جیہ
لائبریرین
زینب سس ۔ کتنے اتوار کی مھلت درکار ہے؟میری تو بہت اچھی سسٹر ہیں جیہ مجھے اتوار تک کی مہلت چاہیے لکھنے کی ۔۔۔2 دن مجھے شمشاد بھائی مکھی بنائے رکھتے ہیں
زینب سس ۔ کتنے اتوار کی مھلت درکار ہے؟میری تو بہت اچھی سسٹر ہیں جیہ مجھے اتوار تک کی مہلت چاہیے لکھنے کی ۔۔۔2 دن مجھے شمشاد بھائی مکھی بنائے رکھتے ہیں
شکریہ فہیم۔۔۔ آپ نے بین السطور بہت کچھ لکھ دیا ہے گلہ بھی کیا ہے۔ جس کے لئے میں شرمندہ ہوںپہلا تاثر تو یہ تھا کہ ایک بہت معلوماتی شخصیت ہیں۔
بعد میں معلوم ہوا کہ تھوڑی حساس بھی ہیں۔
پھر معلوم ہوا کہ تھوڑی نہیں بہت زیادہ حساس ہیں۔ ساتھ میں تھوڑی غصہ ور بھی
اب کا کچھ کہہ نہیں سکتا۔
میں نے ایک کتاب کے متعلق کچھ معلومات کے لیے ایک دھاگہ شروع کیا تھا۔
جہاں محترمہ نے اس کتاب کے متعلق معلومات فرائم کیں تھیں۔
وہیں پہلی بات چیت ہوئی تھی۔
باتیں کرنے کا انداز پسند تھا۔
اس کے علاوہ ذہانت اور نرم دلی۔
اور ہاں ان کی معصومیت بھی بہت پسند ہے۔
جیہ بہت معصوم ہیں
لیکن میرے سے کم
خود اپنی کچھ باتوں اور عادتوں کی وجہ سے نہیں سیکھ پایا۔
ورنہ یہ سبق ضرور سیکھ جاتا کہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ناراض کیسے ہوا جاتا ہے
پیغام یہی کہ۔
ہمیشہ خوش رہیں۔
ہر نئی چیز اچھی لگتی ہے۔ لیکن دوستی جتنی پرانی ہو اتنی ہی مضبوط ہوتی ہے
مشورہ / رائے۔
میرے خیال میں بچے مشورہ دیتے اچھے نہیں لگیں گے
کیا اب بھی آپ کے بنائے کھانے میں نقص نکالے جاتے ہیں۔
کہ نمک کم یا ٹماٹر زیادہ کیوں۔
چائے میں چینی تیز یا دودھ زیادہ کیوں
اور آخر میں آپ کا دیا ہوا غالب کا ایک شعر آپ کی ہی نذر۔
گو میں رہا رہین ستم ہائے روزگار
لیکن تیرے خیال سے غافل نہیں رہا
کچھ غلطی ہو تو یہ سوچ کر نظر انداز کردیئے گا کہ۔
شعر و شاعری اور میری آپس میں بنتی نہیں
اور یہ بھی آپ کے لیے
السلام علیکم
محترمہ تعبیر بہنا
سدا خوش و آباد رہیں آمین
محترمہ جویریہ بہنا کی شخصیت جو ان کی تحاریر سے عیاں ہوتی ہے
وہ بقول چچا غالب مجھے تو کچھ ایسی لگتی ہے
1۔مہمان شخصیت کے بارے میں پہلا تاثر کیا تھا۔کیا اب بھی وہی رائے ہے یا اب رائے بدل چکی ہے ۔
(یعنی اب تک ویسا ہی پایا جیسا پہلا تاثر تھا یا اب خیالات بدل چکے ہیں)
جذبۂ بے اختیارِ شوق دیکھا چاہیے
سینۂ شمشیر سے باہر ہے دم شمشیر کا
2۔پہلی دفعہ مہمان شخصیت سے جان پہچان/بات چیت کا آغاز کب اور کیسے ہوا یا ابھی تک بات چیت نہیں ہوئی
وا کر دیے ہیں شوق نے بندِ نقابِ حسن
غیر از نگاہ اب کوئی حائل نہیں رہا
3۔مہمان شخصیت کی کونسی عادت بہت پسند ہے ۔(انکی پسندیدہ عادت)
یک قدم وحشت سے درسِ دفتر امکاں کھلا
جادہ، اجزائے دو عالم دشت کا شیرازہ تھا
4۔مہمان شخصیت سے ابتک کیا سیکھا /کیا سبق سیکھا
رات دن گردش میں ہیں سات آسماں
ہو رہے گا کچھ نہ کچھ گھبرائیں کیا
5۔ مہمان شخصیت کو کوئی پیغام ، سوال ،مشورہ/ رائے
