پہلے تو وارث کا شکریہ کہ انہوں نے میری سالگرہ یاد رکھی، ورنہ صبح جب میں یہاں آیا تھا تو خود مجھے یاد نہیں تھی!!
آمین وارث کی دعا پر۔ لیہکن عمر خضر لے کر کیا کروں گا؟
ناعمہ، شکریہ بیٹا، تم لیٹ کہاں ہوئیں، سب سے پہلے تو تم ہی آئی ہو، لیکن وہ ٹیڈی بئر تم ہی رکھ لو، میں کیا کروں گا، اس کے بدلے بھی مٹھائی کا ڈبہ ہی قبول کر لیتا ہوں۔
احمد، شمشاد، صابر، صدیق، عائشہ اور خرم آپ سب کی محبتوں کا شکریہ، اللہ آپ کو بھی دونوں دنیاؤں کی نعمتوں سے نوازے۔ آمین
آمین ثم آمین!آج، اردو محفل کے انتہائی سینیئر اور ہر دل عزیز رکن جناب اعجاز عبید (الف عین) صاحب کی سالگرہ ہے۔ اردو محفل اور میری طرف سے ان کو سالگرہ بہت مبارک ہو۔
اللہ تعالیٰ، اعجاز صاحب کو صحت، تندرستی اور عمرِ خضر عطا فرمائیں، آمین۔