اصلاح سخن اور برائے نقد و تبصرہ

فاخر

محفلین
ایک شعر ارباب نقد و تبصرہ کی خدمت میں:
یہ تیرا صدقہ ہی ہے فقط اے دلبرؔ
تجھ کو سوچوں اور غزل ہوجائے !
 
سید عاطف علی

لائبریرین
ایک شعر ارباب نقد و تبصرہ کی خدمت میں:
یہ تیرا صدقہ ہی ہے فقط اے دلبرؔ
تجھ کو سوچوں اور غزل ہوجائے !
رحمانی صاحب ۔اگرچہ اس شعر سے آپ کے دلبرانہ مزاج کا کچھ تعارف ہوجاتا ہے تاہم اصلاح سخن کے لیے اس محفل ایک مکمل زمرہ مختص کیا گیا ہے ۔
یہاں تو آپ اپنا مزید تعارف پیش کیجیئے تاکہ آپ کو احباب خوش آمدید کہہ سکیں ۔
 
فاخر

محفلین
تابش بھائی آپ کا بہت بہت شکریہ ! در اصل مجھے اس فورم کے استعمال کا طریقہ ڈھنگ سے معلوم نہیں ہوسکا ہے ،ان شاءاللہ جلد ہی اس کا طریقہ جان جاؤں گا ۔پھر ان شاءاللہ زحمت نہیں ہوگی ۔ لیکن ایک شکوہ ہے کہ ناقدین اور اساتذہ سخن میرے مراسلہ پر توجہ کم دیتے ہیں ،میں چاہتا ہوں کہ ہر ایک ناقد اپنے اپنے معیار کے مطابق نقد اور تبصرہ کریں ، میں تمام حضرات کے نقد و تبصرہ کو بسرو چشم قبول کروں گا اور شکایت اور چیں بجبیں ہونے کا موقعہ نہیں دوں گا ؛کیوں کہ میں سمجھتا ہوں کہ جب تنقید تعمیری اور مثبت ہو تو اس سے شخصیت کی تعمیر ہوتی ہے اور میں یہاں وقت اس لیے دیتا ہوں تاکہ مجھے کچھ سیکھنے کا موقعہ ملے ۔
 
آپ خاطر جمع رکھیے، فعالیت کم زیادہ ہوتی رہتی ہے۔ مستقل مزاجی سے اپنی کوشش جاری رکھیے، وقتاً فوقتا احباب رائے پیش کرتے رہیں گے۔ :)
 
الف عین

لائبریرین
پہلے تو خوش آمدید
دوسرے، آپ کا تخلص دلبر ہے یا فاخر؟
تیسری بات، الفاظ کے مجموعے کو محض جملہ کہتے ہیں، شعر کہنے کے لیے ایک اور شے بحر کی ضرورت ہوتی ہے.۔ یہ جو پیش کیا گیا ہے، شعر ہی نہیں تو اصلاح کی ضرورت؟
 
Top