اصلاح درکار ہے

بس اسی نام کی تسبیح کئے جاتا ہوں
اپنے ایمان کی تصحیح کئے جاتا ہوں
اس پری زاد کی تصویر کشی کے بدلے
غالب و میر کی تشریح کئے جاتا ہوں
باندھتا ہوں نئے مضمون غزل کے ہر روز
اور خیالات کی توضیح کئے جاتا ہوں
سوچتا ہوں اسے سنتا ہوں ، اسےدیکھتا ہوں
رات دن بس یہی تفریح کئے جاتا ہوں
نام لیتا ہوں "تّوت نخ" کا شکیلؔ
اور اس عہد کی تلمیح کئے جاتا ہوں

نوٹ : تّوت نخ ایک فرعون تھا
 
الف عین

لائبریرین
پہنچ گیا یہاں!!!!
اچھی غزل ہے۔
مطلع میں ایمان کی تصحیح پسند تو نہیں، کہ ایمان کی اصلاح درست ہے۔ لیکن یہاں قافیے کی مجبوری ہے۔ اس لئے درست مان لیتا ہوں!!
فرعون کا نام توتن خامن تو سنا تھا۔ توت نخ تلفظ کا معلوم نہیں۔ اور کس طرح توت نخ کو کس تلفظ کے ساتھ باندھا گیا ہے، اس کا بھی علم نہیں۔
 
بہت نوازش، وکی پیڈیا پر ڈھونڈنے سے معلوم ہوا تھا کہ توتن خامن نام کہ دو حصے ہیں، توتنخ اور آمن یا آمون ۔ آمنیا آمون ڈیوائن حصہ ہے اور مکمل نام کا مطلب "آمن کا زندہ پرتو" بنتا ہے اسی سے میں نے پہلا حصہ استعمال کر لیا، جہاں تک تلفظ کا تعلق ہے انگریزی میں وکی پیڈیا پہ ہی کولِن ڈکشنری کے حوالے سے اسے یوں لکھا گیا ہے،
(/ˌtuːtənkɑːˈmuːn/;[3] میں نے اپنی سمجھ کے مظابق، ت پر پیش کے ساتھ اور نون سے پہلے الف کو حذف کر کے استعمال کیا
 
الف عین

لائبریرین
ہورے مصرع کی تقطیع کریں تو سمجھ میں آ سکے شاید مجھ کند ذہن کو!!
نام لیتا ہوں "تّوت نخ" کا شکیلؔ
 
ہورے مصرع کی تقطیع کریں تو سمجھ میں آ سکے شاید مجھ کند ذہن کو!!
نام لیتا ہوں "تّوت نخ" کا شکیلؔ
کیوں شرمندہ کرتے ہیں جناب، خود سے تقطیع کرنا تو مجھے آتا نہیں، آپ کے حکم پر عروض سے مدد لی نتیجہ یوں رہا،
رمل مثمن مخبون محذوف مقطوع
فاعلاتن فَعِلاتن فَعِلاتن فِعْلن​

ناملیتاہوںتّوتنخکاشکیل
تقطیع:​
=-==--==--=-​
اصلاح:​
=-==--==--=??[-]​
 
کیوں شرمندہ کرتے ہیں جناب، خود سے تقطیع کرنا تو مجھے آتا نہیں، آپ کے حکم پر عروض سے مدد لی نتیجہ یوں رہا،
رمل مثمن مخبون محذوف مقطوع
فاعلاتن فَعِلاتن فَعِلاتن فِعْلن

ناملیتاہوںتّوتنخکاشکیل

تقطیع:​
=-==--==--=-​
اصلاح:
=-==--==--=??[-]​
اب اس کو ڈی کوڈ کیسے کروں؟؟
 
الف عین

لائبریرین
فاعلاتن فعلاتن تو ’نام لیتا ہوں توت نخ‘ میں ہو گئے۔ اس کے بعد ایک اور فعلاتن اور پھر فعلن، یہ سب افاعیل ’شکیل‘ میں پورے نہیں ہوتے۔
 
Top