اعزازات کا نظام!

شاکرالقادری

لائبریرین
ایسی کوئی بات نہیں ہے شاکر صاحب اور لفظ تجرباتی سے لطف تو میں بھی لے رہا ہوں تو آپ کا جرم کیسے ہوا۔ :)

شرمندہ نہ کریں بلکہ یہ بتائیں کہ دستخط والی درخواست پر غور فرمایا آپ نے یا نہیں۔
برادر مكرم محب علوی
شكر هے كه آپ ناراض نهیں
اردو محفل پر پہلے اعزاز کے مستحق قرار پانے پر "تجرباتی" نهیں بلکه باقاعده دلی مبارکباد قبول فرمایئے
میرے دستخطوں کی پسندیدگی كا شکریہ
آپ کے لیے بھی دستخط کا تحفہ حاضر ہے عربی متن حدیث نبوی صلی الله علیه وآله وسلم ہے جس کے معنی ہیں "مومن کے صحیفه كا عنوان محبت علی ہے"

اس کے نیچے اردو میں میں نے اس حدیث شریف کے معانی و مفاهیم کے علاوه آپ كے نک "محب علوی" کا لحاظ بھی رکھتے ہوئے ایک شعر کہا ہے
امید ہے پسند آئے گا

By shakirulqadree at 2007-08-11
 
زبردست شاکر صاحب ، کیا کہنے بس ایک کام اور کردیں اس میں لکھا اردو ترجمہ حذف کر دیں تاکہ پڑھنے والے پڑھ کر سر بھی دھنیں اور پھر مطلب گر نہ سمجھیں ;) تو پوچھیں اور لطف دوگنا کریں
 
بہت شکریہ شاکر ، آپ نے تو فورا فورا فرمائش پوری کردی اور زیادہ فرمائشیں کرنے پر دل آمادہ کر دیا ہے۔

لال رنگ میں بہت اچھا لگ رہا تھا کیا اس میں بھی ہے ۔

شاکر صاحب ، ایک مطالبہ آیا ہے نظامی کی طرف سے کہ خط ثلث پر کام کیا جائے ، میں تو اس فن سے نابلد ہوں مگر آپ کا شعبہ ہے ۔ آپ اپنی مصروفیت کو دیکھ کر بتائیں کہ اس پر کیا کام شروع ہو سکتا ہے یا اس پر ہمیں رائے عامہ ہموار کرنی پڑے گی۔ نظامی تو مجھے باقاعدہ ایک کتاب بھی دے گیا ہے خطاطی پر ، میں نے اس کی غلط فہمی دور کرنے کی کافی کوشش کی کہ میں خطاطی کو پسند ضرور کرتا ہوں مگر مجھے اس فن کے بارے میں کچھ بھی نہیں پتہ۔ کافی ضد کے بعد میرے ذہن میں آپ کا نام آیا اور میں نے یہ وعدہ کیا کہ میں آپ سے ذکر کروں گا اور اگر آپ نے دلچسپی کا اظہار کیا تو یہ کام ہو سکتا ہے۔ وعدے کے مطابق آپ سے ذکر کر رہا ہوں اور ایک فرض پورا کر رہا ہوں۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
ٹھہرو ٹھہرو۔۔
کیا تم الف نظامی کی بات کر رہے ہو؟ کیا یہ صرف نیٹ ملاقات تھی یا حقیقی زندگی میں ملاقات ہوئی تھی؟
 
حقیقی ملاقات ہوئی ہے میری نظامی سے اپنے گھر اسلام آباد میں۔

نظامی بھی راولپنڈی کا رہنے والا ہے اور پہلی ملاقات میں خطاطی کی ایک ضخیم کتاب مجھے دے گیا برقیانے کے لیے :)
 
دوست

محفلین
واہ
لیکن یہ تو عرب کے کسی ملک میں‌ نہیں‌ تھے ایک دو بار ایسا لگا ہے گفتگو سے؟
 
