مہمان اس ہفتے کے مہمان "محمد وارث جی"

تعبیر

محفلین
وقت اگیا ایک بار پھر ایک نئ مہمان شخصیت کا :)

اس دفعہ کی شخصیت بھی بہت جانی پہچانی اور ہر دلعزیز شخصیت ہیں بلکہ کسی تعارف کی محتاج نہیں کہ نام ہی کافی ہے ۔شہرت کی سیڑھی پر دوسرے زینے پر ہیں اس کے علاوہ ادب کے زمرے کے موڈریٹر یعنی ادب اور شاعری سے گہرا لگاؤ اور اس بارے میں کافی علم اور معلومات بھی رکھتے ہیں
۔ اس کے علاوہ ایک استاد ، ناصح۔،ادیب، شاعر ۔ دانشور، علم و ادب کا خزانہ اور اور اور بس اب میں تھک گئی۔ جی آجکی مرعوب شخصیت ہیں

977H_28.gif
وارث جی
977H_28.gif

آپ سب اپنے خیالات اور تاثرات اپنے لفظوں میں بھی پیش کر سکتے ہیں یا چاہیں تو
ان سوالات کے ذریعے بھی اپنے اپنے تاثرات کا اظہار کرسکتے ہیں :)
اگر سارے نہیں تو کچھ سوالوں کے بھی جواب دے سکتے ہیں ۔ مقصد صرف مہمان شخصیت سے اپنے تاثرات کا اظہار کرنا ہے :)

1۔مہمان شخصیت کے بارے میں پہلا تاثر کیا تھا۔کیا اب بھی وہی رائے ہے یا اب رائے بدل چکی ہے ۔
(یعنی اب تک ویسا ہی پایا جیسا پہلا تاثر تھا یا اب خیالات بدل چکے ہیں)

2۔پہلی دفعہ مہمان شخصیت سے جان پہچان/بات چیت کا آغاز کب اور کیسے ہوا یا ابھی تک بات چیت نہیں ہوئی
( اگر سیکشن اور تھریڈ یاد ہو تو اسکا حوالہ بھی دے سکتے ہیں)

3۔مہمان شخصیت کی کونسی عادت بہت پسند ہے ۔(انکی پسندیدہ عادت)

4۔مہمان شخصیت سے ابتک کیا سیکھا /کیا سبق سیکھا

5۔ مہمان شخصیت کو کوئی پیغام ، سوال ،مشورہ/ رائے

6)اور کچھ خاص جو کہنا چاہیں

(مہمان شخصیت سے گزارش ہے کہ وہ چاہیں تو ساتھ ساتھ تبصرے اور ہمارے سوالات کے جوابات بھی دے سکتے ہیں ورنہ جیسا وہ مناسب سمجھیں)

میں مہمان شخصیت سے کافی مرعوب ہوں پر انکے بارے میں اتنا نہیں جانتی اس لیے کچھ دیر سے اپنے تاثرات،سوال وغیرہ وغیرہ پیش کرونگی :) تب تک آپ سب مہمان نوازی کے فرائض انجام دیں :)
 
تیشہ

محفلین
وارث بہت اچھے سلجھُے ہوئے مہذب ہیں ،۔۔
میری رائے انکے بارے میں بہت اچھی ہے :hatoff:
اپنے کام سے کام رکھنے والے ۔۔
مجھے جو ممبران پسند ہیں یہ بھی اسی لسٹ میں شامل ہیں ، ۔۔ ۔
:hatoff:
 
