اشتیاق احمد : غار کا سمندر

دوست

محفلین
میں نے اشتیاق احمد کے ناولوں کی بڑی تعریف سنی ہے۔۔
بہرحال اوپر جو کہا وہ میرا ذاتی نکتہ نظر ہے۔۔
 
بدتمیز

محفلین
عمران سیریز مجھے اتنی نہیں پسند جتنا اشتیاق احمد کا لکھا وجہ ایک تو وہی جو محمد انیس نے لکھی دوسرے عمران سیریز میں ایک جھول سا ہوتا ہے جبکہ اشتیاق احمد کے ناولوں میں لاجک سے ہر کام ہوتا ہے۔
 
قیصرانی

لائبریرین
بدتمیز نے کہا:
عمران سیریز مجھے اتنی نہیں پسند جتنا اشتیاق احمد کا لکھا وجہ ایک تو وہی جو محمد انیس نے لکھی دوسرے عمران سیریز میں ایک جھول سا ہوتا ہے جبکہ اشتیاق احمد کے ناولوں میں لاجک سے ہر کام ہوتا ہے۔
یہاں محفل پر عمران سیریز پر جو کام ہو رہا ہے وہ ابنِ صفی کی کتب پر ہو رہا ہے۔۔۔ ویسے مظہر کلیم کی حد تک آپ کی بات درست ہے
 
قسیم حیدر

محفلین
کیا وقت یاد دلا دیا۔

کیا وقت یاد دلا دیا۔ اشتیاق احمد کے ناول تو ہمارے بچپن کا حصہ ہیں۔ انہیں پڑھتے ہوے لگتا ہے ہم پھر سے گزرے وقت میں چلے گے ہیں۔اگر یونی کوڈ میں میسر ہوں تو کیا بات ہے۔ یہاں دیار غیر میں ان کا ملنا محال ہے
 
رضوان

محفلین
کیا وقت یاد دلا دیا۔

قسیم حیدر نے کہا:

قسیم صاحب کیوں نا اپنا بچپن سب کے ساتھ شیئر کریں؟ یوں ان جگنوؤں کی روشنی سدا قائم رہے گی۔ آپ تک سکین کر کے کتب پہنچ جائیں گی بس لکھنے کی حامی بھریئے ۔
 
بچپن میں‌ بہت زیادہ ناول پڑھے اشتیاق احمد کے اور ایک خاص‌ عمر تک سحر طاری کیے رکھتے تھے یہ ناول۔ میں نے قریب 37 خاص نمبر پڑھے ہوں گے۔ اگر واقعی ان ناولوں کو برقیا جائے تو لطف رہے گا۔
 
قسیم حیدر

محفلین
کیا وقت یاد دلا دیا۔

رضوان نے کہا:
قسیم حیدر نے کہا:
کیا وقت یاد دلا دیا۔ اشتیاق احمد کے ناول تو ہمارے بچپن کا حصہ ہیں۔ انہیں پڑھتے ہوے لگتا ہے ہم پھر سے گزرے وقت میں چلے گے ہیں۔اگر یونی کوڈ میں میسر ہوں تو کیا بات ہے۔ یہاں دیار غیر میں ان کا ملنا محال ہے
قسیم صاحب کیوں نا اپنا بچپن سب کے ساتھ شیئر کریں؟ یوں ان جگنوؤں کی روشنی سدا قائم رہے گی۔ آپ تک سکین کر کے کتب پہنچ جائیں گی بس لکھنے کی حامی بھریئے ۔
مجھے ٹاپ کر کے خوشی ہو گی لیکن فی الحال میں ایک عربی کتاب کے ترجمے پر کام کر رہا ہوں۔ اس لیے کچھ وقت لگ سکتا ہے۔ آپ مجھے سکین شدہ کتابیں بھیج دیں۔
 
عادل

معطل
شکریہ صاحبان۔ فی الحال تو ہر ماہ ایک خاص نمبر اپ لوڈ کر رہا ہوں۔ جولائ میں پڑھیے قیامت کے باغی۔
 
قسیم حیدر

محفلین
قسیم صاحب کیوں نا اپنا بچپن سب کے ساتھ شیئر کریں؟ یوں ان جگنوؤں کی روشنی سدا قائم رہے گی۔ آپ تک سکین کر کے کتب پہنچ جائیں گی بس لکھنے کی حامی بھریئے ۔

اشتیاق احمد کا ناول "منصوبہ ساز" بہت پہلے ٹائپ کر کے پوسٹ کر دیا تھا۔ ادھر اس کا حوالہ دینا بھول گیا۔ اس لنک پر ملاحظہ فرمائیے۔

اشتیاق احمد کی انسپکٹر جمشید سیریز کا ناول "منصوبہ ساز" مندرجہ ذیل لنک سے ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔

پی ڈی ایف فائل (پاک نستعلیق)
مائیکرو سافٹ ورڈ فائل (پاک نستعلیق) فائل سائز 192 کلو بائیٹ

مائیکروسافٹ ورڈ فائل میں پاک نستعلیق embed کر دیا گیا ہے لہٰذا فانٹ انسٹال کیے بغیر بھی اسے اصل شکل میں پڑھا جا سکتا ہے۔
کل صفحات = 58

فانٹ سائز = 14

میں نے اس ناول کو عادل منہاج صاحب کی ویب سائٹ سے اتارا تھا۔ تصویری شکل میں کمپریس کرنےکےبعد اس کا سائز 2.69 میگا بائٹ تھا جو یونی کوڈ (ورڈ فارمیٹ) میں صرف 192 کلو بائیٹ رہ گیا ہے۔
پی ڈی ایف (پاک نستعلیق) فائل سائز = 478 کلو بائیٹ

پی ڈی ایف میں بُک مارکس کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔
 
Top