یک ذرۂ زمیں نہیں بے کار باغ کا
یاں جادہ بھی فتیلہ ہے لالے کے داغ کا
6۔اور کچھ خاص جو کہنا یا پوچھنا چاہیں
ہوئی جس کو بہارِ فرصتِ ہستی سے آگاہی
برنگِ لالہ، جامِ نادہ پر محمل پسند آیا
اللہ تعالی سدا جیہ بہنا کے گلشن حیات میں اپنی رحمتوں بھری بہاروں کا بسیرا رکھے آمین
نایاب
میں جہاں اور معاملات میں دیر کردیا کرتا ہوں ۔۔۔۔ ایک یہاں بھی سہی ۔
میں بھی ہر بار دیر کر دیتی ہوں لیکن اس بار نہیں کرونگی کیونکہ جیہ کا دل نازک ھے
یہ چاچو بھتیجی ہر جگہ اکٹھے لگتا ہے کسی سازش کے تحت ہی آتے ہیں۔
نایاب بھیا واقعی گوہر نایاب ہیں۔ ان کا انداز تحریر لا جواب ہوتا ہے۔ اس پوسٹ کے لئے تو انہوں نے خوب محنت کی ہے۔ اب میں کیا کہوں سوائے اس کے کہ بقول غالب
نوازش ہائے بے جا دیکھتا ہوں
زینب سس ۔ کتنے اتوار کی مھلت درکار ہے؟
شکریہ ذاکر
شکریہ کیسا جیہ بہن محفل میںرہتے ہوئے ایک دوسرے کے ساتھ اچھی گپ شپ لگانے کے لیئے ایک دوسرے کے بارے میں جاننا ضروری ہے اگر مجھے آپ کے بارے میں کچھ بھی پتہ ہوتا تو ضرور لکھتا ہاں سوائے اس بات کے آُ غالب صاحب کی بہت بڑی "فین" ہیںاور غالب صاحب کو پڑھنے کا شوق مجھے بھی ہے !
مع السلام
شکریہ فہیم۔۔۔ آپ نے بین السطور بہت کچھ لکھ دیا ہے گلہ بھی کیا ہے۔ جس کے لئے میں شرمندہ ہوں
فہیم میرے ان دوستوں میں سے ایک ہیں جو دوستی کرنے میں پکے ۔ جن کو دوستی کو میں آزما بھی چکی ہوں۔۔۔۔اور وہ اس میں پورے اترے ہیں / شکریہ فہیم۔ شکریہ میرے دوست
آپ تحمل سے کام لیتیں ہیں ، یعنی غصہ ور ہیں ۔۔ نہیں غالب کے اشعار صرف میرے لیے بند کریں ایسا نہ ہو محفلین میرے خلاف جلوس نکال دیں ۔۔طالوت بھائی شکریہ میرے بارے میں تاثرات دینے کا۔
میں اس بات پر حیران ہو رہی ہوں کہ میرے بارے میں غصے والی خاتون کا تاثر کیوں ابھرا ہے حالانکہ میں نے محفل پر ہمیشہ تحمل سے کام لیا ہے اگرچہ مجھے بارہا لوگوں سے شکایت بھی رہی۔
باقی آپ نے تعریف کی ہے تو میں کیا بولوں۔۔
البتہ آج سے غالب کے اشعار بند تاکہ میرا بھائی کبھی لا جواب نہ ہو یہ اور بات ہے کہ دوسرت معموں میں آپ واقعی لاجواب ہیں
لگتا ہے اب بچے ہر کام میں پہل کریں گے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پہلے مجھے اپنی طرح لگی تھی مگر اب لگتا ہے کہ جیہ غصہ والی ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
"کون ہے جو محفل میں آیا" دھاگے میں ملاقات ہوئی تھی ۔۔۔۔۔۔۔ جیہ نے لکھا تھا کہ "فاطمہ کھانے سے فارغ ہوگئ" (شاید ایسا ہی لکھا تھا) ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کیا کہوں؟؟؟؟؟؟؟ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
غالب کے اشعار (مذاق) ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
