مہمان اس ہفتے کے مہمان "محمد وارث جی"

تعبیر

محفلین
وعلیکم السلام اور خوش آمدید وارث اور بہت بہت شکریہ کہ ہماری درخواست پر آپ مہمان بنے اور یوں مجھے آپ سے پہلی بار لائیو بات چیت کا موقع مل رہا ہے


1۔مہمان شخصیت کے بارے میں پہلا تاثر کیا تھا۔کیا اب بھی وہی رائے ہے یا اب رائے بدل چکی ہے ۔
(یعنی اب تک ویسا ہی پایا جیسا پہلا تاثر تھا یا اب خیالات بدل چکے ہیں)


شروع شروع میں، میں ہر جگہ بولنا اور ہر ٹاپک میں جھانکنا اپنا اخلاقی فرض سمجھتی تھی :laugh: سو کسی کسی تھریڈ پر وارث کے رئپلائز ہوتے تھے جو کہ کافی دلچسپ ہوتے تھے ۔ اس لیے مجھے یاد رہ گئے ایک اچھے تاثر کی وجہ سے یعنی اچھا تاثر رہا اور اب تک ہے

2۔پہلی دفعہ مہمان شخصیت سے جان پہچان/بات چیت کا آغاز کب اور کیسے ہوا یا ابھی تک بات چیت نہیں ہوئی
( اگر سیکشن اور تھریڈ یاد ہو تو اسکا حوالہ بھی دے سکتے ہیں)


مجھے نہیں یاد پڑتا کہ ہماری کبھی ایک ہی وقت میں بات ہوئی ہو مطلب لائیو ۔ وارث نئے ممبرز کو خوش آمدید کہنے میں ہمیشہ آگے آگے ہوتے ہیں سو میرے وقت میں بھی مجھے خوش آمدید کہا تھا۔ اس کے علاوہ کبھی کبھی کسی پوسٹڈ تھریڈ پر بھی انکے دلچسپ جوابات پڑھنے کو مل جاتے ہیں۔ اس لیے میرے لیے انجان نہیں ہیں۔ تھوڑی بہت جان پہچان ہے

3۔مہمان شخصیت کی کونسی عادت بہت پسند ہے ۔(انکی پسندیدہ عادت)

باتیں بہت دلچسپ کرتے ہیں ۔ اچھی حس مزاح ہے ۔ اس کے علاوہ میں نے انہیں بناوٹ سے عاری پایا ہے۔ جو ہیں اور جیسا محسوس کرتے ہیں ویسا ہی بیان کر دیتے ہیں۔ سچے ،سادہ اور صاف انسان ہیں۔اس کے علاوہ مجھے انکی decency بھی بہت پسند ہے ۔
ایک بات جو میں نے ابھی حال ہی میں نوٹ کی اور مجھے چونکا گئی وہ موڈریٹر کی ڈیوٹی اور اسکے فرائض فوری اور بخوبی نبھانا


4۔مہمان شخصیت سے ابتک کیا سیکھا /کیا سبق سیکھا
سیکھنا چاہیتی ہوں مجھے بھی اپنے جیسا با ادب بنا دیں
ویسے جو سبق ہم سیکھ سکتے ہیں وہ یہ ہے کہ دوسروں کی عزت کرو گے تو ہی عزت ملے گی


5۔ مہمان شخصیت کو کوئی پیغام ، سوال ،مشورہ/ رائے

سوال تو میرے پاس ہمیشہ ہی سے بہت ہوتے ہیں :laugh:
آپ محفل پر ہوتے ہوئے بھی کیوں نہیں ہوتے؟؟؟گپ شپ وغیرہ میں کبھی کیوں نظر نہیں آتے جبکہ بہت اچھا بولتے ہیں

2۔شاعری کب اور کیسے شروع کی ہو سکے تو اسکا پس منظر بھی بیان کر دیجئے گا ؟؟؟

3۔کیا شاعر/ شاعری سچ میں سچ بولتی ہے یا حالات سے فرار کا ایک راستہ ہے ؟؟؟


6)اور کچھ خاص جو کہنا چاہیں

خوش رہنے کی کوشش کیا کریں اور دکھ کو دھوئیں میں اڑانے کے بجائے لوگوں سے بانٹیں :)
 

تیشہ

محفلین
خوش رہنے کی کوشش کیا کریں اور دکھ کو دھوئیں میں اڑانے کے بجائے لوگوں سے بانٹیں

--------------------------------------------------------------------------------


:grin: :grin:
مطلب ، آدھا دھواں تعبیر کو بھیج دیا کریں :laugh:
باقی کا آدھا آدھا جو ممبر ۔ بہت ستائے اسکی طرف کردیں ،
اسطرح بانٹ لیں دھواں کو :hatoff:
( میری طرف نا آئے دُھواں :music: باقی سب کی خیر ہے :grin:
 

