نبیل
تکنیکی معاون
یہ پوسٹ محفل فورم کی چوتھی سالگرہ کے ہفتہ ٹیکنالوجی کے سلسلے میں پیش کی جا رہی ہے۔
السلام علیکم،
میں اس پوسٹ میں ورڈپریس کا اشعار کی فارمیٹنگ کے لیے ایک پلگ ان پیش کر رہا ہوں۔
اشعار کی فارمیٹنگ کے لیے ورڈپریس کا پلگ ان ڈاؤنلوڈ کریں
میں پہلے ہی اس پوسٹ میں بلاگر ڈاٹ کام کے بلاگز پر اشعار کی فارمیٹنگ کا طریقہ بیان کر چکا ہوں۔ ورڈپریس کے اس پلگ ان کی ذریعے اشعار کو اسی طرح ورڈپریس کے بلاگز میں فارمیٹ کرنا ممکن ہو جائے گا۔ اس پلگ ان میں دو شارٹ کوڈ poem اور frame فراہم کیے گئے ہیں۔
poem شارٹ کوڈ کا استعمال
poem شارٹ کوڈ کے ذریعے اشعار کی فارمیٹنگ اسی طرح ممکن ہے جیسے کہ اس پوسٹ میں بتایا گیا ہے۔ ذیل میں اس کی ایک مثال فراہم کی گئی ہے:
بالا کی مثال میں اشعار کی فارمیٹنگ کے لیے جمیل نوری نستعلیق فونٹ کا استعمال کیا گیا ہے اور اس کے لیے type=2 کا استعمال کیا گیا ہے۔ ذیل میں اس کا رزلٹ دکھایا گیا ہے:
frame شارٹ کوڈ کا استعمال
اشعار کو مناسب طرح سے فارمیٹ کرنے کے ساتھ ساتھ frame شارٹ کوڈ کے ذریعے اس کے گرد خوبصورت گرافک فریم کا استعمال بھی کیا جا سکتا ہے۔ frame شارٹ کوڈ کو ہمیشہ poem شارٹ کوڈ کے بعد استعمال کیا جانا چاہیے۔ اس کی ایک مثال ذیل میں پیش کی گئی ہے:
جیسا کہ اوپر کی مثال میں دکھایا گیا ہے، frame شارٹ کوڈ میں بھی ایک type پیرامیٹر کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ frame کے لیے type پیرامیٹر کی ویلیو 1 سے 10 تک ہو سکتی ہے۔ بالا کی مثال میں type=1 استعمال کیا گیا ہے جس کا رزلٹ ذیل کی تصویر کے مطابق ظاہر ہوگا:
ذیل میں دکھایا جا رہا ہے کہ کس طرح type کی قدر تبدیل کرکے فریم کے مختلف سٹائل حاصل کیے جا سکتے ہیں:
فریم (type=2)
فریم (type=3)
فریم (type=4)
فریم (type=5)
فریم (type=6)
فریم (type=7)
فریم (type=
فریم (type=9)
فریم (type=10)
یہاں پیش کیے گئے ورڈپریس کے پلگ پر تبصروں اور سوالات کے لیے اسی تھریڈ کو استعمال کریں۔
والسلام

کوڈ:
[poem font="Jameel Noori Nastaleeq,5,black,normal,normal" bkcolor="transparent" bkimage=""
border=",6," type=2 line=0 align=center use=sp num="0,black"]
کبھی اے حقیقت منتظر نظر آ لباس مجاز میں=کہ ہزاروں سجدے تڑپ رہے ہیںمیری جبین نیاز میں
طرب آشنائے خروش ہو، تو نوا ہے محرم گوش ہو=وہ سرور کیا کہ چھپا ہوا ہو سکوت پردہ ساز میں
تو بچا بچا کہ نہ رکھ سے، ترا آئنہ ہے وہ آئنہ=کہ شکستہ ہو تو عزیز تر ہے نگاہ آئنہ ساز میں
دم طوف کرمک شمع نے یہ کہا کہ وہ اثر کہن=نہ تری حکایت سوز میں، مہ میری حدیث گداز میں
نہ کہیں جہاں میں اماں ملی، جو اماں ملی تو کہاں ملی=مرے جرم خانہ خراب کو ترے عفو بندہ نواز میں
نہ وہ عشق میں رہیں گرمیاں، نہ وہ حسن میں رہیں شوخیاں=نہ وہ غزنوی میں تڑپ رہی، نہ وہ خم ہے زلف ایاز میں
جو میں سربسجدہ ہوا کبھی، تو زمیں سے آنے لگی صدا=ترا دل تو ہے صنم آشنا، تجھے کیا ملے گا نماز میں[/poem]
بالا کی مثال میں اشعار کی فارمیٹنگ کے لیے جمیل نوری نستعلیق فونٹ کا استعمال کیا گیا ہے اور اس کے لیے type=2 کا استعمال کیا گیا ہے۔ ذیل میں اس کا رزلٹ دکھایا گیا ہے:
frame شارٹ کوڈ کا استعمال
اشعار کو مناسب طرح سے فارمیٹ کرنے کے ساتھ ساتھ frame شارٹ کوڈ کے ذریعے اس کے گرد خوبصورت گرافک فریم کا استعمال بھی کیا جا سکتا ہے۔ frame شارٹ کوڈ کو ہمیشہ poem شارٹ کوڈ کے بعد استعمال کیا جانا چاہیے۔ اس کی ایک مثال ذیل میں پیش کی گئی ہے:
کوڈ:
[frame type="1" width="80"][poem font="Jameel Noori Nastaleeq,5,black,normal,normal" bkcolor="transparent" bkimage=""
border=",6," type=3 line=0 align=center use=sp num="0,black"]
کبھی اے حقیقت منتظر نظر آ لباس مجاز میں=کہ ہزاروں سجدے تڑپ رہے ہیںمیری جبین نیاز میں
[/poem][/frame]