مہمان اس ہفتے کے مہمان "ملنگ بابا المعروف جلیبی بھائی "

محترم انیس بھائی سے شروع دن سے کبھی کسی قسم کی اجنبیت محسوس نہیں ہوئی ۔
پہلا تاثر اک سلجھے نوجوان اور بچوں سے بے پناہ پیار کرنے والے انسان کا تھا اور وقت کے ساتھ ساتھ یہ تاثر پختگی حاصل کر گیا ۔
یہی جواب میں آپ کے لیے دیتا۔ لیکن اس میں نوجوان والا تاثر یقیناََ بدل گیا ہے۔۔:D
انیس بھائی سے ذاتی میں بھی کافی گفتگو رہی ہے ۔ اور انہیں گفتگو کے دوران علم کا متلاشی ہونے کے ساتھ بہترین اختلافی معلوماتی رویئے کا حامل بہت ذہین اور سطحی گفتگو سے دور بنیادی نکات پر توجہ رکھنے والا پایا ۔ ماشاءاللہ
شکریہ نایاب بھائی۔۔:flower:
ان کی سب اچھی عادت با اخلاق اور بامروت ہونا لگی ۔
میرے خیال میں یہ عادت محفلین میں آپ میں سب سے زیادہ ہے۔
ان کی شخصیت میں اک شکاری بھی چھپا بیٹھا ہے ۔
اور یہ اپنی پر لطف بامعنی باتوں سے کسی بھی دل کو با آسانی اپنا شکار بنا لیتے ہیں ۔
انس و اخلاق کے ہمراہ کیسی بھی محفل ہو خوب سجا لیتے ہیں ۔
سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کرا لیتے ہیں ۔
اور اگر نایاب بھائی غصہ میں ہوں تو وہاں سے کٹ لیتا ہوں۔۔۔:D
ان کے منتخب اوتار دستخظ بلا شبہ انفرادیت کے حامل ہوتے ہیں ۔
کبھی کوئی بے معنی اوتار یا دستخط نظر سے نہیں گزرے ۔
اوتار میں آپ کی ہی پیروی کرتا ہوں۔۔:)
شکاریات اور بچوں کی کہانیوں پر مبنی ان کی تحریریں بہت پسند ہیں ۔
اور شدت سے انتظار رہتا ہے ۔
پہلے " گدھا کہانی " کا اسیر کیا تھا موصوف نے اور آج کل " گلیور " کے ساتھ سفر کرا رہے ہیں ۔
اب آپ سفر جلدی جلدی مکمل کرلیں۔ کیوں کہ آج یا کل میں ایک اور شاہکار ناول کا ترجمہ پوسٹ کرنے والا ہوں۔:)
" دلوں کے شکاری " محترم انیس بھائی کو اللہ تعالی سدا اپنی امان میں رکھتے زندگی کی جنگ میں فاتح قرار فرمائے آمین
بہت شکریہ نایاب بھائی۔
 
اوہو تو یہ اپنے انیس الرحمن ہیں۔ ان کو تو میں صرف دو سلسلوں سے جانتا ہوں۔ ایک تو بقول منصور قیصرانی کے فروٹ چاٹ والے، اور دوسرے مضامین کی ادارت میں تقریباً ساری پوسٹس والے۔ اس کے علاو انیس کہاں کہاں جاتے ہیں، اس کا علم نہیں۔
استادِ محترم آپ مجھے جانتے ہیں صرف اتنا ہی کافی ہے میرے لیے۔
آپ جو حوصلہ افزائی کرتے ہیں اسی سے میرے محنت وصول ہوجاتی ہے۔
 