ابوشامل

محفلین
[FONT=&quot]1[/FONT][FONT=&quot]۔مہمان شخصیت کے بارے میں پہلا تاثر کیا تھا۔کیا اب بھی وہی رائے ہے یا اب رائے بدل چکی ہے ۔[/FONT]
[FONT=&quot](یعنی اب تک ویسا ہی پایا جیسا پہلا تاثر تھا یا اب خیالات بدل چکے ہیں)[/FONT]
[FONT=&quot]مہمان شخصیت کے بارے میں پہلا تاثر ایک ادبی شخصیت کا ہی تھا۔ یہ تاثر تو آج تک قائم ہی ہے۔ البتہ کچھ عرصہ سیاست و اسلام و عصر حاضر کے موضوعات میں کچھ تکرار ہوئی۔ جو آج بھی میرے لئے باعث شرمندگی ہے۔ [/FONT]​
[FONT=&quot]2[/FONT][FONT=&quot]۔پہلی دفعہ مہمان شخصیت سے جان پہچان/بات چیت کا آغاز کب اور کیسے ہوا یا ابھی تک بات چیت نہیں ہوئی[/FONT]
[FONT=&quot](اگر سیکشن اور تھریڈ یاد ہو تو اسکا حوالہ بھی دے سکتے ہیں)[/FONT]
[FONT=&quot]وارث صاحب نے محفل پر اپنے ابتدائی ایام میں اقبالیات کے زمرے میں تین شاندار مضامین شامل کیے تھے جو علامہ اقبال کے مجموعۂ کلام بانگ درا کے تین کرداروں فاطمہ بنت عبد اللہ، غلام قادر روہیلہ اور عرفی شیرازی کے بارے میں تھے۔ انہی دھاگوں پر پہلی بار مخاطب ہوا تھا۔ [/FONT]​
[FONT=&quot]3[/FONT][FONT=&quot]۔مہمان شخصیت کی کونسی عادت بہت پسند ہے ۔ (انکی پسندیدہ عادت)[/FONT]
[FONT=&quot]انتہائی سنجیدگی۔ اس کے علاوہ میں ان کے وسیع مطالعے سے مرعوب ہونے کی حد تک متاثر ہوں۔ [/FONT]​
[FONT=&quot]4[/FONT][FONT=&quot]۔مہمان شخصیت سے ابتک کیا سیکھا /کیا سبق سیکھا[/FONT]
[FONT=&quot]سب سے دوستانہ رویہ رکھنا۔ [/FONT]​
[FONT=&quot]5[/FONT][FONT=&quot]۔ مہمان شخصیت کو کوئی پیغام ، سوال ،مشورہ/ رائے[/FONT]
[FONT=&quot]یہ کیا سب لوگ وارث بھائی کے سگریٹ کے پیچھے پڑ گئے ہیں؟ آپ لوگوں کو کیا معلوم کہ سگریٹ کے کش سے کتنی دانشوری جھلکتی ہے :) [/FONT]​
[FONT=&quot]6[/FONT][FONT=&quot]۔ اور کچھ خاص جو کہنا چاہیں[/FONT]
[FONT=&quot]آپ کے نئے مضامین کا منتظر ہوں۔ [/FONT]​
 

محمد وارث

لائبریرین
ظہیر صاحب (طالوت) بہت شکریہ آپ کا محترم رائے دینے کیلیئے اور کلماتِ تحسین کیلیئے!

ہماری بھی سن لیا کریں ۔۔۔ ویسے ابھی ہم نے اپنی کہی نہیں ،لیکن دھڑکا سا ہے کہ شاید نہ سنیں ۔۔۔

آپ دھڑلے سے کہیں محترم جو کوئی بھی بات ہے، سننے کی گارنٹی ہے، ہاں ماننے کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتا :)

--------------

برادرم نبیل، بہت شکریہ آپ کا، نوازش محترم، اللہ تعالٰی آپ کی اس خوبصورت محفل کو شاد باد، آباد، دلشاد تا ابد الآباد رکھے۔

----------

میں‌تو اتنا مرعوب ہوں‌ وارث‌ بھائی آپ سے کہ ادبی گوشہ میں‌ کبھی کچھ ارسال ہی نہیں‌ کیا :)

اجی ایسی بھی کیا مرعوبیت محترم، آپ کو صد ہزار بار خوش آمدید ادبی گوشے میں، بلکہ آپ پہلے بھی تو پوسٹ کرتے ہیں وہاں :)

-------

ماوراء پھر شکریہ آپ کا۔ :)

