اصلاح فرمائیے۔ ہیں زندگی کے راز تو پوشیدہ تہِ خاک

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
راحل بھائی ، پنڈورا بکس تو تب کھلے گا جب ہم کھولنا چاہیں گے۔ نہ تو میرا اس موضوع پر کسی بحث یا مزید گفتگو کا ارادہ ہے اور نہ ہی میں پبلک فورم پر اس قسم کے موضوعات پر مکالمے کا قائل ہوں ۔ میں نے تبصرہ ظاہر ہے کہ شعر کے تکنیکی پہلو پر نہیں بلکہ اس کے مضمون پر کیا ہے ۔ شعر کے مضمون یا اس میں بیان کردہ کسی نکتے سے اتفاق یا اختلاف تو ممکن ہے اورعام بات ہے۔ سو میں نے اپنی رائے پیش کردی اور کہہ دیا کہ " اگر آپ مناسب سمجھیں تو اس سے رجوع کرلیجئے ۔" اگر شاعر اپنے عقیدے پر قائم ہے تو کسی کو کیا اعتراض ہوسکتا ہے ۔ میں نے اپنا نقطۂ نظر پیش کردیا ۔ ہر شخص اپنے عقیدے اور فلسفے کا خود ذمہ دار ہے ۔ کسی پر کوئی زبردستی نہیں ۔ :):):)

اس بارے میں یہ لڑی ملاحظہ فرمائیے گا ۔ اس لڑی کے مراسلے 11 سے 18 تک دیکھئے گا ۔ شاید اس سے آپ کو میرے منہج کا اندازہ ہوسکے ۔ :)


مناسب سمجھتا ہوں کہ آپ کے اس سوال کا مختصر سا جواب بھی ساتھ ہی ساتھ دے دوں تاکہ یہ مکالمہ اختتام کو پہنچے۔ قرآن کریم کی یہ آیت دیکھئے گا۔
وَمَا خَلَقْتُ الْجِنَّ وَالْإِنسَ إِلَّا لِيَعْبُدُونِ ( الذاریات:۵۶)
اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم یقیناً بنی نوع انسان میں سے تھے ۔ نیز لولاک کا فلسفہ ماننے سے اس بات پر ایمان بھی لازم آتا ہے کہ رسول کریم محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو آدم علیہ السلام سے بھی پہلے پیدا کیا گیا اور ایسا ماننا قرآن و حدیث کے خلاف ہے ۔


عبدالرؤف بھائی ، اس مضمون کی جو تین چار روایات ملتی ہیں وہ سب کی سب متفقہ طور پر بالاجماع المحدثین موضوع اور مردود ہیں ۔ ان روایات کی تفصیل اگر چاہیں تو ذاتی مکالمے میں رابطہ کرلیجئے۔ :)
مجھے یہ جان کر خوشی ہوئی کہ آپ کی فکر خالص مذہبی ہے جہاں تک میری بات ہے تو میں بتاتا چلوں کہ پبلک فورمز پر میں بھی اختلافی بات کرنے سےاحتراز کرتا ہوں
یقیناً ایک بات آپ کے سامنے آئی تو آپ نے تبلیغ اور اصلاح کا حق ادا کر دیا
جہاں تک اس موضوع کی بات ہے نماز، روزہ، حج یا زکوٰۃ کی طرح یہ مسلمہ معاملہ تو ہے نہیں کہ جس میں یہ امت کُلی طور پر ہم آہنگ ہو اس لیے یقیناً اس معاملے میں طرفین کے پاس دلائل کے انبار موجود ہیں
یہ شعر بُننے سے قبل میں نے دونوں طرف کے دلائل سرسری طور پر دیکھے تھے کیونکہ اس لفظ کے معنی کے ضمن میں لغت میں وہی مذکورہ حدیث کا حوالہ تھا تو میں نے کچھ تحقیق کرنا چاہی تو دونوں فکر کی بحث دیکھی اور اس پر جید علماء کی ابحاث اور جید شعراء کا کلام موجود ہے
یقیناً مجھے ایک مرتبہ کم از کم دونوں طرف کے دلائل ذرا گہرائی میں سمجھنے کی ضرورت ہے پھر دیکھتے ہیں کہ کیا صورت بنتی ہے
آپ کے مشورے کے لیے تہہ دل سے مشکور ہوں
 
Top