اصلی ڈسپلے پکچر کے فوائد

نیرنگ خیال

لائبریرین
لو جی اب مفت تصویری مشورہ ہے:p ان کے لیئے جو بے جا فرینڈ کی درخواستوں سے تنگ ہیں:ROFLMAO: ۔ فیس بک یا کسی بھی سوشل نیٹ ورک پر:grin:

183295_10151223775790259_594790398_n.jpg
نوٹ: کوئی بھی اس مراسلے کو دل پر لینے کی کوشش نہ کرے۔ اگر حقیقت میں یہ کسی ممبر کی تصویر ہے تو کسی منتظم کو کہہ کر مراسلہ حذف کرا دے۔ میں نے محض تفریح طبع کے واسطے فیس بک سے اقتباس پیش کیا ہے۔ شکریہ:laugh:
 
نیلم

محفلین
لو جی شکر ہے کہ لڑکی ہونے کے ناطے آپ گرم نہیں ہوئیں اس پر:biggrin:
اس لیے کہ ہمارے ساتھ اُلٹا ہی معمالہ ہے ہم نےجب اصلی پک لگائی تھی تب ریکویسٹ کی بھرمارتھی.لیکن اب ہم نے اپنے بھانجےکی پک لگا لی ہے اور اب امن اور شانتی ہے...lollllll
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
اس لیے کہ ہمارے ساتھ اُلٹا ہی معمالہ ہے ہم نےجب اصلی پک لگائی تھی تب ریکویسٹ کی بھرمارتھی.لیکن اب ہم نے اپنے بھانجےکی پک لگا لی ہے اور اب امن اور شانتی ہے...lollllll
ہاں اس معاملہ کی آپ نے اپنے "ہاں یا نہیں" والے دھاگے میں وضاحت کر رکھی ہے:laugh:
 
فخرنوید

محفلین
اس لیے کہ ہمارے ساتھ اُلٹا ہی معمالہ ہے ہم نےجب اصلی پک لگائی تھی تب ریکویسٹ کی بھرمارتھی.لیکن اب ہم نے اپنے بھانجےکی پک لگا لی ہے اور اب امن اور شانتی ہے...lollllll

اس پر لطیفہ یاد آگیا۔

ایک گھر میں شادی کا پروگرام تھا۔ وہاں لڑکیاں خوب میک اپ کر کے بن ٹھن کر گھوم رہی تھیں۔ ایک دم جن آگیا وہاں اور لڑکیوں کی چیخیں نکل گئیں۔ جس پر ایک بزرگ نے کہا سب لڑکیاں وضو کر لو۔
جب لڑکیاں وضو کر کے آئیں تو جن کی چیخیں نکل گئیں۔
 
نیلم

محفلین
یہ لطیفہ میں نےشیئر کیاتھا یہاں.آج کل تو مین سلون بھی بہت چل رہےہیں.اس پہ کوئی لطیفہ نہیں بنایا آپ نےlolllll
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
یہ لطیفہ میں نےشیئر کیاتھا یہاں.آج کل تو مین سلون بھی بہت چل رہےہیں.اس پہ کوئی لطیفہ نہیں بنایا آپ نےlolllll
لو جی نایاب بھائی نے یہاں شئیر کر رکھا تھا۔ احباب کی تفریح طبع کے لیئے یہاں اٹھا لایا کہ کوئی عورتیں کے حقوق پر کام کرتی تنظیموں کو نہ بلا لائے

************​
سہیلی کے نام​
************​

اور ہاں ہمسائے کا خالی مکاں​

ہو چکا آباد بدھ کی شام سے​
میں بھی ٹیرس پر کھڑی تھی اُس سمے​
فیملی آئی تھی میرے سامنے​

فیملی میں تین ہی افراد تھے​

ایک عورت ایک اُس کا آدمی​
اور اک لڑکی مری ہی عمر کی​
دیکھنے میں شوخ سی اور بولڈ سی​

پینٹ اور ٹی شرٹ میں ملبوس تھی​

بال تھے پھیلے ہوئے شانوں تلک​
چال تھی ایسی کہ جھپکے نہ پلک​
کان میں دیکھی تھی بالی کی جھلک​

نعرہ ء یاہُو کیا دل نے بلند​

اب مزے ہمسائیگی کے آئیں گے​
بوریت کے دن نہ رہنے پائیں گے​
دوست اک دوجے کے ہم بن جائیں گے​

روز ہوں گی آنیاں اور جانیاں​

اب رہیں گی رونقیں شام و سحر​
دوستی پنپے گی وکھری طرز پر​
خوب ہم باتیں کریں گے بیٹھ کر​