1)مہمان شخصیت کے بارے میں آپ کا پہلا تاثر کیا تھا؟ پہلے تاثر سے لےکر اب تک آپ نے ان کو کیسا پایا ہے ؟ وہی پہلے والا تاثر ہے یا رائے بدل چکی ہے ؟
ج) پہلی دفعہ ان کو محفل پر دیکھا تھا کراچی میں جل تھل والے دھاگے پر یہی تاثر ہے کہ شغل میلے والے انسان ہیں اپنے کام سے کام رکھتے
اور سب سے اچھی بات بلا وجہ بحث نہیں کرتے ۔
شکریہ باباجی۔۔
ویسے آپ کا نام کیا ہے؟؟؟:D
2)۔ پہلی دفعہ انیس سے جان پہچان/بات چیت کا آغاز کب اور کیسے ہوا یا ابھی تک بات چیت کا آغاز نہیں ہوا ؟
ج) جان پہچان محفل کے حوالے سے ہی ہے اور ابھی تک تو دھاگوں پر ہی بات ہوئی ہے ۔
بلکہ دھاگوں پر اچھی خاصی جان پہچان ہوگئی اور ہم بالکل بھی اجنبی نہیں۔۔۔
3 )۔ آپکو انیس الرحمن کی کون سی عادت سب سے زیادہ اچھی لگتی ہے/یا انکی شخصیت میں سب سے دلچسپ کیا لگتا ہے؟
ج) بحث نا کرنے کی عادت بہت اچھی ہے ان کی :)
بحث کرنے میں کوئی برائی نہیں، لیکن بحثِ لاحاصل سے بہتر ہے کہ مذاق مستی کرلی جائے۔۔
4)۔ کچھ ایسا خاص جو آپ نے انیس الرحمن کی شخصیت سے سیکھا یا سیکھنا چاہیں؟
ج) ان سے سیکھا میں نے کہ جہاں ایویں ای بحث ہو رہی ہو وہاں سے نکل لو ۔
یہ بہتر ہے اس سے کہ وہاں مزید تلخی پیدا کری جائے۔۔
5)۔ مہمان شخصیت کے لیے کوئی مشورہ یا کوئی رائے؟
ج) ریکوئسٹ ہے کہ ایسے ہی رہیں یار
بحکم آپ کے ایسا ہی رہوں گا۔۔۔:redheart:
6)۔اور کچھ خاص جو کہنا یا پوچھنا چاہیں ( کوئی ایسی بات/ فرمائش جو آپ نے ابھی تک نہ کہی ہو )
ج) یار انیس الرحمن بھائی عمرو عیار کی کہانیاں بھی شیئر کریں
ذرا یہ نونہال کے سلسلے نمٹ جائیں۔ پھراسی طرف آؤں گا۔
7) مہمان شخصیت کے اوتار ، پیغامات اور دستخط کے بارے میں آپ کی کوئی رائے، پسندیدگی یا کوئی الجھن اور آپ انہیں محفل کےکن سیکشنز/زمروں میں زیادہ دیکھنا چاہتے ہیں وغیرہ؟
ج) پاس
مطبل پپو پاس ہوگیا یا گیٹ پاس سے پاس کردیا آپ نے؟؟؟:D
8 ) مہمان شخصیت کے پوسٹ کیے گئے ٹاپکسس میں آپ کو پسندیدہ ترین دھاگہ یا انکے کمنٹس جو آپ کو یاد رہ گئے ہوں؟
ج) گلیور کا سفر والا دھاگہ بہت زبردست ہے
ایک اور شاندار کہانی پوسٹ کرنے جارہا ہوں وہ پڑھیے گا ضرور۔۔
9) اگر آپ کو انہیں کوئی ٹائیٹل دینا چاہیں یا کچھ dedicate کرنا چاہیں
ج) یہ انیس بھائی ہی ٹھیک ہیں
:flower:
 

باباجی

محفلین
شکریہ باباجی۔۔
ویسے آپ کا نام کیا ہے؟؟؟:D
میرا نام "فراز" ہے

بلکہ دھاگوں پر اچھی خاصی جان پہچان ہوگئی اور ہم بالکل بھی اجنبی نہیں۔۔۔
ہاں جی آپ کی یہ بات بھی ٹھیک ہے

بحث کرنے میں کوئی برائی نہیں، لیکن بحثِ لاحاصل سے بہتر ہے کہ مذاق مستی کرلی جائے۔۔
100٪ متفق

یہ بہتر ہے اس سے کہ وہاں مزید تلخی پیدا کری جائے۔۔
خاموشی میں بھلائی ہے بھائی

بحکم آپ کے ایسا ہی رہوں گا۔۔۔ :redheart:
ارے نہیں بھائی حکم صرف اللہ کا ، بندہ گزارش کرتا ہے

ذرا یہ نونہال کے سلسلے نمٹ جائیں۔ پھراسی طرف آؤں گا۔
ذار جلدی کرنا

مطبل پپو پاس ہوگیا یا گیٹ پاس سے پاس کردیا آپ نے؟؟؟:D
اس کا مطلب تھا کہ اس سوال کا جواب نہیں آتا مجھے

