اصلاح سخن :

فاخر

محفلین
ہندی ،خصوصاََ لکھائی سے بہت معمولی واقفیت ہے دراصل۔
اچھا جی ! آپ ہندنژاد ہیں یا پھر پاکستانئ الاصل ؟ :) اگر ہندنژاد ہیں تو ہندی زبان ضرور آنی چاہیے ؛کیوں کہ یہ زبان ملکی بھی ہے اور پھر یہ زبان تو اردو کے ہم مشابہ ہے ۔ اس کی وہی مبتدا ہے تو اردو کی ہے ،ہندی کی وہی خبر ہے جو کہ اردو کی خبر ہے ،البتہ ہندی کی ترکیب سنسکرت زدہ ہوتی ہے ؛ اس لیے میں وہ حسن نہیں اردو چوں کہ ’’لشکری زبان ‘‘ ہے ؛ اس لیے کئی زبان کے حسین امتزاج سے ایک دلکشی اور حسن پیدا ہوجاتا ہے ۔ اور سامع کو اپنی مٹھاس اور سحرآفرینی میں اس طرح جکڑتی ہے کہ اس کی سحر آفرینی سر چڑھ کر بولتی ہے حتیٰ کہ جس ایوان میں اردو کو مٹانے کی بات کی جاتی ہے اسی ایوان میں ایوان کا صدر معزز کرسی پر براجمان ’’الو نما شخص‘‘ ندا فاضلیؔ کے اشعار ؎
ﺳﻔﺮ ﻣﯿﮟ ﺩﮬﻮﭖ ﺗﻮ ﮨﻮﮔﯽ ، ﺟﻮ ﭼﻞ ﺳﮑﻮ ﺗﻮ ﭼﻠﻮ
ﺳﺒﮭﯽ ﮨﯿﮟ ﺑﮭﯿﮍ ﻣﯿﮟ ﺗﻢ ﺑﮭﯽ ، ﻧﮑﻞ ﺳﮑﻮ ﺗﻮ ﭼﻠﻮ

ﮐﺴﯽ ﮐﮯ ﻭﺍﺳﻄﮯ ﺭﺍﮨﯿﮟ ، ﮐﮩﺎﮞ ﺑﺪﻟﺘﯽ ﮨﯿﮟ
ﺗﻢ ﺍﭘﻨﮯ ﺁﭖ ﮐﻮ ﺧﻮﺩ ﮨﯽ ، ﺑﺪﻝ ﺳﮑﻮ ﺗﻮ ﭼﻠﻮ

ﯾﮩﺎﮞ ﮐﺴﯽ ﮐﻮ ﮐﻮﺋﯽ ، ﺭﺍﺳﺘﮧ ﻧﮩﯿﮟ ﺩﯾﺘﺎ
ﻣﺠﮭﮯ ﮔِﺮﺍ ﮐﮯ ﺍﮔﺮ ﺗﻢ ، ﺳﻨﺒﮭﻞ ﺳﮑﻮ ﺗﻮ ﭼﻠﻮ

پڑھتا ہے ۔ یہ اردو کا معجزہ ہے کہ اس کا ازلی دشمن بھی اس کے سہارے جیتا ہے۔
 
مدیر کی آخری تدوین:
Top