اس ہفتے کے مہماں *~*الف عین جی*~*

تعبیر

محفلین
salam.gif

انٹرویو کا سلسلہ تو ہے ہی پھر بھی دوسروں سے اپنے بارے میں سننا ور اچھے کمنٹس سب کو پسند ہیں۔ سو یہاں ہم خود کو دوسروں کی نظر سے دیکھیں گے۔ :)
میں ایک نیا سلسلہ شروع کرنا چاہ رہی ہوں۔ جس مین ہر ہفتے ایک رکن کو بطور مہماں یہاں بلایا جائے گا اور ہم سب ان کےبارے میں اپنی رائے بطور نزرانہ پیس کریں گے۔
اگر آپ کے پاس بھی کچھ مشورے یا سوال ہیں تو ضرور بتائیں ۔ اگلے ہفتے کی شخصیت بھی۔ آپ مین سے بھی کوئی اسے آگے بڑھانا چاہے تو موسٹ ویلکم۔
آپ یہ بھی مشورہ دیں کہ کیا اسے اگلی بار نئے تھریڈ میں شروع کیا جائے یا اسی میں :confused:

اس ہفتے جس محترم ہستی کو ہم اپنے عقیدت کے پھول بطور نذرانہ پیش کریں گے وہ ہین ہم سب کے جانے مانے اور سب میں یکساں مقبول اور پسندیدہ ہستی

977H_28.gif
الف عین جی
977H_28.gif


ویسے تو انکی تعریف کرنا سورج کو چراغ دکھانا ہے ۔ بس اتنا کہوں گی کہ ایک ہی ہستی میں ہمیں بچوں جیسی معصومیت ،جوانوں جیسی پھرتی اور شرارت اور بزرگوں جیسی شفقت ملتی ہے

آپ سب نے ان سوالوں کے جواب دینے ہیں :)




1۔ آپ کا انکے بارے میں پہلا تاثر کیا تھا۔اب آپ کی کیا رائے تھی اور ہے۔ یعنی اب تک ویسا ہی پایا یا آپ کے خیالات بدل چکے ہیں

2۔پہلی دفعہ جان پہچان/بات چیت کب اور کیسے ہوئی(کس سیکشن اور تھریڈ میں)

3۔انکی پسندیدہ عادت

4۔ان سے کیا سبق سیکھا

5۔ اس شخصیت کو آپکا کوئی مشورہ،رائے/پیغام یا سوال



ہمارٰ یہ مہمان شخصیت ہمین یہ بتائے گی کہ ہم انہیں کتنا صحیح سمجھتے ہین اور ہمارے سوالوں کے جواب بھی دینگی ۔ اس کے علاوہ وہ جو چاہیں
 
تعبیر اپیا میں نے تو یہ سیٹ ریزرو کرا لی تھی اس لئے سب سے پہلے آپ کے نہیں میرے جواب۔ :grin:


1۔ آپ کا انکے بارے میں پہلا تاثر کیا تھا۔اب آپ کی کیا رائے تھی اور ہے۔ یعنی اب تک ویسا ہی پایا یا آپ کے خیالات بدل چکے ہیں

شروع شروع میں تو سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ اتنی معمر ہستی کی سرپرستی حاصل ہونے جا رہی ہے۔ جب کسی تانے بانے میں چاچو نے اپنی عمر بتائی تو ہفتوں تک باوجود کوشش کے خود کو یہ باور کرانے مین نا کام رہا۔ اب خیالات اتنے بدلے ہیں کہ الف عین کے بجائے چاچو کہنے لگا ہوں۔

2۔پہلی دفعہ جان پہچان/بات چیت کب اور کیسے ہوئی(کس سیکشن اور تھریڈ میں)

پہلی بار محفل میں داخل ہی چاچو کی پکار پے ہوا تھا (گر چہ اس وقت چاچو کو چاچو نہیں سمجھا تھا)۔ در اصل ایک روز اپنے نام کو گوگل کرتے ہوئے محفل میں چاچو کے ایک مراسلے کا ربط ہاتھ لگا جس میں مجھے پکارا گیا تھا۔ ملاحظہ فرمائیں یہ ربط۔ اولاً تو چندھیائی ہوئی آنکھوں سے ایک ایک رکن ایک ایک تانے بانے اور ایک ایک مراسلے کو دیکھتا رہا پھر دھیرے دھیرے مانوس ہو گیا۔ محفل میں سب سے پہلے جن لوگوں کو محسوس کیا ان مین چاچو، شمشاد بھائی اور شاکر بھائی کا نام سر فہرست ہے۔

3۔انکی پسندیدہ عادت

تہنیتی پیغامات کے ضمن میں پیش پیش رہنا (جو کہ Visitors کو User بنانے میں بہت معاون ثابت ہوتا ہے)۔ اپنی زبان و مذہب کے تئیں اس قدر لگن۔ اور بیک وقت ہر عمر، ہر رنگ اور ہر مزاج میں جلوہ گر ہونا۔

4۔ان سے کیا سبق سیکھا

میرے اس فلسفے کو تقویت ملی کہ الفاظ کی حد تک کچھ بھی ہو پر کبھی بھی خود پر تھکن طاری نہیں کرنا چاہئے۔

