تعارف اشرف پرویز کا سلام قبول فرمائیے!

اشرف پرویز

محفلین
السلام علیکم!
میں اسلام آباد میں قائم وفاقی اردو جامعہ کے شعبہ اردو سے پی ایچ ڈی پروگرام میں رجسٹرڈ ہوں، پی ایچ ڈی کے لیے میرا موضوع ہے، "ترک افسانوں کے اردو تراجم، تحقیقی و تنقیدی جائزہ"
میرا موبائل نمبر ہے 0301XXXXXXX
گوگل پر سرچنگ سے اردو محفل تک رسائی ہوئی، معلوم ہوا کہ حسان خان نام کے ایک رکن بھی ترکی زبان و ادب سے شغف رکھتے ہیں، امید رکھتا ہوں کہ وہ اپنے موبائل نمبر سے نوازیں گے تاکہ اُن سے تفصیلی طور پر بات کر سکوں، شکریہ!
 

شوکت پرویز

محفلین
وعلیکم السّلام و رحمتہ اللہ اشرف بھائی !
اردو محفل میں خوش آمدید۔۔۔

آپ کسی رکن کو متوجّہ کرنا چاہتے ہوں تو اس رکن کے یوزر نیم سے پہلے @ کا اضافہ کردیں (اس طرح: اشرف پرویز؛ اسے ٹیگ کہتے ہیں:))، تو اسے ایک اطلاع چلی جائے گی کہ کسی نے اسے یہاں یاد کیا ہے، اور وہ (رکن) اگلی مرتبہ جب آن لائن ہوگا تو ان شاء اللہ آپ کے اس دھاگہ میں ضرور آئے گا۔ :)

اور آپ کسی بھی رکن سے ذاتی مکالمہ بھی شروع کر سکتے ہیں۔ آپ اس رکن کے یوزر نیم پر کلک کریں، ایک چھوٹا سا ونڈو میں اس کی تفصیل ظاہر ہوں گی، انہیں تفصیلات میں سے ایک ہے "مکالمے کا آغاز کریں"۔ آپ اس پر کلک کر کے اس رکن سے ذاتی مکالمہ شروع کر سکتے ہیں۔ ذاتی مکالمہ کے لئے رکن کا اس وقت آن لائن ہونا ضروری نہیں، (ٹیگ کی طرح اس میں بھی) جب وہ رکن آن لائن آئے گا تو آپ کا مکالمہ اسے مل جائے گا اور وہ وہاں اس کا جواب دے سکے گا۔ :)
ذاتی معلومات (فون، پتہ، ای-میل) وغیرہ کے لئے ذاتی مکالمہ زیادہ مناسب ہے۔ :)
 

شمشاد

لائبریرین
السلام علیکم!
میں اسلام آباد میں قائم وفاقی اردو جامعہ کے شعبہ اردو سے پی ایچ ڈی پروگرام میں رجسٹرڈ ہوں، پی ایچ ڈی کے لیے میرا موضوع ہے، "ترک افسانوں کے اردو تراجم، تحقیقی و تنقیدی جائزہ"
میرا موبائل نمبر ہے 0301XXXXXXX
گوگل پر سرچنگ سے اردو محفل تک رسائی ہوئی، معلوم ہوا کہ حسان خان نام کے ایک رکن بھی ترکی زبان و ادب سے شغف رکھتے ہیں، امید رکھتا ہوں کہ وہ اپنے موبائل نمبر سے نوازیں گے تاکہ اُن سے تفصیلی طور پر بات کر سکوں، شکریہ!

و علیکم السلام

اشرف پرویز صاحب اردو محفل میں خوش آمدید۔

عمر بھائی نے حسان کو اطلاع کر دی ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
اشرف پرویز صاحب

اردو محفل کے قواعد و ضوابط کے تحت محفل میں ذاتی معلومات دینے پر پابندی ہے۔ اس لیے میں نے آپ کا فون نمبر حذف کر دیا ہے۔

ذاتی معلومات پر تبادلے کے لیے ذاتی گفتگو کا سہارا لیں۔
 

ملائکہ

محفلین
خوش آمدید انکل یہاں حسان کے علاوہ بھی بہت سے صاحب علم لوگ ہیں وقت کے ساتھ ساتھ اندازہ ہوجائے گا لیکن میں اپنی بات نہیں کررہی :)
 

حسان خان

لائبریرین
وعلیکم السلام جناب!
آپ کی محفل پر آمد میرے لیے خصوصاً بہت خوشی کا باعث ہے۔
میں کچھ دیر میں آپ کو تفصیلی ذاتی پیغام ارسال کرتا ہوں۔
 

سید ذیشان

محفلین
خوش آمدید جناب، اردو محفل پر ترکیات کا دائرہ بڑھتا ہی جا رہا ہے۔ :)

ویسے اس دھاگے کے عنوان کو میں نے یوں پڑھا:
اشرف پرویز کا اسلام قبول فرمائیے!


اور پڑھتے ہی بے اختیار چونک پڑا کہ یہ کون سا نیا اسلام آ گیا ہے۔ :D
 
KwULv.png
 

الف عین

لائبریرین
خوش آمدید۔ پہلی بار تو میں نے مشرف پرویز پڑھا!!
امید ہے ترکی ادب سے محفل کو روشناس کرانے کا کام کرتے رہیں گے۔
 
Top