دھاگہ کھول کر محفل چھوڑنے کا اعلان کرنے والوں سے گذارش ہیں کہ آئیندہ معطلی کی آپشن پر بھی غور کریں۔
ہمیں تو کسی نے معطل ہونے کا طریقہ ہی نہیں بتلایا۔ اور تو اور اوم پوری والا دھاگہ بھی ڈیلیٹ ہو چکا ہے شائد وہاں سے کچھ سبق مل جاتا۔ :)
 
Screenshot_2017-01-13-06-38-25_zpsfpecvsgt.png
یہ ایک مکالمہ "لبیبہ ازرق" صاحب کا تو نہیں تھا کہیں؟ ہم جو ڈوبے تو صنم تمہیں بھی لے ڈوبیں گے۔ :LOL:
 
آخری تدوین:
پہلے تو واہ،عمدہ، بہت خوب وغیرہ. جب زیادہ الفاظ سے بھی تعریف کا حق ادا نہیں ہونا تو پھر اتنا ہی سہی.
اس دنیا کے اصول بہت عجب ہیں۔ جب کوئی شخص سزا یا قید کاٹ کر آبھی جاتا ہے۔ تو اس کی تصویر تھانے کی دیوار پر لٹکی رہتی ہے۔ جیلر کے رجسٹر میں اس کا اندراج ہوا رہتا ہے۔ کبھی کسی کو تھانوں میں جانے کا اتفاق ہوا ہو۔ تو وہاں اشتہاریوں کے بورڈ پر تصاویر لگی ہوتی ہیں، ان افراد کی جن کا آنا جانا لگا رہتا ہے۔ یا جو سزا کاٹ کر دوبارہ نہیں آتے۔ یا وہ بھی جو سزا کاٹنے گئے تو واپس ہی نہیں آئے۔ الغرض اس اشتہاری بورڈ پر چند تصاویر رہتی ہی ہیں۔ پرانے اشتہاریوں کی تصاویر اتار کر دفتر بند کر دی جاتی ہیں۔ اور نئے اشتہاریوں کی تصاویر لگا دی جاتی ہیں۔
"ہمیشہ کی طرح" بہت عمدہ تمہید.

یہ ایک مانے ہوئے اشتہاری ہیں۔معطلی ان کا دوجا گھر ہے۔ اور ان کو تازہ دم کرنے کا وسیلہ بھی۔ ہر چھوٹے اور بڑے جھگڑے میں یا تو باقاعدہ شامل ہوتے ہیں، یا کم از کم اس کے پاس سے ضرور گزرتے ہیں۔
اور اڑتے تیر کے سامنے آنا ان کا محبوب مشغلہ ہے.

بچوں کو بھی عارف جیسوں کے ساتھ معطلی والے خانے میں رکھا گیا۔
یہ عارف بھائی کو آپ نے کیسا سمجھا ہوا ہے؟ :sneaky:
میری محفل سے گزارش ہے کہ محمداحمد ، محمد امین اور فلک شیر کو بھی معطل کر دیا جائے۔
ہائے ہائے. کیا زمانہ آ گیا ہے. مرید اپنے مرشد کو معطل دیکھنا چاہتے ہیں.
 

نکتہ ور

محفلین
بھئی اس دفعہ کی معطلیاں بھی خوب رہیں۔ پہلے تو لوگ خاموشی سے معطل ہوجاتے پھر واپس بھی آ جاتے کسی کو کانوں کان خبر نہ ہوتی لیکن اس دفعہ تو خاصا دھوم دھڑکا ہوا۔جس لڑی کی وجہ سے معطل ہوئے وہ میں نہیں دیکھ پایا اس لئے اس کے متعلق کچھ کہنے سے قاصر ہوں لیکن چھ اراکین معطل ہوئے اور ان کے واپس آنے سے پہلے ہی ان کا انتظار شروع ہو گیا واپسی ہوتے ہی مبارک باد کی پھلجڑیاں چھوٹنی شروع ہو گئیں نیرنگ خیال بھی نہ رہ سکے اور نئی دنیا نیاکوچہ دریافت کر لیا ، اس دوران یہ بھی ہوا کہ ایک اور رکن معطل ہو گیا اور مزید ایک لڑی حذف ہو گئی۔
 