------

عمار، بہت شکریہ آپ کا نوازش ان خوبصورت الفاظ کیلیئے۔

سوال یہ کہ شاعری کے قواعد و قوانین کے حوالے سے کوئی کتاب لکھنے کا ارادہ کیا ہے کبھی؟

غالب کا کوئی شعر ہوجائے؟ :hatoff:

میرا ارادہ تو ہے "آسانِ علمِ عروض' نامی کتاب لکھنے کا، لیکن 'فکرِ دنیا میں سر کھپاتا ہوں' :(

اور غالب کا شعر: بہت سارے شعر بہت پسند ہیں، خیر

گو میں رہا رہینِ ستم ہائے روزگار
لیکن ترے خیال سے غافل نہیں رہا

----------

بہت شکریہ زیک، بہت خوشی ہوئی آپ کی رائے دیکھ کر۔

---------

فرخ صاحب (سخنور) نوازش قبلہ آپکی محبت کیلیئے، دونوں طرف ہے آگ برابر لگی ہوئی :)

-----

زونی، میں تو بے زبان مہمان ہوں، اجازت تعبیر سے لیں۔ (ویسے جو مرضی لکھیں کوئی کچھ نہیں کہے گا) :)

-------

شکریہ آبی ٹوکول، نوازش محترم۔
 

طالوت

محفلین
ظہیر صاحب (طالوت) بہت شکریہ آپ کا محترم رائے دینے کیلیئے اور کلماتِ تحسین کیلیئے!
آپ دھڑلے سے کہیں محترم جو کوئی بھی بات ہے، سننے کی گارنٹی ہے، ہاں ماننے کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتا :)
[/size]
شکریہ کیسا وارث آپ جیسے لگے ویسا کہہ دیا ، اور ذرا نام کے ساتھ صاحب لگانے سے پرہیز کیا کریں اسی کی وجہ سے تو دھڑکا لگا رہتا ہے۔۔
وسلام
 

زین

لائبریرین
ویسے ہم خود"نئے نئے "ہیں لیکن وارث بھائی اچھے لگے اس لیے ان کے بارے میں کچھ لکھنے کو دل چاہا

1۔مہمان شخصیت کے بارے میں پہلا تاثر کیا تھا۔کیا اب بھی وہی رائے ہے یا اب رائے بدل چکی ہے ۔
(یعنی اب تک ویسا ہی پایا جیسا پہلا تاثر تھا یا اب خیالات بدل چکے ہیں)
ان کے مراسلات پڑھ کر یہ تاثر قائم کیا ہے کہ موصوف بہت سنجیدہ اپنے کام سے کام رکھنے والے ہیں۔
2۔پہلی دفعہ مہمان شخصیت سے جان پہچان/بات چیت کا آغاز کب اور کیسے ہوا یا ابھی تک بات چیت نہیں ہوئی
( اگر سیکشن اور تھریڈ یاد ہو تو اسکا حوالہ بھی دے سکتے ہیں)
ابھی تک میرے خیال سے کوئی بات چیت نہیں ہوئی ۔:grin:
3۔مہمان شخصیت کی کونسی عادت بہت پسند ہے ۔(انکی پسندیدہ عادت)
کوئی جان پہچان تو نہیں لیکن سنجیدگی مجھے بہت پسند ہے ۔(میں خود سنجیدہ ہونے کی بہت کوشش کرتا ہوں لیکن ۔۔۔۔۔۔۔۔؟؟)
4۔مہمان شخصیت سے ابتک کیا سیکھا /کیا سبق سیکھا
کم گوئی
خاموشی کے بارے میں‌
حضرت ابو ہريرہ رضی اللہ تعا لٰی عنہ سے روايت ہے کہ رسول کريم صلی اللہ عليہ وسلم نےارشاد فرمايا "خاموشی سب سے اونچی عبادت ہے"
اور
حضرت علی رضی اللہ تعا لٰی عنہ کا مشہور قول ہے کہ خاموشی محبت کی طرف لے جانے والی ہوتی ہے۔

اب میں کم بولنے کی کوشش کرونگا ، انشاء اللہ

5۔ مہمان شخصیت کو کوئی پیغام ، سوال ،مشورہ/ رائے
تھوڑی بہت گپ شپ بھی کیا کرے تاکہ ہم آپ کے بارے کچھ جان سکیں۔
6)اور کچھ خاص جو کہنا چاہیں [/COLOR]

ہمیشہ خوش رہو
 

الف عین

لائبریرین
میں وارث کے بارے میں لکھنا تو چاہتا ہوں لیکن ڈاکتر نے منع کیا ہے...
وارث سے پہلی بار ربط کہاں ہوا یہ تو یاد نہیں لیکن ان کی عروض دانی سے بہت متاثر بلکہ مرعوب ہوں، بحروں کے نام تو ان کو ازبر رہتے ہیں اور ان ناموں کی تشریح بھی.
میرا ان کو مشورہ ہے کہ سگریٹ چھوڑ دیں جیسا کہ سبھی نے مشورہ دیا ہے. اور یہ کہ ذرا فعال ہو جائیں اپنی تخلیقی کارروائیوں میں.
 

