مہمان اس ہفتے کی مہمان "جیہ"

تعبیر

محفلین
حاضر ہوں پھر سے ایک عدد نئی مہمان شخصیت کے ساتھ۔

ہماری یہ مہمان شخصیت کافی جانے پہچانی شخصیت ہیں خاص کر لائبریری کے حوالے سے اور غالب کے حوالے سے بھی کہ انہیں غالب کی بھتیجی بھی کہا جاتا ہے۔ بلکہ یوں کہ لیں خود بھی چلتی پھرتی دیوان غالب ہیں۔ ان سے اگر کوئی بھی کام کروانا ہو تو بس غالب کا نام لے لیں کام فوراً ہو جائے گا :grin:
غالب اگر زندہ ہوتے تو دیوان غالب کانام بدل کر دیوانی غالب رکھ لیتے۔
الفاظ ان کے منہ سے موتیوں کی طرح ہی نہیں بلکہ شعروں کی طرح نکلتے ہیں ۔ ہر بات اور موقعے کی مناسبت سے ان کے پاس ایک سے بڑھکر ایک شعر ہے۔لائبریری کی حوالے سے انکی کافی گراں قدر خدمات ہیں۔پہلے محفل میں کافی ایکٹو تھیں ہر وقت کچھ نا کچھ پوسٹ کرتی رہتی تھیں پر اب زیادہ تر الف بے پے کی دھاگے میں پائی جاتی ہیں ۔ جی تو اس ہفتے کی مہمان ہیں ۔

977H_28.gif
جیہ
977H_28.gif

آپ سب چاہیں تو اپنے خیالات اور تاثرات اپنے لفظوں میں بھی پیش کر سکتے ہیں یا پھر چاہیں تو
ان سوالات کے ذریعے بھی اپنے اپنے خیالات و تاثرات کا اظہار کرسکتے ہیں :)
اگر سارے نہیں تو کچھ سوالوں کے بھی جواب دے سکتے ہیں ۔ مقصد صرف مہمان شخصیت سے اپنے تاثرات کا اظہار کرنا، انکی کارکردگیوں کو سراہنا اور انکی حوصلہ افزائی کرنا ہے :)

1۔مہمان شخصیت کے بارے میں پہلا تاثر کیا تھا۔کیا اب بھی وہی رائے ہے یا اب رائے بدل چکی ہے ۔
(یعنی اب تک ویسا ہی پایا جیسا پہلا تاثر تھا یا اب خیالات بدل چکے ہیں)

2۔پہلی دفعہ مہمان شخصیت سے جان پہچان/بات چیت کا آغاز کب اور کیسے ہوا یا ابھی تک بات چیت نہیں ہوئی

3۔مہمان شخصیت کی کونسی عادت بہت پسند ہے ۔(انکی پسندیدہ عادت)

4۔مہمان شخصیت سے ابتک کیا سیکھا /کیا سبق سیکھا

5۔ مہمان شخصیت کو کوئی پیغام ، سوال ،مشورہ/ رائے

6۔اور کچھ خاص جو کہنا یا پوچھنا چاہیں ( کوئی ایسی بات/ فرمائش جو آپ نے ابھی تک نہ کہی ہو اور موقع کی تلاش میں ہوں تو بس ہو جائیے شروع )

شمشاد

لائبریرین
میرا خیال ہے کہ میں بھی پھر پلاٹ بُک کروا ہی لوں۔

ویسے جیہ اردو محفل کی مشہور و معروف شخصیت ہیں۔

جیسا کہ تعبیر نے لکھا کہ غالب کی شیدائی ہیں، واقعی دیوان غالب زبانی یاد کر رکھا ہے۔

باقی بعد میں لکھتا ہوں۔ کیونکہ آجکل میری اس سے کُٹی ہے۔ اور میں نے آجکل اس کے لطیفوں پر ہنسنا بھی چھوڑ دیا ہے۔
 
طالوت

محفلین
پانچویں نمبر پر ہی سہی مگر جگہ محفوظ کر لی ہے ۔۔ (نبٹ لیں گے)

