اصل مجرم وینا ملک یا رحمن ملک ؟

زیک

مسافر
برادر محترم زیک ۔۔۔ ۔۔۔ ظاہر ہے کہ پاکستان ایک اسلامی جمہوریہ پاکستان ہے اور اس کے آئین اور قانون کے مطابق اس درجہ عریانت قابل دست انداز ی ِ پولیس جرم ہے اور اس حوالے سے قانون پر عمل درامد کرنا اور کروانا ریاست اور حکومت کی آئینی ذمہ داری ہے ، اگر یہ کام عوام نے خود کرے گی تو پھر ریاست کے اندر ریاست قائم کرنے کا الزام عائد کرنے والے عناصر بھی چھلانگیں لگاتے آ جائیں گے یا سنگسار کرنے والوں پر ،،طالبان ،، ہونے کا الزام بھی لگ سکتا ہے ۔۔۔ ۔ اگر میں یوں لکھتا کہ لوگوں کو چاہئے کہ انہیں سنگسار کر دیں تو شاید ابھی تک مجھے بھی دہشت گرد یا طالبان قرار دیا جا چکا ہوتا

عریانی کی سزا سنگساری کس قانون کے تحت؟

دوسرے کیا پاکستان سے باہر کیا گای کوئ کام پاکستانی پولیس اور عدالت کے تحت آتا ہے؟

خود سے سنگسار کرنے والے عوام کو طالبان تو نہیں lynch mob ضرور کہا جا سکتا ہے۔
 

عثمان

محفلین
دلچسپ دھاگہ ہے۔مزاحیہ باتوں کی بھرمار ہے۔ :
کسی بھی غیر ملکی دورے میں پاکستانی شہری کی مصروفیت و سرگرمی پر نظر رکھنا پاکستانی سفارت خانے کے فرائض منصبی میں شامل ہوتا ہے
(ماڈل کی برہنہ تصویر اور ٹیٹو۔۔)
بھارت میں پاکستانی سفارتخانے کے لوگوں نے امریکی اور بھارتی لابی کے ساتھ مل کر پلان کیا ھے
مقصد دنیا بھر میں اسلام اور پاکستان کے تشخص کی رسوائی
(ایک ماڈل کی اخلاق باختہ حرکتوں کے ضمن میں۔۔)
حنا ربانی کھر کو برطرف کر کے ننگ وطن وینا ملک ، ننگ قوم رحمان ملک اوربھارت میں تعینات ذمہ دار سفارت کاروں کو سرعام سنگسار کیا جائے
امریکہ، مغرب اور دوسرے صلیبی ممالک میں بیٹھے ہوئے تارکین وطن، دیس بھگوڑے اس سلسلے میں سب سے آگے ہیں جو خود کومغرب کی غلاظت آمیز اور تعفن سے بھرپور تہذیب و ثقافت کا حصہ بنائے ۔۔۔ ۔۔۔ ۔ ڈیش ڈیش ڈیش۔۔۔ ۔۔۔ ۔ اب آگے آپ خود بہتر جانتے ہیں سمجھ جائیے
اس کے علاوہ ایک غیر معروف سابق ماڈل کے بارے میں بھی خوب تفصیلات ہیں۔
 
عریانی کی سزا سنگساری کس قانون کے تحت؟

دوسرے کیا پاکستان سے باہر کیا گای کوئ کام پاکستانی پولیس اور عدالت کے تحت آتا ہے؟

خود سے سنگسار کرنے والے عوام کو طالبان تو نہیں lynch mob ضرور کہا جا سکتا ہے۔
پاکستان سمیت دنیا کے ہر ملک کے قانون کے مطابق کسی بھی ملک کا شہری بیرون ملک جرم کیلئے بھی اپنے ملک کے قانون اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کیلئے مجرم ہی ہوتا ہے سو پاکستان آزاد خیالوں اورخصوصا مغرب میں مقیم روشن خیالوں کی من بھاتی اور چہیتی وینا ملک جہاں بھی جرم کرے گی اگروہ جرم پاکستانی قانون کے مطابق بھی قابل سزا ہو گا تو قابل دست اندازی پولیس بھی ہو گا ۔۔۔۔ اور وینا ملک کا جرم ِ عریانی صرف عریانی ہی نہیں بلکہ ایسا گھٹیا اور ذلیلانہ ہے کہ وہ قومی مجرم بھی ہے اور امت مسلمہ کی رسوائی کا باعث بھی بنی ہے سو یہ بدبخت فاحشہ سنگسار سے بھی سخت تر سزا کی مستحق ہے
 