5۔ اس شخصیت کو آپکا کوئی مشورہ،رائے/پیغام یا سوال

(نالائق) اپیا بڑوں کو مشورہ یا صلاح نہیں دیتے (گرچہ میں نے یہ خطا کی ہے جریدہ سمت کو لیکر)۔ ;)
کوئی پیغام یا سوال ہوا تو میں چاچو کو پی ایم یا کال کر لوں گا۔ آپ سب کو کیوں بتاؤں!! :grin: :grin:
 

تعبیر

محفلین
سوری ابھی مجھ سے یہ مکمل نہین ہوا اور پتہ نہیں کیسے پوسٹ ہو گیا۔ ابھی بہت کچھ ڈالنا ہے اس میں ۔ ابھی کوئی جواب نہ دے


اب ہو گیا اب اپ جواب دے سکتے ہیں :)
 

تعبیر

محفلین
سب سے پہلے میرے جوابات




1۔ آپ کا انکے بارے میں پہلا تاثر کیا تھا۔اب آپ کی کیا رائے تھی اور ہے۔ یعنی اب تک ویسا ہی پایا یا آپ کے خیالات بدل چکے ہیں

جب مین یہان آئی تو انہین یہاں سب سے استاد محترم کہتے سنا سو تاثر کافی مرعوب کن تھا ۔نہیں پہلے کافی ڈر لگتا تھا ۔ اب بہت بہت ہی شفیق پایا ہے۔
ہوا یوں کہ جیسا کہ سب جانتے ہین کہ مجھے کمنٹس کرنے اور الٹے سیدھے سوال کرنے کی عادت ہے تو الف عین جی ہمیشہ میری correction کیا کرتے تھے جس سے لگا کہ مجھے سدھارنا چاہتے ہیں :grin:

2۔پہلی دفعہ جان پہچان/بات چیت کب اور کیسے ہوئی(کس سیکشن اور تھریڈ میں)

مجھے یہ یاد نہین آرہا :(

3۔انکی پسندیدہ عادت

انکی زندہ دلی اور سن سے جلد گھل مل جانا


4۔ان سے کیا سبق سیکھا

یہی کہ سرحدیں کوئی معنی نہین رکھتیں اصل چیز انسانیت ہے اور اپنی زبان سے پیار



5۔ اس شخصیت کو آپکا کوئی مشورہ،رائے/پیغام یا سوال

سوال یہ ہے کہ آپ اتنے شفیق،اچھے اور زندہ دل کیسے ہیں :confused:
 

ایم اے راجا

محفلین
تعبیر جی سب سے پہلے تو یہ سلسلہ شروع کرنے پر آپ کو مبارک۔
ہر ہفتے کو ایک نئے مہمان کو دعوت دی جائے اور نئی تھریڈ میں جو کہ اسی مہمان کے نام سے شروع کیجائے۔
اعجاز صاحب کے بارے میں جتنا کچھ کہا جائے کم ہے حالانکہ انسے میری یہاں جان پہچان کا دورانیہ کچھ زیادہ نہیں اور انکے بارے میں، میں زیادہ کچھ جانتا بھی نہیں، لیکن وہ بہت شفیق بردبار اور بہت ہی خوشکن شخصیت ہیں کہ اس سے زیادہ الفاظ میرا ساتھ نہیں دے رہے، میں انکو بہت تنگ کرتا رہتا ہوں اور تقریبن روز ہی اپنی غزلوں کی اصلاح کرواتا رہتا ہوں، کبھی کبھی تو انسے بحث بھی کر جاتا ہوں لیکن انہوں نے کبھی برا نہیں منایا یہ انکا بڑا بلکہ بہت ہی بڑا پن ہے۔ باقی بعد میں۔ شکریہ۔
 

تیشہ

محفلین
مجھے انکل بہت پسند ہیں ، سو مجھے ان سے بہت پیار ہے ۔ انکی عادت بہت اچھی ، بہت محبت کرنے والے انسان ہیں ، بہت فرینڈلی ، بہت احترام کرتی ہوں ، انکے ساتھ مجھے آنٹی جی سے بھی فون کرنے کا موقع ملا ہے ، بہت شفیق ، اور اپنائیت والے ہیں دونوں ہی ۔
مجھے جب بھی کبھی کال کی ان دونوں سے بہت اپنائیت ملی ہے ۔ بہت اچھے ہیں ۔

پہلی دفعہ مجھے یاد ہے ، جب میں نے کسی تھریڈ پر دوست بھیا کی بات پر ٹھان لی تھی کہ سب دوستوں کو اس آنے والی عید پر گفٹ بھیجوں گی اور سب کو میں نے لکھا تھا سب نے اپنے ایڈریس مجھے بیجھے تھے تو انکل جی نے بھی دیا ، ایڈریس فون ، تب میری پہلی پہلی بات تھی ان سے ، جو کہ بہت ہی اچھی اور یادگار ہے آجتک ۔ :)
 