زینب

محفلین
وارث باھی سے پہلی ملاقات یہاں‌ محفل میں ہی کہیں بھول بھولیاں میں ہوئی۔پہلے کافی آیا کرتے تھے بات بھی کرتے تھے۔۔۔۔۔پر جب سے موڈریٹر بنے ہیں بڑے لوگوں والا حال ہو گیا ہے ان کا۔بس شکریہ کا بٹن دبا کے چلے جاتے ہیں۔میں وارث بھائی کی شاعری کے بارے میں معلومات سے بہت ایمپریس ہوں پوچھنا چاہتی ہوں کہ اتنے سارے شعراء کا کلام ناموں کے ساتھ کیسے یاد رکھتے ہیں ۔اور یہ کہ وہ پہلے کی طرح ہم سے بات کیوں‌نہیں کرتے۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

محمد وارث

لائبریرین
تعبیر، بہت شکریہ آپ کا کہ آپ نے اچھے الفاظ سے یاد کیا، یہ آپ کا ہی دم ہے کہ اتنی متحرک اور فعال ہیں محفل پر۔

ابو شامل فہد صاحب، آپ کی یادداشت کی داد دیتا ہوں جو گڑھے مردے بھی اکھاڑ لیتی ہے :) بہت شکریہ آپ کا برادرم، نوازش آپ کی۔

شکریہ زونی چائے کیلیئے، ایں سعادت بزورِ بازو نیست :) اور ہاں بغیر چینی کے پلیز :)

زین زیڈ ایف، بہت شکریہ آپ کا برادرم، نوازش!


اعجاز صاحب، بہت نوازش آپ کی، آپ کی رائے دیکھ کر دل باغ باغ ہو گیا اور ہمہ وقت اللہ تعالٰی سے آپ کی جلد از جلد کامل صحتیابی کیلیئے دعا گو ہوں۔

شکریہ زینب، ایک بڑے بھائی سے ایک چھوٹی بہن کا یہ گلہ بن سکتا ہے سو سر تسلیم خم ہے :)

اور کچھ سوالات جو جواب طلب ہیں:


آپ محفل پر ہوتے ہوئے بھی کیوں نہیں ہوتے؟؟؟گپ شپ وغیرہ میں کبھی کیوں نظر نہیں آتے جبکہ بہت اچھا بولتے ہیں

تھوڑی بہت گپ شپ بھی کیا کرے تاکہ ہم آپ کے بارے کچھ جان سکیں۔

پوچھنا چاہتی ہوں کہ اتنے سارے شعراء کا کلام ناموں کے ساتھ کیسے یاد رکھتے ہیں ۔اور یہ کہ وہ پہلے کی طرح ہم سے بات کیوں‌نہیں کرتے۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ان سب کے بارے میں تو علامہ فرما گئے ہیں:

ز بیمِ ایں کہ ذوقَش کم نَگَردَد
نَگویَم حالِ دل با راز داراں

اس ڈر سے کہ اس (میرے دل) کا ذوق و شوق کم نہ ہو جائے، میں اپنے دل کا حال راز داروں سے نہیں کہتا :)

کچھ میری عادت ہی ایسی ہے اور میرے ارد گرد رہنے والے لوگوں یا جن کے درمیان میں رہتا ہوں :) کو بھی مجھ سے یہی شکایت ہے۔

شروع شروع میں جو محفل پر شوخی دکھائی تھی تو اسکی کئی ایک وجوہات تھیں: اس محفل کا رعب و دبدبہ ہی کچھ ایسا ہے اور یہاں ایسے ایسے عالم فاضل اور نابغۂ روزگار لوگوں کا وسیع اجتماع ہے کہ نیا آنے والا بیچارہ اسی کے بوجھ تلے دب جاتا ہے :) اور توجہ حاصل کرنے کیلیئے طرح طرح کی "حرکتیں" کرتا ہے یہی کچھ میرے ساتھ ہوا تھا :)

اور اب جب نیے ممبران کو ایسے کرتا دیکھتا ہوں تو اپنے اوپر ہنسی ضرور آتی ہے :)

اور یہ کہ میں یہاں 'وَن اردو' کی مارکیٹنگ کرنے آیا تھا لیکن خدا جانتا ہے کہ صرف ایک دن، اور اسکے بعد ون اردو کی پالیسیوں سے کچھ ایسا دل اچاٹ ہوا اور اردو محفل کا میں اس قدر گرویدہ ہوا کہ سب ملمعے اتر گئے :)