ماوراء

محفلین
1۔مہمان شخصیت کے بارے میں پہلا تاثر کیا تھا۔کیا اب بھی وہی رائے ہے یا اب رائے بدل چکی ہے ۔
(یعنی اب تک ویسا ہی پایا جیسا پہلا تاثر تھا یا اب خیالات بدل چکے ہیں)
تاثر کچھ زیادہ نہیں بدلا۔ اب شاید کچھ سنجیدہ سے ہو گئے ہیں۔
2۔پہلی دفعہ مہمان شخصیت سے جان پہچان/بات چیت کا آغاز کب اور کیسے ہوا یا ابھی تک بات چیت نہیں ہوئی
( اگر سیکشن اور تھریڈ یاد ہو تو اسکا حوالہ بھی دے سکتے ہیں)
کچھ ٹھیک سے یاد نہیں۔ لیکن تب بات ہوئی۔۔ جب فاتح، ساجد بھائی کافی ایکٹو تھے، وارث بھی ان دنوں کافی ایکٹو تھے۔ تبھی ان سے بات ہوئی۔
3۔مہمان شخصیت کی کونسی عادت بہت پسند ہے ۔(انکی پسندیدہ عادت)
سب سے بہت اچھے انداز میں بات کرتے ہیں۔ مہذب، با اخلاق، ڈیسنٹ سے ہیں۔ کبھی غصہ کرتے بھی نہیں دیکھا۔
4۔مہمان شخصیت سے ابتک کیا سیکھا /کیا سبق سیکھا
یہی کہ سب سے میٹھے انداز میں بات کرنی ہے۔
5۔ مہمان شخصیت کو کوئی پیغام ، سوال ،مشورہ/ رائے
سوال یہ ہے کہ آپ کے بلاگ کا جو نام ہے۔ اس کا مطلب بتا دیں۔:blush:
صریرِ خامۂ وارث
چو ما بہ حلقۂ رندانِ خاکسار بیا
اور یہ کہ علامہ اقبال کی ایک نظم ہے "کوششِ ناتمام" اس کا آسان الفاظ میں مختصر سا مطلب سمجھا دیں تو مشکور رہوں گی؟:blush:
6)اور کچھ خاص جو کہنا چاہیں
خاص یہی کہ سگریٹ پینا چھوڑ دیں۔ :p
اور ہمیشہ خوش رہیں۔
 
جہانزیب

محفلین
بس وارث‌ بھائی کے بارے میں اتنا ہی کہوں‌ گا یہ محفل کے ان چند افراد میں‌ شامل ہیں‌ جن سے میں‌ مرعوب ہوں‌۔
 
محمد وارث

لائبریرین
السلام علیکم،

سب سے پہلے تعبیر کا بہت شکریہ کہ مجھے اس خوبصورت محفل کا مہمان بنا ڈالا حالانکہ میں اس قابل قطعاً نہیں ہوں اور ان خوبصورت الفاظ کیلیئے بھی جن کا سزاوار میں ہر گز بھی نہیں ہوں۔ :)

ظفری بھائی، نوازش آپکی۔

بوچھی، بہت شکریہ میں آپ کا ممنون ہوں ان خوبصورت کلمات کیلیئے۔

جہانزیب بھائی، مرعوب ہونے کی کیا بات ہے برادرم، جبکہ میں خود آپ کا قتیل ہوں آپکے بلاگ کے حوالے سے :)

الف نظامی صاحب بہت شکریہ آپ کا۔

ماوراء، بہت شکریہ آپ کی رائے کیلیئے، نوازش۔

غالب کا ایک مشہور شعر ہے

آتے ہیں غیب سے یہ مضامیں خیال میں
غالب صریرِ خامہ نوائے سروش ہے :)

مطلب اسکا یہ ہے کہ غالب یہ میرے خیالات غیب سے آتے ہیں اور میرے قلم (خامہ) کے چلنے کی آواز (صریر) دراصل فرشتوں (سروش) کی آواز (نوا) ہے۔

سو "صریرِ خامۂ وارث"، وارث کے قلم کی آواز :)

غالب کا ایک اور مشہور فارسی شعر ہے

حصار عافِیَتے گر ہَوَس کُنی غالب
چو ما بہ حلقۂ رندانِ خاکسار بیا

(غالب اگر تجھے کسی عافیت کے حصار/قلعے کی خواہش ہے تو "ہماری طرح خاکسار رندوں کے حلقے میں آ جا"۔

اس غزل کا پنجابی ترجمہ صوفی تبسم نے کیا ہے اور غلام علی نے گایا ہے

سکھی وسنا جے تو چاہنا اے میرے غالبا ایس جہان اندر
آ جا رنداں دی بزم وچ آ بہہ جا، ایتھے بیٹھ دے نے خاکسار آجا

