اصطلاحات جن کے تراجم ہوچکے ہیں۔ تبصرے تجاویز، استفسار

ایک تجویز میری

بہت اچھے دوست ۔ ۔ ۔

ایک تجویز میری یہ ہے کہ انگریزی کی تمام تکنیکی اصطلاحات جن کا اردو ترجمہ ہوچکا ہے ان کو کسی ایک مقام (ویب پیج) پر پیش کردیا جائے جس میں تلاش کی سہولت ہو۔ اس سے فائدہ یہ ہوگا کہ لوگ دوبارہ پہیّہ ایجاد نہیں کریں گے اور اردو نیٹ کی دنیا میں یکسانیت ہوجائے گی۔ اردو پر یہ الزام آتا رہا ہے کہ اس میں تکنیکی اصطلاحات کو سمانا آسان نہیں مگر یہاں آپ لوگوں کا کام اس کی نفی کر رہا ہے۔
 

دوست

محفلین
شارق بھائی آپ کی بات بالکل ٹھیک ہے۔ محفل کے وکی پر ایک ایسا صفحہ موجود بھی ہے۔ مگر ان اصطلاحات کو بھی کم ہی استعمال کیا جاتاہے دوسرے وہ زیادہ تر انٹرنیٹ سے متعلق ہیں ۔یہی کوئی 40 کے قریب ہوں میرے خیال میں۔
میں نے اسی لیے یہ دھاگہ شروع کیا ہے۔
(اگر منتظمین مجھے اس فورم کی نظامت کے اختیارات دے دیں ترجمہ ٹیم کو اس کا ناظم بنا دیں تو ہم متعلقہ دھاگوں میں غیر ضروری پیغامات کی چھانٹ کرکے الگ کردیا کریں تبصرے تجاویز کے عنوان کے تحت)
 

نبیل

تکنیکی معاون
شاکر، میں ایک اور جگہ عرض کر چکا ہوں کہ محفل فورم پر نظامت اب صرف چند گروپس کو مخصوص کر دی جائے گی۔ اب تک ان گروپس کے نہ بننے کہ وجہ یہ ہے کہ میں ایک کافی اہم اپگریڈ کا انتظار کر رہا ہوں۔ اس اپگریڈ میں فورم پر موجود گروپس کے تہس نہس ہونے کا امکان ہے۔ :( بہرحال میں آپ کو وقتی طور پر موڈریٹر رائٹس دے دوں گا، اور اصطلاحات کا جدول بنانے کا ایک اور نسخہ بھی فراہم کر دوں گا۔ :wink:
 

قیصرانی

لائبریرین
اصطلاحات جن کے تراجم ہوچکے ہیں۔

دوست بھائی، کچھ اصطلاحات پر میں اپنی تجویز دینا چاہوں گا۔ یہ میری تجویز مساوی کے نشان کے بعد دکھائی دے گی اور ساتھ وجہ بھی جہاں ممکن ہوئی

Bug:نقص=خرابی (کیونکہ نقص ابتداء سے ہوتا ہے جبکہ خرابی کام کے دوران پیدا ہوتی ہے۔ یوزر نقص کو منفی جبکہ خرابی کو کم منفی انداز سے دیکھے گا۔)
Bug Report:اطلاعِ نقص=خرابی کی اطلاع (مندرجہ بالا دیکھیئے)
Desktop:سرمنظر=پیش منظر
Crash:ناکام/ناکامی
Application:ایپلیکیشن
Email:برقیہ
Email Address:برقی پتہ
Password:کلمہ شناخت=پروانہ راہداری (لفظی ترجمہ بھی یہی ہو سکتا ہے۔ جنکہ کلمہ شناخت تو لاگ ان کے لیے بہتر رہے گا)
Report:اطلاع
Kill:قتل=خاتمہ (قتل کا لفظ بچوں کو خوامخواہ الجھا دے گا)
User:صارف

مندرجہ بالا میری صرف تجاویز ہیں۔
قیصرانی
 

دوست

محفلین
سر منظر اعجاز صاحب کا تجویز کردہ ہے۔ ترجمے کا مطلب ہے جو ہوگیا بس ہوگیا۔ اس کے بعد اس جیسا اور کوئی لفظ نہیں‌ ہوگا۔ پریویو کا ترجمہ پیش منظر ہے ادھر محفل میں۔
ڈیسکٹاپ کا بھی یہی رکھ دیں؟؟؟
بہت عجیب لگے گا۔ سر منظر ٹھیک ہے۔
باقی آپ کی باتیں ٹھیک ہیں کِل کے لیے خاتمہ اور بگ کے لیے خرابی۔
قیصرانی کلمہ شناخت پر آپ کی تجویز پر میری نظر اب پڑی تو عرض کرتا چلوں ہم نے معیار قائم کرنے ہیں۔ ویب کے لیے اور سرمنظر کی ایپلیکیشن کے لیے الگ سے تراجم نہیں کرنے ۔ اگر ہم ایسا نہ کرسکے تو یاد رکھیے اردو ترجمے کو ککھ بھی فائدہ نہیں ہوگا۔ برا ہے بھلا ہے۔ اچھا ہے برا ہے۔ جیسا ہے اردو ہے بامعنی ہے سمجھ آتی ہے صارفین عادی ہونے لگے ہیں۔ چلنے دیجیے۔ اور میری درخواست بھی یہ ہے کہ پہلے سے اردو ویب پر چلنے والے تراجم معیار مانے جائیں گے یہ تعصب نہیں حقیقت ہے کہ ہمارے پاس اور کوئی معیار موجود نہیں۔ لے دے کر ایک م س آفس کا ترجمہ موجود ہے جس سے بھی استفادہ کیا جاتا رہے گا۔ مگر یہ بھی یاد رہے کہ وہ ایک خالص سرکاری کام تھا یعنی ونگار اور میں‌ یہیں کہیں گلوبل سائنس کے مدیر جناب علیم احمد کا شکوہ بھی پوسٹ کرچکا ہوں جو انھوں نے زوم ان اور زوم آؤٹ کا اردو ترجمہ کرنے پر مقتدرہ والوں سے کیا تھا۔ یادہانی کے لیے زوم اندر اور زوم باہر تھا ترجمہ مقتدرہ کا جبکہ علیم احمد کا اصرار تھا کہ قریب سے اور دور سے کیا جائے ترجمہ۔ اب آپ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ سادہ، بامعنی اور اردو کے معیار پر کونسا پورا اترتا ہے۔
 

دوست

محفلین
میں نے قیصرانی کے کہنے کے مطابق تراجم جدید کر دیے ہیں۔ اگر کسی اور دوست کو اعتراض ہوتو وہ بلا تکلف تجویز دے سکتا ہے۔
اور وقاص بھائی سے درخواست کہ اپنی ترجمہ کردہ فائل میں موجود اصطلاحات یہاں پوسٹ فرما دیں۔
 

الف عین

لائبریرین
خلیل بیگ کی کتاب اطلاقی لسانیات پوسٹ کرتے وقت خیال آیا کہ اپلیکیشن کا ایک اور اچھا ترجمہ ممکن ہے۔ اطلاقیہ۔ اطلاقی لسانیات بھی اپلائڈ لنگوئسٹکس کا ترجمہ ہے۔
 

دوست

محفلین
ٹھیک اطلاقیہ اور اطلاقیے، اطلاقیوں۔
بہترین ترجمہ ہوجائے گا۔
شگفتہ بھی یہی فرما رہی تھیں‌ ان کا تجویز کردہ ترجمہ اطلاق تھا۔
 
Top