اصلاح کے لئے ایک تازہ غزل

الف عین

لائبریرین
@الف عین@محمد یعقوب آسی@
اور ایک گزارش مزید ہے ۔۔۔ محفل کا ماحول دیکھ کر پتہ چلا آپ حضرات استاتذہ میں سے ہیں لیکن آپ حضرات کا کلام پڑھنے کا اشتیاق وہیں رہا۔۔۔ ۔۔۔ اور آپکے بارے میں بھی گر کوئی لنک محفل میں موجود ہے تو برائے مہربانی ٹیگ کر دیں؟؟؟
محفل کی بجائے اس صفحے پر ۔یعقوب آسی اور اعجاز عبید کے نام تلاش کریں۔
 
شیرازخان

محفلین
محترم استاد صاحب میں نے وہ تین اشعار تلف ہی کر دئیے انہیں کہیں اور جوڑ لیں گے فی الحال تین نئے اشعار ہیں اور آپ کی اصلاح کا بے صبری سے انتطار ہے ؟؟؟

اپنی گلی کے شیر بھی جو بن نہیں پائے کبھی
چوہے وہ مسلم قوم پر سردار کیسے ہو گئے

دیکھا ندی میں عکس گر پہلے ہی جیسا آپ نے
پانی سے جا کر بر سرِپیکار کیسے ہو گئے

تاریکیوں میں جو بنے وہ روشنی اپنی ہے بس
اجلے اجالے پھر ہمیں درکار کیسے ہو گئے

@الف عینمزمل شیخ بسمل @
 
الف عین

لائبریرین
پنی گلی کے شیر بھی جو بن نہیں پائے کبھی
چوہے وہ مسلم قوم پر سردار کیسے ہو گئے
÷÷مسلم قوم کے سردارکہنے سے بہتر ہے، شعر درست ہے

دیکھا ندی میں عکس گر پہلے ہی جیسا آپ نے
پانی سے جا کر بر سرِپیکار کیسے ہو گئے
مبہم ہے۔پہلا مصرع رواں نہیں

تاریکیوں میں جو بنے وہ روشنی اپنی ہے بس
اجلے اجالے پھر ہمیں درکار کیسے ہو گئے
۔۔جو بنے؟ روشنی بنتی ہے؟
 
واہ واہ جان آ گئی شعر میں بہت شکریہ

دیکھا ندی میں عکس گر پہلے ہی جیسا آپ نے
پانی سے جا کر بر سرِپیکار کیسے ہو گئے
مبہم ہے۔پہلا مصرع رواں نہیں

دراصل یہ شعر" کتے کی ہڈی اور لالچ" کے پس منظر پہ ہے مصرے میں کاما لگانے سے بات واضع ہوتی ہے کہ نہیں؟ مثلا" دیکھا ندی میں عکس گر ، پہلے ہی جیسا آپ نے؟؟
یا پھر یوں"ندّی میں دیکھا عکس تو کیا آپ پرطاری ہوا"؟؟؟؟

تاریکیوں میں جو بنے وہ روشنی اپنی ہے بس
اجلے اجالے پھر ہمیں درکار کیسے ہو گئے
۔۔جو بنے؟ روشنی بنتی ہے؟
گھپ اندھرے میں کچھ دیر بیٹھنے سے تھوڑی روشنی بن جاتی ہے یہ خیال یون کیسا رہے گا؟؟؟
"پیدا جو اندھرے میں ہو وہ روشنی اپنی ہے بس" ؟؟؟
 
آخری تدوین:

جب تک تم خود کہانی کا حوالہ نہ دو، کوئی شعر نہیں سمجھ سکتا۔ کوئی قرجنہ تو دو جس سے قاری کا خیال اس کہانی کی یاد دلائے!!
دوسرے شعر میں تاریکی پر اعتراض نہیں ہے، مبہم ہے، شعر ایسا ہونا چاہئے کہ مکمل ابلاغ نہ بھی ہو تو کم از کم کچھ قاری کو مبہم ہی سہی، کچھ آئڈیا تو دے
 
بہت بہتر استاد صاحب۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ان اشعارکے مرکزی خیالات کو تبدیل کر دیا ہے اب ان کی نہایت سادہ شکل یوں ہے؟؟

وہ روشنی مدھم سی تھی جس میں رہے ہیں ہم سدا
اجلے اجالے اب ہمیں درکار کیسے ہو گئے

یوں عکس کی گہرائی میں جانا نہیں تھا آپ کو
پانی سے جا کر بر سرِپیکار کیسے ہو گئے
 
شیرازخان

محفلین
الف عین@ محترم استاد صاحب ابھی میرا مسئلہ حل نہیں ہوا۔۔۔۔۔آپ کے اوکے کہنے تک بر سر پیکار ہی ہوں ۔۔۔۔۔ "یوں عکس کی گہرائی میں جانا نہیں تھا آپ کو ، پانی سے جا کر بر سرِپیکار کیسے ہو گئے" اس کی جگہ ایک نیا شعر ہے ۔۔رہنمائی فرمائین؟؟؟ نیز اوپر کے اشعار کی حالت سے بھی ٖآگاہ کر دیجیئے؟؟

روداد میں آئے نہیں محفل میں تھے موجود جو
سب غیر حاٖضر مرکزی کردار کیسے ہو گئے
 
الف عین

لائبریرین
اجالے والا قبول کیا جا سکتا ہے۔ نیا شعر درست ہے۔ لیکن کچھ روانی کی خاطر یوں کر دو
محفل میں جوموجود تھے، روداد میں شامل نہیں

الف عین@ محترم استاد صاحب غزل تو مکمل ہو گئی یہاں تک ٖآپ کی رہنمائی میں میں نے بہت کچھ سیکھا ہے جس کے لئے نہایت مشکور ہوں۔۔۔۔۔ٖآ ئیندہ کوشش کروں گا کہ بہت کم اغلاط کے ساتھ کاوشوں کو آپ کے سامنے پیش کروں۔۔۔۔۔!!!
 
Top