سارہ خان

محفلین
تعبیر سب سے پہلے تو مبارباد ۔۔ اتنا اچھا تھریڈ شروع کرنے پر ۔۔:) پھر شکریہ کی اتنی اچھی اور میری پسندیدہ شخصیت کو مہمان بنایا ۔۔:)

1۔ آپ کا انکے بارے میں پہلا تاثر کیا تھا۔اب آپ کی کیا رائے تھی اور ہے۔ یعنی اب تک ویسا ہی پایا یا آپ کے خیالات بدل چکے ہیں


ان کی شخصیت کے بارے میں پہلا تاثر بہت اچھا تھا ۔۔ ان کو ہمیشہ نئے پرانے سب میمبرز کے ساتھ بہت اپنائیت اور محبت سے بات کرتے دیکھا ۔۔ میں نے جب محفل جوائن کی تھی تو اکثر لوگوں کو انہیں استاد محترم کہتے دیکھا اور کچھ میں خود بھی ان کی فہم و فراست سے مرعوب ہوگئی تھی اس لئے انہیں استاد محترم ہی کہتی ہوں ۔۔:)

2۔پہلی دفعہ جان پہچان/بات چیت کب اور کیسے ہوئی(کس سیکشن اور تھریڈ میں)


پہلی دفعہ کی بات چیت تو یاد نہیں لیکن ان کی اکثر پوسٹس میں نے کھیل کھیل کے سیکشن میں پڑھی ہیں بہت خوبصورت الفاظ کا چناؤ ہوتا ہے انداز سے اپنائیت، شرارت ،بذلہ سنجی اور شگفتگی جھلکتی ہے ۔۔:)

3۔انکی پسندیدہ عادت

خوش مزاجی، بذلہ سنجی اور سب کے لئے مبارکباد کے تھریڈ کھولنا۔۔

4۔ان سے کیا سبق سیکھا

اپنی زبان سے محبت اور اس کی ترقی کے لئے کچھ کرنے کا جذبہ ۔۔ خوش اخلاقی ۔۔

5۔ اس شخصیت کو آپکا کوئی مشورہ،رائے/پیغام یا سوال



بس صرف دعا کہ ہمیشہ خوش رہیں ۔۔:)
 

محمد وارث

لائبریرین
بہت اچھا سلسلہ شروع کیا ہے تعبیر صاحبہ آپ نے۔

اعجاز صاحب کے بارے میں کچھ کہنا سورج کو چراغ دکھانے کے مترادف ہے لیکن ہم بھی چونکہ انکے قتیل ہیں اس لیے واجب ہے کہ آپ کے فارمیٹ کے مطابق کچھ عرض کروں۔



1۔ آپ کا انکے بارے میں پہلا تاثر کیا تھا۔اب آپ کی کیا رائے تھی اور ہے۔ یعنی اب تک ویسا ہی پایا یا آپ کے خیالات بدل چکے ہیں

پہلا تاثر بہت اچھا تھا لیکن میں انکی پوسٹ کی تعداد دیکھ کر ڈر گیا تھا کہ یہ صاحب تو کوئی 'تیس مار خان' ہونگے، لیکن کچھ دنوں بعد ہی یہ تاثر تحلیل ہو گیا اور تب سے اسکی جگہ ایک مشفق اور انتہائی مددگار "صاحبِ دل" کا تصور میرے دل و دماغ میں برا جمان ہے۔


2۔پہلی دفعہ جان پہچان/بات چیت کب اور کیسے ہوئی(کس سیکشن اور تھریڈ میں)

میرے خیال میں شعر و شاعری کے کسی سیکشن میں ہوئی تھی۔


3۔انکی پسندیدہ عادت

کوئی بتلاؤ کہ ہم بتلائیں کیا

ساری محفل انکی خوش اخلاقی، زندہ دلی اور ہمہ وقت ہر قسم کی مدد کو تیار رہنے کی عادات (خصوصاً نو آموز شعراء کی مدد) کی قتیل ہے سو ہم بھی ہیں۔

اردو زبان کی نیٹ پر (یونی کوڈ میں) ترویج کیلیئے انکی خدمات ہر قسم کی تحسین سے بالا تر ہیں اور یہاں بہت کم لوگ جانتے ہونگے کہ اب تک اعجاز صاحب اپنی جیب سے ہزاروں روپے خرچ کر کے کئی کتابوں کی ٹائپنگ کرواچکے ہیں، ماشاءاللہ، جزاک اللہ خیراً۔


4۔ان سے کیا سبق سیکھا

سیکھنے سکھانے کا عمل ساری زندگی جاری رہتا ہے اور میں بڑے فخر کے ساتھ کہہ سکتا ہونکہ اس خوبصورت اردو محفل پر بہت کچھ سیکھنے کو ملا جن میں اور بہت سے دوستوں کے علاوہ اعجاز صاحب بھی شامل ہیں۔ اور یہ کہ