ایک اور شاندار کہانی پوسٹ کرنے جارہا ہوں وہ پڑھیے گا ضرور۔۔
ضرور
:flower:
 
مہ جبین انٹی کے بارے میں کیا کہوں۔۔
یہ تو ہیں ہی بہت پیاری اور پرخلوص شخصیت۔۔
1)مہمان شخصیت کے بارے میں آپ کا پہلا تاثر کیا تھا؟ پہلے تاثر سے لےکر اب تک آپ نے ان کو کیسا پایا ہے ؟ وہی پہلے والا تاثر ہے یا رائے بدل چکی ہے ؟
پہلا تاثر ایک ہنس مکھ اور خوش اخلاق انسان کا تھا جو آج تک قائم ہے
یہ آپ کی محبت ہے انٹی۔۔
2)۔ پہلی دفعہ انیس سے جان پہچان/بات چیت کا آغاز کب اور کیسے ہوا یا ابھی تک بات چیت کا آغاز نہیں ہوا ؟
پہلی دفعہ انیس سے عبداللہ کے نام پر بات شروع ہوئی تھی ایک تھریڈ میں
متفق۔۔ لیکن وہ نام کے عبداللہ نہیں نکلے۔۔:D
3 )۔ آپکو انیس الرحمن کی کون سی عادت سب سے زیادہ اچھی لگتی ہے/یا انکی شخصیت میں سب سے دلچسپ کیا لگتا ہے؟
محفل میں سب ہی انیس کی حاضر جوابی اور ذہانت کے معترف ہیں تو مجھے بھی انکی شخصیت کے یہ اوصاف اچھے لگتے ہیں
مجھے لگتا ہے اب میں مغرور ہوجاؤں گا۔۔ امید ہے کہ فاتح بھائی یا ساجد بھائی اٹھا کر نیچے پھینکیں۔۔۔:D
4)۔ کچھ ایسا خاص جو آپ نے انیس الرحمن کی شخصیت سے سیکھا یا سیکھنا چاہیں؟
انیس بیحد ذہین اور بذلہ سنج ہیں اور میں یہی سیکھنا چاہتی ہوں
آپ کو کب سے غلط فہمی ہے کہ آپ بیحد ذہین اور بذلہ سنج نہیں ہیں؟؟؟:rolleyes:
5)۔ مہمان شخصیت کے لیے کوئی مشورہ یا کوئی رائے؟
میرا خیال ہے کہ انیس بہترین شخصیت کے مالک ہیں اور انہیں کسی مشورے کی ضرورت نہیں
غیرمتفق۔
ہر جگہ بہتری کی گنجائش ہوتی ہے۔ اور اس کے لیے ہمیں اپنے بڑوں کے مشورے درکار ہوتے ہیں۔
6)۔اور کچھ خاص جو کہنا یا پوچھنا چاہیں ( کوئی ایسی بات/ فرمائش جو آپ نے ابھی تک نہ کہی ہو )
انیس اتنی خوبیاں اپنی شخصیت میں کہاں سے جمع کر لیں؟؟؟؟ ہمیں بھی یہ راز بتادو تاکہ ہم جیسے لوگوں کا بھی بھلا ہوجائے:)
یہ آپ کی نظر کا کمال ہے ورنہ بندہ اس قابل کہاں۔ وہ کہتے ہیں اچھے لوگ سامنے والے کی اچھائیاں ہی دیکھتے ہیں۔
7) مہمان شخصیت کے اوتار ، پیغامات اور دستخط کے بارے میں آپ کی کوئی رائے، پسندیدگی یا کوئی الجھن اور آپ انہیں محفل کےکن سیکشنز/زمروں میں زیادہ دیکھنا چاہتے ہیں وغیرہ؟
انیس کے اوتار ، پیغامات اور دستخط انکی طرح ہی بیحد انوکھے ، دلچسپ اور منفرد ہوتے ہیں اور گپ شپ کے زمروں میں رونق لگائے رکھتے ہیں
اس لئے کسی نصیحت کی ضرورت نہیں
نصیحت ایسی چیز ہے جس کی عقلمندوں کو ضرورت نہیں ہوتی اور بےوقوفوں کو کرنا بےکار ہے۔
8 ) مہمان شخصیت کے پوسٹ کیے گئے ٹاپکسس میں آپ کو پسندیدہ ترین دھاگہ یا انکے کمنٹس جو آپ کو یاد رہ گئے ہوں؟
سب سے بہترین بارش کے مناظر کی تصاویر کا تھریڈ لگا کہ جس میں کھینچی گئی ساری تصاویر بہت عمدہ تھیں
اور تبصرے تو سب ہی ایسے مزاحیہ ہوتے ہیں کہ اکثر خراب موڈ بھی انکے تبصروں سے بحال ہوجاتا ہے:heehee:
بہت شکریہ انٹی۔۔:)
9) اگر آپ کو انہیں کوئی ٹائیٹل دینا چاہیں یا کچھ dedicate کرنا چاہیں
انکو بلاشبہ " رونقِ محفل " کہا جاسکتا ہے :applause:
اللہ اس محفل کی رونق کو سلا مت رکھے آمین
بس اسی طرح دعاؤں میں یاد رکھا کریں۔
 
