اعتراف جرم

Fawad -

محفلین
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

10698422_847774785282681_1540003147302268305_n.jpg


فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

www.state.gov

https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

http://www.facebook.com/USDOTUrdu
 
جس کی لاٹھی اس کی بھینس
ابھی میں اس کی ساری حقیقت دیکھا دونگا لیکن فائدہ کچھ نہیں دو تین منٹ بعد میری ساری پوسٹ ڈیلیٹ کردی جائیگی اور اپ کی ویسے ہی رہے گی۔
freedom-of-expression-1rubdo11.jpg


 
آخری تدوین:

Fawad -

محفلین


فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

محترم سيف اللہ

دنيا کے مختلف خطوں اور وہاں جاری تنازعات کے نتيجے میں معصوم بچوں اور شہريوں پر ہونے والے مظالم اور ان پر مبنی المناک مناظر يقینی طور پر تکليف دہ ہوتے ہيں اور ايک جذباتی ردعمل کا موجب بنتے ہيں۔ تاہم يہ مناظر اس ضرورت کو بھی اجاگر کرتے ہيں کہ اس سوچ کے خلاف اجتماعی سطح پر کوششوں کی ضرورت ہے جو کسی نام نہاد مقدس سياسی اور مذہبی جدوجہد کی آڑ ميں ان غير انسانی اقدامات کو کسی بھی طوردرست قرار ديتی ہے يا اسکی حمايت اور توجيہہ کا سبب بنتی ہے۔

امريکی حکومت کو دنيا کے دور دراز علاقوں اور خطوں ميں دانستہ دہشت گردی کے شعلوں کو بھڑکانے سے کچھ حاصل نہيں ہوتا ہے۔ بلکہ اس کے برعکس ہم نے ان بے شمار ممالک ميں شہری آباديوں کی مدد کے ليے اپنے بے شمار وسائل فراہم کيے ہيں۔ چاہے وہ شام ہو، عراق يا افغانستان – ہم اپنے الفاظ اور اقدامات کے ذريعے ہميشہ "حل" کا حصہ بننے کی سعی ہی کرتے ہيں، ان دہشت گرد تنطيموں کی طرح نہيں جو اپنی دہشت اور بربريت پر مبنی مہم کو جاری رکھنے کے ليے ہميشہ بے گناہ شہريوں کے خون کی متلاشی ہوتی ہیں۔

آپ ہم پر الزام لگاتے ہيں کہ ہم دہشت گردی کے جاری لہر سے فائدہ اٹھاتے ہيں، باوجود اس کے کہ عراق اور افغانستان ميں انھی مشترکہ دشمنوں سے لڑتے ہوئے خود ہمارے بھی ہزاروں فوجی مارے گئے ہيں جن کی حمايت کا الزام ہم پر لگايا جاتا ہے۔

آپ بغير کسی منطق کے ہم پر دہشت گرد تنظيموں کی پشت پنائ کا الزام لگا کر تنقيد کا نشانہ بناتے ہيں – اس حقيقت کے باوجود کہ چاہے وہ داعش ہو، القائدہ، ٹی ٹی پی يا کوئ بھی اور عالمی دہشت گرد تنطيم – ہم نے ہميشہ ان کے محفوظ ٹھکانوں کو نيست ونابود کرنے کی کوششوں ميں کليدی کردار ادا کيا ہے اور ان تنظيموں کی خونی حملے کرنے کی صلاحيتوں کو ختم کرنے کے ليے کوئ کسر نہيں اٹھا رکھی۔ ہم نے ايسے قوانين مرتب کيے ہيں جن سے ان تنظيموں تک مالی وسائل کی منتقلی کے عمل کو روکا جا سکے، ہم نے مقامی حکومتوں کو تعاون کے ساتھ ساتھ وسائل تک رسائ بھی فراہم کی ہے تا کہ دہشت گردی کے نيٹ ورکس کو توڑا جا سکے۔ اس کے علاوہ ہم نے اس مشترکہ دشمن کو شکست دينے کے ليے اپنے فوجی بھی ميدان جنگ ميں بھيجے ہيں جنھوں نے عالمی سطح پر جنگ برپا کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔

دہشت گردی کے متاثرين اور ان پر گزرنے والی قيامت سے متعلق تکليف دہ مناظر کو اجاگر کر کے اپنی سياسی سوچ کی ترويج کے ليے امريکہ کے خلاف يک طرفہ بيانات دينا يقينی طور پر کافی سہل ہے۔ تاہم ميں چاہوں گا کہ آپ ان اقدامات کا ايک غير جانب دار تجزيہ کريں جو گزشتہ ايک دہائ کے دوران ہم نے اپنے عالمی اتحاديوں کے ساتھ مل کر دہشت گردی کے عفريت کو ختم کرنے کے ليے کيے ہيں اور پھر خود اس بات کا فيصلہ کريں کہ کيا امريکہ پر يہ الزام لگانا درست ہے کہ ہم نے اس عالمی کوشش ميں اپنا کردار ادا نہيں کيا ہے؟

اور ايک سوال جو ميں نے اکثر فورمز پر اٹھايا ہے وہ بدستور موجود ہے کہ ان دہشت گرد تنظيموں کے قائدين اور ان کے تابع "جنگجو" جو اپنے مکروہ مقاصد کے حصول کے ليے اپنی جان کی بھی پرواہ نہيں کرتے وہ کيونکر ايک ايسے "بيرونی آقا" کے ہاتھوں میں کٹھ پتلی بننا قبول کريں گے جو نا صرف يہ کہ اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لا کر خود انھيں نشانہ بناتا ہے بلکہ مقامی حکومتوں کی بھی مدد کرتا ہے اور ان کے محفوظ ٹھکانوں کو ختم کرنے کے ليے ہر قسم کی ٹيکنالوجی، لاجسٹک سپورٹ اور فوجی سازوسامان بھی فراہم کرتا ہے۔

انتہائ تکليف دہ اور اندوہناک مناظر پر مبنی تصاوير اور ويڈيوز انٹرنيٹ پر پوسٹ کر کے ہر طرح کے الزامات لگا کر يقينی طور پر جذبات کو بھڑکايا جا سکتا ہے۔ تاہم جب آپ کسی سوچ يا دعوے کو درست قرار دے کر اس کی تشہير کرتے ہيں تو پھر منطق اور شواہد کی بنياد پر اس کو قابل قبول بنانے کی ذمہ داری بھی آپ ہی پر عائد ہوتی ہے – اور ايسا صرف کھوکھلے نعروں اور جذباتی فقرے بازی سے ممکن نہيں ہے۔


فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

www.state.gov

https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

http://www.facebook.com/USDOTUrdu
 
شام ہمارے بچے گھاس کھا کر زندہ رہنے پر مجبور ہیں ،
ایک بچے کو اداس دیکھ کر میرے نبی ﷺ تڑپ اُٹھے تھے ، اور آج دیکھیں کیا ہو رہا ہے ، واللہ اگر آج میرے نبی زندہ ہوتے تو کافروں کو اتنی جراءت نہ ہوتی
 
Top