تقلید کی روش سے تو بہتر ہے خودکشی
رستہ بھی ڈھونڈ، خضر کا سودا بھی چھوڑ دے


5۔ اس شخصیت کو آپکا کوئی مشورہ،رائے/پیغام یا سوال

ایک سوال ہے اعجاز صاحب سے کہ آپ نے اپنی تصویر کیوں ہٹا دی، مجھے بہت اچھی لگتی تھی، چہرے پر چھوٹی سفید ڈاڑھی اور لبوں پر ایک ہلکا سا تبسم، آپ کی شخصیت کی بہت اچھی تصویر کشی کرتی تھی آپ کی تصویر۔ :)
 

الف عین

لائبریرین
شاید مجھے دترمیان میں کودنا نہیں چاہئے، جب اہم ارکان کی آراء ختم ہو جائیں۔ تو میں ان پر اپنی رائے دوں اور ان کے سوالات کا جوابات دوں۔ آج تو یہ سب پڑھ کر جذباتی ہو گیا تھا دوپہر کو ہی، اور فرطِ جذبات کا مطلب میرے لئے۔۔۔۔۔۔ محض چشمِ نم۔۔۔۔
فی الھال بہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہت شکریہ۔۔۔ کبھی کبھی میرا کی بورڈ بھی ایک کنجی پر پھنس جاتا ہے، لیکن یہاں میں نے جان بوجھ کر یہ عمل کیا ہے۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
1۔ آپ کا انکے بارے میں پہلا تاثر کیا تھا۔اب آپ کی کیا رائے تھی اور ہے۔ یعنی اب تک ویسا ہی پایا یا آپ کے خیالات بدل چکے ہیں


بالکل پہلی پوسٹ جو میں یہاں فورم پر کی تھی اس ممیں تو نہیں لیکن جب میں یہاں فورم پر آئی تھی تو شروع شروع میں اعجاز انکل کے کچھ پیغامات سے لگا کہ اعجاز انکل کچھ سخت مزاج رکھتے ہیں ۔ میں اعجاز انکل کے سب پیغامات پڑھا کرتی تھی جو اعجاز انکل دوسرے اراکین کے ساتھ بات چیت کرتے تھے ۔ البتہ تیکنیکی پیغامات البتہ نہیں جو مجھے سمجھ نہیں لگتی ۔ پھر رفتہ رفتہ لگا کہ اعجاز انکل اسٹریٹ فارورڈ ہیں، بھلے سخت مزاج ہوں یا نہ ہوں لیکن سوچ میں رجڈ نہیں تو مجھے اعجاز انکل کی یہ بات بہت اچھی لگی ۔ پھر ساتھ ساتھ یہ بھی معلوم ہوا کہ اعجاز انکل شفیق بھی ہیں اور کیئرنگ بھی ہیں ۔ تو یوں تاثر ارتقائی رہا۔





2۔پہلی دفعہ جان پہچان/بات چیت کب اور کیسے ہوئی(کس سیکشن اور تھریڈ میں)


اعجاز انکل سے بالکل شروع میں ہی بات ہو گئی تھی ، میں جس پہلے تھریڈ میں پوسٹ کیا تھا وہاں نبیل بھائی نے اور چند دوسرے اراکین نے مجھے حوصلہ افزائی کی تھی انھی میں سے ایک نام اعجاز انکل کا تھا تو اس طرح اعجاز انکل سے بات ہوئی میری ۔ اعجاز انکل کی وہ پوسٹ دلچسپ تھی اس میں انکل نے فارسی کے حوالے سے کچھ لکھا تھا ۔ یہ تھریڈ کھیل ہی کھیل کے سیکشن میں تھا جہاں نبیل بھائی نے یہ تھریڈ کھولا تھا جس میں شروع میں میں پوسٹس کی تھیں ابھی میں ڈھونڈا ہے اسے لیکن مجھے یہ تھریڈ ملا ہی نہیں یہاں ربط دینے کے لیے ۔ شاید کسی نے وہ تھریڈ ڈیلیٹ کر دیا ہے :(

نبیل بھائی وہ تھریڈ کہاں ہوگا :(







3۔انکی پسندیدہ عادت


شفیق ۔






4۔ان سے کیا سبق سیکھا


کیئرنگ ہونا






5۔ اس شخصیت کو آپکا کوئی مشورہ،رائے/پیغام یا سوال


اعجاز انکل آپ سے بانسری کی فرمائش کی تھی آپ کے انٹرویو کے تانے بانے میں ۔ ۔ ۔ وہی فرمائش آپ سے ہے کہ جب بھی وقت ملے اسے پورا کر دیں ! اعجاز انکل کیا آپ ریکارڈ کر کے پوسٹ کر سکتے ہیں ؟
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
ایک فرمائش اور بھی کر لوں :)

اعجاز انکل ، آپ کی ٹائپو بہت دلچسپ ہوتی ہے ۔ ۔ ۔ :) میرا دل ہوتا ہے کہ خود ہی بیٹھ کر درست کرتی جاؤں سچی سے ۔ ۔ ۔

نبیل بھائی ، کیا یہ ممکن ہے ایسا کرنا ؟
 

بلال

محفلین
1۔ آپ کا انکے بارے میں پہلا تاثر کیا تھا۔اب آپ کی کیا رائے تھی اور ہے۔ یعنی اب تک ویسا ہی پایا یا آپ کے خیالات بدل چکے ہیں

