اشتہار برائے ضرورتِ رشتہ

شمشاد

لائبریرین
ایک نو عمر سید زادہ، سینہ کشادہ، نیک چلن اور سیدھا سادہ، لمبا کم اور پست زیادہ، حسن کا دلدادہ، شادی پر آمادہ، خوبصورت جوان، اعلی خاندان، عرصہ سے پریشان کے لیئے ایک حسینہ مثلِ حور، نشہ شباب میں چور، چہرہ پُرنور، باتمیز و باشعور، باہنر و سلیقہ مند، صوم و صلواۃ کی پابند، باادب باحیاء، سابقہ سکونت ضلع کھو گیا، نہ شائق سرخی و کریم، معمولی تعلیم، مہہ جبیں، بے حد حسیں، پردہ نشیں، بقید حد پستہ قد، آہستہ خرام، شائستہ کلام، پیارا سا نام، عجوبہ کائنات، رفیقہ حیات درکار ہے، ورنہ زندگی بیکار ہے۔

مسہری یا چارپائی، روئی بھری رضائی، چند زیور طلائی، کچھ کرسیاں اور میز، بس اس قدر جہیز، لڑکا گو اناڑی ہے مگر کاروباری ہے، ایک چھوٹی سی دکان اور منہ میں زبان رکھتا ہے۔

مزید بات چیت بالمشافہ یا بذریعہ لفافہ۔
مکان نمبر 420
گلی نمبر 11 2 9
حیران چوک، پریشان منزل

خط و کتابت پابندیِ صیغہ راز ہے
دوستو یہ آرزو دل کی آواز ہے
 

اظہرالحق

محفلین
بھائی آپ کا اشتہار پڑھ کر ایک حاتون نے رابطہ مجھ سے کیا اور کہا کہ وہ مقررہ مقام پر گئیں تھیں مگر وہاں سے کہا گیا کہ اسکا جواب بھی ادھر ہی جو جدھر سے آیا ہے ۔ ۔ ۔ انکا جواب حاضر ہے

آپ کی دوکنیہ کے لئے حاضر ہے اک کنیہ ، 7 جوانوں کی ہے بہنیا ، دنیا ہے جس سے برنیا ، کھانے پکانے میں انیک ، گھر گھرستی میں نیک ، صورت سے پری ہے ، ہاں عمر میں کچھ بڑی ہے ، چال چلن کا گواہ زمانہ ہے ، ہرآنے جانے والے اسے جانا ہے ، پڑھائی لکھائی میں خطوط لکھہ پڑھ لیتی ہے ، جواب آنے پہ جواب بھی دیتی ہے ۔۔ ۔ آنکھیں دو ہیں سو دو طرفہ دیکھتی ہے ، چلتے ہوئے خود مشکل سے روکتی ہے ، بال گھٹاؤں کی طرح پھیلے ہیں ، دانتوں میں کچھ کچھ خالے ہیں ۔ ۔۔ ہزار جوانوں کی دل کی دھڑکن ہے ، کھڑکیوں دروازوں میں کھلا درپن ہے ، کھڑھائی سلائی بھی کر لیتی ہے ، محبتوں کو دل میں بھی رکھ لیتی ہے

آپ جیسا ہی ایک صاحب ایمان چاہئے اسے ، کمرے ایک سہی پر بڑا دالان چاہئے اسے ، جہیز میں جو مانگیں گے دیں گے ہم ، بس مہر دس لاکھ سے ہو گا نہ کم ۔ ۔ 7 بھائی ہیں اکلوتی بہن ہے انکی ، ساتھ میں ہی ہے رہن سہن انکی ، بہن لے جائیں بھائی مفت میں ہاتھ آئیں گے ، کچھ دل بہلائیں گے ، کچھ ہاتھ ہی بٹائیں گے ۔ ۔ ۔