تین دن تک تو رہی یہ کیفیت​

روز منصوبہ بناتی تھی نیا​
کس بہانے اُس کے گھر جاؤں بھلا​
کس طرح ہو دوستی کی ابتدا​

اب ذرا کل شام کا قصہ سنو​

آئیں تھیں ملنے کو خالہ کوثرو​
کیا بتاؤں اُس نے بتلایا ہے جو​
اُف خدا لڑکی نہیں لڑکا ہے وہ​
========​
نویدظفرکیانی​
 
محمدعمر

ہا ہا ہا:LOL:
 
محمدعمر

محفلین
لو جی اب مفت تصویری مشورہ ہے:p ان کے لیئے جو بے جا فرینڈ کی درخواستوں سے تنگ ہیں:ROFLMAO: ۔ فیس بک یا کسی بھی سوشل نیٹ ورک پر:grin:

183295_10151223775790259_594790398_n.jpg
نوٹ: کوئی بھی اس مراسلے کو دل پر لینے کی کوشش نہ کرے۔ اگر حقیقت میں یہ کسی ممبر کی تصویر ہے تو کسی منتظم کو کہہ کر مراسلہ حذف کرا دے۔ میں نے محض تفریح طبع کے واسطے فیس بک سے اقتباس پیش کیا ہے۔ شکریہ:laugh:

ہا ہا ہا۔
لو جی نایاب بھائی نے یہاں شئیر کر رکھا تھا۔ احباب کی تفریح طبع کے لیئے یہاں اٹھا لایا کہ کوئی عورتیں کے حقوق پر کام کرتی تنظیموں کو نہ بلا لائے

************​
سہیلی کے نام​
************​

اور ہاں ہمسائے کا خالی مکاں​

ہو چکا آباد بدھ کی شام سے​
میں بھی ٹیرس پر کھڑی تھی اُس سمے​
فیملی آئی تھی میرے سامنے​

فیملی میں تین ہی افراد تھے​

ایک عورت ایک اُس کا آدمی​
اور اک لڑکی مری ہی عمر کی​
دیکھنے میں شوخ سی اور بولڈ سی​

پینٹ اور ٹی شرٹ میں ملبوس تھی​

بال تھے پھیلے ہوئے شانوں تلک​
چال تھی ایسی کہ جھپکے نہ پلک​
کان میں دیکھی تھی بالی کی جھلک​

نعرہ ء یاہُو کیا دل نے بلند​

اب مزے ہمسائیگی کے آئیں گے​
بوریت کے دن نہ رہنے پائیں گے​
دوست اک دوجے کے ہم بن جائیں گے​

روز ہوں گی آنیاں اور جانیاں​

اب رہیں گی رونقیں شام و سحر​
دوستی پنپے گی وکھری طرز پر​
خوب ہم باتیں کریں گے بیٹھ کر​

تین دن تک تو رہی یہ کیفیت​

روز منصوبہ بناتی تھی نیا​
کس بہانے اُس کے گھر جاؤں بھلا​
کس طرح ہو دوستی کی ابتدا​

اب ذرا کل شام کا قصہ سنو​

آئیں تھیں ملنے کو خالہ کوثرو​
کیا بتاؤں اُس نے بتلایا ہے جو​
اُف خدا لڑکی نہیں لڑکا ہے وہ​
========​
نویدظفرکیانی​

بہت ہی ودھیا۔ اعلیٰ شیئرنگ
 
یہ لطیفہ میں نےشیئر کیاتھا یہاں.آج کل تو مین سلون بھی بہت چل رہےہیں.اس پہ کوئی لطیفہ نہیں بنایا آپ نےlolllll
بنایا نہیں تو بنا دیتے ہیں۔
ایک تقریب میں جہاں بالی وڈ کے بڑے ہیروز مدعو تھے وہاں ایک دم جن آگیا۔ تمام شریک افراد کی چیخیں نکل گئیں۔ جس پر امیتابھ نے کہا شاہ رخ، سلمان، عامر، سیف، فردین وضو کر لو۔
جب تمام خان وضو کر کے آئےتو جن کی چیخیں نکل گئی۔ اس خوشی میں کہ میرے اور بھی بھائی یہاں موجود ہیں۔ :)
 
بعد میں پتہ چلا وہ بندہ ساحر لودھی نکلا:laugh:
 
کیا خوب حسِ مزاح پائی ہے آپ لوگوں نے:(
 
Top