اور زینب، مجھے اشعار تو زیادہ یاد نہیں ہیں اور مشکل ہی سے یاد رہتے ہیں لیکن نہ جانے کب سے میں شاعری پڑھ رہا ہوں کہ شاعر اور اشعار ذہن میں رچ بس سے گئے ہیں۔


شاعری کب اور کیسے شروع کی ہو سکے تو اسکا پس منظر بھی بیان کر دیجئے گا ؟؟؟

پس منظر یہ کہ کوئی دو سال پہلے مجھے دو تین ماہ کے لیے بیوی بچوں سے جدا رہنا پڑا سو اداسی کا ایک گہرا دورہ فقط چند دن تک پڑا جس میں کچھ اشعار 'وارد' ہو گئے اور پھر خود بخود سر شرم سے جھک گیا کہ کیا پدی اور کیا پدی کا شوربہ، وہ اشعار ہی کیا جس کو شاعر و نقاد حضرات 'شعر' ہی نہ مانیں۔


سو دل میں علمِ عروض سیکھنے کا سودا سمایا اور اللہ تعالٰی کی مدد سے چند مہینوں میں بغیر استاد کے اس کو سیکھا، جب سیکھ لیا تو 'ٹیسٹ' کے طور پر چند غزلیں اور کچھ رباعیاں لکھیں اور بس۔ جب چاند ہاتھ میں آ گیا تو اسکی کشش جاتی رہی :) اب میں بالکل بھی شاعری نہیں کرتا، ایک دو شعر کہتا ہوں تو اساتذہ کے بیسیوں شعر یاد آ جاتے ہیں اور میں سوچتا ہوں کہ میں اپنا منہ بند ہی رکھوں تو بہتر ہے :)


کیا شاعر/ شاعری سچ میں سچ بولتی ہے یا حالات سے فرار کا ایک راستہ ہے ؟؟؟

شاعر کا 'کام' سچ بولنا ہر گز بھی نہیں ہے بلکہ اپنے لطیف جذبات و احساسات کو اسطرح بیان کرنا ہے کہ سننے والا اور پڑھنے والا بھی یہی سمجھے کہ نہ صرف شاعر نے اپنے دل کا مکمل اور صحیح صحیح حال بیان کر دیا ہے بلکہ اس کا حال بھی یہی ہے۔

مثلاً جب آتش کہتا ہے کہ چاند اور سورج جو گردش کر رہے ہیں وہ گردش نہیں ہے بلکہ وہ بھی میری طرح آوارہ ہیں کہ یہ بھی کسی دوست کی جستجو میں ہیں۔

مری طرح سے مہ و مہر بھی ہیں آوارہ
کسی حبیب کی یہ بھی ہیں جستجو کرتے

تو کون کہے کہ اس میں کتنا سچ ہے لیکن ایک 'سچے' ہجر کے مارے اور ہم جیسے 'جھوٹے' ہجر کے مارے کیلیئے اس میں اتنے لطیف احساسات ہیں اور وہ سچائی ہے کہ بس رہے نام اللہ کا :)




[font=&quot]آپ کے نئے مضامین کا منتظر ہوں۔ [/font]​


اور یہ کہ ذرا فعال ہو جائیں اپنی تخلیقی کارروائیوں میں.

شکریہ، میں کچھ اپنی نئی نوکری کی وجہ سے تھوڑا زیادہ مصروف ہو گیا تھا، انشاءاللہ بساط بھر کوشش کرتا رہونگا۔


خوش رہنے کی کوشش کیا کریں اور دکھ کو دھوئیں میں اڑانے کے بجائے لوگوں سے بانٹیں :)



[font=&quot]یہ کیا سب لوگ وارث بھائی کے سگریٹ کے پیچھے پڑ گئے ہیں؟ آپ لوگوں کو کیا معلوم کہ سگریٹ کے کش سے کتنی دانشوری جھلکتی ہے :) [/font]​


میرا ان کو مشورہ ہے کہ سگریٹ چھوڑ دیں جیسا کہ سبھی نے مشورہ دیا ہے.