اقبال کی جو نظم آپ نے لکھی ہے وہ بھی لا جواب ہے۔

علامہ یہ کہنا چاہ رہے ہیں کہ ہر ایک چیز کوشش نا تمام سے ہی زندہ ہے یعنی جد و جہد کرنا ہی حاصل زندگی ہے چاہے وہ جد و جہد رنگ لائے یا نہ لائے باقی اس میں شاعرانہ تخٰیل ہے جیسے صبح کے پیچ و تاب (طلوع) ہونے کو سورج کی فرقت کی وجہ سے، شفق کی سرخی ستاروں کیلیئے، صبح کو قیس سے اور لیلی کو شام سے تسبیہ دے کر یہ کہا کہ قیس کو لیلی کی تلاش ہے، اسی طرح سوتوں کو ندی کی جستجو ہے اور ندی کو سمندر کی اور سمندر کو چودھویں کے چاند کی (جوار بھاٹا) اور آخری شعر کہ زندگی کا راز خضر سے پوچھ لے جو آبِ حیات پی کر در بدر ہیں کہ کوشش کرنے سے ہی ہر ایک چیز زندہ ہے۔

سگریٹ، ہہہہہم، ابھی ایک سگریٹ پی کر اسکے متعلق سوچتا ہوں :)
 
طالوت

محفلین
1۔مہمان شخصیت کے بارے میں پہلا تاثر کیا تھا۔کیا اب بھی وہی رائے ہے یا اب رائے بدل چکی ہے ۔
(یعنی اب تک ویسا ہی پایا جیسا پہلا تاثر تھا یا اب خیالات بدل چکے ہیں)
کچھ چُپ چُپیتے !!!!!

2۔پہلی دفعہ مہمان شخصیت سے جان پہچان/بات چیت کا آغاز کب اور کیسے ہوا یا ابھی تک بات چیت نہیں ہوئی
( اگر سیکشن اور تھریڈ یاد ہو تو اسکا حوالہ بھی دے سکتے ہیں)
ٹھیک سے یاد نہیں شاید پسندیدہ کلام میں ہی باقاعدہ بات چیت ہوئی تھی ۔۔۔
3۔مہمان شخصیت کی کونسی عادت بہت پسند ہے ۔(انکی پسندیدہ عادت)
صلح جو ، نرم خو ۔۔۔
4۔مہمان شخصیت سے ابتک کیا سیکھا /کیا سبق سیکھا
اپنے کام سے کام رکھو میاں !
5۔ مہمان شخصیت کو کوئی پیغام ، سوال ،مشورہ/ رائے
ہماری بھی سن لیا کریں ۔۔۔ ویسے ابھی ہم نے اپنی کہی نہیں ،لیکن دھڑکا سا ہے کہ شاید نہ سنیں ۔۔۔
6)اور کچھ خاص جو کہنا چاہیں
شعر شاعری میں آپ کا نظم و نسق مثالی ہے ، اسے یونہی جاری رکھیے گا۔۔۔
شاید اس سے زیادہ میں نہیں جانتا آپ کو ۔۔۔
وسلام
 
نبیل

تکنیکی معاون
واہ واہ۔۔۔
وہ آئيں گھر ميں ہمارے خُدا کی قُدرت ہے
کبھی ہم اُن کو کبھی اپنے گھر کو ديکھتے ہيں :)
 
ماوراء

محفلین
غالب کا ایک مشہور شعر ہے

آتے ہیں غیب سے یہ مضامیں خیال میں
غالب صریرِ خامہ نوائے سروش ہے :)

مطلب اسکا یہ ہے کہ غالب یہ میرے خیالات غیب سے آتے ہیں اور میرے قلم (خامہ) کے چلنے کی آواز (صریر) دراصل فرشتوں (سروش) کی آواز (نوا) ہے۔
واہ ۔ بہت خوبصورت۔
سو "صریرِ خامۂ وارث"، وارث کے قلم کی آواز :)

غالب کا ایک اور مشہور فارسی شعر ہے

حصار عافِیَتے گر ہَوَس کُنی غالب
چو ما بہ حلقۂ رندانِ خاکسار بیا

(غالب اگر تجھے کسی عافیت کے حصار/قلعے کی خواہش ہے تو "ہماری طرح خاکسار رندوں کے حلقے میں آ جا"۔

