اصلاح کی گزارش

منذر رضا

محفلین
اساتذہ کرام سے اصلاح کی گزارش ہے
ٹوٹے پھوٹے الفاظ ہیں۔۔۔
بحر سے خارج ہوں تو بتائیے گا
حقیر بےحد شکرگزار ہو گا۔۔۔۔۔۔۔

محمد وارث
محمد یعقوب آسی
الف عین
یاسر شاہ
محمد تابش صدیقی

شام آ ہی گئی
روشنی بھی گئی
دامن چاک کو (ن پر زیر)
آج وہ سی گئی
عشق کی راہ میں
زندگی بھی گئی
قتل کر کے مجھے
خود وہ تو جی گئی
جوش کا یہ صلہ
بے رخی کی گئی
اب محبت کہاں
آج کچلی گئی
اے یگانہ مری
ہر خوشی ہی گئی

شکریہ
 
آخری تدوین:
شام آ ہی گئی
روشنی بھی گئی
دامن چاک کو (ن پر زیر)
آج وہ سی گئی
عشق کی راہ میں
زندگی بھی گئی
قتل کر کے مجھے
خود وہ تو جی گئی
جوش کا یہ صلہ
بے رخی کی گئی
اب محبت کہاں
آج کچلی گئی
اے یگانہ مری
ہر خوشی ہی گئی
بہت عمدہ کاوش ہے جناب۔
اور مکمل بحر میں ہے۔

اگر یوں کہیں تو زیادہ رواں ہو جائے گا۔
خود تو وہ جی گئی
 
دائم

محفلین
اساتذہ کرام سے اصلاح کی گزارش ہے
ٹوٹے پھوٹے الفاظ ہیں۔۔۔
بحر سے خارج ہوں تو بتائیے گا
حقیر بےحد شکرگزار ہو گا۔۔۔۔۔۔۔

محمد وارث
محمد عدنان اکبری نقیبی
محمد یعقوب آسی
الف عین
یاسر شاہ
محمد تابش صدیقی

شام آ ہی گئی
روشنی بھی گئی
دامن چاک کو (ن پر زیر)
آج وہ سی گئی
عشق کی راہ میں
زندگی بھی گئی
قتل کر کے مجھے
خود وہ تو جی گئی
جوش کا یہ صلہ
بے رخی کی گئی
اب محبت کہاں
آج کچلی گئی
اے یگانہ مری
ہر خوشی ہی گئی

شکریہ

اساتذہ کرام سے اصلاح کی گزارش ہے
ٹوٹے پھوٹے الفاظ ہیں۔۔۔
بحر سے خارج ہوں تو بتائیے گا
حقیر بےحد شکرگزار ہو گا۔۔۔۔۔۔۔

محمد وارث
محمد عدنان اکبری نقیبی
محمد یعقوب آسی
الف عین
یاسر شاہ
محمد تابش صدیقی

شام آ ہی گئی
روشنی بھی گئی
دامن چاک کو (ن پر زیر)
آج وہ سی گئی
عشق کی راہ میں
زندگی بھی گئی
قتل کر کے مجھے
خود وہ تو جی گئی
جوش کا یہ صلہ
بے رخی کی گئی
اب محبت کہاں
آج کچلی گئی
اے یگانہ مری
ہر خوشی ہی گئی

شکریہ
بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

دوست !
آپ کی یہ غزل بالکل ہی عامیانہ رنگ میں گُندھی ہوئی ہے... اسے فکری عُلُوّ بخشیں
 
یاسر شاہ

محفلین
منذر رضا بھائی غزل آپ کی پسند آئی - تابش بھائی کی تجویز کے علاوہ ایک رائے ہے کہ یہ والا شعر بھی غزل سے نکال ہی دیں -

اب محبت کہاں
آج کچلی گئی

دیکھئے اساتذہ کیا فرماتے ہیں خصوصًا
محمد عدنان اکبری نقیبی
:)
 
منذر رضا بھائی غزل آپ کی پسند آئی - تابش بھائی کی تجویز کے علاوہ ایک رائے ہے کہ یہ والا شعر بھی غزل سے نکال ہی دیں -

دیکھئے اساتذہ کیا فرماتے ہیں خصوصًا
:)
منذر بھائی ہم یاسر بھائی سے بھرپور متفق ہیں کہ ہمارا نام آپ اساتذہ کے ناموں سے نکال دیں کیونکہ بھائی ہم نا تو کوئی استاد ہیں اور ہمیں سخن کی نا تو کو ئی سمجھ ہے اور نا ہی کوئی تمیز جو آپ کے کلام کی اصلاح کرسکیں ۔ ہم تو خود آپ کی طرح اساتذہ اکرام کی سرپرستی میں علم شعر و سخن سیکھ نے کی کوشش میں ہیں ۔آپ کی محبت کے آپ نے یاد رکھتے ہوئے ٹیگ کیا ,اس یاد آوری کا شکریہ ۔:)
 
اس کام کے لیے تابش صدیقی یا الف عین صاحب نہایت موزوں ہیں
 
ارے مجھے تو آپ کا اساتذہ میں نام اچھا لگا -لطف آیا -بلکہ کچھ ادبی تجزیہ بھی کریں-بخدا جتنا آدمی بیتکلّف اور بے لاگ لکھ بول کے سیکھتا ہے کسی اور راہ سے مشکل ہے -زیادہ سے زیادہ غلطی ہو جائے گی -تو کیا ہے -درستی ہو جائے گی -
 
اس کام کے لیے تابش صدیقی یا الف عین صاحب نہایت موزوں ہیں
پیارے بھائی، ایک تو آپ نے ایک نالائق شاگرد کا نام استادِ محترم کے ساتھ لکھ دیا، اور دوسرا ظلم یہ کیا کہ ان سے بھی پہلے لکھ دیا۔
استادِ محترم اور ان کے علاوہ دیگر اساتذہ موجود ہیں۔
میں تو نہ تین میں نہ تیرہ میں۔ سیکھنے اور سمجھنے کی غرض سے ہی اصلاحِ سخن میں پیش کیے گئے کلام پر آراء دیا کرتا ہوں۔ استاد ہرگز نہیں۔ :)
 
:(
 
میرا کمنٹ اس مراسلہ سے متعلق ہے، جس کا میں نے اقتباس لیا ہے۔ :)
ہماری آپ سے عاجزانہ درخواست ہے کہ ہمارا نام ٹیگ سے ختم کر دیں ۔ ہمیں بھی بالکل اچھا نہیں لگا رہا کہ ہم جیسے نالائق اور نکمے کا نام اساتذہ میں شامل کرتے ہوئے سب سے اوپر لکھا گیا ہے ۔ یہ ہمارے نزدیک اساتذہ کی سراسر بے ادبی ہے ۔فوری کاروائی کی اپیل ہے ۔ شکریہ ۔
 
یہ درخواست آپ مراسلہ نگار سے ہی کر سکتے ہیں۔ :)
 
Top