حاضر ہوں پھر سے ایک عدد نئی مہمان شخصیت کے ساتھ۔

ہماری یہ مہمان شخصیت کافی جانے پہچانی شخصیت ہیں خاص کر لائبریری کے حوالے سے اور غالب کے حوالے سے بھی کہ انہیں غالب کی بھتیجی بھی کہا جاتا ہے۔ بلکہ یوں کہ لیں خود بھی چلتی پھرتی دیوان غالب ہیں۔ ان سے اگر کوئی بھی کام کروانا ہو تو بس غالب کا نام لے لیں کام فوراً ہو جائے گا
غالب اگر زندہ ہوتے تو دیوان غالب کانام بدل کر دیوانی غالب رکھ لیتے۔
الفاظ ان کے منہ سے موتیوں کی طرح ہی نہیں بلکہ شعروں کی طرح نکلتے ہیں ۔ ہر بات اور موقعے کی مناسبت سے ان کے پاس ایک سے بڑھکر ایک شعر ہے۔لائبریری کی حوالے سے انکی کافی گراں قدر خدمات ہیں۔پہلے محفل میں کافی ایکٹو تھیں ہر وقت کچھ نا کچھ پوسٹ کرتی رہتی تھیں پر اب زیادہ تر الف بے پے کی دھاگے میں پائی جاتی ہیں ۔ جی تو اس ہفتے کی مہمان ہیں ۔
سچ پوچھیں تو تعبیر آپ نے سب کچھ کہہ ڈالا
1۔مہمان شخصیت کے بارے میں پہلا تاثر کیا تھا۔کیا اب بھی وہی رائے ہے یا اب رائے بدل چکی ہے ۔
(یعنی اب تک ویسا ہی پایا جیسا پہلا تاثر تھا یا اب خیالات بدل چکے ہیں)
پہلا تاثر تو ذرا غصے والی خاتون کا تھا ، مگر اب ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کیا بات ہے ام گبین کی !
2۔پہلی دفعہ مہمان شخصیت سے جان پہچان/بات چیت کا آغاز کب اور کیسے ہوا یا ابھی تک بات چیت نہیں ہوئی
یاد نہیں کب اور کیسے ہوئی ، مگر اس قدر ضرور یاد ہے کہ کچھ اچھے ماحول میں نہیں ہوئی تھی

3۔مہمان شخصیت کی کونسی عادت بہت پسند ہے ۔(انکی پسندیدہ عادت)
غالب کے اشعار اور محورات و ضرب المثال کا بروقت و درست استمعال

4۔مہمان شخصیت سے ابتک کیا سیکھا /کیا سبق سیکھا
سادہ سے انداز میں اپنا موقف بیان کر دینا

5۔ مہمان شخصیت کو کوئی پیغام ، سوال ،مشورہ/ رائے
سچ پوچھیں تو نبٹنے کی تو ایسے ہی دھمکی دے ڈالی اور اب سوجھ نہیں رہا نبٹا کیسے جائے :noxxx:

6۔اور کچھ خاص جو کہنا یا پوچھنا چاہیں ( کوئی ایسی بات/ فرمائش جو آپ نے ابھی تک نہ کہی ہو اور موقع کی تلاش میں ہوں تو بس ہو جائیے شروع )
آپ غالب کے شعر سنا سنا کر لاجواب نہ کیا کریں ، جبکہ آپ کو پتہ بھی ہے کہ اس بات پر ہمارا لاجواب ہونا لازم ہے ۔۔
مجموعی طور پر بہترین شخصیت ہیں کہ جن سے گفتگو کرنے میں بہت مزا آتا ہے ۔۔۔ ہم چچا غالب کے کچھ خاص "فین" تو نہیں مگر آپ کے ہیں سسٹر ۔۔۔۔!
وسلام
 
علی ذاکر

محفلین
میری تو کوئ براہ راست کوئ بات چیت نہیں ہے جیہ سے چلو اس بہانے ان کو جاننے کا بھی موقع مل جائے گا لیکن اب تک کی باتوں سے جا سمجھ پایا ہوں وہ یہی ہے کہ جیہ "غالب" کی بھتیجی ہیں باقی آپ لوگوں سے جان جاؤں‌گا !