محفل میں بھی اشتہاری کوچہ ہونا چاہیے
زبردست آئیڈیا :)
عارف یوں ہی سدا اپنے ہونے کا ثبوت دیتے رہیں
ڈبویا مجھ کو ہونے نے ۔۔ :D
اکمل زیدی صاحب بالکل ہلکے پھلکے تو اکثر ہی چونچ لڑاتے نظر آجاتے ہیں۔
اکمل بھائی واپس ہی نہیں آئے ۔ شاید چونچ تیز کروانے چلے گئے ہیں :ROFLMAO:
محفل کی عدالت بڑی ظالم ہے۔ بچوں کو بھی عارف جیسوں کے ساتھ معطلی والے خانے میں رکھا گیا
مجھے لفظ '' عارف جیسوں '' پہ اعتراض ہے ۔۔ آپ نے سب کو عارف بھائی سے ملا دیا۔۔ ورنہ کہاں عارف بھائی اور کہاں باقی لوگ :D
معطلی کی 101 طریقے جاننے کے لیے عارف بھائی سے رابطہ کیجیے.
میرا تو مشورہ ہے عارف بھائی معطلی کی چھوٹی سی دوکان کھول لیں ۔ :D
پوری محفل میں "ات اٹھائے" رکھیں
اَت چکو تے معطلی ہو جاندی اے :D:D

نین بھیا ۔۔ لاجواب اور زبردست تحریر ۔۔ بےشمار جگہوں پہ قہقہے کو روک نہیں پائے ۔۔ باقی اس دھاگے میں اتنا کچھ ہے کہ اب بارونق ہی رہے گا ان شا ء اللہ :)
 
بھئی اس دفعہ کی معطلیاں بھی خوب رہیں۔ پہلے تو لوگ خاموشی سے معطل ہوجاتے پھر واپس بھی آ جاتے کسی کو کانوں کان خبر نہ ہوتی لیکن اس دفعہ تو خاصا دھوم دھڑکا ہوا۔
اس کی ایک وجہ تو یہ ہو سکتی ہے کہ نارمل حالات میں جب محفل ویسے ہی کافی ایکٹو ہو اور ڈسکس کرنے کو موضوعات موجود ہوں تو اتنا شور نہ مچتا ہو. اب جبکہ محفل جمود اور جمود نما کیفیت سے گزر رہی ہے اور دیگر موضوعات کی کمی نظر آ رہی ہے تو ساری توجہ معطلیوں پر مرکوز ہو گئی ہے.
 
میرے ساتھ تو واقعی ظلم ہوا ہے لیکن زیادہ چوں چوں چیں نہیں کرتا دوبارہ معطلی کا ڈر ہے. :)
اور عجیب بات یہ ہے کہ اس رات میں معطلی کے بارے ہی میں سوچ رہا تھا کہ معطل محفلین کے دن کیسے گزرتے ہیں محفل کے بغیر.
میری عادت بن گئی ہے کہ صبح سویرے سب سے پہلے محفل کا صفحہ کھولتا ہوں. اور اسی دن بھی حسب معمول محفل کا صفحہ کھولا اور دو تین تبصرے کیے اور پھر یونیورسٹی جانے کی تیاری کرنے لگے. اس دن یونیورسٹی میں ہم بہت ہی مصروف رہے اس لئیے محفل کے لئیے وقت نہیں ملا واپس آکر جب محفل کھولنے کا ارادہ کیا تو سامنے یہ پیغام آیا.
Screenshot_2017-01-13-06-38-25_zpsfpecvsgt.png