اس مذموم حرکت کی مذمت ہرایک مسلم اور ہروہ پاکستانی کر رہا ہے جسے اللہ اور روز ِ جزا کا کچھ خوف ہے مگرکچھ عجب نہیں کہ پاکستان سے بھاگے ہوئے ایک غیر مسلم کافر گروہ کے پاکستان دشمن لوگ اس حرکت پر اس لئے بڑے خوش ہیں کہ اس سے پاکستان کی بہت بدنامی ہوئی ، ایسے شرارتی لوگ اس غلیظ حرکت کی مذمت کرنے والے مسلمانوں پر ذاتی حملے اورجوکروں جیسی طنزیں کر رہے ہیں ۔ ویسے تو وینا ملک صاحبہ سے وہ لوگ بھی بہت خوش ہیں جو یورپ کے فحش کلچر کے عادی اوررسیا ہو کرسب دینی اوراخلاقی قدریں بھول کرغلیظ انگریزوں جیسے فحش خیال بن چکے ہیں اوراپنی بہن بیٹیوں کا یورپ کے نائٹ کلبوں میں گھومنا پھرنا بھی روشن خیالی اور ترقی سمجھتے ہیں ۔ اللہ ہم سب مسلمانوں کو ایسے لوگوں کے شر سے محفوظ رکھے۔ الہی آمین
 
زیک بھیا سچ کڑوا ہوتا ہے سو آپ سن نہیں سکے تو اگنور لسٹ میں ڈال دیا، حماد صاحب کے دوسروں پرمسلسل ذاتی حملے تو کسی کو نظر نہیں آتے نا ؟ آخر ہم بھی مونہہ میں زباں رکھتے ہیں ۔ خیر آپ نے اگنور لسٹ میں ڈالا ، آپ کا بیحد شکریہ
 
میرے خیال میں وینا ملک کے اس عمل سے نہ تو اسلام کا کچھ بگڑے گا اور نہ ہی پاکستان کا۔۔۔خسارے کا سودا کیا ہے تو صرف اور صرف وینا ملک نے۔۔پاکستان اور اسلام اس بات سے بہت بلند ہیں کہ وینا ملک جیسے افراد کی وجہ سے بدنام ہوتے پھریں۔
 

شمشاد

لائبریرین
ایک پاکستانی پاکستان سے باہر کسی بھی ملک میں ہو ہے وہ پاکستان کا سفیر سمجھا جانا چاہیے۔ اس کی ہر اچھی بُری حرکت میں ملک کا نام ضرور آتا ہے۔ جیسا کہ یہاں اکثر افغانی پاکستانی پاسپورٹ پر ہیروئن وغیرہ لیکر آتے ہیں اور پکڑے جاتے ہیں، پھر سر عام ان کے سر قلم کیئے جاتے ہیں تو اخبارات اور ٹی وی یہی خبریں نشر ہوتی ہیں کہ اتنے پاکستانیوں کے سر قلم کیئے گئے۔ جس سے ملک کی بدنامی ہوتی ہے۔

اسی طرح پچھلے سال ایک پاکستانی نے جدہ میں سیلاب میں 14 افراد کی جان بچائی، 15ویں شخص کو بچانے کی کوشش میں وہ اپنی جان ہار گیا۔ سعودی حکومت نے اس کے اس فعل پر اسے اتنی عزت دی ہے کہ پاکستانیوں کو اس پر فخر ہے۔

تو یہ مت کہیں کہ پاکستانیوں کے غیر ممالک میں کسی بھی فعل سے پاکستان پر اثر نہیں پڑتا۔
 

زیک

مسافر
پاکستان سمیت دنیا کے ہر ملک کے قانون کے مطابق کسی بھی ملک کا شہری بیرون ملک جرم کیلئے بھی اپنے ملک کے قانون اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کیلئے مجرم ہی ہوتا ہے
اس کا کوئ ثبوت؟ زیادہ تر ممالک میں بیرون ملک کئے گئے جرم پر قانون کچھ نہیں کر سکتا۔
 
زیک بھائی اور دیگر انتطامیہ سے درخواست ہے کہ حتیٰ المقدور کوشش کریں کسی کو اپنی نظر انداز کرنے والی فہرست میں شامل نہ کریں۔ اس طرح کرنے سے آپ کسی رکن کے غیر مناسب رویے یا پیغام سے بر وقت مطلع نہیں ہو سکیں گے اور اپنے ادارتی اختیارات از خود محدود کر بیٹھیں گے۔ :)
 
ایک پاکستانی پاکستان سے باہر کسی بھی ملک میں ہو ہے وہ پاکستان کا سفیر سمجھا جانا چاہیے۔ اس کی ہر اچھی بُری حرکت میں ملک کا نام ضرور آتا ہے۔ جیسا کہ یہاں اکثر افغانی پاکستانی پاسپورٹ پر ہیروئن وغیرہ لیکر آتے ہیں اور پکڑے جاتے ہیں، پھر سر عام ان کے سر قلم کیئے جاتے ہیں تو اخبارات اور ٹی وی یہی خبریں نشر ہوتی ہیں کہ اتنے پاکستانیوں کے سر قلم کیئے گئے۔ جس سے ملک کی بدنامی ہوتی ہے۔

