اشعار کی فارمیٹنگ، پریشانی

شکیب

محفلین
ایک مسئلہ درپیش تھا، ہے۔۔۔اور اس پوسٹ کے بعد ان شاء اللہ نہیں رہے گا۔:ڈ
ایم ایس ورڈ میں اشعار لکھنے کے بعد اسے شاعری کی "برابر" صورت دینے کے لیے الائنمنٹ سے جسٹی فائی کرتے ہیں۔۔۔پیرا گراف درست کرتے ہیں۔۔۔اور پھر ہر لائن کے اخیر میں شفٹ اینٹر سے کام ہوجاتا ہے۔
میں یہ پوچھنا چاہ رہا تھا کہ
1۔ کیا بڑی نظموں، یا کتب کے ڈاکیومنٹ میں بھی ہر لائن کے آخر میں شفٹ اینٹر مارتے رہیں گے؟ اس کا حل؟
مثال: الف عین صاحب کی لائبریری میں موجود اقبال کی فائلس میں ایسا نہیں ہے، سارے ڈاکیومنٹ میں کیسے اپلائی کیا جائے؟
2۔ مذکورہ indentation کو ایچ ٹی ایم ایل میں کیسے دکھایا جاسکتا ہے۔
 
شکیب

محفلین
یہ انڈینٹیشن تو ہوگئی ہے۔ اصل مسئلہ شفٹ اینٹر کا ہے۔۔۔اس کا حل یہاں نہیں ملا۔
 
arifkarim

معطل
1۔ کیا بڑی نظموں، یا کتب کے ڈاکیومنٹ میں بھی ہر لائن کے آخر میں شفٹ اینٹر مارتے رہیں گے؟ اس کا حل؟

یہ انڈینٹیشن تو ہوگئی ہے۔ اصل مسئلہ شفٹ اینٹر کا ہے۔۔۔اس کا حل یہاں نہیں ملا۔

شفٹ اینٹر تو جگاڑ ہے۔ اصل حل یہی ہے کہ دو خانوں والے ٹیبل بنا دئے جائیں اور انپر فورس جسٹیفائی کی فارمیٹنگ اپلائی کر دی جائے۔
 
mohdumar

محفلین
شکیب صاحب ایک طریقہ مل گیا ہے Word 2013 میں۔

الگ الگ سطروں پر اشعار لکھیں۔
سب کو سیلیکٹ کریں۔
Ctrl + Shift + Jکو پریس کردیں فورس جسٹیفائے ہو جائے گا۔
لائن سپیسنگ بھی کم کرلیں۔
اور یوں مارجن سیٹ کر دیں۔

D1HT6A2.png
 
لیکن اگر ایک شعر کے آگے ایک اور شعر اسی طرح فورس جسٹیفائی کرنا پڑے تو اس سے کام نہیں بنے گا۔ اسکے لئے ٹیبلز ہی بہترین حل ہے۔
 
mohdumar

محفلین
جی ٹیبلز ضروری ہو جاتے ہیں ان میں یہی کام دہرا لیں۔ Ctrl + Shift + J کی جو کمبی نیشن ہے یہ ورڈ کے ٹولبار میں نہیں ملتا۔
 
رانا

محفلین
شکیب صاحب میرے خیال میں عارف کا بتایا ہوا حل ہی فی الحال قابل عمل لگ رہا ہے۔ مجھے آپ نے ٹیگ تو کیا ہے لیکن خاکسار کو ان چیزوں کی اتنی سمجھ بوجھ نہیں ہے۔ مجھے کبھی اس طرح کے کام کرنے پڑجائیں تو بارڈر لیس ٹیبلز ہی میری پہلی ترجیح ہوتےہیں۔
 
شکیب

محفلین
لیکن اگر ایک شعر کے آگے ایک اور شعر اسی طرح فورس جسٹیفائی کرنا پڑے تو اس سے کام نہیں بنے گا۔ اسکے لئے ٹیبلز ہی بہترین حل ہے۔
آپ کی ٹیبل والی بات سمجھ نہیں آئی۔ البتہ mohdumar بھائی کا کنٹرول شفٹ جے بالکل درست کام کررہا ہے۔ جزاکم اللہ۔
 
arifkarim

معطل

شکیب

محفلین
سکرین شاٹ مل سکے گا؟
نیز جب فورس جسٹیفائی ویسے ہی ہورہا ہے تو ٹیبل میں کیا ہوگا؟
 
Top