اصطلاحات جن کے تراجم ہوچکے ہیں۔

دوست

محفلین
[html:1900bee73f]
<table border="1" cellpadding="2" cellspacing="2">
<tr>
<td>Bug

</td>
<td>خرابی

</td>
</tr>
<tr>
<td>Bug Report</td>
<td>خرابی کی اطلاع</td>
</tr>
<tr>
<td>Desktop</td>
<td>سرمنظر</td>
</tr>
<tr>
<td>Crash</td>
<td>ناکامی/ناکام</td>
</tr>
<tr>
<td>Application</td>
<td>اطلاقیہ</td>
</tr>
<tr>
<td>Email</td>
<td>برقیہ

</td>
</tr>
<tr>
<td>Email Address</td>
<td>برقی پتہ

</td>
</tr>
<tr>
<td>Password</td>
<td>کلمہ شناخت

</td>
</tr>
<tr>
<td>Report</td>
<td>اطلاع

</td>
</tr>
<tr>
<td>Kill</td>
<td>خاتمہ

</td>
</tr>
<tr>
<td>User</td>
<td>صارف

</td>
</tr>
<tr>
<td>Dialog Box</td>
<td>مکالماتی خانہ

</td>
</tr>
<tr>
<td>Mode</td>
<td>طرز

</td>
</tr>
<tr>
<td>Selection</td>
<td>انتخاب

</td>
</tr>
<tr>
<td>Style</td>
<td>انداز/سٹائل(؟؟)

</td>
</tr>
</table>
[/html:1900bee73f]
 

الف نظامی

لائبریرین
ایک ایسی/ایسا اطلاقیہ ( مذکر/مونث ؟) ہونی/ہونا چاہیے جس کے ذریعے ہم ترجمہ شدہ اصطلاحات ، ان کا ترجمہ ، اصطلاح کا استمعال اردو اور انگریزی جملے میں ، ایک ڈیٹا بیس میں محفوظ کرسکیں اور بعد ازاں اسے ریفرنس کے طور پر استمعال کرسکیں۔
آپ کیا رائے ہے؟
 

دوست

محفلین
خیال تو اچھا ہے مگر کام کون کرے گا۔
کیا یہ ڈیٹا بیس جیسی کوئی چیز ہوگی۔
اردو لغت کے لیے تو ابھی تک اطلاقیہ بن نہیں سکا۔ یہ تو ایک ثانوی مقصد کی چیز ہوگی۔
 

الف نظامی

لائبریرین
دوست نے کہا:
کیا یہ ڈیٹا بیس جیسی کوئی چیز ہوگی۔
جی ہاں ڈیٹا بیس اور اسکے اوپر ایک اطلاقیہ جو ڈیٹا بیس میں میں اصطلاحات محفوظ کرسکے۔
اگر کسی کو دیکھنا ہو کہ اس اصطلاح کا ترجمہ پہلے سے ہوچکا ہے یا نہیں تو وہ ڈیٹا بیس سے سرچ کرلے گا۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
اس وقت تو میں ایک اور بہت ضروری کام میں مصروف ہوں۔ اس سے فارغ ہو کر ہی اس پر توجہ کر سکوں گا۔
 

دوست

محفلین
پی ایچ پی ڈکشنری سافٹویر جو ہے اس پر کیا اطلاقیہ نہیں چلتا ڈیٹابیس میں اندراج کے لیے؟؟۔ مسئلہ صرف اردو کی سپورٹ کا ہوگا شاید۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
phpDictionary میں بھی ہر php اطلاقیہ جیسے utf-8 سپورٹ کے مسائل ہونگے جیسے شروع میں phpbb فورم سوفٹویر میں موجود تھے۔ انہیں کچھ کوشش سے ہی دور کیا جا سکتا ہے۔
 

دوست

محفلین
بھائی جی اس کو اپنی اردو لغت کے لیے بھی کیوں نہیں چن لیتے ہم لوگ۔
جب کام آن لائن کرنا ہے تو اسے سیٹ اپ کیجیے نا۔
ڈیٹابیس کا مسئلہ ہے تو اس کے لیے کوئی عام سافٹویر تجویز کرلیتے ہیں‌ جیسے ایکسل یا اوپن آفس کا ڈرا وغیرہ۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
phpDictionary ایک مکمل لغت کے لیے ناکافی ہے۔ اسے زیادہ سے زیادہ ایک glossary کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔ میری انفارمیشن کے مطابق آصف نے phpDictionary کو ہی بنیاد بنا کر ایک اپلیکیشن پر کام کرنا شروع کیا ہے۔
 

محسن حجازی

محفلین
کریش رپورٹ کا ترجمہ خرابی کی اطلاع کی بجائے
اطلاع ءِ خرابی یا اطلاعِ خرابی یا اطلائے خرابی
بہتر رہے گا۔ کیوں کہ صوتی تاثر کے علاوہ ترکیب بھی مختصر ہے
دیگر میں ڈائلاگ کا ترجمہ مکالماتی خانہ کی بجائے
مکالمہ خانہ
بہتر معلوم ہوتا ہے کیوں کہ اس کا صوتی تاثر قدرے بہتر ہے۔
باقی یہ کہ جس پر اراکین متفق ہوں۔۔۔
 

الف نظامی

لائبریرین
محسن حجازی نے کہا:
ڈائلاگ کا ترجمہ مکالماتی خانہ کی بجائے
مکالمہ خانہ بہتر معلوم ہوتا ہے کیوں کہ اس کا صوتی تاثر قدرے بہتر ہے۔
باقی یہ کہ جس پر اراکین متفق ہوں۔۔۔
“مکالمہ خانہ “
یہ واقعی بہتر محسوس ہوتا ہے۔
 
Top