مع السلام
 
آبی ٹوکول

محفلین
۔

977H_28.gif
جیہ
977H_28.gif
السلام علیکم بلا شبہ جیہ اردو محفل کی مشھور و معروف شخصیت ہیں اور میں ان سے اردو محفل پر رجسٹر ہونے سے پہلے واقف ہوں درج زیل میں ہم اپنی واقفیت کا راز اگلنے لگے ہیں ۔ ۔ ۔ ۔
1۔مہمان شخصیت کے بارے میں پہلا تاثر کیا تھا۔کیا اب بھی وہی رائے ہے یا اب رائے بدل چکی ہے ۔
(یعنی اب تک ویسا ہی پایا جیسا پہلا تاثر تھا یا اب خیالات بدل چکے ہیں)
پہلے غالب کی بھتیجی اب بھی غالب کی بھتیجی

2۔پہلی دفعہ مہمان شخصیت سے جان پہچان/بات چیت کا آغاز کب اور کیسے ہوا یا ابھی تک بات چیت نہیں ہوئی
غالب کی بھتیجی

3۔مہمان شخصیت کی کونسی عادت بہت پسند ہے ۔(انکی پسندیدہ عادت)

غالب کی بھتیجی
4۔مہمان شخصیت سے ابتک کیا سیکھا /کیا سبق سیکھا
غالب کی بھتیجی
6۔اور کچھ خاص جو کہنا یا پوچھنا چاہیں ( کوئی ایسی بات/ فرمائش جو آپ نے ابھی تک نہ کہی ہو اور موقع کی تلاش میں ہوں تو بس ہو جائیے شروع )
غالب کی بھتیجی
غصہ نہ کریں ہماری ناقص معلومات کا سہرا خود ہمارے ہی سر ہے اس میں غالب کی بھتیجی کا کوئی قصور نہیں :grin:
 
تیشہ

محفلین
جیہ سے پہلی بار بات چیت اسُ تھریڈ سے شروع ہوئی تھی جہاں پے میں سبکے لئے گفٹ بھیج رہی تھی عید کے تحائف ۔ میرے خیال میں ، میں نے جیہ سے ایڈریس مانگا تھا ذ پ میں ، اور تب میں نے انکو بھی چآکلیٹس ، پرس ، اور فوٹو فریم بیھجا تھا خوبصورت سا ، ہے ناں جیہ ۔؟ یا صرف چاکلیٹس ہی تھیں مجھے اب ٹھیک سے یاد نہیں ، نہیں ۔۔ میں نے سب لڑکیوں کو ایک سے ہی تحائف بیجھے تھے ۔ تو یہی گفٹس ہیں ۔۔۔ :chatterbox:
تب جیہ سے صرف دو ، یا تین بار میری بات ہوئی ہوگی ۔ اور اسکے بعد جیہ سے بہت کم بات ہوئی ، کبھی کبھار کسی تھریڈ میں ،
اسلئے اتنا زیادہ نہیں جان سکی جیہ کو ، جتنا دوسری تمام سہیلیوں کو ،۔۔ مگر شی از نائس لیڈی ۔۔ ۔ ۔
بس اتنی ہی واقف ہوں میں ، اس سے زیادہ کیا لکھوں ۔۔
:idontknow:
 
