اصطلاحات پر مشورہ درکار

مکی

معطل
بسم اللہ الرحمن الرحیم

شاکر صاحب اکثر مجھے مشورہ دیا کرتے ہیں کہ جب بھی کسی مشکل اصطلاح کا سامنا کرنا پڑے تو اردو ویب پر پوچھ لیا کروں چنانچہ سوچا کہ آج ان کے مشورہ پر عمل کر ہی دیا جائے.. :grin:

یہ کچھ اصطلاحات ہیں جن کے بارے میں مشورہ درکار ہے.. فی الحال اتنے ہی ذہن میں آرہے ہیں جیسے جیسے سامنے آتے جائیں گے یہاں پوسٹ کرتا رہوں گا ان میں سے اکثر ورڈ بینک میں نہیں ہیں اور جو کچھ ہیں ان پر سوچا ایک دفعہ اور رائے لے لی جائے..

Animations
Uncategorized
Spacing
Device
Socket
Customize
startup
Launcher
Media Drives
Emulator
render
overwrite
flags
handler
path
daemon
development
sort
symbolic
Execute
Compact
Navigation
Behavior
Pattern

واللہ الموفق
 

قیصرانی

لائبریرین
جو سمجھ آ‌رہا ہے لکھ رہا ہوں

Animations متحرکات
Uncategorized بے ترتیب
Spacing خلاء
Device آلہ
Socket جگہ
Customize کانٹ‌چھانٹ
startup
Launcher چلانے والا
Media Drives
Emulator نقل کار
render چلانا
overwrite مٹا کر لکھنا
flagsجھنڈیاں
handler قابو کرنے والا یا استعمال کرنے والا
path راستہ
daemon
development ترقی
sort ترتیب
symbolic بالواسطہ
Execute چلانا
Compact ٹھوس
Navigation رہنمائی
Behavior رویہ
Pattern نمونہ
 

مکی

معطل
بسم اللہ الرحمن الرحیم

شکریہ قیصرانی بھائی.. اب دیکھتے ہیں کہ باقی حضرات ان اصطلاحات پر کیا رائے پیش کرتے ہیں..

واللہ الموفق
 

الف عین

لائبریرین
جو سمجھ آ‌رہا ہے لکھ رہا ہوں

Animations متحرکات
Uncategorized بے ترتیب
Spacing خلاء
Device آلہ
Socket جگہ
Customize کانٹ‌چھانٹ
startup
Launcher چلانے والا
Media Drives
Emulator نقل کار
render چلانا
overwrite مٹا کر لکھنا
flagsجھنڈیاں
handler قابو کرنے والا یا استعمال کرنے والا
path راستہ
daemon
development ترقی
sort ترتیب
symbolic بالواسطہ
Execute چلانا
Compact ٹھوس
Navigation رہنمائی
Behavior رویہ
Pattern نمونہ

کچھ بہتر ترجمے یہاں دے دوں:
Uncategorized ۔ نا درجہ بند
Spacing انخلاء زیادہ بہتر ہوگا، یہ فعل کا ذکر ہے، حاصل شدہ خلاء ہوگی۔
Socket محض ’خانہ‘ کیسا رہے گا؟
development ارتقا بہتر ہے
sort ۔ در اصل کسی مخصوص ترتیب سے جمع کرنا ہوتا ہے محض ترتیب نہیں۔فعلِ امر ہو تو "ترتیب دیں‘ کیا جا سکتا ہے اسی طرح render کو بھی پیش کریں کہا جا سکتا ہے بطور امر۔
symbolic علامتی
باقی کو انگریزی ہی قبول کیا جا سکتا ہے جیسھے میڈیا یا ڈیمن۔ قیصرانی کی باقی اصطلاحات کا ترجمہ درست ہی لگتا ہے۔
 

مکی

معطل
بسم اللہ الرحمن الرحیم

بہت زبردست اعجاز صاحب.. آپ کا تو جواب ہی نہیں خاص کر development نے تو پریشان ہی کر رکھا تھا لیکن render کچھ ہضم نہیں ہوا اس کا کچھ کریں..

واللہ الموفق
 

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

میں آپ دوستوں کی علمیت کا معترف ہوں اور آپ کا اردو زبان پر عبور بھی قابل رشک ہے۔ لیکن پھر بھی میں چند گزارشات کرنا چاہوں گا۔ اصطلاحات کے ترجمہ کے سلسلے میں یہ بات کئی مرتبہ یہاں زیر بحث آ چکی ہے کہ اصطلاحات کا کس حد تک اردو ترجمہ کیا جائے۔ میری ناقص رائے میں تکنیکی اصطلاحات کا ترجمہ اس کا معنی نہیں ادا کر پائے گا۔ اس کی بجائے انگریزی لفظ کی اردو ٹرانسلٹریشن ہی بہتر رہے گی۔ مثال کے طور پر سوفٹویر ڈیویلپمنٹ سب کی سمجھ میں آ جائے گا جبکہ سوفٹویر کا ارتقاء کچھ ڈارون کے نظریہ ارتقاء پر تحقیق محسوس ہوگا۔ یہی معاملہ کچھ رینڈر کے ساتھ ہے۔ یہ محض میری چند گزارشات تھیں۔ میں امید کرتا ہوں کہ لینکس کے ترجمے پر کام آگے بڑھتا رہے گا۔

والسلام
 

دوست

محفلین
‌میں‌ نبیل بھائی سے متفق ہوں۔ کچھ اصطلاحات ایسی ہیں جن کا ترجمہ نہ ہی کریں تو بہتر ہوگا۔ جیسے لانچر کا اردو اب کیا کریں؟
داغیہ کیا تھا کبھی لیکن میرے خیال سے خاصا عجیب سا لفظ ہے یہ۔
 