آپ سب کا مشورہ سر آنکھوں پر۔

بھئی میں بہت خوش ہوں الحمد للہ، سگریٹ نوشی نہ تو کسی دکھ کی وجہ سے ہے اور نہ کسی دانشوری کی وجہ سے یہ تو ایک بری عادت ہے جو 'نوجوانی مرحومہ' کی یادگار ہے :)

یادش بخیر، بیس سال پہلے کا قصہ ہے جب گیارھویں جماعت میں تھا اور سگریٹ شروع کیے ہوئے فقط کچھ ماہ ہی ہوئے تھے، ہم پانچ سات دوست ہوتے تھے اور سبھی سگریٹ پیتے تھے، ان میں سے ایک کہنے لگا کہ تم جب مرو گے تو قبر پر جو نشانی کے طور پر ایک پودا یا شاخ سی لگانے کی رسم ہے تو میں تمھاری قبر پر تمباکو کا پودا لگاؤں گا :)
 

آبی ٹوکول

محفلین
:laugh: اس پلاٹ پر ایک خاص اسکیم تھی اور مبارک ہو آپ کا ایک اور پلاٹ نکل آیا :grin:



:grin1: :hatoff:
تو چھوٹے کوئی اور سوال بتاؤ نا پھر




خوش آمدید اچھا لگا آپ کو یہاں دیکھ کر :) امید ہے کہ اب آتے رہینگے :)
ہیںںںںںںںںن خوش آمدید چلیئے وعلیکم خوش آمدید پر کہاں آتے رہیے گا ہم تو یہاں کب سے ہیں اور اس پہلے آپ نے ہمیں کہاں دیکھا ؟ جو یہاں مسلسل آنے کو کہا :confused:
 

ظفری

لائبریرین
وارث بھائی کی شخصیت کا احاطہ کرنا اگرچہ بہت مشکل ہے ۔ مگر پھر بھی میں کوشش کرتا ہوں کہ وارث بھائی کے بارے میں شاید کچھ کہہ سکوں ۔ :)

1۔مہمان شخصیت کے بارے میں پہلا تاثر کیا تھا۔کیا اب بھی وہی رائے ہے یا اب رائے بدل چکی ہے ۔
(یعنی اب تک ویسا ہی پایا جیسا پہلا تاثر تھا یا اب خیالات بدل چکے ہیں)

وارث بھائی پر میری نظریں اس وقت جم گئیں تھیں ۔ جب انہوں نے غالب کے حوالے سے غالب کی بھتیجی سے " دو دو ہاتھ " کیئے ۔ ;) ۔ گو کہ وہ کسی قسم کی جنگ نہیں تھی ۔ مگر اس مختصر سے نوک جھوک میں مجھے یہ اندازہ ضرور ہوگیا کہ وارث بھائی کی عروض دانی غضب کی ہے ۔ اور ادب سے ان کا نہ صرف خاص لگاؤ ہے ۔ بلکہ ان کا علم بھی خاصا وسیع ہے ۔ ( یہ الگ بات ہے کہ وہ ہر وقت عاجزی اور انکساری کی تصویر بنے رہتے ہیں‌ ) ۔ سو یہ تاثر پہلے ہی دن قائم ہوگیا تھا کہ وارث بھائی ایک ادبی شخصیت ہیں ۔ اور بعد میں میں انکے ہلکے پھلکے شائستہ جملوں نے ان کی شخصیت ایک اور پہلو یہ ظاہر کیا کہ وہ وہ ہنس مکھ طبعیت کیساتھ اپنے اردگرد کے لوگوں کا بہت خیال رکھنے والے شخص بھی ہیں‌۔


2۔پہلی دفعہ مہمان شخصیت سے جان پہچان/بات چیت کا آغاز کب اور کیسے ہوا یا ابھی تک بات چیت نہیں ہوئی
( اگر سیکشن اور تھریڈ یاد ہو تو اسکا حوالہ بھی دے سکتے ہیں)


جیسا کہ میں کہہ چکا تھا کہ وارث بھائی کی عروج دانی سے میں متاثر تھا ۔ تو میں نے سوچا کہ وارث بھائی سے رابطہ کیا جائے ۔ ویسے بھی ان کی دوست طبعیت نے جھجھک ختم کردی تھی ۔ شاعری میں رہنمائی کے حوالے سے استادِ محترم جناب اعجاز عبید صاحب اور استادِ محترم جناب شاکر القادری صاحب کی مجھ پر نظرِکرم ہمیشہ رہی اور مجھے کبھی مایوس نہیں کیا۔ مگر مجھے انہیں ہمیشہ تنگ کرنا کچھ مناسب نہ لگا ۔ وارث بھائی اپنی عمر کے لگے ، سو وارث بھائی سے ذپ میں میں رابطہ کیا ۔ اور اپنا مسئلہ بتایا ۔ یقین مانیئے ۔۔۔ وارث بھائی نے اتنا بھرپور جواب دیا کہ میں حیران رہ گیا ۔ اور پھر اس کے بعد مسلسل میری رہنمائی کے لیئے علم و عروض کے راز سمجھائے ۔ شعروں کی تقطیع کے طریقے بتائے ، شعروں کی دوجنوں مثالیں سامنے رکھ دیں ۔ ان کے ہر ذپ میں میرے علم میں اضافے کے لیئے اتنا مواد ہوتا تھا کہ میں حیران ہوجاتا کہ کیسا بندہ ہے ۔ کتنا مخلص کہ صرف دو ، تین دن کی جان پہچان میں اپنا کتنا قیمتی وقت میرے لیئے صرف کر رہا ہے ۔ وہ دن ہے اور آج کا دن ہے ۔ وارث بھائی کے لیئے میرے دل میں جو قدرو منزلت ہے ۔ میں بیان نہیں کرسکتا ۔ بلکہ وارث بھائی اس سے بھی بڑھ کے ہیں ۔