انیس بھائی کے بارے میں زیادہ تو لکھ نہیں سکتا کہ براہ راست ٹاکرا ان سے شاذ و نادر ہی ہوتا ہے اور کچھ ہم بھی محفل پر بے قاعدہ ہیں جس کی وجہ سے ان کے بارے میں زیادہ نہیں جان سکے۔ لیکن ایک بات جو خصوصیت کے ساتھ نوٹ کی کہ بہت شگفتہ مزاج اور محفل کے ماحول کو خوشگوار بنائے رکھنے میں ملکہ حاصل ہے۔ ان کے چھوٹے چھوٹے پر مزاح جملے واقعی بہت لطف دیتے ہیں۔ ابھی انہوں نے جو ہمارے بچپن کے دور کی نونہال کی کہانیوں کا ذکر کیا اور ایک ہماری پسندیدہ کہانی ہمیں آن کی آن میں چھو منتر کرکے مہیا کردی تو ہم تو ان کے گرویدہ ہوگئے جس کا ہم برملا اظہار کرتے ہیں۔ وقتا فوقتا انہیں اس معاملے میں زحمت دیتے رہیں گے کہ اب تو ہمیں پتہ لگ گیا ہے ان کا۔ رہائش بھی لالو کھیت میں ہے جو ہم سے صرف ایک ڈبلیو گیارہ کی مار پر ہے اس لئے اگر کبھی انہوں نے اڑی دکھائی تو ہم پہنچ جائیں گے ان کے ہاں دو چار بندے لے کر۔ پھر دیکھیں گے کیسے بچتے ہیں ہم سے۔:)
کئی جگہ پڑھا ہے رانا بھائی کم لکھتے ہیں،مگر جب بھی لکھتے ہیں کمال لکھتے ہیں۔ آج بھی کچھ ایسا ہی ہوا۔
عزت افزائی شکریہ۔
زحمت جب دیں گے بندہ حاضر ہوجائے گا۔۔:bighug:
بندےےےےےے۔۔۔۔
بھئی آپ سے تو بچ کر رہنا پڑے گا اب۔۔۔:biggrin:
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
نیلم کا بس نہیں چلتا ورنہ ہمیں حلال کرنے میں ذرا وقت نہ لگائیں یہ محترمہ۔۔۔ :laugh:
شکر ہے نہ بس چلتا ہے اور نہ بس چلتی ہے۔ بصورت دیگر بھی یہ ہمیں نیچے دے کر مارنے کی کوشش کرتی :shock:

اور متفق تو دیکھو کیسے بھاگ کر ہوئی ہے۔ حالانکہ اس کے ہر دھاگے کو مشہور کرنے میں ہمارا ہی ہاتھ ہے۔ :nerd:
 

نیلم

محفلین
شکر ہے نہ بس چلتا ہے اور نہ بس چلتی ہے۔ بصورت دیگر بھی یہ ہمیں نیچے دے کر مارنے کی کوشش کرتی :shock:


اور متفق تو دیکھو کیسے بھاگ کر ہوئی ہے۔ حالانکہ اس کے ہر دھاگے کو مشہور کرنے میں ہمارا ہی ہاتھ ہے۔ :nerd:
ہاہاہاہاہا،،،اور حکایات نیرنگ کو مشہور کرنے میں حکایتی نیلم کا ہاتھ ہے:laugh:
 
