لیجیے فیصل کے پاس تو وقت نہیں ۔۔ فیصل موضوع ہی بتا دیں تلاش میں خود کر لوں گا۔۔فیصل جی اور طالوت جلدی سے مجھے بھی وہ ان تھریڈز کے لنک دیں جن کا آپ دونوں ذکر کر رہے ہیں
ہممم ۔۔ یعنی آپ کو اصرار ہے کہ آپ کا رد عمل درست تھا ۔۔ اگر یہی بات ہے تو "ان" کا وہ "رد عمل" جو ایک حج کے ثواب کی صورت میں سامنے آتا ہے بھی درست سمجھا جانا چاہیے ۔۔ کیونکہ ان کے پاس تو "عمل" باقاعدہ شناخت کے ساتھ ہے ۔۔دوسری بات اس دھاگے کی تو آپ اپنی رائے رکھنے میں آزاد ہیں اور حقیقت یہ ہے کہ ہمارے کچھ ارکان کو ایسے خطوط ملے تھے اور میرا ردعمل وہی تھا جو ہونا چاہیئے البتہ بحث کی طوالت یا اسکا پٹڑی پر رہنا دوسری بات ہے ۔
شاید میریٹ کے دھماکوں پر میں نے آپ کی ایک پیش گوئی کو بنیاد بنا کر کچھ باتیں کی تھیں ۔
اس سوال کا جواب تو یہ ہے کہ جب بھی وقت ہوتا ہے محفل پر نظر ضرور ڈالتا ہوں۔ ہاں پیغامات کی تحریر کا کبھی وقت ہوتا ہے کبھی نہیں ۔ اور اکثر یہی سوچتا رہ جاتا ہوں کہ اس تھریڈ میں کیا لکھوں ۔ میری مشکل یہ ہے کہ تحریک کے بغیر میں کچھ نہیں لکھتا اور جو تھریڈ میرے اندر تحریک پیدا نہ کرے میں اس میں رائے کے اظہار میں گریز کرتا ہوں ۔شاید یہی وجہ ہے کہ اکثر دھاگوں میں آپ مجھے نہیں پاتے ۔اکثر آپ مجھے شعر و شاعری سے متعلقہ دھاگوں میں جبکہ کبھی کبھی حالات حاضرہ کے دھاگوں میں پائیں گے ۔مذھبی معاملات میں کوشش کرتا ہوں خاموش ہی رہوں ۔
شو کرنے سے کوئی بزرگ نہیں ہو جاتا اور بزرگی اور بڑھاپے میں بہت فرق ہے ۔ میں صرف یہ کوشش کرتا ہوں کہ میرے جو خیالات کسی موضوع کے متعلق ہیں انہیں بیان کر دوں اب ان میں بزرگی کہاں سے آگئی مجھے علم نہیں شاید میری زندگی کے تجربات دوسروں سے قدرے مختلف ہوں جن کی وجہ سے میرا نقطہ نظر دوسروں کے لیئے ایسا ہو جو وہ بڑی عمر کے لوگوں سے متوقع رکھتے ہوں ۔ اس سب میں کہیں بھی کوئی ایسی دانستہ کوشش ہرگز شامل نہیں ۔ جہاں تک اوتار کی بات ہے تو بابا جانی کا اوتار پہلے رکھا ہوا تھا مگر جب سے ملکی حالات میں تبدیلی شروع ہوئی ہے اور اس پر ڈھٹائی سے کبھی مذھب اور کبھی جمہوریت کا پردہ ڈالا جانے لگا مجھے انکے اوتار کو دیکھ کر خود پر شرم سی آنے لگی اب بابا جی کا اوتار لگانے کا مقصد بھی یہی تھا کہ انہیں دیکھ کر شرم آتی تھی جبکہ ان کو دیکھ کر سمجھ آنی شروع ہوئی ہے ۔
انسانوں سے ملا کرو ۔ جن میں عیب بھی ہوتے ہیں اور خوبیاں بھی ۔ اور وہی غلطی کرتے ہیں جن کوایک حد تک درگزر کرنا بہت ضروری ہوتا ہے ۔ اور اس حد کا تعین صرف اللہ کی خاطر ہو ۔ ذات ۔ انایا لالچ نہیں ۔
جن چیزوں کو درست کر سکتے ہو کر لو اس میں پریشان ہونے کی کوئی وجہ نہیں اور جو چیزیں تم درست کر نہیں سکتے انکے لیئے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں
آپ کی محبت ہے ورنہ میں اتنا اچھا ہوں نہیں من آنم کہ من دانم
