کیوں دیکھوں میں یہ ؟
میرے پاس کونسی طاقت ہے ؟
کیا جب گجرات کا قتل عام ہوا میں نے انڈین فلمیں دیکھنا چھوڑ دیں ؟
کیا میں نے بابری مسجد کے ڈھانے والوں کو خوش آمدید نہٰ کہا؟
اف ۔ ۔۔ بھائی میرے میر پر کوئی اثر نہیں ہوگا ان تصویروں کا ، میں تو “حسن نثار“ اور “ہود بھائی“ کی طرح طاقت کے سامنے سر جھکا چکا ہوں اور “پرویز مشرف“ کے “موڈریٹ اسلام“ پر ایمان لا چکا ہوں ۔ ۔ ۔ میری نظر میں ۔ ۔ ۔ یہ لوگ کچھ زیادہ ہی ۔ ۔ ۔ مسلمان تھے اسلئے انکے ساتھ یہ سلوک ہوا ۔ ۔ ۔ ویسے بھی سچے مسلمان ہم ہیں جو معاملے کی نزاکت کو سمجھتے ہیں ۔ ۔ ۔ اور ۔ ۔ ۔ “بف“ بھی کرتے ہیں ۔ ۔ ۔ مگر احتیاط سے کہ ہمیں بھی جینا ہے اس دنیا میں ۔ ۔ ۔
اور ہاں ایک مسجد گرنے سے کیا ہوتا ہے ، کچھ مسلمانوں کے مرنے سے کیا ہوتا ہے ، میرے گھر والے اور میرا شہر میں (جہاں میں رہتا ہوں) امن کے فاختائیں روز نائیٹ کلبوں میں ناچتی ہیں ۔ ۔۔ اور مسلمانوں کا دل لبھاتی ہیں ۔ ۔ ۔ روز انڈین چینلز پر ساس بہو اور محبتوں کی گیت سنتا ہوں اور سر دھنتا ہوں ۔ ۔ ۔ کہ واہ ۔ ۔ ۔ وہ لوگ دبلی پتلی عورتوں کے بل پر دنیا کے دلوں پر راج کر رہے ہیں اور ہم ابھی تک کہ رہے ہیں
لالا جی جان دیو، لڑنا کی جانو
تسی مرلی بجاون والے اییہ گل توڈے بس دی نہیں
(یہ الگ بات کہ وہ مرلی بجا کر بھی لڑ رہے ہیں ، اور ہم حمد و نعت پڑھ کر بھی کچھ نہیںکر پا رہے )