"جیہ اب گبین کی تصویریں لگا لیں" ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بہت انتظار کرلیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ہاں جی پوچھنا چاہتی ہوں پر پوچھنے کی ہمت نہیں ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اصل پيغام ارسال کردہ از: جاویداقبال
السلام علیکم ورحمۃ وبرکاتہ،
1۔مہمان شخصیت کے بارے میں پہلا تاثر کیا تھا۔کیا اب بھی وہی رائے ہے یا اب رائے بدل چکی ہے ۔
(یعنی اب تک ویسا ہی پایا جیسا پہلا تاثر تھا یا اب خیالات بدل چکے ہیں)
دوست، ہمدرد، سب کوتکلیف کواپناسمجھنے والی ۔ اب بھی یہی تاثرہے۔
2۔پہلی دفعہ مہمان شخصیت سے جان پہچان/بات چیت کا آغاز کب اور کیسے ہوا یا ابھی تک بات چیت نہیں ہوئی
( اگر سیکشن اور تھریڈ یاد ہو تو اسکا حوالہ بھی دے سکتے ہیں)
کچھ یادنہیں میرےخیال میں حدیث شریف کےتھریڈپران سےکچھ خیالات کاتبادلہ ہواتھا۔اچھی طرح یاد نہیں ہے۔
3۔مہمان شخصیت کی کونسی عادت بہت پسند ہے ۔(انکی پسندیدہ عادت)
ہرقسم کےسوال کاجواب بہت خوبصورتی سےدیتیں ہیں۔
4۔مہمان شخصیت سے ابتک کیا سیکھا /کیا سبق سیکھا
محبت، دوستی ، پیار کرنادوسروں کی خدمت کاجذبہ
5۔ مہمان شخصیت کو کوئی پیغام ، سوال ،مشورہ/ رائے
اب سسٹرجیہ، آپ نےشادی کےبعدمحفل پرآناکم کردیاہےکیاوجہ ہےکیاہوامصروفیات زیادہ ہوگئیں ہیں کیا؟
6۔اور کچھ خاص جو کہنا چاہیں ( کوئی ایسی بات جو آپ نے ابھی تک نہ کہی ہو)
واقعی آپ کامشاہدہ واقعی بہت مضبوط ہےآپ آجکل کے حالات کےمتعلق بھی کچھ لکھیئےگاکہ جونفسانفسی کادورہےہرکوئی دوسرے کودیکھ کرراضی نہیں ہے۔
والسلام
جاویداقبال
جیہ کے بارے میں بہت کچھ اچھا اچھا لکھا جا سکتا ہے لیکن میں لکھوں گا نہیں کہ اسطرح ان کا دماغ جو پہلے ہی عرشِ معلی پر رہتا ہے کچھ اور نہ بلند ہو جائے
تفنن برطرف، سب سے پہلے تو میں جیہ کو اس بات کی مبارک باد بھی دینا چاہوں گا اور انکے حوصلے کی تعریف بھی کرونگا کہ وہ اپنی شادی خانہ آبادی کے بعد بھی محفل پر فعال ہیں وگرنہ عموماً یہی دیکھا گیا ہے کہ خواتین شادی کے بعد کمپیوٹر کی دنیا کو خیر باد کہہ دیتی ہیں۔
اور پھر یہ کہ، غالب نے کہا تھا
ع - خاک میں عشّاق کی غبار نہیں ہے
یعنی کہنے کا یہ مطلب ہے چونکہ جیہ غالب کی 'عاشق' ہیں اور یہ خاکسار خود ساختہ قتیلِ غالب سو ان سے ایک لگاؤ سا ہے اور ان کو محفل پر 'غالب غالب' کرتے دیکھ ہمیشہ بہت خوشی ہوتی ہے
جیہ سے پہلی دفعہ بات محفل پر میرے پہلے دن ہی ہو گئی تھی اور وجہ یہ ہے کہ خاکسار اس محفل پر 'قتیلِ غالب' کے نک سے آیا تھا اور ظاہر ہے جویریہ کا متوجہ ہونا لازم تھا گو اس قتیلِ غالب نے پہلے دن ایک لطیف چوٹ بھی دی کہ محب علوی نے اس خاکسار کو "غالب کا بھانجا" کہہ کر مخاطب کیا تھا لیکن میں یہاں یہ وضاحت ضرور کرنا چاہوں گا کہ اگر مجھے علم ہوتا کہ جیہ یہاں غالب کی بھتیجی مشہور ہیں تو کبھی قتیلِ غالب نک رکھنے کی جسارت نہ کرتا کہ ان کے سامنے غالب کا نام لینا گویا سورج کو چراغ دکھانے کے مترادف ہے!
