اصلی ہیرو

چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
واہ جناب کیا بات ہے، بہت خوب
اللہ کے بندے ٹیگ تو کر دیتے۔
یار یقین کرو
جب آخری تصویر پوسٹ کرنے کے بعد ابھی ٹیگ کررہا تھا
زحال مرزا کے بعد دوسرا نام لکھنے والا تھا کہ لائٹ چلی گئی
اب آئی تو آپ سب (یعنی جن جن کو بلانا تھا) خود ہی خوشبو سونگھ کے پہنچ چکے تھے:grin:
 

طالوت

محفلین
پاکستان ورلڈ کرکٹ چیمپئن
1992​
375127_327959473927964_2008048983_n.jpg

اس معاملے کےسارے اصلی ہیرو ز تو کچھ یوں ہوں گے، کپتان عمران خان + بقیہ ٹیم + فرینک ورتھ اور ٹونی لوئیس ۔
 

فہیم

لائبریرین
یہ تینوں شاید ایک اور ڈرامے "سنہرے دن" میں بھی تھے۔
لیکن اس ڈرامے کا مرکزی کردار سلیم شیخ نے کیا تھا۔
 

چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
بہت خوب شراکت ہے غالب صغیر صاحب
مگر کچھ تشنگی باقی رہی ۔۔
انشاءاللہ
4 دن بعد آپ کی آنکھوں کی ٹھنڈک کیلئے عظیم ترین ہیروز کی یادگار ترین تصاویر پیش کروں گا جناب
یقیناً آپ کا دل خوش ہو جائے گا دیکھ کے
ہمارے پیارے قائداعظمؒ اور ہمارے پیارے سر علامہ محمد اقبالؒ، اور مادرِ ملت محترمہ فاطمہ جناحؒ
 

زبیر مرزا

محفلین
عبدالستار ایدھی
پاکستان کے علاوہ اسلامی دنیا میں بھی ایدھی صاحب ایک بے غرض سماجی کارکن کے طور شہرت پائی ہے۔ شہرت اور عزت کے باوجود انہوں نے اپنی سادہ زندگی کو ترک نہیں کیا، وہ سادہ روائتی پاکستانی لباس
پہنتے ہیں، جو صرف ایک یا دو انکی میلکیت ہیں، اسکے علاوہ انکی ملکیت کھلے جوتوں کا ایک جوڑا ہے-
ایدھی فاونڈیشن کا بجٹ ایک کروڑ کا ہے جس میں سے وہ اپنی ذات پر ایک پیسہ بھی نہیں خرچ کرتے۔
220px-Abdul_Sattar_Edhi.jpg
 

زبیر مرزا

محفلین
اشفاق احمد
اردوادب کومقصدیت عطاکرنے والا درویش صفت انسان جس نے سادہ اسلوب اپناکر​
انسانی فلاح کے زاویے بیان کیے اورتکریم انسانیت اورعزت آدمیت کا درس دیا​
اسلام کی اصل روح اور درس اخلاق ہے اشفاق احمد نے اپنی تحریروں اور طرزعمل​
سے اس کی ترویج کی​
ashfaq-ahmed-1.jpg
 

زبیر مرزا

محفلین
تمام محنت کش کسان، مزدور اور رزق حلال کے لیے انتھک محنت کرنے والے​
جن کی محنت کے سبب ہم آسودہ زندگی بسر کرتے ہیں ، جو تپتی دھوپ میں ، بارش میں​
مشکلات میں کام کرکے فصلیں بوتے ہیں ، کپڑا بناتے ہیں ، تعمیری کام کرتے ہیں​
farmer1.jpg
 

چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
اشفاق احمد
اردوادب کومقصدیت عطاکرنے والا درویش صفت انسان جس نے سادہ اسلوب اپناکر​
انسانی فلاح کے زاویے بیان کیے اورتکریم انسانیت اورعزت آدمیت کا درس دیا​
اسلام کی اصل روح اور درس اخلاق ہے اشفاق احمد نے اپنی تحریروں اور طرزعمل​
سے اس کی ترویج کی​
ashfaq-ahmed-1.jpg
اشفاق صاحب اور بانو آپا کی تصویر کیلئے ایک الگ تھریڈ پلان میں ہے
اس لیے کل ان کی تصویر یہاں شامل نہیں کیں
جزاک اللہ، یہ دھاگہ آگے بڑھانے کیلئے
 

محمد بلال اعظم

لائبریرین
اشفاق صاحب اور بانو آپا کی تصویر کیلئے ایک الگ تھریڈ پلان میں ہے
اس لیے کل ان کی تصویر یہاں شامل نہیں کیں
جزاک اللہ، یہ دھاگہ آگے بڑھانے کیلئے

اشفاق صاحب کو اللہ تعالیٰ جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے۔ آمین!
بانو آپا حیات ہیں؟
 
میرا ہیرو​
سپاہی مقبول حسین
آپ 1965 کی جنگ میں آزاد کشمیر رجمنٹ کا حصہ تھے۔دشمن کے حملے کے باعث زخمی ہوگئے اور انڈیا نے قیدی بنا لیا۔​
آپ انڈیا کی جیلوں میں 40 سال تک رہے۔وہاں پر ان پر ایسے ایسے ظلم کیے گئے جن کو بیان کرنے کیلیے الفاظ بھی شرما جاتے ہیں۔​
اپنی زبان کٹوا دی لیکن اپنے پیارے پاکستان کے خلاف منہ سے ایک لفظ بھی نہیں نکالا۔​
میرے پاس اور الفاظ نہیں میں تو فقط یہی کہوں گا​
سپاہی مقبول حسین زندہ باد​
پاکستان پائندہ باد​
11865_196301189871_7883127_n.jpg
 
Top