میرا اعجاز انکل کے بارے میں پہلا تاثر یہ تھا کہ میں سمجھا کہ یہ بھی ہماری عمر کے ہوں گے لیکن جب پتہ چلا تو بہت عجیب سی خوشی ہوئی کہ اس عمر میں بھی اتنے ایکٹیو اور اردو کے لئے اتنی کوشش۔۔۔۔۔۔ میں تو اعجاز انکل سے بہت متاثر ہوں۔۔۔ اگر کبھی مجھے ملیں تو سارا دن ان کا دماغ کھاتا رہوں ایک سوال کا جواب دیں تو دوسرا پوچھ لوں اور کہوں کہ نصیحتیں کرتے جائیں۔۔۔ مجھے تو بہت محنتی شخص لگتے ہیں۔۔۔ ان جیسا کوئی کوئی ہوتا ہے۔۔۔

2۔پہلی دفعہ جان پہچان/بات چیت کب اور کیسے ہوئی(کس سیکشن اور تھریڈ میں)

کچھ یاد تو نہیں لیکن ایک بار لائبریری کے لئے فنڈ ریزنگ کا ذہن میں آیا تو پتہ چلا کہ اس بارے میں پہلے کافی بات ہو چکی ہے کسی تھریڈ میں۔۔۔ اُس تھریڈ کو دیکھا تو پتہ چلا کہ اس میں جو لوگ پیش پیش تھے اُن میں اعجاز انکل بھی ہیں تو پھر اعجاز انکل کو پی ایم کیا اس کے بعد محفل پر مختلف موضوع پر بات ہوئی۔۔۔


3۔انکی پسندیدہ عادت

جہاں تک اُن سے ہو سکتا ہے دوسروں کی مدد کرتے ہیں بہت مخنتی ہیں۔۔۔ مزاج تو اتنا اچھا کہ کیا بتاؤ۔۔۔ مختصر یہ کہ اعجاز انکل کا محفل پر لکھا ہوا ایک ایک لفظ مجھے پسند ہے۔۔۔


4۔ان سے کیا سبق سیکھا

فی الحال تو سیکھ رہا ہوں۔۔۔ لیکن جس بات سے میں بہت متاثر ہوا اور اسے ہمیشہ اپنا جذبہ بڑھانے کے لئے یاد کروں گا کہ عمر کچھ بھی بس اچھے کام کا جذبہ ہونا چاہیئے۔۔۔ وہ کہتے ہیں نا "دل ہونا چاہی دا اے جواں عمراں وچ کی رکھیا"

5۔ اس شخصیت کو آپکا کوئی مشورہ،رائے/پیغام یا سوال

ہم نے کیا مشورہ دینا ہے۔۔۔ اب ہم استادوں کو مشورہ دیں گے کیا۔۔۔ بس اُن سے درخواست ہے کہ ہمیں مشورے دیتے رہیں۔۔۔

اللہ تعالٰی اعجاز انکل کو صحت اور لمبی عمر عطا کرے۔۔۔آمین
 

شمشاد

لائبریرین
بہت شکریہ تعبیر یہ دھاگہ شروع کرنے کا۔ بہت اچھا سلسلہ ہے۔ اس سے اراکینِ محفل ایک دوسرے کے متعلق زیادہ بہتر طریقے سے جان سکیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اعجاز بھائی کی قدآدم شخصیت کے بارے میں لکھنا سورج کو چراغ دکھانے والی بات ہے۔
ان کی شخصیت تو اظہرً من الشمس ہے۔

مجھے نہیں یاد میری ان سے بات چیت کیسے شروع ہوئی۔

پہلے پہل شعر و شاعری کے دھاگوں میں اکثر آیا کرتے تھے، پھر غالباً مصروفیت کی وجہ سے ادھر نہیں آ رہے۔

آج کل " براہ کرم تقطیع کر دیں " کے عنوان سے ایک دھاگہ چل رہا ہے۔ مجھے تقطیع کی خاک سمجھ نہیں ہے لیکن میں وہ پڑھتا ضرور ہوں اور حیران ہوتا ہوں کہ اعجاز بھائی کیسے اتنا وقت نکال لیتے ہیں کہ ایک ایک ایک شعر اور شعر کے ایک ایک حرف پر اپنی ماہرانہ اور ناقدانہ رائے دیتے ہیں۔ لگن اور شوق رکھنے والے اراکین کے لیے یہ دھاگہ ایک خزانے سے کم نہیں۔

ہندوستان جہاں ہر طرف ہندی رسم الخط کا دور دورہ ہے، وہاں اس مرد مجاہد نے اردو زبان کو فروغ دینے کے لیے جھنڈے گاڑے ہوئے ہیں اور کئی ایک محاذوں پر اکیلے ہی لڑ رہے ہیں۔

اللہ سے دعا ہے کہ انہیں اپنے مقصد میں کامیاب ہونے کے لیے ہمت اور طاقت عطا فرمائے۔