اسی طرح پچھلے سال ایک پاکستانی نے جدہ میں سیلاب میں 14 افراد کی جان بچائی، 15ویں شخص کو بچانے کی کوشش میں وہ اپنی جان ہار گیا۔ سعودی حکومت نے اس کے اس فعل پر اسے اتنی عزت دی ہے کہ پاکستانیوں کو اس پر فخر ہے۔

تو یہ مت کہیں کہ پاکستانیوں کے غیر ممالک میں کسی بھی فعل سے پاکستان پر اثر نہیں پڑتا۔
آپکی بات بھی ایک اعتبار سے درست ہے۔۔ویسے تو سائنٹسٹ یہ بھی کہتے ہیں کہ اگر شنگھائی میں کوئی تتلی اپنے پر پھڑپھڑائے تو اس کے پروں کا ارتعاش امریکہ میں آنے والے کسی سمندری طوفان کے اسباب مین کچھ نہ کچھ عمل دخل رکھتا ہے یعنی بٹرفلائی افیکٹ:)
لیکن میں ایک دوسرے تناظر میں بات کر رہا تھا۔ بیرون ملک ہمارا بحیثیت قوم تشخص ہمارے عمومی رویوں کی وجہ سے تشکیل پاتا ہے۔۔۔وینا ملک نے جو کیا وہ ہمارا عمومی رویہ نہیں ہے اسلئے پاکستان کے تشخص کو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔۔ابھی چند دن پیشتر کسی مصری بلاگسٹ نے اپنے بلاگ پر یہی حرکت کی تھی آزادیء رائے کے نام پر لیکن میرا نہیں خیال کہ اس سے ہمارے دل میں مصر یا مصری قوم کا تشخص مجروح ہوا ہو۔۔۔ہاں اگر ایسا تواتر سے ہوتا رہے تو یہ ایک عمومی رویہ کہلائے گا اور ایسا عمومی رویہ کسی قوم کی پہچان بن جایا کرتا ہے۔
 
سیدہ سارہ غزل بہنا ہاتھ ذرا ہولا رکھیں بس مذمت کردیا کریں لیکن آپ نے تو ڈائریکٹ بات کو جھوٹے نبی کے پیروکاروں تک پہنچا دیا ہے۔
 

حماد

محفلین
سیدہ سارہ غزل بہنا ہاتھ ذرا ہولا رکھیں بس مذمت کردیا کریں لیکن آپ نے تو ڈائریکٹ بات کو جھوٹے نبی کے پیروکاروں تک پہنچا دیا ہے۔
جو لوگ اصلاح کی نیت سے تنقید کرتے ہیں وہ ہمیشہ دوسروں کی عزت نفس کا احترام کرتے ہیں۔
 

ساجد

محفلین
محترم ممبران ، کوئی بتلائے کہ ہندوستان کے عدالتی قانون میں وینا کا یہ عمل (اگر اس نے کیا ہے تو) کس سزا کا مستحق ہے؟۔
اگر جواب ہمارے پاس نہیں ہے تو اس کی سزا اپنے طور پر طے کرنے سے پرہیز فرمائیں وہ جب پاکستان آئے تو پاکستان کی عدلیہ اس سے جواب طلب کر سکتی ہے۔
وینا کہتی ہے کہ میں نے کوئی عریاں تصویر نہیں بنوائی اور اس نے متعلقہ میگزین کے چیف ایڈیٹر کبیر شرما اور فوٹو گرافر وشال سکسینا پر 10 کروڑ (بھارتی) روپے کا دعوی دائر کیا ہے۔
 

ساجد

محفلین
شمشاد بھائی ، میں نے وینا ملک کا صرف چہرہ دیکھا ہے ٹی وی پر اور ایک دو تقاریب میں بھی ۔ چہرے کے علاوہ باقی دھڑ کا کچھ نہیں کہا جا سکتا کہ یہ وینا ہی کا ہے یا کمپیوٹر کی کاری گری کا شاہکار ہے۔:)
 

کاشفی

محفلین
غیر مُلکی میڈیا کے سامنے مکمل اثاثے ظاہر کرنے کے بعد اُمید ہے کہ تحریکِ انصاف میں شمولیت کی راہ ہموار ہوگی۔۔۔اس طرح کے ایس ایم ایس آج کل نون لیگ والے کافی سرکولیٹ کر رہے ہیں۔۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
غیر مُلکی میڈیا کے سامنے مکمل اثاثے ظاہر کرنے کے بعد اُمید ہے کہ تحریکِ انصاف میں شمولیت کی راہ ہموار ہوگی۔۔۔اس طرح کے ایس ایم ایس آج کل نون لیگ والے کافی سرکولیٹ کر رہے ہیں۔۔۔

کاشفی بھائی اس پیغام کا وینا ملک سے کیا تعلق بنتا ہے؟
 
Top