یہ بھی ایک مزے کی بات ہے کہ میں انہیں کافی ٹائم تک میر انیس بھائی سمجھتی تھی اور مجھے حیرت ہوتی تھی کہ انیس بھائی کو اچانک کیا ہو گیا وہ اتنا کیسے بدل گئے :ROFLMAO: وہ تو بھلا کرے کراچی عید ملن کا کہ اس میں سب راز کھل گئے :p
نواسے کو پتہ نہیں کیوں شوق ہے محفل کا "کاکا " بنے کا :ROFLMAO: تو پہلے انکا اوتار انکے بچپن کا تھا تو میں انہیں انیس بچے کہتی تھی​
پھر انکا اوتار کچھ بدلا کچھ عرصے یہ ایک دم بڑے بن گئے ۔پھر لڑکپن میں آگئے اور اب دیکھیں تو یہ نومولود بن گئے ہیں :p
بڑا کنفیوز کیا مجھے اس لیے تاثر اب جا کر بنا ہے اور بدلا ہے​
لیکن مہمان شخصیت کافی الگ الگ انداز میں نظر آئے پہلے سنجیدہ اور خاموش اور الگ مزاج کے​
پھر ایک دم افلاطون :p ایسا لگتا تھا جیسے ایک اکاؤنٹ سے کئی ساری شخصیات ہوں​
میر انیس بھائی بدل تو گئے تھے خیر۔۔ میں خود انہیں بڈھا بابا سمجھتا تھا۔۔۔:D
میں اور "کاکا"؟؟؟ میں لڑکپن میں ہی ہوں بڑا کب ہوگیا۔۔؟​
یہ دیکھیں 5 منٹ قبل کی تصویر۔۔​
HGpWq.jpg
یہ مونچھیں بس شغل میں رکھی ہیں۔ کبھی بھی کٹ جائیں گی۔۔:D
لیکن تاثر کیا بنا؟؟؟ وہ سمجھ نہیں آیا۔۔​
خیر میں مان لیتا ہوں اچھا بنا ہوگا۔:D
انیس نام سے واقفیت تو عید ملن کراچی سے ہوئی پھر ان کے بارش والے تھریڈ سے
پھر گپ شپ میں نوک جھونک چلتی تھی اور نواسے نے مجھے چڑانے کے لیے نانی کہنا شروع کر دیا اور میں نے بھی جواب میں نواسے
اس کے بعد یہ عادت اب اتنی پکی ہو چکی ہے کہ مجھ سے نواسے کا نام ہی نہیں لیا جاتا اور میں انہیں نواسہ ہی کہتی ہوں
محفل پر میرا پہلا اور اکلوتا نواسہ
اصل میں میں "کرنانی" کہتا تھا۔ جو بعد میں بگڑ کر "نانی" بن گیا۔۔۔:laugh:
اور اسی لیے اب آپ ہی میری نانی ہیں۔ شیطان کی نانی نہیں انیس کی نانی۔۔۔:D

بقو ل ان کے ہر ایک کو پن چبھونے کی :p
شوخی اور شرارت والی عادت
لاجواب کرنے کا فن وغیرہ
یہی عادتیں آپ میں بھی پائی جاتی ہے بس ذرا انداز الگ ہے۔۔:rolleyes:

4)۔ کچھ ایسا خاص جو آپ نے انیس الرحمن کی شخصیت سے سیکھا یا سیکھنا چاہیں؟
سیکھا تو نوک جھونک
اور سیکھنا چاہونگی ذہانت اور حاضر جوابی اور جوابی کاروائی :ROFLMAO:
سیکھی سکھائی ہیں آپ۔۔ مجھ غریب پر الزام کیوں؟؟؟:eek:
جبھی تولوگ کہتے ہیں کہ " تعبیر آپی کے آگے کوئی ٹک نہیں پاتا۔":bighug:

5)۔ مہمان شخصیت کے لیے کوئی مشورہ یا کوئی رائے؟​
سمجھدار کو کیا مشورہ یا رائے دینا​
البتہ ایک بات کہ خبردار جو محفل کو چھوڑنے کا کبھی سوچا بھی​
یہ بات آپ کے لیے بھی ہے۔ کیوں کہ آپ اکثر و بیشتر غائب ہوجاتی ہیں۔:)
 
Top