ان کی پسندیدہ عادت یہی ہے کہ بلاامتیاز ہر ایک سکھانے میں پیش پیش رہتے ہیں۔

یہ تھی اعجاز بھائی کے متعلق میری مختصر سی رائے۔
 

تعبیر

محفلین
شاید مجھے دترمیان میں کودنا نہیں چاہئے، جب اہم ارکان کی آراء ختم ہو جائیں۔ تو میں ان پر اپنی رائے دوں اور ان کے سوالات کا جوابات دوں۔ آج تو یہ سب پڑھ کر جذباتی ہو گیا تھا دوپہر کو ہی، اور فرطِ جذبات کا مطلب میرے لئے۔۔۔۔۔۔ محض چشمِ نم۔۔۔۔
فی الھال بہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہت شکریہ۔۔۔ کبھی کبھی میرا کی بورڈ بھی ایک کنجی پر پھنس جاتا ہے، لیکن یہاں میں نے جان بوجھ کر یہ عمل کیا ہے۔

یہ آپ کا ہی دھاگہ ہے۔ جب چاہیں آ سکتے ہیں :)
پلیز آپ شکریہ کہ کر ہمیں شرمندہ نہیں کریں گے۔ آپ نے جتنا ہمارے لیے کیا ہے۔ اس کے لیے تو ہمارے پاس آپ کو دینے کے لیے کچھ ہے بھی ہیں۔
آپکی اس پوسٹ نے مجھے بھی ابدیدہ اور جذباتی کر دیا۔ آپ کے لیے اس وقت میں کیا محسوس کر رہی ہوں بتا نہیں سکتی۔
جب مجھے اپنے بابا پر پیار اتا ہے تو میں انکے ہاتھ پکڑ کر دوزانو ہو کر اپنا سر جکھا دیتی ہوں اور وہ میرے سر پر ہاتھ پھیر دیتے ہیں۔ اس وقت بھی میں نے آپ کی ان ٹائپ کرتی ہوئی انگلیوں پر اپنے ہاتھ رکھ دیے ہیں اور سر جکھا دیا ہے ۔

اب پلیز اپ شکریہ نہین کہیں گے اچھاااااااااااااااااااااااااااااااا :)
مجھ میں نہ صبر نام کی چیز بالکل نہیں جب تک مین بھی کمنٹس نہ دے دوں سکون نہیں ملتا۔مزا ہی نہین اتا :grin: سو مین بھی بیچ میں کود پڑی۔

سب جواب دینے والون کا میں شکریہ ادا کرناچاہون گی
خاص کر زیک، شمشاد، سارہ اور سعود کا
کہ مین نے اس ٹاپک کے لیے انکی صلح مانگی اور انہوں نےنہ صرف اجازت دی بلکہ حوصلہ افزائی بھی کی
مہمان کا نام شمشا نے تجویز کیا
پھر مجھے الف عین کی تعریف کے لیے الفاظ نہیں مل رہے تھے میں نے سارہ کی مدد لی اس نے مجھے اتنا کچھ بتایا اور لکھ کر دیا۔ پر پتہ نہیں کیوں مجھے وہ بےایمانی لگی اور میں نے وہ جملے نہیں لکھے :( سوری سارہ
 

الف عین

لائبریرین
تعبیر۔۔۔ شکریہ ادا نہیں‌کر رہا۔۔ ٹھیک۔۔۔۔ اور اب لگا کہ محفل پر میری بیٹیوں کی تعداد میں اضافہ ہی ہو گیا۔ پہلے ہی دو بیٹیاں بابا جانی کہہ کے مخاطب کرتی ہی تھیں۔ تم بھی اپنے سر پر میرا ہاتھ تصور کر لو۔۔۔
باقی پھر
 

زھرا علوی

محفلین

1۔ آپ کا انکے بارے میں پہلا تاثر کیا تھا۔اب آپ کی کیا رائے تھی اور ہے۔ یعنی اب تک ویسا ہی پایا یا آپ کے خیالات بدل چکے ہیں

پہلا تاثر زبان و ادب کا گہرا علم رکھنے والا انسان ہونے کی حیثیت سے ہی تھا سو اب بھی ہے ۔۔۔ ہاں عمر کے بارے میں تاثر غلط تھا مجھے بہت عرصے تک نہیں پتہ تھا اور پتہ چلتا بھی نہ اگر سعود بھیا نہ بتاتے تو کیوں کہ ان کو چاچو کہا جانا مین محض مذاق سمجھتی تھی۔۔۔۔لیکن پتہ چلنے کے بعد انکی شخصیت کا تاثر یکسر بدل گیا اور اور وہ تاثر کیا تھا اس کا اندازہ شائد یس بات سے ہو جائے کے میں نے اس بات کو سوچا کے انکی بیٹی ان کے بارے میں کیا محسوس کرتی ہونگی اور رشک آیا۔۔۔۔۔۔

2۔پہلی دفعہ جان پہچان/بات چیت کب اور کیسے ہوئی(کس سیکشن اور تھریڈ میں)

پہلی مرتبہ تب پہچان ہوئی جب انہوں نے مجھے اطلاع دی کے میری غزل اور نظم انہوں نے "سمت" کے لیے منتحب کی ہے۔۔۔۔۔۔