شاکرالقادری

لائبریرین
بہت شکریہ شاکر ، آپ نے تو فورا فورا فرمائش پوری کردی اور زیادہ فرمائشیں کرنے پر دل آمادہ کر دیا ہے۔

لال رنگ میں بہت اچھا لگ رہا تھا کیا اس میں بھی ہے ۔

شاکر صاحب ، ایک مطالبہ آیا ہے نظامی کی طرف سے کہ خط ثلث پر کام کیا جائے ، میں تو اس فن سے نابلد ہوں مگر آپ کا شعبہ ہے ۔ آپ اپنی مصروفیت کو دیکھ کر بتائیں کہ اس پر کیا کام شروع ہو سکتا ہے یا اس پر ہمیں رائے عامہ ہموار کرنی پڑے گی۔ نظامی تو مجھے باقاعدہ ایک کتاب بھی دے گیا ہے خطاطی پر ، میں نے اس کی غلط فہمی دور کرنے کی کافی کوشش کی کہ میں خطاطی کو پسند ضرور کرتا ہوں مگر مجھے اس فن کے بارے میں کچھ بھی نہیں پتہ۔ کافی ضد کے بعد میرے ذہن میں آپ کا نام آیا اور میں نے یہ وعدہ کیا کہ میں آپ سے ذکر کروں گا اور اگر آپ نے دلچسپی کا اظہار کیا تو یہ کام ہو سکتا ہے۔ وعدے کے مطابق آپ سے ذکر کر رہا ہوں اور ایک فرض پورا کر رہا ہوں۔
جناب محب علوی

آپ فرمائیشیں کریں ہم دل و جان سے پوری کرتے چلے جائیں

اس میں غالبا سرخ رنگ بھی موجود ہے
دو فائلیں ہیں مختلف رنگوں میں
اگر نہ ہو تو بتایئے گا
ارسال کردونگا
الف نظامی/ راجہ نعیم نے مجھ سے تو کبھی خطاطی کے موضوع پر بات نہیں کی
بہر حال آپ بتایئے کا کہ ثلث پر کس قسم کا کام چاہتے ہیں وہ
ثلث بہت خوبصورت خط ہے اور جلی ثلث کے ذریعہ طغرے بھی بنائے جاتے ہیں
یاد رہے کہ میں کوئی خططاط نہیں ہوں لیکن خطاطی سے لگائو ضرور رکھتا ہوں
کام کی نوعیت کا پتہ چلے تو حامی بھروں
 
اب تو فرمائشیں جاری رہیں گی شاکر صاحب :)

نظامی کی عادت ہے کہ غلط بندوں سے غلط فرمائشیں کرتا ہے اسے پتہ ہوگا کہ آپ تو یہ کام کر دیں گے اس لیے آپ سے نہیں کہا اور مجھ سے کہا جو کر نہیں سکتا۔ ویسے میں اس سے تفصیل پوچھ کر پھر پوسٹ کروں گا۔
 
محمد وارث

لائبریرین
نبیل صاحب، آپ کا اعزاز والا "تجربہ" مجھے تو کافی کامیاب لگتا ہے، اس لیے میری تجویز یہ ہے کہ اب محفل کے دیگر اراکین کو بھی اس اعزاز سے نوازا جائے، وگرنہ سبھی یہی سمجھتے رہیں گے کہ محب پر تو صرف تجربہ ہوا ہے، محب سے معذرت کے ساتھ۔ :grin:

مجھے ابھی اس محفل کا رکن بنے گو تین ماہ بھی نہیں ہوئے، لیکن ایک جسارت کر رہا ہوں۔۔۔ "اعزاز" کے مستحق ارکان کی فہرست دینے کی۔ یہ فہرست یقیناً مکمل نہیں ہے، اسلیے اس میں آپ اور محفل کے دیگر ارکان ضرور اضافہ فرمائیں۔

میری فہرست کچھ یوں ہے۔

اعجاز اختر صاحب
تفسیر صاحب
نبیل صاحب
شمشاد صاحب
قیصرانی صاحب
ماوراء صاحبہ
زکریا صاحب
جویریہ مسعود صاحبہ
سیدہ شگفتہ صاحبہ