حاضر ہوں پھر سے ایک عدد نئی مہمان شخصیت کے ساتھ۔

ہماری یہ مہمان شخصیت کافی جانے پہچانی شخصیت ہیں خاص کر لائبریری کے حوالے سے اور غالب کے حوالے سے بھی کہ انہیں غالب کی بھتیجی بھی کہا جاتا ہے۔ بلکہ یوں کہ لیں خود بھی چلتی پھرتی دیوان غالب ہیں۔ ان سے اگر کوئی بھی کام کروانا ہو تو بس غالب کا نام لے لیں کام فوراً ہو جائے گا :grin:
غالب اگر زندہ ہوتے تو دیوان غالب کانام بدل کر دیوانی غالب رکھ لیتے۔
الفاظ ان کے منہ سے موتیوں کی طرح ہی نہیں بلکہ شعروں کی طرح نکلتے ہیں ۔ ہر بات اور موقعے کی مناسبت سے ان کے پاس ایک سے بڑھکر ایک شعر ہے۔لائبریری کی حوالے سے انکی کافی گراں قدر خدمات ہیں۔پہلے محفل میں کافی ایکٹو تھیں ہر وقت کچھ نا کچھ پوسٹ کرتی رہتی تھیں پر اب زیادہ تر الف بے پے کی دھاگے میں پائی جاتی ہیں ۔ جی تو اس ہفتے کی مہمان ہیں ۔

977h_28.gif
جیہ
977h_28.gif

آپ سب چاہیں تو اپنے خیالات اور تاثرات اپنے لفظوں میں بھی پیش کر سکتے ہیں یا پھر چاہیں تو
ان سوالات کے ذریعے بھی اپنے اپنے خیالات و تاثرات کا اظہار کرسکتے ہیں :)
اگر سارے نہیں تو کچھ سوالوں کے بھی جواب دے سکتے ہیں ۔ مقصد صرف مہمان شخصیت سے اپنے تاثرات کا اظہار کرنا، انکی کارکردگیوں کو سراہنا اور انکی حوصلہ افزائی کرنا ہے :)

1۔مہمان شخصیت کے بارے میں پہلا تاثر کیا تھا۔کیا اب بھی وہی رائے ہے یا اب رائے بدل چکی ہے ۔
(یعنی اب تک ویسا ہی پایا جیسا پہلا تاثر تھا یا اب خیالات بدل چکے ہیں)

ایک سلجھی ہوئی ایسی خاتون جنہیں ادب سے گہرا شغف ہو اور غالب کے کلام سے عشق ۔۔۔ اب کافی تبدیل ہے ۔۔ اب تو یہ غالب کی بھتیجی ہوگئی ہیں
2۔پہلی دفعہ مہمان شخصیت سے جان پہچان/بات چیت کا آغاز کب اور کیسے ہوا یا ابھی تک بات چیت نہیں ہوئی

مجھے نہیں یاد کہ میری کبھی ان سے براہ راست گفتگو ہوئی ہو البتہ اشعار کے کسی دھاگے پر انہیں دیکھا اور نوٹ کیا

3۔مہمان شخصیت کی کونسی عادت بہت پسند ہے ۔(انکی پسندیدہ عادت)

اشعار درست لکھتی ہیں

4۔مہمان شخصیت سے ابتک کیا سیکھا /کیا سبق سیکھا

ادب کو سمجھنے کے لیئے شعور کی ضرورت ہوتی ہے اور شعور کسی علاقے کی میراث نہیں ہے
5۔ مہمان شخصیت کو کوئی پیغام ، سوال ،مشورہ/ رائے

اللہ آپ پر آسانیاں فرمائے
6۔اور کچھ خاص جو کہنا یا پوچھنا چاہیں ( کوئی ایسی بات/ فرمائش جو آپ نے ابھی تک نہ کہی ہو اور موقع کی تلاش میں ہوں تو بس ہو جائیے شروع )

خدا کرے ترے گھر پر خدا کی رحمت ہو
وہ سایہ ظلم و جفا کا بھی دور ہوجائے
 
محمدصابر

محفلین
ویسے میں اس ہفتے کی مہمان شخصیت کے بارے میں صرف یہ جانتا ہوں کہ ہردلعزیز شخصیت ہیں اور محفل میں کئی ناموں سے پکاری جاتی ہیں مثلاً جیہ ، جوجو، جویریہ اور گبین کی ماما کے علاوہ بھی شاید کچھ ہوں جو مجھے پتہ نہیں۔
 
شمشاد

لائبریرین
میرے لیے تو پھر بہت اچھا موقع ہے۔ دھمکی ملنے کا بھی کوئی ڈر نہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