اب جو ہو منظور تو تشریف لائیے ، یا بلوانہ ہو تو سواری بھجھوائیے

ملنے کا اگر ارمان ہے ، تو پتہ بہت آسان ہے ، بادشاہی مسجد کچھ ہی دور ہے ، رانی کا کوٹھہ بہت مشہور ہے ، نیچے جلیبیوں کی دوکان ہے ، اوپر حوروں بھرا آسمان ہے ، تیسری منزل کا دوسرا حجرہ ہے ہمارا ، بس اسی طرح سے چلتا ہے گذارا ۔ ۔ ۔
 

شمشاد

لائبریرین
ایک اور بھی جواب آیا ہے، وہ بھی ملاحظہ فرما لیں :

پسند آیا آپکا اشتہار، کہیں یہی تو نہیں آپکا کاروبار، ہیں بکاؤ میرے سرکار، جو چلے آئے ہیں سرِ بازار، لیکر خود اپنی پکار اور ہو رہے ہیں ذلیل و خوار - - - -

سید زادہ نو عمر، جھوٹی لگتی ہے یہ خبر، ہیں پستہ قد تو ہو گی موٹی آپکی کمر، ہیں آپ جوان از اعلی خاندان، ہوتا یہ سچ تو نہ مانگتے جہیز میں پاندان اُگالدان، اسی مانگ کے سبب ہیں آپ کنوارے پریشان - - - - - -

کوئی بات نہیں کر لیجیئے قبول، آزردہ دل ہوں اور دھول کا پھول، ہوں صورت سے حور مگر قسمت سے مجبور، شوق ہے سرخی کا نہ میک اپ پسند، ماں باپ نے رکھا ہے گھر میں نظر بند، دینی تعلیم سے ہوں مالا مال، گو چاندی کی جھلک رکھتے ہیں کچھ بال، غریبی نے نکھار دیئے ہیں خدوخال، جوانی تو ہے مثل حباب، مال کے علاوہ سب کچھ ہے مجھ میں جناب، آپ کاروباری ہوں یا کہ اناڑی، چھوٹی سی ہو دکان یا مکان، کاش بن جائیں آپ مومن، قبول کر لیں یہ کمسن، بیوپاری سے بن جائیں محسن، اپنی بیوی بنا لیں مجھے، اپنے سینے سے لگا لیں مجھے، غلط نظروں سے بچا لیں مجھے، رقعہ میں حاضر ہے تصویر، گر ہو پسند کر دیجیئے تحریر، ورنہ بیکار ہے سب تقریر، سمجھوں گی یہی ہے تقدیر - - - - -

مکان 420 سے کر لیجیئے انتقال، گلی 11 2 9 میں جو ہے ایک ہسپتال، حیران چوک سے کچھ آگے ہے اپنی بھی چھال، پریشاں منزل سے آگے آئیں گے، تو وہیں مرقد ہیں ہے ہمارا دار المزار، اگر جلد چلے آئیں گے تو والدین کو میرے بقید حیات پائیں گے، وہیں قریب ہے میرے بھائی کا آفس، نہیں ہوں پسند تو بس خدا حافظ۔

جواب کی طلبگار ایک گنہگار
 

ماوراء

محفلین
میں پیشن گوئی کر رہی ہوں۔یہاں صرف وقت کا ضیاع ہو گا۔رشتہ پکا ہونے کا یہاں کوئی امکان نہیں ہے۔ جو لڑکا عجوبہ کائنات ہو اور جس لڑکی کی بال گھٹاؤں کی طرح پھیلے ہوں۔ان کا رشتہ ڈھونڈنا بے کار ہے:?
 

شمشاد

لائبریرین
ماوراء نے کہا:
میں پیشن گوئی کر رہی ہوں۔یہاں صرف وقت کا ضیاع ہو گا۔رشتہ پکا ہونے کا یہاں کوئی امکان نہیں ہے۔ جو لڑکا عجوبہ کائنات ہو اور جس لڑکی کی بال گھٹاؤں کی طرح پھیلے ہوں۔ان کا رشتہ ڈھونڈنا بے کار ہے:?