جیہ کے متعلق میرا پہلا تاثر ایک شوخ، بذلہ سنج، حاضر جواب اور با مطالعہ قسم کی شخصیت کا تھا اور آج بھی یہی ہے، ماشاءاللہ۔
انکی اردو اور اسکی ترویج سے محبت بھی قابلِ تعریف ہے! اور اردو لائبریری پراجیکٹس کیلیے ان کا کام قابلِ ستائش۔
آخر میں اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ انہیں دین و دنیا کی ساری خوشیاں عطا فرمائیں، کچھ عرصہ قبل جیہ نے پے در پے کئی جانکاہ حادثے برداشت کیے ہیں، اللہ تعالیٰ اس کیلیے ان کو اجر دیں۔ اور یہ کہ اللہ تعالیٰ ان کے صاحبزادے کو اپنے والد صاحب سی قابلیت اور ذہانت اور اپنی والدہ سا مطالعہ اور فراست عطا فرمائیں، آمین!
ع - اور درویش کی صدا کیا ہے
السلام علیکم
محترمہ جیہ بہنا
اللہ سدا آپ کے گلشن میں بہاروں کا ڈیرہ رکھے آمین
"نوازش ہائے بے جا دیکھتا ہوں "
نہیں میری بہنا
" حق تو یوں ہے کہ حق ادا نہ ہوا "
اصل میں آپ سے اتنی بات چیت تو نہیں تھی ۔
لیکن چونکہ آپ ان ہستیوں میں شامل ہیں ۔
جو بمنزلہ میرے استاذہ کے ہیں ۔
اور اساتذہ کی شخصیت پر قلم اٹھانا آسان کہاں ۔
اس لیے سوچا کہ آپ کی شخصیت کو بیان کرنے کے لیے چچا غالب سے ہی مدد لی جائے ۔
سو آپ کا ہی تحریر کردہ دیوان غالب کھولا اور کلام غالب تحریر کر دیا ۔
کلام غالب ہو اور غالب نہ آئے ۔ یہ ممکن ہی نہیں ۔
" تجھے ولی سمجھتے گر نہ بادہ خوار ہوتا "
اک بہت محترم اور عزیز ہستی کی زبانی آپ سے غائبانہ تعارف تھا ۔
آپ کے جواب نے ان کی باتوں پر مہر صداقت لگا دی ۔
اللہ تعالی آپ کو اور ان کو سدا اپنی امان میں رکھے آمین
نایاب
آپ تحمل سے کام لیتیں ہیں ، یعنی غصہ ور ہیں ۔۔ نہیں غالب کے اشعار صرف میرے لیے بند کریں ایسا نہ ہو محفلین میرے خلاف جلوس نکال دیں ۔۔
وسلام
ارے واہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یہ آپ غصہ ہی تو کررہی ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پھر وہی بات ۔۔۔۔ مجھے بتایا جائے کہمیں نے کب غصہ کیا ہے
ہمم ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔ پھر تو ٹھیک ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔گبین کی تصویریں، ڈرتی ہوں کہیں نظر نہ لگ جائے
پر جیہ اب تو میں بھول گئ ہوں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کہ میں کیا پوچھنے والی تھی؟ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔جو پوچھنا ہے دھڑلے سے پوچھیں فاطمہ