یہ پیغام پڑھ کر ہماری حالت کچھ ایسی ہوگئی.
:hypnotized::atwitsend::cry2:
پھر دل کو تسلی دی کہ
بڑی بڑی محفلوں ایسی چھوٹی چھوٹی باتیں ہوتی رہتی ہیں. :)
پتہ نہیں اوم پوری کو جنت نصیب ہوئی بھی کہ نہیں لیکن ہمیں محفل کی دوزخ ضرور نصیب ہوئی :D
اس دنیا کے اصول بہت عجب ہیں۔ جب کوئی شخص سزا یا قید کاٹ کر آبھی جاتا ہے۔ تو اس کی تصویر تھانے کی دیوار پر لٹکی رہتی ہے۔ جیلر کے رجسٹر میں اس کا اندراج ہوا رہتا ہے۔ کبھی کسی کو تھانوں میں جانے کا اتفاق ہوا ہو۔ تو وہاں اشتہاریوں کے بورڈ پر تصاویر لگی ہوتی ہیں، ان افراد کی جن کا آنا جانا لگا رہتا ہے۔ یا جو سزا کاٹ کر دوبارہ نہیں آتے۔ یا وہ بھی جو سزا کاٹنے گئے تو واپس ہی نہیں آئے۔ الغرض اس اشتہاری بورڈ پر چند تصاویر رہتی ہی ہیں۔ پرانے اشتہاریوں کی تصاویر اتار کر دفتر بند کر دی جاتی ہیں۔ اور نئے اشتہاریوں کی تصاویر لگا دی جاتی ہیں۔
ہماری محفل میں کسی دور میں تھانہ ہوا کرتا تھا۔ وہاں لوگ شکایات بھی لگاتے تھے۔ لیکن چونکہ علاقہ میں عرصہ سے کوئی نیا تھانیدار نہیں ہے سو محفل میں اشتہاریوں کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے۔ ابھی ہی دیکھیے۔ چند تازہ تازہ اشتہاری اپنی سزا کاٹ کر دوبارہ آئے ہیں۔ اصل میں یہ اشتہاری ہی ہیں جو ہر دلعزیز ہوتے ہیں۔ ان کے دم سے رونقیں ہوتی ہیں۔ عوام جس دلجمعی سے ان کا استقبال کر رہی ہے۔ وہ اس بات کا ثبوت بھی ہے۔
انہی اشتہاریوں کی محفل واپسی سے مجھے یہ خیال آرہا ہے کہ محفل میں بھی اشتہاری کوچہ ہونا چاہیے۔ تاکہ جب کوئی اشتہاری عارضی طور پر معطل ہو۔ تو واپس آکر وہاں پر حاضری دے۔ تاکہ اشتہاری بورڈ بالکل تازہ معلومات کا ذخیرہ بن سکے۔
تازہ اشتہاری جو اپنی سزا کاٹ کر آئے ہیں۔ ان کے بارے میں چند تفصیلات حاضر ہیں۔
arifkarim :
یہ ایک مانے ہوئے اشتہاری ہیں۔معطلی ان کا دوجا گھر ہے۔ اور ان کو تازہ دم کرنے کا وسیلہ بھی۔ ہر چھوٹے اور بڑے جھگڑے میں یا تو باقاعدہ شامل ہوتے ہیں، یا کم از کم اس کے پاس سے ضرور گزرتے ہیں۔ کافی بار معطل ہوچکے ہیں۔ لیکن خاص فضل ہے کہ اسی طور طریق سے روش رنداں پر قائم ہیں۔ محفل کی آدھی رونقیں ان کے طفیل ہیں۔ جس عزم و ہمت سے یہ مسلسل مدتوں سے اس روش پر قائم ہیں یقینی طور پر مجھ جیسے شخص کے لیے مشعل راہ ہے۔ عارف یوں ہی سدا اپنے ہونے کا ثبوت دیتے رہیں۔