اللہ آپ کو خوش رکھے آوارہ گردی میں بہت کرتا رہتا ہوں مگر صرف بولتا کہیں کہیں ہوں اور اسکی وجہ میں بیان کر چکا ہوں پھر بھی کوشش ضرور کروں گا انشاء اللہ
بصد شوق اگر آپ ایسے کمفرٹیبل ہیں تو مجھے کوئی اعتراض نہیں ۔
لوگ خوابوں سے پیار کرتے ہیں
تم کو تعب۔۔۔۔۔۔۔۔یر سے محبت ہے
لوگ خود کو بکھی۔۔ر دیتے ہیں
تم کو تعمی۔۔۔۔۔۔۔ر سے محبت ہے
[/color]
جی تبھی میری آپ سے بات چیت نہیں ہو پاتی۔ ویسے کیا آپ محفل کے ہر سیکشن کا چکر لگاتے ہیں یا صرف اپنے شوق تک محدود ہیں
میں عموما جب بھی محفل کا چکر لگاتا ہوں براہ راست نئے پیغامات کو کلک کرتا ہوں ۔ ان میں سے جو مجھے کچھ دلچسپ لگتے ہیں ان میں چلاجاتا ہوں جنکے متعلق کچھ پتہ نہیں ہوتا انہیں اگنور کردیتا ہوں ۔
یہ آپکا موجودہ اوتار بابا بھلے شاہ کا ہے جیسا کہ شمشاد جی نے کہا ۔ یہ بھی تو ایک بزرگ کا ہی ہے ۔
جی موجودہ اوتار باباجی بلہے شاہ صاحب کا ہے جو کہ آپ کو بہت کچھ بتاتا ہے ۔ بہت سے سوالات کا جواب دیتا ہے اور بہت سی گتھیاں سلجھاتا ہے ۔ جبکہ اس سے پہلے باباجانی قائد اعظم کا اوتار ہر وقت سوال کرتا تھا ۔۔۔؟ اور آپ تو جانتی ہی ہیں ہم پاکستانی ۔۔! سوال پوچھنے والوں سے نظریں چرانے میں بے مثال ہیں
شکریہ جبکہ میں سمجھتی ہوں کہ
تعلقات بڑھ جائیں تو رنج دیتے ہیں
اس لیے لوگوں سے ہم کم ملتے ہیں (صحیح شعر یاد نہیں ۔سوری)
تعلقات میں اگر توقعات شامل ہوں تو ضرور رنج ملتے ہیں لیکن بے لوث ملیں تو ہمیشہ سکون کی نیند سوئیں گے ۔ وہ توقعات کسی بھی درجے کی کسی بھی نوعیت کی ہو سکتی ہیں ۔
پر سوچ تو اپنے اختیار میں نہیں ہوتی نا
سوچ ایک طاقت ہے ۔ جسے اگر درست طور سے قابو میں کر لیا جائے تو دنیا آپ کے اختیار میں ہوتی ہے ۔ اور سوچ کا کنٹرول پینل اسکی مثبت پرواز کی صورت میں ہر انسان کے پاس ہے ۔
سچ بولنے میری ذات کو نقصان ہو اسکی پروا کسے ہے ۔ اور اپنے فائدے لے کئے سچ بولنا کاروباری لوگوں کا کام ہے ۔ جب تک سچ کو سچ سمجھ کر بولا جائے گا تب تک نفع نقصان کی پروا نہیں ہاں سچ بولنے میں اس بات کا خیال رکھنا چاہیئے کہ اس میں شرارت ۔ غیبت ۔ بدخواہی نہ ہو ورنہ وہی سچ شر بھی بن سکتا ہے ۔
مجھے اس مین فارسی سمجھ نہیں آئی
من آنم کہ من دانم کا مطلب ہے میں کون ہوں مجھ سے بہتر کون جان سکتا ہے ۔
آپ کا حسن ظن ہے وگرنہ ہم کسی قابل نہیں
بہت بہت شکریہ
لیکن لگ رہا ہے کہ اس سے آپ کمفرٹیبل فیل نہیں کر رہے
چلیں پھر میں آپ کو فیصل بھائی ہی کہونگی اب سے اس سے میرا بھی فائدہ ہی ہے
جیسے آپ کی مرضی ۔ مجھے اس پر بھی کوئی اعتراض نہیں ہے ۔
آج تک جب بھی میرے لیے کسی نے شعر کہا ہے مجھے کبھی سمجھ ہی نہیں آیا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اور جب فیصل بھائی کسی جن کی طرح وہاں حاضر ہوتے ہیں جہاں بہت سے بھائی لوگ ہاتھ دھو کے میرے پیچھے پڑے ہوتے تب فیصل بھائی ہی ہیں جو میری مدد کو آگے اتے ہیں یہ ان کی بہنوں سے محبت ہی ہے۔