اس غزل کا پنجابی ترجمہ صوفی تبسم نے کیا ہے اور غلام علی نے گایا ہے

سکھی وسنا جے تو چاہنا اے میرے غالبا ایس جہان اندر
آ جا رنداں دی بزم وچ آ بہہ جا، ایتھے بیٹھ دے نے خاکسار آجا

اقبال کی جو نظم آپ نے لکھی ہے وہ بھی لا جواب ہے۔

علامہ یہ کہنا چاہ رہے ہیں کہ ہر ایک چیز کوشش نا تمام سے ہی زندہ ہے یعنی جد و جہد کرنا ہی حاصل زندگی ہے چاہے وہ جد و جہد رنگ لائے یا نہ لائے باقی اس میں شاعرانہ تخٰیل ہے جیسے صبح کے پیچ و تاب (طلوع) ہونے کو سورج کی فرقت کی وجہ سے، شفق کی سرخی ستاروں کیلیئے، صبح کو قیس سے اور لیلی کو شام سے تسبیہ دے کر یہ کہا کہ قیس کو لیلی کی تلاش ہے، اسی طرح سوتوں کو ندی کی جستجو ہے اور ندی کو سمندر کی اور سمندر کو چودھویں کے چاند کی (جوار بھاٹا) اور آخری شعر کہ زندگی کا راز خضر سے پوچھ لے جو آبِ حیات پی کر در بدر ہیں کہ کوشش کرنے سے ہی ہر ایک چیز زندہ ہے۔

بہت شکریہ۔ :hatoff: اب میں اسے بلاگ پر بھی پوسٹ کرتی ہوں۔ تاکہ کبھی بھول نہ سکے۔
 
1۔مہمان شخصیت کے بارے میں پہلا تاثر کیا تھا۔کیا اب بھی وہی رائے ہے یا اب رائے بدل چکی ہے ۔
(یعنی اب تک ویسا ہی پایا جیسا پہلا تاثر تھا یا اب خیالات بدل چکے ہیں)
میں ابھی لکھنے کا سوچ ہی رہا تھا کہ محفل پر وارث بھائی کی انٹری یاد آئی۔ شروع میں قتیلِ غالب کے نام سے دھماکے دار انٹری دی تھی اور دھڑا دھڑ غالب کے اشعار پوسٹ کیے۔ یہاں تک کے ان کے تعارف کے تھریڈ میں بھی جس قدر سوالات کیے گئے، ان سب میں سے اکثر کا جواب غالب کے اشعار ہی میں دیا۔۔۔۔ میں نے سوچا، خدا جانے کون نوجوان لڑکا ہے غالب کا اس قدر دیوانہ۔۔۔ :) بعد میں پتا چلا کہ لڑکا نہیں ہے۔۔۔ :grin: موصوف بہترین شاعر ہیں۔۔۔ ویسے کچھ عرصہ سے لگتا ہے کہ جیسے مصروف ہوگئے ہیں تو زیادہ سنجیدہ نظر آنے لگے ہیں، اور کم کم ہی پوسٹس نظر آتی ہیں۔

2۔پہلی دفعہ مہمان شخصیت سے جان پہچان/بات چیت کا آغاز کب اور کیسے ہوا یا ابھی تک بات چیت نہیں ہوئی
( اگر سیکشن اور تھریڈ یاد ہو تو اسکا حوالہ بھی دے سکتے ہیں)
"یا ابھی تک بات چیت نہیں ہوئی" والا جملہ شاید تعبیر آپی نے اپنا سوچ کر لکھ دیا ہے۔ :mrgreen: بس، محفل پر وارث بھائی چونکہ میرے بعد آئے تھے تو ان کے تعارف ہی کے تھریڈ سے بات چیت شروع ہوئی، پھر کون ہے جو محفل میں آیا والے دھاگے پر مزید بات بڑھی۔

3۔مہمان شخصیت کی کونسی عادت بہت پسند ہے ۔(انکی پسندیدہ عادت)
بس سگریٹ پینے کے علاوہ تمام عادات ہی اچھی ہیں۔ :hatoff:

4۔مہمان شخصیت سے ابتک کیا سیکھا /کیا سبق سیکھا؟
یہ بہت مشکل سوال ہے تعبیر آپی۔۔۔ اور ہر دفعہ آجاتا ہے۔ :(