اکمل زیدی :
اکمل زیدی صاحب بالکل ہلکے پھلکے تو اکثر ہی چونچ لڑاتے نظر آجاتے ہیں۔ تاہم کبھی کسی بڑے جرم پر تھانیدار کی گرفت میں نہیں آئے تھے۔ ماشاءاللہ سے پہلی بار سزا کاٹ کر آئے ہیں۔ معطلی والا ڈر بھی اتر گیا ہے تو ہم یہ سمجھتے ہیں اب زیادہ گرم جوشی سے اپنے "ہونے" کا ثبوت دیں گے۔
اے خان :
محفل کی عدالت بڑی ظالم ہے۔ بچوں کو بھی عارف جیسوں کے ساتھ معطلی والے خانے میں رکھا گیا۔ میرا ارادہ ہے کہ اس ظلم کے خلاف باقاعدہ چند محفلین لے کر احتجاج کیا جائے۔ جس عمر میں یہ معطلی کی سزا بھگت آئے ہیں۔ امید ہے کہ بڑے پر پرزے نکالیں گے۔ ہم مستقبل میں انہی "محفلی گلو بٹ" کی کرسی پر رونق افروز دیکھتے ہیں۔
سید عمران :
رینجر کا حملہ ہی لگتا ہے کہ بڑے بڑے نام گرفت میں آئے ہیں۔ سید عمران بھی کبھی کبھار تفریح طبع کے لیے یوں ہی چونچ لڑا لیا کرتے ہیں۔ تاہم اس بار جھگڑے کی جگہ سے گرفتار کیے گئے تو یہ ستارہ امتیاز ملا۔ یوں ستاروں پر کمند ڈالنے کا کام بھی کیا۔ ایک غیر سرکاری گفتگو کے دوران بتاتے ہیں کہ میری نظر تمغہ جرأت پر ہے۔ جو محنت اور لگن ان کا خاصہ ہے۔ ہم وہ مقام بھی ان کے پاؤں میں دیکھتے ہیں۔

سید لبید غزنوی :
آہاں۔۔۔ "نکلے جو میکدے سے تو دنیا بدل گئی" والا معاملہ تو ہمیں آپ کو دیکھ کر سمجھ میں آیا۔ یہ عمر اور یہ بال و پر۔۔۔ شاہین بچے تو آپ ہی ہیں۔ آپ کے انداز و اطوار اور جنگ جیتنے کے اصول بہت زبردست ہیں۔ اور ہم یہ امید کرتے ہیں کہ آئندہ بھی آپ کی بحثی حکمت عملی کسی دوراہے کا شکار نہ ہوگی او رآپ یوں ہی حق بات کا پرچار کرتے رہیں گے۔ اور یوں اس اشتہاری کوچے میں آپ کا آنا جانا رہے گا۔

فاخر رضا :
کہتے ہیں کہ پوت کے پاؤں پالنے سے نظر آجاتے ہیں۔ کون جانتا تھا کہ یہ چند ماہ کا جنگجو بنا کسی تربیت کے ایسا میدان میں اترے گا کہ حشر اٹھا رکھے گا۔ اللہ اللہ۔ کیا بات ہے۔ کیا ہی بات ہے۔ بھئی میدان جنگ میں آپ خوب لڑے۔ آپ کی ہمت و جرأت کی داد نہ دینا زیادتی ہوگا۔ امید ہے کہ آپ آئندہ بھی اپنے جوہر دکھلاتے رہیں گے اور یوں ہی محفل کی رونق کو بڑھاتے رہیں گے۔

کچھ احباب نے خود ساختہ معطلی اختیار کر رکھی ہے۔ اور اس اشتہاری کوچے میں ان کا ذکر نہ ہو تو کوچے کی اشتہاریت پر شبہ کیا جا سکتا ہے۔ سو ان کا تذکرہ بھی ضروری ہے۔
قیصرانی :
قیصرانی جب محفل میں ہوتے تھے۔ تب بھی اشتہاری ہی تھے۔ اب جب وہ اپنے تئیں دنیا کو تیاگ کر درویش ہوگئے ہیں تو بھی ان کے اشتہاری ہونے میں کوئی فرق نہیں ہے۔ کم از کم میرے نزدیک۔ کہتے ہیں چور چوری سے جاتا ہے ہیرا پھیری سے نہیں۔ سو خاقان نے خود ساختہ معطلی تو اختیار کر رکھی ہے لیکن اردو کتابوں کی ٹائپنگ اور ترجمے سے ہاتھ نہیں اٹھایا۔ ہمیں ان کی معطلی ہر گز نہیں بھاتی۔ اور اب ان سے بھی یہی کہنا ہے کہ زمانہ آیا بےحجابی کا عام دیدار یار ہوگا کے مقصداق محفل کو بھی اپنے دیدار سے فیضیاب فرمائیں۔ بڑا اشتہاری اگر عرصہ منظر عام سے غائب رہے تو تمثیل بن جاتا ہے۔ سو فکر کریں۔ اور واپس آئیں۔

