اُردو محفل کے ایک متعبر ، مستند ، اور بزرگریدہ شخصیت جناب شمشاد صاحب جو شہنشاہِ خطوط کے نام سے بھی پہچانے جاتے ہیں ۔ بروز اتوار 16 جولائی شام 6:06 بجے لاپتا ہیں ۔ آخری بار ان کو “ اب کس نے آناہے “ کے نکٹر پر رضوان پان والا کے دوکان سے ایک عدد بگلے کا سگریٹ کا پیک اور 6 عدد نسوار والے پان خریدتے وقت ایک عدد پاجامہ اور ذوالفقار ہوزری کی بنیان میں دیکھا گیا تھا۔
عمر: کئی جگہوں پر اپنی صیح شناخت کی طالب ہے کہ موصوف کو ابھی تک اپنے شناختی کارڈ کے حصول کے لیے تگ ودو کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔
قد : اپنے سر سے نکلتا ہوا ۔
رنگ : سعودیہ کی گرمی سے اپنے شناخت کھو بیٹھا ہے ۔
شناختی علامت : اشرفی آٹے کی خالی بوری جس میں ان کے 11276 وہ عظیم خطوط ہیں ۔ جن کو وہ اپنے سے جدا نہیں کرتے ۔ آپ انہیں ہمیشہ یہ تھیلا سینے سے لگائے ہوئے پائیں گے ۔
اگر کسی صاحب کو ان کے بارے میں کسی بھی اطلاع یا کسی بھی قسم کی معلومات ہے تو برائے مہربانی اُردو محفل کے کسی بھی تین بڑے عہدیداران میں سے ایک مطلع کر دیجیئے ۔ انعام میں سب کی ملی بھگت سے معلومات فراہم کرنے والے کو اُردو محفل میں ایک معقول رینک ( عہدہ) دیا جائے گا ۔ اور اگر شمشاد بھائی اگر یہ اشتہار خود پڑھیں تو وہ خود محفل پر آجائیں ۔ خدا کی قسم اُن کا بہت کچھ کہا جائے گا ۔
( روزنامہ ملنگ بروز بدھ بتاریخ 19 جولائی 2006 )