اور یہ بھی تو لکھنا تھا ناں کہ پیشن گوئیاں ہمیشہ غلط ہوتی ہیں۔

ویسے اب تک آپ کی کتنی پیشن گوئیاں سچ میرا مطلب ہے کہ غلط ہو چکی ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
اچھا پیشن گوئی کو چھوڑو، رشتوں کی بات کرو، ہے کوئی تمہاری نظر میں تو بتاؤ۔
 

اظہرالحق

محفلین
جوڑے آسمانوں پہ بنتے ہیں ۔ ۔ ۔ مالا روز یہ ہی ہم جھپتے ہیں

خیر سے جورو ایک موجود ہے ۔ ۔ ۔ دوسری لانا ہی اب مقصود ہے

کوئی پری وش دوشیزہ ہو تا بتائیے ۔ ۔ ۔ نیک کام کےلئے ہم سے ملوائیے

حسینہ وہ چاہیے جو آزاد خیال رکھتی ہو ۔ ۔ ۔ بنگلہ کار اور بینک مال رکھتی ہو


ہمارا تو سب کو پتہ معلوم ہے ۔ ۔ ۔ سارے شہر میں اپنی ہی دھوم ہے
دوسری شادی کے لیئے بن کہ نوشا نکلے ہیں ۔ ۔ ۔ ۔
زندگی کے لئے لے کہ پیار کا تحفہ نکلے ہیں ۔ ۔ ۔
 

ماوراء

محفلین
شمشاد نے کہا:
اچھا پیشن گوئی کو چھوڑو، رشتوں کی بات کرو، ہے کوئی تمہاری نظر میں تو بتاؤ۔
بھئی، میں نے پیشن گوئی کی تو ہے۔یہاں کام بننے والا نہیں ہے۔یہ رشتے کوئی عجیب و غریب ہیں۔یہاں کوئی اپنا بیٹا یا بیٹی دینے کو راضی نہیں ہو گا۔ :wink:
 

شمشاد

لائبریرین
آپ کی پیشن گوئی موسموں کی پیشن گوئیوں کیطرح غلط ثابت ہو گی اس لیئے آپ دخل نہ ہی دیں تو اچھا ہے۔
 

ماوراء

محفلین
:oops: :oops:

lol۔۔۔چلیں جی میں دخل اندازی نہیں کرتی آپ یہ کام خود ہی کریں۔دیکھتے ہیں آپ کی کتنی پیشن گوئیاں ٹھیک ہوتی ہیں۔ :p
ویسے آپ نے پیشن گوئی کرنے کو خود ہی کہا تھا۔ 8)
 

شمشاد

لائبریرین
ماوراء نے کہا:
:oops: :oops:

lol۔۔۔چلیں جی میں دخل اندازی نہیں کرتی آپ یہ کام خود ہی کریں۔دیکھتے ہیں آپ کی کتنی پیشن گوئیاں ٹھیک ہوتی ہیں۔ :p
ویسے آپ نے پیشن گوئی کرنے کو خود ہی کہا تھا۔ 8)

:jhooti: میں نے کب کہا تھا پیشن گوئی کرنے کو، وہ تو تم نے “ ضرورتِ رشتہ“ کا اشتہار دیکھ کر خود ہی کرنی شروع کر دی تھیں۔
 

شمشاد

لائبریرین

ماوراء

محفلین
لگتا ہے میری پیشن گوئی ٹھیک ہو گئی ہے۔ :wink: llooll

شمشاد بھائی خود تو تفریح کرنے آتے ہیں لیکن دوسروں کو ٹینشن دینے آتے ہیں۔ :wink: :p
 

شمشاد

لائبریرین
ماوراء نے کہا:
لگتا ہے میری پیشن گوئی ٹھیک ہو گئی ہے۔ :wink: llooll

شمشاد بھائی خود تو تفریح کرنے آتے ہیں لیکن دوسروں کو ٹینشن دینے آتے ہیں۔ :wink: :p

جو میں اپنے لیئے پسند کرتا ہوں وہی دوسروں کے لیئے بھی پسند کرتا ہوں۔ اب اگر میری پسند سے کسی کو tension ہوتی ہے تو اس میں میرا کیا قصور ہے :(
 
Top