فرحت کیانی :
لو بھئی! اب میں کیا بات کروں۔ یہ محترمہ تو ہر جگہ ہی معطل ہیں۔ اتنی معطل ہیں کہ لگتا ہے کسی دن جاب سے معطل ہو کر رہیں گی۔ پہلے کیانی آیا جایا کرتی تھیں۔ اور کچھ نہیں تو کبھی کبھار کوچہ کی رکنیت خطرے میں ڈال کر کچھ پکا بھی لیتی تھیں۔ اور پھر سال بھر اس کی تصاویر دیکھ کر ہی دل بہلایا کرتی تھیں۔ لیکن اب تو لگتا ہے کہ اپنی حرکتوں کے سبب کچن سے بھی نکال باہر کر دیا گیا ہے۔ کیانی آپ بھی خود ساختہ معطلی کو معطل کریں اور اپنے ہونے کا ثبوت دیا کریں۔

متفرق: میری محفل سے گزارش ہے کہ محمداحمد ، محمد امین اور فلک شیر کو بھی معطل کر دیا جائے۔ قسم سے حد ہوتی ہے۔ مدتوں سے یہ لوگ رکن ہیں اور کسی جھگڑے میں حصہ نہیں لیتے۔ اور اپنے تئیں خود کو سنائپر سمجھتے ہیں۔ لیکن لگتا ہے کہ انتظامیہ ایسے لوگوں کو اس لیے معطل نہیں کرتی کہ ایسا نہ ہو ان کو معطل ہونے کی خبر ہی نہ ملے۔ اور لوگوں کے دل سے معطلی کا ڈر نکل جائے۔ بھئی اصول بھی یہی ہے کہ "ڈر بنا رہنا چاہیے"۔

کئی ایک احباب کا تذکرہ میں نے خود چھوڑ دیا ہے۔ آخر آپ لوگوں نے بھی کسی کے بارے میں کچھ لکھنا ہوگا۔ سب کا میں ہی لکھ دوں گا تو پھر آپ کیا کریں گے۔
نوٹ: ہم ایک بار پھر سے ایک نئے کوچے کے ساتھ حاضر ہیں۔ پرانے کوچوں سے عوام اکتا رہی ہے۔ سو وقت کی ضرورت کے تحت ایک نیا کوچے کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے۔ اس کوچے کو متحرک اور پررونق رکھنے کے لیے آپ احباب سے گزارش ہے کہ پوری محفل میں "ات اٹھائے" رکھیں۔

اعلان: میں اس کوچے کی بنیاد محض دوستانہ بنیادوں پر رکھ رہا ہوں۔ معطلی کو لے کر ہلکی پھلکی گپ شپ کر لینی چاہیے۔ تنقید و تضحیک ہرگز مقصد نہیں ہے۔تاہم مذکور اراکین سے اگر کوئی اعتراض کرے تو میں اس کا نام اور وہ سطریں حذف کر دوں گا۔​
یعنی بغیر کوئی وجہ بتائے معطل بھی اور پھر بحال بھی کر دیا جاتا ہے؟
 

یاز

محفلین
بھئی اس دفعہ کی معطلیاں بھی خوب رہیں۔ پہلے تو لوگ خاموشی سے معطل ہوجاتے پھر واپس بھی آ جاتے کسی کو کانوں کان خبر نہ ہوتی لیکن اس دفعہ تو خاصا دھوم دھڑکا ہوا۔جس لڑی کی وجہ سے معطل ہوئے وہ میں نہیں دیکھ پایا اس لئے اس کے متعلق کچھ کہنے سے قاصر ہوں لیکن چھ اراکین معطل ہوئے اور ان کے واپس آنے سے پہلے ہی ان کا انتظار شروع ہو گیا واپسی ہوتے ہی مبارک باد کی پھلجڑیاں چھوٹنی شروع ہو گئیں نیرنگ خیال بھی نہ رہ سکے اور نئی دنیا نیاکوچہ دریافت کر لیا ، اس دوران یہ بھی ہوا کہ ایک اور رکن معطل ہو گیا اور مزید ایک لڑی حذف ہو گئی۔
بجا فرمایا جناب۔
واقعی اب کی بار معطلی اور اس سے متعلقہ امور (کہ جن کو معطلیات سے موسوم کیا جا سکتا ہے) کی لڑیوں نے بے تحاشا رش لیا۔ شاید یہ معطلیاں بھی سابقہ وقوعہ جات کی مانند خاموشی سے گزر جاتیں، لیکن دعائیں دیں لبید صاحب کو کہ انہوں نے ان معطلیوں کی ریٹنگ بڑھانے میں اہم ترین کردار ادا کیا۔
 