3۔انکی پسندیدہ عادت

ان میں زندگی کی بھر پور جھلک نظر آتی ہے جو انکے خبصورت مزاج کا کارنامہ ہے۔۔۔۔۔انکا اخلاص ، راہنمائی زندہ دلی

4۔ان سے کیا سبق سیکھا

اخلاص، زندہ دلی، اور چلتے رہنے کا سبق لیا۔۔۔۔۔


5۔ اس شخصیت کو آپکا کوئی مشورہ،رائے/پیغام یا سوال



ہمیشہ اپنی شفقت اور راہنمائی سے نوازتے رہیے گا۔۔۔۔۔محفل میں یونہی زندگی بکھیرتے رہیے گا

آپ کے لیے ڈھیروں دعائیں اور نیک خواہشات۔۔۔۔

زھرا علوی
 

damsel

معطل
میں اس دھاگے کو 3-4 بار کھول کر بند کر چکی ہوں لکھنا چاہتی ہوں لیکن سمجھ نہیں آتا کہ کیا لکھوں کیونکہ میری الف عین انکل سے بالکل بھی جان پہچان نہیں:( اور میں ان کے متعلق کچھ زیادہ نہیں جانتی لیکن کوشیش کرتی ہوں شاید کچھ بتا سکوں اب تک ان کو جتنا بھی جانا ہے اتنا ہی سہی۔

1۔ آپ کا انکے بارے میں پہلا تاثر کیا تھا۔اب آپ کی کیا رائے تھی اور ہے۔ یعنی اب تک ویسا ہی پایا یا آپ کے خیالات بدل چکے ہیں
پہلے پہلے تو غائبانہ تعارف ہی تھا سنتی تھی کہ ایک استاد محترم ہیں جو سب کی شاعری کا قبلہ درست کراتے ہیں ۔ پھر کہیں پڑھا اعجاز انکل یا بھائی وہ بھی سنا کہ کوئی بہت بڑے بھائی ہیں اور صرف ادبی دھاگوں پر ہی ملتے ہیں(یہ سب میرے تصورات تھے جو باقی اراکین کی پوسٹ سے میرے ذہن میں آئے) پھر میں نے ایک عجیب و غریب سا دھاگہ دیکھا "مشاق دوشیزہ" جس کو ابتدآ میں نے مشتاق دوشیزہ پڑھا تھا:confused: وہ کسی الف عین نے لکھا تھا۔ جب میں اس دھاگے پر گئی تب مجھے معلوم ہوا کہ یہ 3 نام ایک ہی شخصیت کے ہیں۔:( تو استاد محترم کا نام سن کے ہی میں کہتی تھی ان دھاگوں سے بچ کر گزرنا جہاں استاد محترم پائے جاتے ہیں ان سے مجھے ڈر لگتا تھا۔ اعجاز بھائی مجھے کو شاعر ٹائپ لگتے تھے البتہ الف عین انکل مجھے بہت اچھے لگے۔ ان کے الفاظ کا چناؤ بہت خوبصورت اور ہلکا پھلکا سا لگا مجھے اور انھوں نے مجھے وہ دھاگہ کھول کر بہت حیران کیا تھا

2۔پہلی دفعہ جان پہچان/بات چیت کب اور کیسے ہوئی(کس سیکشن اور تھریڈ میں)
مشاق دوشیزہ میں۔ اس کے بعد انکل کی پوسٹس کو میں نظر میں رکھنے لگی ہوں جیسے وہ سب کو نظر میں رکھتے ہیں

3۔انکی پسندیدہ عادت

مجھے تو لگتا بھی نہیں کہ وہ بہت سارے دھاگے پڑھتے بھی ہوں گے لیکن کچھ ایسے دھاگوں میں ان کی پوسٹس دیکھیں میں نے جہاں میں امید نہیں کرتی تھی کہ وہ ایسی اوٹ پٹانگ پوسٹس پڑھتے بھی ہون گے کجا کے ان کا جواب دینا۔ ان کی خیال رکھنے کی عادت ، باخبر رہنا، بذلہ سنجی اور دین کے لیے خدمت کرنے کا عہد کرنے والی عادت

4۔ان سے کیا سبق سیکھا

ابی تک تو کچھ نہیں اور یقینآ اس میں ہاتھ میری اپنی نالائقی کا ہی ہے

5۔ اس شخصیت کو آپکا کوئی مشورہ،رائے/پیغام یا سوال
مجھے ہر ایسے انسان کی سنگت اچھی لگتی ہے جو مجھ سے دو قدم آگے ہو، علم میں تجربے میں عمر میں یا کسی بھی چیز میں۔ میں چاہون گی کہ انکل ہمیں تھوڑا گائیڈ کریں۔ جب ہم اپنے سے چھوٹوں کو دیکھتے ہیں تو ان کا ہر قدم گویا ہمیں معلوم ہوتا ہے کہ کیا ہوگا یہ بچہ اب کیا کرے گا اور کیا کر سکتا ہے۔
جیسے بچپن میں ہمارے استاد کہا کرتے تھے کہ ان کی دو انکھیں آگے ہیں اور دو پیچھے انھیں سب پتا ہے کہ کون کیا کر رہا ہے۔یہ انھوں نے زندگی سے سیکھا تو انکل آپ ہم سے زندگی کی دوڑ میں بہت آگے ہیں آپ کو پتا ہوگا کہ زندگی کی شاہراہ پر کب ،کہاں اور کیسے کوئی پھسل سکتا ہے۔ اگر ہوسکے تو آپ زندگی کی شاہراہ پر چلنے کے کچھ گر ہمیں بھی بتایئے گا۔
اللہ آپ کو صحت، ایمان اور صبر و استقامت عطا کرے۔(آمین)
 

