب بھی وہی رائے ہے یا اب رائے بدل چکی ہے ۔
(یعنی اب تک ویسا ہی پایا جیسا پہلا تاثر تھا یا اب خیالات بدل چکے ہیں)

2۔پہلی دفعہ مہمان شخصیت سے جان پہچان/بات چیت کا آغاز کب اور کیسے ہوا یا ابھی تک بات چیت نہیں ہوئی

( اگر سیکشن اور تھریڈ یاد ہو تو اسکا حوالہ بھی دے سکتے ہیں)

3۔مہمان شخصیت کی کونسی عادت بہت پسند ہے ۔(انکی پسندیدہ عادت)

4۔مہمان شخصیت سے ابتک کیا سیکھا /کیا سبق سیکھا

5۔ مہمان شخصیت کو کوئی پیغام ، سوال ،مشورہ/ رائے

6۔اور کچھ خاص جو کہنا چاہیں ( کوئی ایسی بات جو آپ نے ابھی تک نہ کہی ہو)

میں بعد میں حاضر ہونگی اپنے تاثرات کے ساتھ :)

تعبیر جی۔۔۔ آپ نے بہت جلدی کی ہمیں مہمان بنانے میں۔۔۔۔ :):)
پھر جو شروع میں آپ نے ہمارے بارے میں لکھ ڈالا اس پر ہمیں یقین نہیں آرہا تو کسی اور کو کیا آئے گا۔۔۔ :grin::grin:

بہرحال بہت شکریہ آپ کی ڈھیر ساری محبتوں کا۔۔۔۔۔۔ :):)
 
جیا راؤ

محفلین
تعبیر جی:

پہلا تاثر بہت ہی مہربان اور ہمدرد انسان کا تھا

اب یہ تاثر اور بھی مضبوط ہو گیا ہے :)

اور آپ کے بارے میں تو ہم کہتے ہی ہیں ناں کہ۔۔۔۔

زندگی دھوپ تم گھنا سایہ :):)

ملاقات تو ہماری فیشن سیکشن میں ہوئی تھی ۔ پر زیادہ جانا پہچانا میں نے انہیں انٹرویو سیکشن میں محسن کے انٹریو والے تھریڈ مین وہاں پہلی بار میں نے انہیں بولتے سنا تھا جبکہ اس سے پہلے یہ صرف ہر تھریڈ یہ تعریف کرتے ہی پائی جاتی تھیں

مگر وہ تھریڈ تو محسن کو جاننے, پہچاننے کے لئے تھا۔۔۔۔۔۔۔:grin::grin::grin:

زیادہ تو ممبرز کو میں نے صرف اپنے ہی تھریڈز پر محدود دیکھا ہے یا پھر اپنے دوستوں کے تھریڈ پر تعریفیں کرتے جبکہ جیا کی یہ بات بہت کمال ہے کہ وہ ہر ایک ممبر کو یہاں ایک جیسی اہمیت دیتی ہیں ۔

شاید اس لئے کہ ہمارے دوست ہی نہیں۔۔۔۔ :grin::grin::grin:

جیا کی ذہانت اور شوخی بھی بہت پسند ہے :)

تعبیر جی۔۔۔۔ بے مقصد گفتگو میں ذہانت کہاں نظر آ گئی آپ کو۔۔۔۔ :):)

یہی کہ دوستی وہ رشتہ ہے جس میں کوئی عمر قید نہیں ۔
جیا آپ کا مجھے باجی،آپی،سسٹر کے بجائے تعبیر کہ کر پکارنا بہت اچھا لگتا ہے اور تھوڑی دیر کے لیے مجھے اپنا آپ کم عمر سا لگتا ہے :laugh:

وہ کیا ہے کہ ہمیں باجی، بھائی پکارنا عجیب لگتا ہے۔۔۔۔۔ :(:(
اس لئے بڑوں کے نام کے ساتھ احتراماً "جی" لگا دیتے ہیں ہم۔۔۔ :):)

سوالِ۔۔اتنی چھوٹی عمر میں ہی آپ اتنی ذمہ دار اور کیئرنگ اور اتنی اچھی کیسے ہیں :confused:

اسکا جواب تو وہ دے جو یہ سب ہو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ :grin::grin:
ہماری غیر ذمہ داری کی داستانیں تو تاریخ میں لکھے جانے کے قابل ہیں۔۔۔۔ :grin::grin:
اگر تھوڑی بہت کئیرنگ ہوں تو وہ شاید اس لئے کہ خود بہت حساس ہوں۔۔۔۔ :):)

2۔کیا آپ کی اپنی کونسی عادت/خوبی بہت پسند ہے

ہممم۔۔۔ وہ پوچھیں جو نہیں پسند۔۔۔۔ :grin::grin:
اچھی عادت کہی جا سکے تو بس یہی کہ کوشش کرتی ہوں سب کے ساتھ ایک جیسا رویہ رہے۔۔۔۔ :):)
میرا خیال ہے کوشش میں بہت حد تک کامیاب بھی ہوں۔۔۔ :)
ہمارے حلقہ احباب میں ہر ایک کو یہ احساس رہتا ہے کہ اس سے زیادہ اہم ہمارے لئے کوئی اور نہیں۔۔۔۔ :grin::grin:
جیسی فیلنگز ایک کے لئے۔۔۔ ویسی سب کے لئے۔۔۔۔۔ :):)
اور ان سب کی علیحدہ علیحدہ extreme feelings ہمارے لئے۔۔۔۔ ;)
اسی لئے ہمارا یہ حلقہ اتنا وسیع ہے اور وسیع تر ہوتا چلا جا رہا ہے کہ ہر سالگرہ پر گھر والوں پر انکشاف ہوتا ہے اس سال مزید اتنی دوستوں کا اضافہ ہوا۔۔۔۔۔ :grin::grin:

اور دوسروں میں کس عادت کے ہونے کو پسند کرتی ہیں

عزت کرنا اور کروانا جانتے ہوں۔۔۔۔۔۔۔ :):)

پیغام کہ ہمیشہ خوش رہیں اور ہنستی مسکراتی رہیں ایسی ہی رہیے گا جیسی ابھی ہیں :)

ڈھیر سارا شکریہ۔۔۔۔۔۔۔۔ :):)
آپ بھی خوش رہئیے ہمیشہ۔۔۔ :):)

6۔اور کچھ خاص جو کہنا چاہیں ( کوئی ایسی بات جو آپ نے ابھی تک نہ کہی ہو)

پہلے بھی کہا ہے اب بھی کہتی ہوں کہ مجھے اپ شروع ہی سے اپنی اپنی سی لگی ہیں اور بہت بہت پسندیدہ ممبر ہیں میری

زیادہ سے زیادہ محفل پر آنے کی کوشش کیا کریں :)

آپ خود اتنی اچھی سی ہیں اس لئے آپ کو سب اچھے لگتے ہیں۔۔۔۔۔ :):)
انشاءاللہ اب زیادہ آنے کی کوشش کروں گی۔۔ :):) اب سے پہلے جاب کی مصروفیت تھی ناں۔۔۔ :(:(

(کل اپنی غلطیاں صحیح کرونگی اور کوئی اضافہ بھی)

ہمیں تو کوئی بات "غلطی" نہیں لگی۔۔۔۔ البتہ اہلِ محفل کا کچھ کہا نہیں جا سکتا۔۔۔۔ :grin::grin:
 
Top