یاز

محفلین
معطلی کی 101 طریقے جاننے کے لیے عارف بھائی سے رابطہ کیجیے.
عارف بھائی تو شاید معطلیات پہ کتاب بھی تصنیف کر رہے ہیں۔ چند مجوزہ نام یہ ہیں۔
تین دن میں معطلی سیکھئے
معطل نامہ
رہنمائے تیز تر معطلی (نیز ایک معطلی کے ساتھ ایک معطلی فری)
معطلی کے راز
میں نے معطلیاں ہوتے دیکھیں
اگر مجھے معطل کیا گیا
وغیرہ وغیرہ
 
آخری تدوین:

فہد اشرف

محفلین
عارف بھائی تو شاید معطلیات پہ کتاب بھی تصنیف کر رہے ہیں۔ چند مجوزہ نام یہ ہیں۔
معطلی سیکھئے
معطل نامہ
رہنمائے تیز تر معطلی (نیز ایک معطلی کے ساتھ ایک معطلی فری)
معطلی کے راز
میں نے معطلیاں ہوتے دیکھیں
وغیرہ وغیرہ
"معطلیاں میری" ۔ کتاب کا نام رکھنا ہو تو چچا کے در پہ ضرور جایا کریں
 

فہیم

لائبریرین
بڑی مچھلیاں کہاں قابو آتی ہیں زیک بھائی
بڑی مچھلی سے ایک قصہ یاد آیا۔

پر پہلے یہ سنیئے کہ،

اس محفل کا پہلا تھریڈ جو نبیل بھائی نے شروع کیا تھا کچھ ایسا تھا "لوگ عدلیہ سے مایوس" یعنی عدالت اور انصاف کے متعلق تھا۔ اور اس میں نبیل بھائی نے عدلیہ کے حق میں باتیں لکھی تھیں۔
اور خود نبیل بھائی بھی انصاف کے تقاضوں کو پورا کرنے میں یقین رکھتے ہیں اور عملی طور پر بھی ایکشن لینے نہیں ہچکچاتے۔

اب آتے ہیں بڑی مچھلی پر کہ ایک زمانے میں محفل کی ایک بہت علمی، معلوماتی اور مقبول شخصیت تھی، اور اتنی اہمیت تو رکھتی تھی کہ آپ بڑی مچھلی کے زمرے میں ڈال سکتے ہیں۔
لیکن ایک بات پر نبیل بھائی نے اس بڑی مچھلی کے گلے میں بھی معطلی کا کانٹا پھنسا دیا تھا:timeout:
 

عثمان

محفلین
اس کی ایک وجہ تو یہ ہو سکتی ہے کہ نارمل حالات میں جب محفل ویسے ہی کافی ایکٹو ہو اور ڈسکس کرنے کو موضوعات موجود ہوں تو اتنا شور نہ مچتا ہو. اب جبکہ محفل جمود اور جمود نما کیفیت سے گزر رہی ہے اور دیگر موضوعات کی کمی نظر آ رہی ہے تو ساری توجہ معطلیوں پر مرکوز ہو گئی ہے.
میری رائے میں تو یہ ایک myth ہے کہ محفل جمود سے گذر رہی ہے۔ کچھ لوگوں کے معطل ہونے کے باوجود محفل میں اتنی گرمجوشی ہونا اس جمود کو غلط ثابت کرتا ہے۔
 

عثمان

محفلین
اب آتے ہیں بڑی مچھلی پر کہ ایک زمانے میں محفل کی ایک بہت علمی، معلوماتی اور مقبول شخصیت تھی، اور اتنی اہمیت تو رکھتی تھی کہ آپ بڑی مچھلی کے زمرے میں ڈال سکتے ہیں۔
لیکن ایک بات پر نبیل بھائی نے اس بڑی مچھلی کے گلے میں بھی معطلی کا کانٹا پھنسا دیا تھا:timeout:
محمد علی مکی ؟
 
Top