ایم اے راجا

محفلین
1۔ آپ کا انکے بارے میں پہلا تاثر کیا تھا۔اب آپ کی کیا رائے تھی اور ہے۔ یعنی اب تک ویسا ہی پایا یا آپ کے خیالات بدل چکے ہیں؟
جواب۔ میں پہلے انھیں بہت سخت اور روکھے مزاج کا پرانا شاعر سمجھا تھا، لیکن کچھ ہی دنوں بعد میں نے انھیں مشفق بزرگ اور نہایت بردبار اور محبت کرنے والا استاد پایا۔
2۔پہلی دفعہ جان پہچان/بات چیت کب اور کیسے ہوئی(کس سیکشن اور تھریڈ میں)
جواب۔ میری پہلی ملاقات انسے بزمِ سخن میں ہوئی تھی، اور پھر میں انکا مرید ہو گیا۔

3۔انکی پسندیدہ عادت
جواب۔ کہ وہ کبھی ناراض نہیں ہوتے اور ہر سوال اور بحث کا جواب بڑے مشفقانہ طریقے سے دیتے ہیں ایسی صفت ان جیسے بڑے لوگوں میں بہت کم پائی جاتی ہے جبکہ وہ چھوٹوں کیساتھ چھوٹے اور بڑوں کے سا تھ بڑے، مجھ جیسے نالائق بندے کو بھی بات بڑی شفقت سے سمجھاتے ہیں لگتا ہیکہ غصہ انکی سرشت میں ہی شامل نہیں۔
4۔ان سے کیا سبق سیکھا
جواب۔ ابھی تو سلسلہ جاری ہے۔

5۔ اس شخصیت کو آپکا کوئی مشورہ،رائے/پیغام یا سوال

جواب۔ مجھ میں یہ ہمت نہیں کہ ان جیسی بڑی شخصیت کو کوئی مشورہ دوں یا رائے دوں کیونکہ میں خود کو زمین کا ذرہ اور انھیں گگن سمجھتا ہوں، بحرحال گزارش ہیکہ وہ اپنا مکمل تعارف اپنے پوسٹل اور ہو سکے تو فون ( موبائیل) نمبر کے ساتھ مجھے پی ایم کر دیں تو شکر گزار رہوں گا۔ شکریہ۔
 

فرخ منظور

لائبریرین
۔ آپ کا انکے بارے میں پہلا تاثر کیا تھا۔اب آپ کی کیا رائے تھی اور ہے۔ یعنی اب تک ویسا ہی پایا یا آپ کے خیالات بدل چکے ہیں؟
جواب۔ اعجاز صاحب بہت اچھے انسان ہیں اور اس سے بھی بڑھ کر اردو زبان و ادب کے دلدادہ ہیں - پہلا تاثر تو یہی تھا کہ بہت ادب دوست ہیں اور ان کی سمت کی سائٹ دیکھ کر تو اور متاثر ہوا اور ان کی یہ بات تو بہت اچھی لگی کہ انہوں نے بہت سی کتابیں برقیا کر اپنی سائٹ پر رکھی ہوئی ہیں - جن سے ان لوگوں کی خاص طور پر بہت فائدہ ہوگا جو کمپیوٹر پر زیادہ انحصار کرتے ہیں -

2۔پہلی دفعہ جان پہچان/بات چیت کب اور کیسے ہوئی(کس سیکشن اور تھریڈ میں)
جواب۔ میری پہلی ملاقات اور بات چیت ان سے کسی شاعری کے سیکشن میں ہی ہوئی تھی اور میں نے انکی کچھ غلطیاں نکالی تھیں - جو شائد ٹائپنگ کی غلطیاں تھیں -
3۔انکی پسندیدہ عادت
جواب۔ انکی پسندیدہ عادت کہ محفل کے تقریبا" ہر دھاگے پر موجود نظر آتے ہیں جو ان کی شخصیت کے گوناں گوں ہونے کی دلیل ہے -

4۔ان سے کیا سبق سیکھا
جواب۔ سبق تو اکثر ہی سیکھتے ہیں، خاص طور پر عروض‌کے حوالے سے

5۔ اس شخصیت کو آپکا کوئی مشورہ،رائے/پیغام یا سوال
جواب۔ مشورہ تو بس یہی ہے کہ اپنی پوسٹ کرنے سے پہلے اسے ایک نظر دیکھ لیا کریں تاکہ ٹائپو کم سے کم ہوں -
 
Top