اظہارِ تشکر

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
سندباد نے کہا:
میری مصروفیات مجھے اردو محفل میں ہر روز آنے اور اس پر دو کتابیں پوسٹ کرنے کی اجازت ہر گز نہیں دیتیں۔ اب تو ایسا لگتا ہے جیسے میں اردو محفل میں آنے کا Addict ہو گیا ہوں۔ ان شاء اللہ آئندہ اپنی تیسری کتاب شبنمی قطرے (بچوں کے لئے نظمیں)، اپنے دوست کا ایک شعری مجموعہ ایک جانب چاندنی (جسے میں اپنے پبلشنگ ادارے کے تحت شایع بھی کر رہا ہوں) اور علامہ اقبال پر ایک ضخیم کتاب جو میرے اشاعتی ادارے سے شائع ہو رہی ہے، بھی پوسٹ کروں گا۔


سندباد نے کہا:
اس کتاب کو اردو محفل میں پوسٹ کرنے کی محرک محترمہ جیہ ہیں۔ ان کی خواہش، قیصرانی صاحب کی فرمائش اور استاد محترم اعجاز اختر صاحب کی شفقت میرے لئے حوصلہ افزائی کی باعث ہیں۔


قیصرانی نے کہا:
زبردست سند باد، آپ نے بہت ہی اچھا سلسلہ شروع کیا ہے۔ میں نے یہی پلان بنایا تھا کہ میں فن لینڈ کے مشہور شہروں‌کے تعارف پیش کرنا شروع کروں، ابھی اس پر کام شروع کیا کہ پتہ چلا کہ آپ نے بھی یہی سوات کے لئے شروع کیا ہے۔ بہت اچھا لگا یہ سلسلہ۔ اسے جاری رکھئے گا۔ اگر تصاویر بھی لگانا چاہیں تو مزہ دوبالا ہو جائے گا


قیصرانی نے کہا:
وکی پر متنقل ہو گئی ہے

ابھی نیویگیشن کرنی باقی رہ گئی ہے اور اس کے علاوہ کچھ الفاظ کا اضافہ کیا ہےجو کہ مندرجہ ذیل ہے۔ اپنی طرف سے اضافہ جو کیا گیا ہے وہ نیلے رنگ میں ہے اور بریکٹوں کے اندر

کتاب یااس کا کوئی بھی حصہ شعیب سنز/مصنف کی باقاعدہ تحریری اجازت کے بغیرکہیں بھی(ماسوائے اردو ویب محفل اور اردو ویب کے وکی پیڈیا کے سوا) شائع نہیں کیا جاسکتا۔ اگر ایسی کوئی صورت حال ظہور پذیر ہوتی ہے تو قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ ہے۔

جاویداقبال نے کہا:
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،

اللہ تعالی کے کرم اورآپ سب کی دعاؤں کی بدولت تفسیرابن کثیرکی سورت اخلاص کو مکمل کردیاہے۔

وکی میں اس کا لنک یہ ہے

سورۃ اخلاص

والسلام
جاویداقبال

السلام علیکم

اعجاز اختر صاحب، قیصرانی صاحب، فضل ربی راہی صاحب ، جاوید اقبال بھائی ، جویریہ و دیگر اراکین ، آپ سب کی لائبریری میں خصوصی دلچسپی کے لئے خصوصی شکریہ
 

جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،
سسٹرشگفتہ، یہ توہماری ذمہ داری ہے کہ ہم یہاں اصل میں جس مقصدکے لیے آتے ہیں اس کے لیے بھی کام کریں۔کیونکہ ہمارامقصداردو کی ترقی ہے اورہم اس کی سربلندی کے لیے کوشاں ہیں (انشاء اللہ) اللہ تعالی اس کواورترقی دے (آمین ثم آمین)
پھربھی آپکی مہربانی ہے کہ آپ نے ہم کواتنی عزت دی۔(شکریہ)

والسلام
جاویداقبال
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top