اشعار برائے اصلاح (ہر حقیقت خیال تھا پہلے)

عبدالبصیر

محفلین
ہر حقیقت خیال تھا پہلے
تیرا ملنا محال تھا پہلے

اب نیا روپ بے اثر سا ہے
حُسن تیرا وبال تھا پہلے

ان گنت گزرے روزوشب اب کہ
کتنا آساں وصال تھا پہلے

کنچھے جاتے تھے جانب مقتل
دستِ قاتل کمال تھا پہلے
 
ہر حقیقت خیال تھا پہلے
تیرا ملنا محال تھا پہلے

اب نیا روپ بے اثر سا ہے
حُسن تیرا وبال تھا پہلے

ان گنت گزرے روزوشب اب کہ
کتنا آساں وصال تھا پہلے

کنچھے جاتے تھے جانب مقتل
دستِ قاتل کمال تھا پہلے

ناقص رائے کی جسارت :

حقیقت خیال تھا ۔۔۔۔ کے بجائے

وہ سراپا خیال تھا پہلے
اُس کا ملنا محال تھا پہلے

اب جو صورت بہت ہے بھولی سی
حسنِ کافر وبال تھا پہلے

ایک مُدت ہوئی نہیں ملتے
سہل کتنا وصال تھا پہلے

زخمِ دل ہی مری گواہی ہیں
دستِ قاتل کمال تھا پہلے
 

عبدالبصیر

محفلین
انیس فاروقی صاحب بہت بہت شکریہ، مجھے واقعی آپکی تبدیلیاں پسند آئی ہیں، اصلاح کیلئے پوسٹ کرنے کا مشورہ دینے والے دوستوں کا مشکورہوں، باقی اشعار کیلئے کچھ؟؟
 
Top