5۔ مہمان شخصیت کو کوئی پیغام ، سوال ،مشورہ/ رائے
پیغام یہ کہ اپنی صحت کا خیال رکھیں اور سوال یہ کہ شاعری کے قواعد و قوانین کے حوالے سے کوئی کتاب لکھنے کا ارادہ کیا ہے کبھی؟

6۔ اور کچھ خاص جو کہنا چاہیں
غالب کا کوئی شعر ہوجائے؟ :hatoff:
 
زیک

مسافر
وارث کے بارے میں پہلا خیال ایک شوخ انسان کا تھا کہ غالب کے اشعار کی بھرمار کر رکھی تھی اور قوی امید تھی کہ جیہ اور وارث کا مقابلہ ہو گا جو ماوراء اور محب کے الیکشن سے بھی بڑھ چڑھ کر ہو گا۔ مگر پھر وارث ایک سنجیدہ شخص کے طور پر ابھرے۔

اچھے آدمی ہیں اور ادب کے سیکشن کے ناظم کے حیثیت سے بھی اچھا کردار ادا کر رہے ہیں۔
 
فرخ منظور

لائبریرین
وارث صاحب اردو فورم کی دنیا میں میرا پہلا پیار ہیں - :) جب میں ون اردو میں وارد ہوا تو وارث صاحب ون اردو چھوڑ چکے تھے اور اردو محفل کے ہورہے تھے - لیکن میں‌ ان سے غائبانہ ہی محبت کرتا رہا - باقی تفصیل فرصت ملنے پر - :)
 
زونی

محفلین

آہااااااا اب آئے نہ وارث بھائی میدان میں :grin:

میں آرام سے لکھتی ہوں اس موضوع پہ کہ کافی سارے حساب کتاب چکانے کا ٹائم آ گیا ھے :grin:
کیوں اجازت ھے وارث بھائی :hatoff:
 
زونی

محفلین
وارث صاحب اردو فورم کی دنیا میں میرا پہلا پیار ہیں - :) جب میں ون اردو میں وارد ہوا تو وارث صاحب ون اردو چھوڑ چکے تھے اور اردو محفل کے ہورہے تھے - لیکن میں‌ ان سے غائبانہ ہی محبت کرتا رہا - باقی تفصیل فرصت ملنے پر - :)

اور اب میرا خیال ھے اس محبت پہ دو تین ناول بھی لکھے جا سکتے ہیں آسانی سے :grin:
 
آبی ٹوکول

محفلین
السلام علیکم وارث بھائی کہ بارے فقط اتنا ہی کہوں گا کہ اردو محفل میں جن لوگوں سے متاثر ہوں ان میں سے یہ بھی ایک ہیں ۔ ۔ ۔ ۔باکمال شخصیت اور لاجواب ادبی ذوق کہ حامل ۔ ۔ ۔ والسلام
 
تعبیر

محفلین
یہ پلاٹ میرا ہے ۔ خبردار کسی نے بھی یہاں قبضہ کرنے کی کوشش کی ۔ :beating: ۔۔۔:grin:

:laugh: اس پلاٹ پر ایک خاص اسکیم تھی اور مبارک ہو آپ کا ایک اور پلاٹ نکل آیا :grin:

"یا ابھی تک بات چیت نہیں ہوئی" والا جملہ شاید تعبیر آپی نے اپنا سوچ کر لکھ دیا ہے۔

یہ بہت مشکل سوال ہے تعبیر آپی۔۔۔ اور ہر دفعہ آجاتا ہے۔ :(

:grin1: :hatoff:
تو چھوٹے کوئی اور سوال بتاؤ نا پھر

السلام علیکم وارث بھائی کہ بارے فقط اتنا ہی کہوں گا کہ اردو محفل میں جن لوگوں سے متاثر ہوں ان میں سے یہ بھی ایک ہیں ۔ ۔ ۔ ۔باکمال شخصیت اور لاجواب ادبی ذوق کہ حامل ۔ ۔ ۔ والسلام

خوش آمدید اچھا لگا آپ کو یہاں دیکھ کر :) امید ہے کہ اب آتے رہینگے :)
 
Top