3۔مہمان شخصیت کی کونسی عادت بہت پسند ہے ۔(انکی پسندیدہ عادت)
ہر وقت مدد کو تیار رہتے ہیں ۔ کوئی بھی وقت ہو ۔ آپ سوال کریں یہ ہر ممکنہ کوشش کریں گے ۔ کبھی کبھی تو لگتا ہے کہ انہوں نے مروت کی کوئی خاص گولی نگلی ہوئی ہے ۔ انکار نام کی چیز نہیں ۔ ;)
مجھے پورا یقین ہے کہ وارث بھائی کی اس عادت کی وجہ سے بہت سے لوگ غلط فائدہ بھی اٹھاتے ہونگے ۔

4۔مہمان شخصیت سے ابتک کیا سیکھا /کیا سبق سیکھا
عاجزی و انکساری ، لہجے میں لچک ، گفتگو میں معیار ۔ :)
اور ۔۔۔۔۔ کوشش کرکے ہر بات کو ہنسی ( سگریٹ ) میں اڑا جانا ۔ ;)

5۔ مہمان شخصیت کو کوئی پیغام ، سوال ،مشورہ/ رائے
آپ محفل پر زیادہ وقت کیوں نہیں دیتے ۔

6)اور کچھ خاص جو کہنا چاہیں ۔
وارث بھائی سے میں یہی خاص کہوں گا کہ " آپ بہت خاص آدمی ہیں " ۔ اپنا خیال رکھا کریں
 

ابوشامل

محفلین
ابو شامل فہد صاحب، آپ کی یادداشت کی داد دیتا ہوں جو گڑھے مردے بھی اکھاڑ لیتی ہے :) بہت شکریہ آپ کا برادرم، نوازش آپ کی۔
یادداشت تو میری ایسی ہے کہ ایک کام یاد کر کے کمرے سے نکلتا ہوں اور دوسرے کمرے میں جا کر بھول جاتا ہوں :) اور یہ داد تو "تلاش" کے آپشن کو دینی چاہئے جس کی مدد سے معلوم ہو جاتا ہے کہ پہلا ٹکراؤ کب ہوا تھا؟ :)
 

محمد وارث

لائبریرین
بہت شکریہ ظفری بھائی، مجھ خاکسار کے لیے اتنا وقت صرف کرنے کیلیئے، نوازش آپ کی، انشاءاللہ مقدرو بھر محفل پر حاضر ہوتا رہونگا!

نوازش آپ کی فہد صاحب، حسابِ دوستاں در دل :)
 

زونی

محفلین
1۔مہمان شخصیت کے بارے میں پہلا تاثر کیا تھا۔کیا اب بھی وہی رائے ہے یا اب رائے بدل چکی ہے ۔
(یعنی اب تک ویسا ہی پایا جیسا پہلا تاثر تھا یا اب خیالات بدل چکے ہیں)



وارث بھائی کے بارے میں لکھنا کافی دشوار گزار کام ھے کہ ان کا کچھ پتہ تو چلتا نہیں:grin: ، ابھی ان کو غصہ آ گیا تو مجھے فارسی کی مار ماریں گے جو میرے اوپر سے لنگ جانی ھے :grin::grin:
خیر وارث بھائی کا شمار ان لوگوں میں ہوتا ھے جو میرے انٹرنیٹ پہ بہت اچھے دوستوں میں شمار ہوتے ہیں ، پہلی بار ون اردو پہ ہی ان سے بات ہوئی تھی اور پہلا تاثر سچ بتاؤں تو ایک خبطی سی شخصیت کا تھا :blush: جو ڈی ۔ ایچ لارنس کے زمانے کی انگلش اور دبستان لکھنوء کی اردو میں بات کرتے تھے اور ان کے رپلائیز اتنے طویل ہوتے تھے کہ میں نے کبھی پورے پڑھنے کی زحمت ہی نہیں کی :grin::grin:
لیکن یہ تو پہلا تاثر تھا اور اس وقت میں بھی کوئی سیریس نہیں تھی لیکن بعد میں ان سے بات چیت ہوئی تو معلو ہوا کہ غالب اور میر کے دیوان خریدنے کی ضرورت ہی نہیں ھے ، وارث بھائی جو موجود ہیں:hatoff: اسکے علاوہ ان کی شخصیت کو بہت دلچسپ پایا لیکن حکومتیں بدلنے کے ساتھ ساتھ تاثرات بھی بدلتے رہے ، مشرف کے دور میں ان کا جابرانہ تاثر قائم رہا اور ان کی استبدادیت سے میں ہمیشہ خوفزدہ رہی وہ تو شکر ہوا کہ جمہوری طاقتوں کی آمد کے ساتھ ان کے آمرانہ رویے میں بھی لچک آئی اور اب سکون ھے :grin::grin:

یہ تو تھی مذاق کی بات لیکن وارث بھائی کی علمی صلاحیتوں کو اگر ایک طرف بھی رکھا جائے تو بھی یہ بہت اچھے انسان کے روپ میں میرے قریبی دوستوں میں شامل ہیں:)


2۔پہلی دفعہ مہمان شخصیت سے جان پہچان/بات چیت کا آغاز کب اور کیسے ہوا یا ابھی تک بات چیت نہیں ہوئی
( اگر سیکشن اور تھریڈ یاد ہو تو اسکا حوالہ بھی دے سکتے ہیں)



پہلی بار ون اردو پہ بات چیت ہوئی تھی جیسا کہ پہلے بتا چکی ہوں ۔:)



3۔مہمان شخصیت کی کونسی عادت بہت پسند ہے ۔(انکی پسندیدہ عادت)



ویسے تو ان کے آرٹیکلز میں پڑھتی رہتی ہوں ، بہت اچھا لکھتے ہیں اور شاعری کے اچھے استاد ہیں لیکن ان کی ایک بات( کہ جیسا کسی چیز کو محسوس کرتے ہیں بیان کر دیتے ہیں بغیر کسی جانبداری کے ) مجھے اچھی لگتی ھے ۔:)


4۔مہمان شخصیت سے ابتک کیا سیکھا /کیا سبق سیکھا



مہمان شخصیت سے ہی سیکھا کہ سبق کیسے سیکھتے ہیں;):grin: ویسے ان کی اردو پڑھ کے میں نے اردو کے بہت سے نئے الفاظ سیکھے اور سمجھے اور اردو کی طرف دلچسپی مزید بڑھی جو کہ ایک صحت مندانہ اقدام ھے :grin:

5۔ مہمان شخصیت کو کوئی پیغام ، سوال ،مشورہ/ رائے



مشورہ میں کیا دوں ، سگریٹ چھوڑنے کا مجھے معلوم ھے کہ نہیں مانیں گے اسلئے دوستانہ مشورہ ھے کہ سگریٹ کی ڈوز ڈبل کر دیں اور درمیانی وقفوں میں چائے پینا نہ بھولیں :grin:

اور ہاں یہ بھی کہ اس سمائیلی :):):):) کی آپکی رپلائیز میں کثرت ہوتی ھے ، کبھی کبھی یہ والی :grin::grin: اور یہ والی :mrgreen::mrgreen: بھی استعمال کر لیا کریں ۔
:grin: :grin:


6)اور کچھ خاص جو کہنا چاہیں



خاص یہ کہ سچ سچ بتائیں کہ آپکو میری باتوں سے کتنی بار غصہ آیا ;):grin:

ِِِ
 

زونی

محفلین
شکریہ زونی چائے کیلیئے، ایں سعادت بزورِ بازو نیست اور ہاں بغیر چینی کے پلیز




ضرور لیکن کیا آپ بھی شکر میں شمشاد بھائی کی طرح‌خود کفیل ہیں :grin:


ایں سعادت بزورِ بازو نیست


اور اس کا لغوی ترجمہ تو کچھ سمجھ میں آ رہا ھے لفظی ترجمہ بھی سمجھا دیں :( ورنہ میں نے غصے میں آ کے فارسی سیکھنا شروع کر دینی ھے :roll:
 

فہیم

لائبریرین
وارث صاحب سے کافی متاثر ہونے کے باوجود ان کے بارے میں میری معلومات نہ ہونے کے برابر ہی ہیں۔
اور نہ ہی ان سے میری بات چیت ہوتی ہے۔
اس لیے میں اب کیا لکھوں:confused::(

شاید وجہ یہی ہے کہ مجھے شعر و شاعری سے دلچسپی نہیں اور وارث صاحب کی تو شاید جان ہے شعر و شاعری:grin:

بس ایک مشورہ وارث صاحب کو یہ دوں گا کہ سگریٹ کی جگہ سگار یا پھر پائپ استعمال کرنا شروع کردیں:rolleyes:

آپ کی شاعرانہ شخصیت پر سگریٹ کے مقابلے یہ زیادہ کمال ہونگے:rolleyes:
 
Top