ابوشامل

محفلین
چند برادران نے ترجمے کیے ہیں، میں بھی اپنی سی کوشش کرتا ہوں، تاہم میں ڈیولپمنٹ کے لیے ارتقاء کے استعمال کو درست نہیں سمجھتا، development اور evolutionمیں بہت فرق ہے۔ میرے کیے گئے ترجمے درج ذیل ہیں، رائے کی کھلی آزادی ہے :)

Animations انگیزش ، متحرکات بھی اچھا ہے
Uncategorized بے زمرہ
Spacing فاصلہ
Device آلہ یا دستگاہ
Socket اعجاز اختر صاحب کی رائے سے متفق ہوں، "خانہ" بہتر رہے گا
Customize اصلاح
Startup آغاز
Launcher لانچر ہی بہتر ہوگا، دوست بھائی کی بات درست ہے
Media Drivesمیڈیا ڈرائیوز رہنے دیا جائے کیونکہ ڈرائیو کا ترجمہ کرنا مسائل جنم دے گا، میڈیا کی جگہ ابلاغ استعمال کیا جا سکتا ہے
Emulator ویسے ایمولیٹر ہی لکھنا بہتر ہوگا لیکن اگر لازمی ترجمہ کرنا ہے تو "مقلد" کردیں
Render تحویل
Overwrite جائے نوشت
Flags پرچم زد
Handler نگاہدار
Path راہ یا جادہ
Daemonاسے "ڈیمون" رکھنا ہی بہتر ہے
Developmentاس کے لیے مختلف مواقع پر مختلف الفاظ استعمال کیے جا سکتے ہیں "پیشرفت"، نمو"، "ترقی" اور "ظہور"
Sort ترتیب
Symbolic رمزی ، علامتی، استعاری
Execute اجراء
Compact پیوست
Navigation متلاشی
Behavior "وضع" یا "رویہ"
Pattern سانچہ
 

مکی

معطل
بسم اللہ الرحمن الرحیم

اچھے ووٹ پڑچکے ہیں اب اتک ان الفاظ پر.. میں تمام حضرات کا شکر گزار ہوں اور کچھ یوں معاملے کا 'مک مکا' کر رہا ہوں مگر پھر بھی اگر کوئی نئی تجویز ہو تو ضرور عنایت فرمائیں:

Animations متحرکات
Uncategorized بے زمرہ
Spacing خلا
Device آلہ
Socket خانہ اگرچہ بہتر ہے مگر ساکٹ کے استعمال کو ہی فی الحال ترجیح دے رہا ہوں
Customize کانٹ چھانٹ شاید درست ہو مگر طویل ہے اور اصلاح سے متفق نہیں ہوں تخصیص کیسا رہے گا؟
startup آغاز
Launcher لاؤنچر
Media Drives اگر ڈرائیو کے لیے آلہ اور میڈیا کے لیے ابلاغ لیا جائے تو یہ آلہ ابلاغ بنتا ہے میرا نہیں خیال کہ کوئی آلہ ابلاغ کو سمجھے گا اس لیے میڈیا ڈرائیوز لکھ رہا ہوں
Emulator نقل کار کی جگہ مقلد زیادہ مختصر ہے لیکن کیا 'ٹرمنل ایمولیٹر' کو 'مقلد ٹرمنل' لکھنا درست ہوگا؟ اگر نہیں تو پھر ایمولیٹر ہی رہنے دیتا ہوں
render رینڈر ہی رہنے دیتا ہوں
overwrite جائے نوشت تو میری سمجھ میں بھی نہیں آیا اور مٹاکر لکھنا غلط ہے کیونکہ یہ عمل تب کیا جاتا ہے جب ایک ہی نام کی دو فائلوں کو ایک دوسرے سے بدلنا ہو یعنی ایک فائل کو دوسری پر لکھ دیا جاتا ہے میرا خیال ہے کہ 'اوپر لکھیں' ہی بہتر ہے
flags پرچم کی جمع کیا ہے؟ اگر پرچم ہی ہے تو پھر پرچم ہی لکھ دینا کافی ہوگا
handler ہینڈ کا تعلق ہاتھ سے ہے نا کہ نگاہ سے اس طرح نگاہدار سے دستکار یا دستدار زیادہ بہتر ہے مگر ابھی تک اس لفظ کے معاملے میں بے یقینی کا شکار ہوں..
path بے یقیں ہوں.. ویسے عربی میں 'مسار' کہتے ہیں
daemon ڈیمون
development ارتقا کچھ جچتا ہے جیسے اطلاقیوں کا ارتقا
sort ترتیب
symbolic رمزی
Execute چلانا
Compact ٹھوس
Navigation قیصرانی بھائی کی رہنمائی کو راہنما کر رہا ہوں کیا خیال ہے؟ مگر سمجھے گا پھر بھی کوئی نہیں..
Behavior رویہ
Pattern سانچہ درست معلوم ہوتا ہے

واللہ الموفق
 

دوست

محفلین
سانچہ پہلے سے ٹیمپلیٹ‌ کے لیے مستعمل ہے۔
نیوی گیشن کے لیے رہنمائی تو ٹھیک ہی ہے۔۔۔
 

قیصرانی

لائبریرین
میرا خیال ہے کہ فلیگ کو جھنڈی اور نیویگیشن کو رہنمائی رہنے دیا جائے۔ جھنڈا یا راہنما سے کچھ الجھن بڑھ جائے گی
 
Top