باقی آپ جیسے مناسب سمجھیں۔:)

۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم؛

وارث صاحب؛ آپ کے مشورے کا بہت شکریہ۔ میں اس سلسلے میں دوستوں سے صلاح مشورہ کرنا چاہ رہا تھا لیکن کچھ اور مصروفیات بیچ میں آن پڑیں۔ دراصل میں نے یہ اعزازات کا نظام دوستوں کی سہولت کے لیے ہی شامل کیا تھا۔ محفل فورم کی دوسری سالگرہ کے موقع پر مختلف زمرہ جات میں ایوارڈ دینے کے بارے میں سوچا جا رہا تھا۔ اسی لیے میں نے ایوارڈز سسٹم انسٹال کر دیا تاکہ دوستوں کو سہولت ہوجائے۔ آپ نے یاد دہانی کروائی ہے تو میں اس جانب توجہ کروں گا۔

والسلام
 
ماوراء

محفلین
وارث، اس سال کے ایوارڈز کا اعلان تو کب کا ہو چکا ہے۔ محب علوی کہہ رہے تھے کہ وہ ایوارڈ ائکونز بنوائیں گے۔ اور وہ بھی آجکل کہیں اور مصروف ہیں۔ اس لیے یہ کام ذرا رک سا گیا ہے۔

محفل میں باقاعدہ ووٹنگ کے بعد یہ اراکین ایوارڈز کے مستحق پائے ہیں۔

2007 کے ایوارڈز یافتہ اراکین

1۔حجاب : بہترین کھانے کی ترکیب
2۔فرزانہ : بہترین رکن برائے "آپکی شاعری"
3۔سیفی : بہترین کھیل (خط لکھنے کا کھیل)
4۔نبیل : بہترین سافٹ وئیر میکر
5۔نبیل : پسندیدہ منتظم اعلٰی
6۔شمشاد : پسندیدہ ناظمِ خاص
7۔شمشاد : بہترین رکن برائے گپ شپ
8۔مکی : اردو مقامیانہ ایوارڈ
9۔وارث : بہترین پوسٹ (تاریخ و فلسفہ) (دنیا کا پہلا فلسفی)
10۔وارث : بہترین نیا شاعر
11۔تفسیر : بہترین لکھاری
12۔فرحت کیانی : بہترین رکن برائے شعر وشاعری
13۔قیصرانی : بہترین مددگار رکن
14۔مہوش علی : بہترین رکن برائے سیاست
15۔رضوان : بہترین مزاح نگار
16۔محب علوی : بہترین انٹرویو
17۔محب علوی: سنسان تھریڈ (مزاحیہ شاعری: مرزا غالب روڈ پر)
18۔شمیل قریشی : بہترین تعارف برائے محفل
19۔ فعال لائبریری ارکان
جاوید اقبال
شمشاد
قیصرانی
شگفتہ
ماوراء
فرحت کیانی
محب علوی
سارہ خان
جیہ
محمد وارث
فاتح
اعجاز اختر
 
شمشاد

لائبریرین
ماوراء تم نے تو بہت محنت کی ہوئی ہے۔ مجھے تو یہ سب کچھ پتہ ہی نہ تھا، غالباً یہ تب ہوا جب میں پاکستان گیا ہوا تھا۔

لیکن اس میں تمہارا نام کہاں ہے؟
 
Dilkash

محفلین
ماشااللہ سب کو مبارک ھو۔

اگر کسی کو نھیں ملا تو کوئی بات نھیں

اشفاق احمد ر ح نے کھا تھا کہ عظیم شخص (پڑھالکھا) وہ ھے کہ مشکل اور کام کے وقت سب سے اگے کھڑا ھو
اور جب انعام و اکرام کا وقت آتا ھے تو ماوراء بی بی کی طرح قطار کے اخر میں کھڑا ھو ۔
 
Top