جیہ اردو محفل کی بہت اچھی رکن ہے۔

لائیبریری کے حوالے سے اس کی خدمات گراں بہہ ہیں۔

اکیلے ہی اکیلے پورا دیوان غالب ٹائپ کر کے اردو محفل کی زینت بنایا۔

لائیبریری کے لیے جو بھی مواد یونیکوڈ میں ٹائپ ہوا اس کا بیشتر حصہ پروف ریڈ کیا۔

حس مزاح اس کی بہت سلجھی ہوئی ہے۔ (بس کبھی کبھی دھمکیوں پر اتر آتی ہے، شاید سوات میں رہنے کی وجہ سے طالبان کا اثر ہے۔)

جب سے اُم گبین بنی ہے، اس کی حاضری خاصی کم ہو گئی ہے جس کی وجہ سے کم از کم میں تو گبین کو اپنا حریف سمجھتا ہوں۔

اس کا ذاتی کتب خانہ بھی ہے جس میں کتابوں کی تعداد ڈھائی ہزار تو ہو گی۔ (اب اللہ جانے خود سے کتنی خرید کی ہوئی ہیں اور کتنی مستعار لے کر واپس ہی نہیں کیں)

فی الحال اتنا ہی۔ باقی اگلی قسط میں۔
 
فہیم

لائبریرین
پہلے میں نے سوچا تھا کہ میں یہاں آخر میں آکر لکھوں گا۔
لیکن لگتا ہے کہ سب ہی یہ سوچ کر بیٹھ گئے ہیں۔ کہ آخر میں لکھیں گے:rolleyes:

اس لیے میں ہی لکھتا ہوں۔
ویسے بھی میرا حق بنتا ہے کہ میں پہلے لکھوں:)

تو جناب حاضر ہوتا ہوں کچھ دیر میں۔
 
زینب

محفلین
میری تو بہت اچھی سسٹر ہیں جیہ مجھے اتوار تک کی مہلت چاہیے لکھنے کی ۔۔۔2 دن مجھے شمشاد بھائی مکھی بنائے رکھتے ہیں
 
فہیم

لائبریرین
1۔مہمان شخصیت کے بارے میں پہلا تاثر کیا تھا۔کیا اب بھی وہی رائے ہے یا اب رائے بدل چکی ہے ۔
(یعنی اب تک ویسا ہی پایا جیسا پہلا تاثر تھا یا اب خیالات بدل چکے ہیں)

پہلا تاثر تو یہ تھا کہ ایک بہت معلوماتی شخصیت ہیں۔
بعد میں معلوم ہوا کہ تھوڑی حساس بھی ہیں۔
پھر معلوم ہوا کہ تھوڑی نہیں بہت زیادہ حساس ہیں۔ ساتھ میں تھوڑی غصہ ور بھی:rolleyes:

اب کا کچھ کہہ نہیں سکتا۔

2۔پہلی دفعہ مہمان شخصیت سے جان پہچان/بات چیت کا آغاز کب اور کیسے ہوا یا ابھی تک

بات چیت نہیں ہوئی

میں نے ایک کتاب کے متعلق کچھ معلومات کے لیے ایک دھاگہ شروع کیا تھا۔
جہاں محترمہ نے اس کتاب کے متعلق معلومات فرائم کیں تھیں۔
وہیں پہلی بات چیت ہوئی تھی۔

3۔مہمان شخصیت کی کونسی عادت بہت پسند ہے ۔(انکی پسندیدہ عادت)

باتیں کرنے کا انداز پسند تھا۔
اس کے علاوہ ذہانت اور نرم دلی۔

اور ہاں ان کی معصومیت بھی بہت پسند ہے۔
جیہ بہت معصوم ہیں:)
لیکن میرے سے کم;)

4۔مہمان شخصیت سے ابتک کیا سیکھا /کیا سبق سیکھا

خود اپنی کچھ باتوں اور عادتوں کی وجہ سے نہیں سیکھ پایا۔
ورنہ یہ سبق ضرور سیکھ جاتا کہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ناراض کیسے ہوا جاتا ہے:rolleyes:

5۔ مہمان شخصیت کو کوئی پیغام ، سوال ،مشورہ/ رائے

پیغام یہی کہ۔
ہمیشہ خوش رہیں۔
ہر نئی چیز اچھی لگتی ہے۔ لیکن دوستی جتنی پرانی ہو اتنی ہی مضبوط ہوتی ہے:)

مشورہ / رائے۔
میرے خیال میں بچے مشورہ دیتے اچھے نہیں لگیں گے:tongue:

6۔اور کچھ خاص جو کہنا یا پوچھنا چاہیں ( کوئی ایسی بات/ فرمائش جو آپ نے ابھی تک نہ

کہی ہو اور موقع کی تلاش میں ہوں تو بس ہو جائیے شروع )

کیا اب بھی آپ کے بنائے کھانے میں نقص نکالے جاتے ہیں۔
کہ نمک کم یا ٹماٹر زیادہ کیوں۔
چائے میں چینی تیز یا دودھ زیادہ کیوں:rolleyes:

اور آخر میں آپ کا دیا ہوا غالب کا ایک شعر آپ کی ہی نذر۔

گو میں رہا رہین ستم ہائے روزگار

لیکن تیرے خیال سے غافل نہیں رہا

کچھ غلطی ہو تو یہ سوچ کر نظر انداز کردیئے گا کہ۔
شعر و شاعری اور میری آپس میں بنتی نہیں:blushing:

اور یہ بھی آپ کے لیے:)

:happy:
:happy:
:happy::rose::happy:
:happy::rose::happy:
:happy::happy::happy:

:happy:
:happy:
:happy:
:happy:
:happy:

:happy::rose::happy:
:happy::happy::happy:
:happy:
:happy::rose::happy:
:happy::happy::happy:

:happy::happy::happy:
:happy::rose::happy:
:happy::happy::happy:
:happy::rose::happy:
:happy::rose::happy:
 
نایاب

لائبریرین

السلام علیکم
محترمہ تعبیر بہنا
سدا خوش و آباد رہیں آمین
محترمہ جویریہ بہنا کی شخصیت جو ان کی تحاریر سے عیاں ہوتی ہے
وہ بقول چچا غالب مجھے تو کچھ ایسی لگتی ہے

1۔مہمان شخصیت کے بارے میں پہلا تاثر کیا تھا۔کیا اب بھی وہی رائے ہے یا اب رائے بدل چکی ہے ۔
(یعنی اب تک ویسا ہی پایا جیسا پہلا تاثر تھا یا اب خیالات بدل چکے ہیں)

جذبۂ بے اختیارِ شوق دیکھا چاہیے
سینۂ شمشیر سے باہر ہے دم شمشیر کا

2۔پہلی دفعہ مہمان شخصیت سے جان پہچان/بات چیت کا آغاز کب اور کیسے ہوا یا ابھی تک بات چیت نہیں ہوئی

وا کر دیے ہیں شوق نے بندِ نقابِ حسن
غیر از نگاہ اب کوئی حائل نہیں رہا

3۔مہمان شخصیت کی کونسی عادت بہت پسند ہے ۔(انکی پسندیدہ عادت)

یک قدم وحشت سے درسِ دفتر امکاں کھلا
جادہ، اجزائے دو عالم دشت کا شیرازہ تھا

4۔مہمان شخصیت سے ابتک کیا سیکھا /کیا سبق سیکھا

رات دن گردش میں ہیں سات آسماں
ہو رہے گا کچھ نہ کچھ گھبرائیں کیا

5۔ مہمان شخصیت کو کوئی پیغام ، سوال ،مشورہ/ رائے

یک ذرۂ زمیں نہیں بے کار باغ کا
یاں جادہ بھی فتیلہ ہے لالے کے داغ کا

6۔اور کچھ خاص جو کہنا یا پوچھنا چاہیں

ہوئی جس کو بہارِ فرصتِ ہستی سے آگاہی
برنگِ لالہ، جامِ نادہ پر محمل پسند آیا

اللہ تعالی سدا جیہ بہنا کے گلشن حیات میں اپنی رحمتوں بھری بہاروں کا بسیرا رکھے آمین
نایاب
 
Top