اطلس القرآن

ابوشامل

محفلین
معروف ادارے دارالسلام کی ویب سائٹ نظروں سے گذری تو وہاں دو انتہائی انوکھی کتب نظر آئیں ایک کا نام اطلس القرآن اور دوسری کا نام اٹلس سیرت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم تھا۔ دونوں کتب کا مطالعہ کیا انتہائی بے مثل کتابیں ہیں اور ادارے کا یہ دعوی درست نظر آتا ہے کہ اپنی نوعیت کی اردو میں پہلی کتابیں ہیں۔ مذکورہ بالا دونوں کتب میں قرآن مجید کے تاریخی واقعات اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے حالات زندگی کو مختصرا بیان کرنے کے لیے انتہائی خوبصورت نقشوں اور نایاب تصاویر کا سہارا لیا گیا ہے۔ مضامین بہت زیادہ مفصل نہیں البتہ تصاویر اور نقشے لاجواب ہیں۔ یہ کتاب دارالسلام ریاض میں طباعت کے مراحل سے گذری اور طباعتی معیار بہت اعلی ہے۔ قیمت کچھ زیادہ ہے لیکن معیار کے سامنے کچھ بھی نہیں۔ قرآن اور سیرت نبوی کے علاوہ نقشہ جات اور نایاب تصاویر کا ذوق رکھنے والے حضرات و خواتین کے لیے خوبصورت تحفہ ہے۔

مذکورہ بالا دونوں کتابیں دارلسلام کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں اور انگریزی اردو دونوں ورژن آن لائن خریدے جا سکتے ہیں:

اطلس القرآن (انگریز)

اٹلس سیرت نبوی (انگریزی)

اطلس القرآن (اردو)

اٹلس سیرت نبوی (اردو)

U33-AtlasSeeratNabi.jpg
U45-AtlasAl-Quran.jpg
 

ابوشامل

محفلین
اس دھاگے کو اس لیے زندہ کر رہا ہوں کہ رمضان المبارک میں جب اسلامی کتب خریدنے کارحجان کچھ بڑھ جاتاہے تو شاید کسی کا ان اچھی کتب سے تعارف بھی ہو جائے۔
 

فرید احمد

محفلین
کچھ مہینوں پہلے میں نے سیرت والی کتاب pdf بنائی ہوئی داونلوڈ بھی کی تھی ، ابھی ربط یاد نہیں ، مل گیا تو یہاں دوں گا ۔
 

فرید احمد

محفلین
در اصل ahlalhadeeth.org یا کچھ اور نام ہے ایک عربی سائٹ اور فوم کا، وہاں سے میں نے اس کا لنک پایا تھا، اب تلاش کا وقت نہیں ۔ اچھا ہوا جو آپ نے بتا دیا ۔ اس پر وقفیہ والے اکثر آکر اپنا لنک دیتے رہتے ہیں ، وہ تو مجھے یاد ہے ۔ اس سلسلے میں sahab.org اچھی سائٹ ہے۔
 
بہت شکریہ ابوشامل بھائی یہ واقعی ایک بہت ہی بہترین اور لاجواب کتاب ہے اطلس القرآن کے بارے میں میرے پاس یہ کتاب موجود ہے اور میں نے اسے بہت سے اطلس کی کتابوں سے بہترین پایا ہے آپنے بہت اچھا کام کیا ہے کہ اس لاجواب کتاب کے بارے میں‌ شیئر کی ہے
 
Top